Tag: خیبرپختونخواہ

  • ناران، شانگلہ اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    ناران، شانگلہ اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    پشاور: خیبرپختونخوا کے علاقے ناران، شانگلہ اورگردونواح میں‌ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شہری خوف وہراس کا شکار ہو کر گھروں سے نکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ناران، شانگلہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلے کے جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے۔ جھٹکے شروع ہوتے ہی شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر آگئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ضلع ناران، شانگلہ میں محسوس کیے جانے والے زلزلے کا مرکز ناران سے 25کلومیٹرشمال میں تھا، زلزلہ 15کلومیٹرگہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 15کلومیٹرگہرائی میں ریکارڈ کیا گیا، ابھی تک کسی جانی ومالی نقصان کا تعین نہیں ہوسکا۔

    یاد رہے کہ تین روز قبل خیبرپختونخواہ کے علاقے سوات اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزے کی شدت 4.7 تھی جبکہ اس کی گہرائی 90 کلومیٹر زیرزمین اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے لاہور سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں زلزلے سے خوف ہراس پھیل گیا تھا جس کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی تھی۔

  • خیبرپختونخواہ حکومت کا گدھوں کی افزائش اور ایکسپورٹ کا اعلان

    خیبرپختونخواہ حکومت کا گدھوں کی افزائش اور ایکسپورٹ کا اعلان

    پشاور: خیبرپختونخواہ کی حکومت نے گدھوں کی برآمد سے قومی خزانے کو فائدہ پہنچانے کی حکمت عملی مرتب کی جس کے تحت گدھوں کی افزائش کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان اور مانسہرہ میں فارم بنائے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے محکمہ لائیو اسٹاک نے صوبے کے دو مقامات پر گدھوں کی افزائش کے حوالے سے فارمز بنانے کا اعلان کیا جس کے تحت ابتدائی مرحلے میں بیمار، لاغر اور معذور گدھے یہاں لائے جائیں گے اور پھر اُن کو برآمد کیا جائے گا۔

    حکام کے مطابق رواں سال مانسہرہ اور ڈی آئی خان میں غیر ملکی کمپنیوں کے اشتراک سے فارمز پر کام رواں سال شروع کردیا جائے گا،چینی کمپنیوں نے فارمنگ میں دلچپسی ظاہر کی جو تین ارب ڈالرز تک کی سرمایہ کاری کو تیار ہیں۔

    محکمہ لائیو اسٹاک کے حکام کا کہنا تھا کہ ’ حکومت کے ساتھ منسلک کمپنی کے ساتھ ہی ایکسپورٹ کا کام کیا جائے گا،  ہم معاہدہ کرنے سے پہلے سوچ بچار کررہے ہیں کہیں ایسا نہ ہو کہ صوبے میں گدھوں کی قلت ہوجائے کیونکہ ایک گدھے کی افزائش میں ڈھائی سے تین سال لگتے ہیں‘۔

    اُن کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخواہ میں 70 ہزار سے زائد خاندانوں کا روزگار گدھوں پر منحصر ہے، معاہدے کے بعد تین سال تک بیمار، لاغر ، معذور اور بوڑھے گدھے چین برآمد کرنے کی منصوبہ بند کی جارہی ہے۔

    محکمہ لائیو اسٹاک کے حکام کا مزید کہنا تھا کہ ’چین میں گدھوں کی مانگ بہت زیادہ ہے کیونکہ وہاں کے شہری ان کا دودھ اور گوشت استعمال کرتے جبکہ میک اپ اور فرنیچر بنانے والی کمپنیاں گدھوں کی کھال اور بال استعمال کرتی ہیں‘۔

  • صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

    صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

    صوابی: صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے یوسی سوڈھیر سلو میں مکان کی چھت گرنے سے ماں، بیٹی اور 2 بیٹوں سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ افسوس ناک حادثے میں باپ اور بیٹا زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    لاہورمیں مکان کی چھت گرگئی‘4 افراد زخمی

    لاہور کےعلاقے جنوبی چھاؤنی میں رواں ماہ 10 جنوری کو مکان کی چھت گرنے سے چار افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔

    قصورمیں مکان کی چھت گرنےسے3 بچے جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں قصور کے نواحی علاقے گنڈا سنگھ میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا تھا۔

    ریسکیو اہلکاروں کے مطابق چھت کے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے بچوں میں دو بھائی اور بہن شامل تھے۔

    لاہور: مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 6 جنوری کو لاہور کے علاقے اندرون دہلی گیٹ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے2018 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے2018 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    پشاور: خیبرپختونخواہ فوڈ اتھارٹی نے سال 2018 کی کارکردگی رپورٹ میں بتایا کہ صوبے بھر میں آپریشنز کے دوران کیے جانے والے جرمانوں کی مد میں 8 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ فود سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے سال 2018 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔

