Tag: خیبرپختونخواہ

  • اپیکس کمیٹی کا اجلاس: سانحہ چارسدہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

    اپیکس کمیٹی کا اجلاس: سانحہ چارسدہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

    پشاور : خیبرپختونخواہ کی ایپکس کمیٹی نے فیصلہ کیاہے کہ باچاخان یونی ورسٹی پرحملہ کی تحقیقات سے متعلق کمیٹی قائم کی جائےگی، جوپانچ روزکے اندراپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق باچاخان یونی ورسٹی پرحملے کے بعد اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس گورنرہاؤس پشاورمیں گورنر سردار مہتاب عباسی کی زیر صدارت ہوا،جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اورکورکمانڈرپشاورسمیت دیگراعلی حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس میں باچاخان یونی ورسٹی پرحملے کی تحقیقات میں پیش رفت کاجائزہ لیا گیا اورفیصلہ کیا گیا کہ کمشنر پشاورکی سربراہی میں کمیٹی حملہ کے روزیونیورسٹی میں سیکورٹی انتظامات کاجائزہ لیکراپنی رپورٹ مرتب کرےگی۔

    کمیٹی سیکورٹی پرغفلت کی نشاندہی ہونے پرذمہ داروں کاتعین کرےگی، اجلاس میں دہشت گردی کی روک تھام کے لئے بارڈرمنیجمنٹ کے حوالے سے مسائل کے ازالے کے لئے موثراقدامات پرزوردیا گیا۔

    اپیکس کمیٹی میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں سیکورٹی کے مطلوبہ انتظامات نہ کرنے پرذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے جائےگی۔

  • عمران خان کی ہدایت پر خیبرپختونخواہ میں 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان

    عمران خان کی ہدایت پر خیبرپختونخواہ میں 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے یوم اقبال کے موقع پر سرکاری چھٹی کی حمایت کرتے ہوئے خیبرپختونخواہ کے وزیراعلی کو 9نومبر کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل کے اعلان کی ہدایت کی ہے۔

    اسلام آباد سے جاری بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں آئے روز چھٹیوں کا رجحان مناسب نہیں، تاہم یوم اقبال معمول کا دن نہیں بلکہ پاکستان کیلئے انتہائی اہم دن کی حیثیت رکھتا ہے۔

    علامہ اقبال کا کلام اور ان کی فکر نظریہ پاکستان کی بنیاد ہے اور آئندہ نسلوں کیلئے لازم ہے کہ وہ پیغام اقبال کو نہ صرف یاد رکھے بلکہ اس پر عمل پیرا ہوں تاکہ نظریہ پاکستان کو تقویت پہنچ سکے۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف علامہ اقبال کے پیغام کو نہ صرف عام کرے گی بلکہ اقبال کے فلسفے کی روشنی میں پاکستان کو صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

    دوسری جانب عمران خان کی ہدایت کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے نو نومبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے یوم اقبال کی چھٹی منسوخ کر دی تھی۔

  • کے پی کے انتخابات : ایم کیوایم کے دس امیدوار بلامقابلہ منتخب

    کے پی کے انتخابات : ایم کیوایم کے دس امیدوار بلامقابلہ منتخب

    پشاور : خیبرپختونخواہ میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ کے دس امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔

    ایم کیو ایم کے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کے نامزد دس امیدوارکابلامقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں۔

    ضلع ہری پور، ہزارہ یونین کونسل شمالی ہری پور کی جنرل کونسلرکی نشست پرایم کیوایم کے نامزدامیدوارجنید اعوان ،ضلع ہری پورہزارہ یونین کونسل سینٹرل ہری پورکی جنرل نشست پرایم کیوایم کے نامزدامیدواررحمت دین، ضلع صوابی کی یونین کونسل چھوٹالاہورشرقی کی خاتون کونسلرکی نشست ایم کیوایم نامزدامیدوارعتیقہ بلامقابلہ منتخب ہوئیں۔

