Tag: خیبرپختونخواہ پولیس

  • نوشہرہ: زیادتی کے بعد قتل کی گئی معصوم بچی کا قاتل گرفتار

    نوشہرہ: زیادتی کے بعد قتل کی گئی معصوم بچی کا قاتل گرفتار

    نوشہرہ: پولیس نے نوشہرہ میں نو سالہ بچی مناہل کے ساتھ زیادتی اور قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نوشہرہ پولیس نے زیادتی کے بعد قتل کی گئی نو سالہ بچی مناہل کے قاتل کو گرفتار کرلیا۔

    ڈی آئی جی مردان محمد علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 21 سال کے ملزم یاسرکواس کے گھرسے گرفتارکیا گیا، ملزم بچی کے جنازے میں بھی شریک ہوا۔

    ڈی آئی جی مردان کے مطابق 27 دسمبر کو مناہل کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کی گئی تھی، اگلے روز مناہل کی لاش قبرستان سے ملی۔

    محمد علی خان نے بتایا کہ قتل ہونے والی بچی کے واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں 200 سے زائد افراد کے خون کے نمونے حاصل کیے گئے۔

    نوشہرہ : نو سالہ بچی اغواء، مبینہ زیادتی کے بعد قتل

    نوشہرہ میں 4 روز قبل گھر سے قرآن پڑھنے کے لیے جانے والی معصوم بچی مناہل کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

    واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تھا اور عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

    ایبٹ آباد : پانچ سالہ بچی جنسی زیادتی کے بعد قتل

    یاد رہے کہ 5 روز قبل ایبٹ آباد کے حویلیاں تھانے کی حدود میں پانچ سالہ فریال کو درندگی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا تھا۔

  • خیبرپختونخواہ پولیس کو مطلوب چار ہزار افغان مہاجرین کی فہرست تیار

    خیبرپختونخواہ پولیس کو مطلوب چار ہزار افغان مہاجرین کی فہرست تیار

    پشاور: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خیبرپختونخواہ پولیس کو مطلوب چار ہزار افغان مہاجرین کی فہرست تیار کر لی۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق مطلوب افغان مہاجرین میں ایک ہزار سے زائد مہاجرین دہشت گردی کی کارروائیوں میں مطوب ہیں، تین ہزار سے زائد قتل اقدام قتل، رہزنی سمیت دیگر جرائم میں مطلوب ہیں جبکہ چار ہزار مطلوب افراد میں سینکڑوں افغان مہاجرین کو پہلے ہی بلیک لسٹ قرار دے دیا گیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تمام مہاجرین پر قبائلی علاقوں سے پاکستان کے داخلے پر پابندی عائد ہے، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مطلوب افغان مہاجرین صوبے میں کارروائی کے بعد قبائلی علاقے کے راستے افغانستان فرار ہوجاتے ہیں، مطلوب افغان مہاجرین کی گرفتاری کے لیے حکمت علمی تیار کر لی گئی ہے، دوسری جانب آج صبح پشاور کے علاقے سربند پشتہ خرہ کے نواحی علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران بائیس مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا اور ان سےاسلحہ اور منشیات برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