    کارکردگی رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں مختلف آپریشنز کے دوران جعلسازوں اور ملاوٹ کا گھنونا کاروبار کرنے والوں پر کیے جانے والے جرمانوں کی مد میں 8 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہزاروں لیٹر مضر صحت دودھ ضائع کیا گیا، مردان میں کارروائی کرکے 2 لاکھ گندے انڈے تلف کیے گئے۔

    خیبرپختونخواہ فوڈ اتھارٹی کے مطابق 7لاکھ کلو سے زائد غیر معیاری خوراک کوتلف کیا گیا، ہوٹلز، ریسٹورنٹ اوربیکریزکی وقتا ًفوقتاً چیکنگ کی گئی جبکہ فوڈ لائسنس کےعوض 54 ملین روپے وصول کیے گئے۔

    خیبرپختونخواہ فود سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عوام کومعیاری اور صاف خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

    پشاور میں فوڈ اتھارتی کی کارروائی ‘ 10 ہزار کلو گرام غیرمعیاری مصالحہ جات تلف

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ خیبرپختونخواہ فوڈ اتھارٹی نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے دس ہزار کلو گرام غیرمعیاری مصالحہ جات کو تلف کیا تھا۔

  • سوات میں مارٹرگولہ پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق

    سوات میں مارٹرگولہ پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق

    سوات : صوبہ خیبرپختونخواہ میں سوات کی تحصیل مٹہ میں ایک پرانا مارٹرگولہ پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے گاؤں میں کھیت میں پڑے پرانے مارٹر گولے کے پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

    افسوس ناک واقعے میں زخمی ہونے والے بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور تفتیش کا آغاز کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے سوات میں مارٹرگولہ پھٹنے سے 3 بچوں کے جاں بحق ہونے پر لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کی اور زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

    نوشہرہ : گھر میں مارٹر گولہ پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق‘ 3 افراد زخمی


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 5 اکتوبر کو نوشہرہ کے مضافاتی علاقے اضاخیل غریب آباد میں گھر میں مارٹرگولہ پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • چارسدہ میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

    چارسدہ میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

    چارسدہ : صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر چارسدہ میں ملزم نے فائرنگ کرکے ماں سمیت 4 افراد کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقے تالا شاہ میں ملزم نے فائرنگ کرکے ماں، بھابھی، بھتیجی اور چچا زاد بھائی کو قتل کردیا۔

    فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوراََ جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نشہ کرتا ہے اور اس سے قبل بھی اپنی بیوی کو قتل کرچکا ہے۔

    کرک میں مخالفین کی فائرنگ سےباپ سمیت 3 بیٹے جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں سال اگست کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقے کرک میں جائیداد کے تنازع پرمخالفین نے فائرنگ کرکے باپ اورتین بیٹوں کو قتل کردیا تھا، شوہراور بیٹوں کی لاشیں دیکھ ماں بھی صدمے سے انتقال کرگئی تھی۔

    مردان میں فائرنگ‘ 5 افراد جاں بحق‘ 5 زخمی

    واضح رہے کہ 22 اگست کو مردان میں طورو کے علاقے ڈھکی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ معمولی جھگڑے پرپیش آیا، مرنے والوں میں 2 بھائی ، چچا، بھتیجا اور ایک راہگیر شامل تھا۔

  • اسپتالوں کا فضلہ بیماریوں کا سبب بن رہا ہے‘ چیف جسٹس

    اسپتالوں کا فضلہ بیماریوں کا سبب بن رہا ہے‘ چیف جسٹس

    اسلام آباد : صوبہ خیبرپختونخواہ کے اسپتالوں میں فضلے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ مسئلہ حل کریں، بیان حلفی دیں مسئلہ کب حل کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں خیبرپختونخواہ کے اسپتالوں میں فضلے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

    چیف جسٹس نے سماعت کے دوران استفسار کیا کہ اسپتالوں کا کتنا فضلہ نکلتا ہے جس پرصوبائی وزیرصحت نے بتایا کہ 63 اسپتال ہیں، 6 ہزارکلوفضلہ نکلتا ہے۔

    انہوں نے ریمارکس دیے کہ آپ کا دوسرا دورحکومت ہے، کیا آپ کے پاس انسولیٹرنہیں جس پر وزیر صحت نے جواب دیا کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کوئی انسولیٹرکام نہیں کررہا۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ مسئلہ حل کریں ، بیان حلفی دیں مسئلہ کب حل کریں گے، فضلہ متعد د بیماریوں کا سبب بن رہا ہے۔