    اسی طرح ضلع صوابی یونین کونسل ٹوپی ون سے خاتون کونسلر کی نشست پرایم کیوایم کی امیدوارواحدہ اورضلع چترال یونین کونسل کریم آبادکی جرنل کونسلرکی نشست پرایم کیوایم کی امیدواربی بی ریحانہ کامیب قرار پائیں۔

    ضلع چترال یونین کونسل آئیون کی جنرل کونسلرکی نشست پرایم کیوایم کی نامزدامیدواربی بی گلشن ، ضلع چترال یونین کونسل جنرل کونسلرکی نشست پرایم کیوایم کی نامزد امیدوار آمنہ بی بی  نے کامیابی حاصل کی ہے

    جبکہ ضلع بنوں کی یونین کونسل شیراحمدخیلون کی جنرل نشست پرعبدالرحمن،یونین کونسل سکیٹری ون کی جنرل نشست پرغلام فرید اوریونین کونسل شیر احمد خیلون کی کسان کونسلر کی نشست پرارشدبلا مقابلہ منتخب قرارپائے ۔

    اس طرح ضلع ہری پورہزارہ سے دو،ضلع صوابی سے دو،ضلع چترال اورضلع بنوں سے تین تین امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔

  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات، سیکیورٹی ہائی الرٹ

    خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات، سیکیورٹی ہائی الرٹ

    پشاور: خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی،ایک لاکھ دس ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات ہونگے۔

    خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی سیاسی سرگرمیاں عروج پر بھی پہنچ گئیں، صوبے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی،صوبے میں سیکیورٹی کے لئے ایک لاکھ دس ہزار اہلکار تعینات ہونگے۔

     پشاور میں ستر ہزار اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے، صوبے بھر میں دس ہزار آٹھ سو پچپن پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے۔

    صوبے بھر میں دوہزار آٹھ سو سیتیس پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین جبکہ تین ہزار نوچالیس پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور چار ہزار اٹھہتر پولنگ اسٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

    بنوں میں تین ہزار چار سو چوہتر پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے ، موبائل فون پولنگ اسٹیشن میں لے جانے پر دفعہ ایک چوالیس لگائی گئی ہے۔

  • بلدیاتی انتخابات : خیبرپختونخواہ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن

    بلدیاتی انتخابات : خیبرپختونخواہ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن

    پشاور: خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا آج آخری دن ہے، انتخابی دنگل تیس مئی کو سجے گا۔

    خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کا آخری دن آپہنچا، پہلے مرحلے میں امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرارہے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق کاغدات کی جانچ پڑتال کا عمل بیس اپریل سے شروع ہوگا اور اٹھائیس اپریل تک مکمل کیا جائے گا ۔ امیدواروں کی حتمی فہرست انتخابی نشان کے ساتھ چھ مئی کو جاری کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں تیس ہزار امیدواروں کے درمیان مقابلہ متوقع ہے۔

    دوسری جانب ضلع اور تحصیل کی مخصوص نشستوں سمیت نیبر نشستوں کے لئے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں انیس اپریل تک مخصوص نشستوں کی فہرستیں جمع کرادیں، خیبر پختونخوا میں تیس مئی کو بلدیاتی انتخابات کا دنگل سجے گا۔

  • خیبرپختونخواہ: غیرقانونی طریقے سے شکار کرنے پر قطر کے شہزاے پر جرمانہ

    خیبرپختونخواہ: غیرقانونی طریقے سے شکار کرنے پر قطر کے شہزاے پر جرمانہ

    پشاور: خیبرپختونخواہ کی حکومت نے قطرکے شہزادہ کو باز کی مدد سے غیرقانونی شکارکرنے پر80 ہزار روپے جرمانہ کردیا اور ان کے قبضے سے3 باز بھی برآمد کرلیے گئے۔

