Tag: خیبرپختونخوا اسمبلی

  • چیف الیکشن کمشنر نے کے پی کے اسمبلی میں ہلڑ بازی کا نوٹس لے لیا

    چیف الیکشن کمشنر نے کے پی کے اسمبلی میں ہلڑ بازی کا نوٹس لے لیا

    اسلام آباد : چیف الیکشن کمشنر نےخیبرپختونخوا اسمبلی میں سینٹ انتخا بات کے دوران ہو نیوالی ہلڑ با زی کا نو ٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینٹ الیکشن کے دوران ہو نیوالی والی ہلڑ با زی اور ووٹنگ کے وقت میں اضا فے کا چیف الیکشن کمشنر سید سردار رضا نے نوٹس لیتے ہو ئے صو با ئی ریٹرننگ افسر سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

    الیکشن کمیشن کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی کے مرتکب اراکین صو با ئی اسمبلی کیخلاف کا رروائی کی جا ئے گی اور ذمہ داروں کو تین ماہ قید ، ایک ہزار روپے جرمانہ ہوسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سزا یافتہ ارکان کی رکنیت ختم کی جاسکتی ہے، الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس حوالے سے بنا یا گیا قانون ” سینٹ الیکشن رولز میں انیس سو پچھتر میں سزا موجو دہے.

    اب دیکھنا یہ ہے کہ اس ضمن میں صو با ئی ریٹرنگ افسر کیا مؤقف اختیار کرتے ہیں کیا واقعی ہنگا مہ آرائی کے مرتکب افراد کیخلاف کا رروائی ہو گی یا معاملہ اتنا طو ل کھینچے گا کہ دوسرے سینیٹ انتخابات کا وقت ہی نہ آجا ئے۔

  • خیبرپختونخواہ حکومت نے چھوٹے پن بجلی گھروں کے قیام منظوری دیدی

    خیبرپختونخواہ حکومت نے چھوٹے پن بجلی گھروں کے قیام منظوری دیدی

    پشاور: خیبرپختونخواہ حکومت نے صوبے میں چھوٹے پن بجلی گھروں کے قیام کے لیے نوارب روپے کے فنڈزجاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    وزیراعلی پرویزخٹک کی زیرصدارت محکمہ توانائی کے پن بجلی بورڈاجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شانگلہ،دیرپائیں،مانسہرہ،سوات،چترال سمیت دیگراضلاع میں چھوٹے پن بجلی گھرتعیمرکیے جائینگےجس سے توانائی کے بحران کے خاتمے میں مددملے گی۔

     اس موقع پروزیراعلی خیبرپختونخواہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ صوبائی حکومت اپنے انتخابی ایجنڈے پرعمل درآمدکویقینی بنائےگی اوراس مقصدکے تمام تروسائل بروئے کارلائے جائینگے وزیراعلی پرویزخٹک نے بتایاکہ اس منصوبے سے عوام کولوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات ملے گی جبکہ صنعتی ترقی کوبھی فروغ حاصل ہوگا۔

  • وزیراعلیٰ کے خلاف خیبرپختونخواہ اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک جمع

    وزیراعلیٰ کے خلاف خیبرپختونخواہ اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک جمع

    پشاور : خیبر پختون خواہ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرادی ہے، عدم اعتماد کی تحریک پر سینتالیس اراکین کے دستخط ہیں۔

    کے پی کے اسمبلی کی تحلیل پر اختلافات کے بعد ،اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرادی ہے، عدم اعتما د کی تحریک اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان اور سکندر شیر پاوٗ نے سیکریڑی اسمبلی کے پاس جمع کرائی عدم اعتماد کی تحریک پر سینتالیس اراکین کے دستخط ہیں۔

    اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان کے مطابق جماعت اسلامی نے بھی عدم اعتماد کی تحریک کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں میں عدم اعتمادکی تحریک چلانے پر اتفاق تو ہے مگر نئے قائد اعوان کے نام پر اختلاف پایا جاتا تھا۔

    گزشتہ روز قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ  کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لئے وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جائے گی۔

    اس سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں سے دستخط بھی لے لئے گئے ہیں جب کہ صوبائی حکومت میں شامل تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں جماعت اسلامی اور  عوامی جمہوری اتحاد کو منانے کا ٹاسک آفتاب احمد خان شیر پاؤ کو دے دیا گیا ہے۔