    چیف جسٹس آف پاکستان نے خیبرپختونخواہ حکومت سے اسپتالوں کا فضلہ ٹھکانے لگانے سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 24 اکتوبرکو سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے کہ خیبرپختونخواہ میں صحت کی سہولیات کے دعوے کیے جاتے ہیں لیکن چیف سیکرٹری نے خود تسلیم کیا کہ اسپتالوں کی حالت خراب ہے۔

  • 2005 کے زلزلے میں پیاروں کوکھونے والوں کے ساتھ ہیں‘ وزیراعظم

    2005 کے زلزلے میں پیاروں کوکھونے والوں کے ساتھ ہیں‘ وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات کی شدت اور تعدد میں اضافہ ہوا ہے، نقصانات میں کمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 2005ء کےزلزلے میں پیاروں کو کھونے والوں کے ساتھ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے گلوبل فریم ورک پر کام کرنا ہوگا جبکہ ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے لیے فعال نظام وقت کی ضرورت ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے پاس نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ جیسا ادارہ موجود ہے، ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ مقامی حکومت کا سب سے اہم جزو ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ قدرتی آفات کی شدت اور تعداد میں اضافہ ہوا ہے، نقصانات میں کمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

    آزاد کشمیر اورخیبر پختونخوا کے قیامت خیز زلزلے کو13سال بیت گئے

    واضح رہے کہ 8 اکتوبر 2005ء کو آزاد کشمیر اورخیبر پختونخوا میں آنے والے تباہ کن زلزلے کو آج تیرہ برس بیت گئے۔ اس اندوہناک سانحے میں 80 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، اس قیامت صغریٰ میں بلند و بالا عمارتیں مٹی کے ڈھیرمیں تبدیل ہوگئیں۔

  • لنڈی کوتل میں گھر پرمٹی کا تودہ گرنےسےماں اور3 بیٹیاں جاں بحق

    لنڈی کوتل میں گھر پرمٹی کا تودہ گرنےسےماں اور3 بیٹیاں جاں بحق

    لنڈی کوتل : خیبرپختونخواہ کے علاقے لنڈی کوتل میں مٹی کا تودہ گرنے سے ماں اور 3 بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع خیبرکی تحصیل لنڈی کوتل میں گھر پر مٹی کا تودہ گرنے سے ماں اور 3 بیٹیاں جان کی بازی ہار گئیں۔

    علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چاروں خواتین کی لاشیں نکالیں اور انہیں ایجنسی ہیڈکوارٹر اسپتال لنڈی کوتل منتقل کردیا۔

    باجوڑ ایجنسی میں مٹی کا تودہ گرنےسے7 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں باجوڑ ایجنسی کے علاقے عثمان خیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مٹی کا تودہ گرنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق مٹی کا تودہ گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچوں اور خاتون سمیت 7 افراد شامل تھے۔

    سرگودھا میں پہاڑی تودہ گرنے سے6 مزدورجاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ برس 27 ستمبر کو سرگودھا کے نواحی علاقے میں پہاڑی تودہ گرنے سے 6 مزدور جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 2 کو زخمی حالت میں باہر نکال لیا گیا تھا۔

  • کرک میں مخالفین کی فائرنگ سےباپ سمیت 3 بیٹے جاں بحق

    کرک میں مخالفین کی فائرنگ سےباپ سمیت 3 بیٹے جاں بحق

    کرک : صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقے کرک میں جائیداد کے تنازع پرمخالفین نے فائرنگ کرکے باپ اورتین بیٹوں کو قتل کردیا، شوہراور بیٹوں کی لاشیں دیکھ ماں بھی صدمے سے انتقال کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں ضلع کرک کے نواحی علاقے شاہ سلیم گڈی خیل میں جائیداد کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ سے باپ سمیت 3 بیٹے جاں بحق ہوگئے۔

    شوہراور تین بیٹوں کی موت کی خبرگھرپہنچی تو کہرام مچ گیا، لاشوں کو دیکھ کر بچوں کی ماں یہ صدمہ برداشت نہ کرسکی اور دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

    مردان میں فائرنگ‘ 5 افراد جاں بحق‘ 5 زخمی

    یاد رہے کہ 22 اگست کو مردان میں طورو کے علاقے ڈھکی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ معمولی جھگڑے پرپیش آیا، مرنے والوں میں 2 بھائی ، چچا، بھتیجا اور ایک راہگیر شامل تھا۔

    بٹگرام میں جرگےکے دوران فائرنگ‘ 5 افراد جاں بحق

    اس سے قبل 14 اگست کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع بٹگرام میں جرگے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے۔

    ٹانک میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرامت جاں بحق

    واضح رہے کہ رواں ماہ 2 اگست کو خیبرپختونخواہ کے شہرٹانک میں ٹریفک پوائنٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرامت جاں بحق ہوگئے تھے۔