    صوبائی محکمہ ماحولیات کے مشیر اشتیاق ارمڑنے کہاکہ شیخ عبدل اللہ بن عبدالرحمان بن حماد  کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں غیر قانونی شکارکرنے پرکارروائی کی گئی اور صوبے کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی حکومت کی طرف سے کسی عرب شہزادے کوغیرقانونی طور پر شکار کھیلنے پرجرمانہ کیا گیا ہے۔

    ان کا کہناتھا کہ  عرب باشندے کے پاس شکار کا لائسنس نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ قطرکے شہزادہ کو غیرقانونی شکارکرنے پر800امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 80 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

    عرب ممالک کے شہزادے پاکستان آکر نایاب نسل کے پرندوں کا شکارکرتے ہیں اوراُنہیں حکومت کی طرف سے لائسنس دیئے جاتے ہیں اور اُن کے شکار کیلئے علاقے مختص ہیں جس کی وجہ سے بیشتر نایاب پرندوں کی نسل ختم ہورہی ہے۔

    عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے شاہی خاندانوں کے افراد اکثر پاکستان کے مختلف علاقوں میں نایاب پرندوں اور جانوروں کے شکار کے لیے آتے ہیں۔

    شکار کے سیزن میں قطر، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے شاہی خاندان بلوچستان کے علاقوں دالبندین، چاغی او دیگر علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔

    پاکستان میں ان شہزادوں کو جن نایاب نسل کے پرندوں کے لائسنس جاری کیے گئے ہیں ان میں بلوچستان میں موجود تلور بھی شامل ہے۔

  • خیبر پختونخواہ: سیاحتی مقامات پر تجاوزات کیخلاف آپریشن  شروع

    خیبر پختونخواہ: سیاحتی مقامات پر تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع

    ایبٹ آباد: ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات گلیات کی خوبصورتی واپس لوٹ آئی ہے، خیبرپختونخواہ حکومت کے احکامات پرگلیات نتھیا گلی ایوبیہ ، ڈونگا گلی سمیت دیگر علاقوں میں ناجائز تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔

    ان مقامات پر سڑکوں کے دونوں اطراف کے ہو ٹلز، ریسٹو رنز مسمار کر دئیے گے، تجاوزات کیخلاف آپریشن پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں اسسٹنٹ کمشنر میر رضا اوزگن کی نگرانی میں کیا گیا ہے، آپریشن کے بعد شاہراہ مری کشادگی کا منظر پیش کرنے لگی ہے۔

    ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ اور گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق ناجائز تجاوزات کیخلاف مشترکہ آپریشن جاری ہے، آپریشن کے ذریعہ نتھیا گلی ، ڈونگا گلی اور ایوبیہ میں بڑے پیمانے پر بنائے گے ہوٹلز، ریسٹو رنٹس، گیسٹ ہاؤسز بھی گرا دئیے گے ہیں۔

    ضلع انتظامیہ کے مطابق ایبٹ آباد اور مری کو ملانے والی شاہراہ مری کو دونوں اطراف سے تجاوزات سے پاک کیا جائے گا جبکہ غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی ہوگی، ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن کو سیاحوں نے بھی سراہا ہے۔

  • خیبر پختون خوا کے بیشتر حصے سخت سردی کی لپیٹ میں

    خیبر پختون خوا کے بیشتر حصے سخت سردی کی لپیٹ میں

    خیبرپختونخواہ کے بیشترعلاقے شدیدسردی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کاامکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پشاورمیں درجہ حرارت صفرڈگری سینٹی گریڈ، تیمرگرہ میں صفر، سید وشریف میں منفی ایک ہےدیرمیں منفی تین،کالام میں منفی نو،میرکنی میں منفی ایک سینٹی گریڈ جبکہ دروش میں منفی چھ، کاکول میں منفی تین سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

    پہاڑوںپر برف باری کے بعد لوگ خیبرپختونخواہ کے سیاحتی مقامات کارخ کررہے ہیں، دوسری جانب سردی کی شدت میں اضافے سے گیس کا پریشر کم ہونے سے گھریلوصارفین پریشانی کاشکارہیں۔