    خیبر پختون خواہ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کی تعداد 55 ہے جب کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو تحریک عدم اعتماد سے بچنے کے لئے 63 ووٹ درکار ہیں۔ دوسری جانب اگر اپوزیشن جماعتیں وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو اس صورت میں پرویز خٹک گورنر خیبر پختون خواہ سردار مہتاب عباسی کو اسمبلی تحلیل کرنے کی درخواست کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے۔

    واضح رہے کہ خیبر پختون خواہ اسمبلی 124 اراکین پر مشتمل ہیں، جس میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں جماعت اسلامی کے پاس 8 اور عوامی جمہوری اتحاد کی 5 سیٹیں ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتوں میں مسلم لیگ ن کے 17، جمعیت علمائے اسلام (ف) 17، قومی وطن پارٹی 10، عوامی نیشنل پارٹی 5، پاکستان پیپلز  پارٹی 5 اور  2 آزاد اراکین بھی شامل ہیں۔

  • پی ٹی آئی کا خیبر پختوانخوا اسمبلی تحلیل کرنے پر غور، ذرائع

    پی ٹی آئی کا خیبر پختوانخوا اسمبلی تحلیل کرنے پر غور، ذرائع

    پشاور: خیبرپختونخوااسمبلی کے مستقبل کے حوالے سے تحریک انصاف آج اہم فیصلہ کرنےکےلئے سرجوڑ کر بیٹھ گئی، اہم نشست پرپارٹی رہنماؤں نے خیبر پختوانخوا اسمبلی تحلیل کرنے اور اس کے بعد کے حالات پرتفصیلی غور کیا۔

    مطالبات کی منظوری کے لئے تحریک انصاف نے سنجیدہ اقدامات کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوااسمبلی کے مستقبل کے حوالے سے پی ٹی آئی آج اہم فیصلہ کرنےکےلئے سرجوڑ کر بیٹھ گئی، اہم نشست پرپارٹی رہنماؤں نےخیبر پختوانخوا اسمبلی تحلیل کرنے اور اس کے بعد کے حالات پرتفصیلی غور کیا۔

    ذرائع کاکہناہےکہ وزیر اعلی پرویز خٹک اسمبلی تحلیل کا اعلان آزادی مارچ کے اسٹیج پر کرسکتےہیں، اگر مرکزی قیادت نےفیصلہ کرلیا توپرویز خٹک اسمبلی تحلیل کر نے کی سمری پر دستخط کر سکتےہیں، جس کےبعدچوبیس گھنٹوں میں اسمبلی تحلیل ہوجائے گی۔عمران خان نے اپنے وزرا کو طلب کر لیا ،خیبرپختونخواکی موجودہ صورتحال پرجماعت اسلامی نے صوبائی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا۔

  • خیبرپختونخوا اسمبلی میں چوہدری نثار کو دورہ پشاور کی دعوت کی قرداد منظور

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں چوہدری نثار کو دورہ پشاور کی دعوت کی قرداد منظور

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں چوہدری نثار کو دورہ پشاور کی دعوت کی قرداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ۔اسمبلی میں ایک ترمیمی بل کی بھی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت صوبائی وزرا کو ملنے والا ہاؤس رینٹ الاؤنس چالیس ہزار روپے ماہوار سے بڑھا کر پچپن ہزار روپے کردیا گیا ہے۔

    کے پی کے اسمبلی کےاجلاس میں وزیر داخلہ چودہدری نثار کو دورہ پشاور کی دعوت کی قرداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہےچودہدری نثار پشاور آکر اسمبلی کو ان کیمرہ بریفنگ دیں۔ اجلاس میں وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک کا کہنا تھا وزیراعظم چار مہینے سے ملاقات کے لیے وقت نہیں دے رہے ۔

    ان کا کہنا تھا وزیرداخلہ پشاور آکرہمیں بریفنگ دیں کہ مذاکرات کا عمل کہاں تک پہنچا۔ اسمبلی میں امیر مقام پر ہونے والے حملے، شہدا اور عوامی نیشنل پارٹی کے شہید رہنما کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، اس حوالے سے پرویز خٹک کا کہنا تھا دہشتگردی کیخلاف اسمبلی میں پیش ہونے والی مذمتی قرار داد کی حمایت کرینگے، کے پی کے اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیرعابد شیرعلی پر تنقید کا سلسلہ بھی جاری رہا۔