Tag: خیبرپختونخوا حکومت

  • تنخواہوں سے کٹوتی ! سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر آگئی

    تنخواہوں سے کٹوتی ! سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر آگئی

    پشاور : سرکاری اور نیم سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، یہ کٹوتی اگست 2025 کی تنخواہوں سے کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے، جس میں کہا ہے کہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے سرکاری افسران کی دو دن جبکہ گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کی ایک دن کی بنیادی تنخواہ اگست 2025 کی ادائیگی سے کاٹی جائے گی۔

    فیصلے کا اطلاق صوبے کے تمام سرکاری، نیم سرکاری اور خود مختار اداروں کے ملازمین پر ہوگا۔

    محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ صوبائی کابینہ کے حالیہ اجلاس میں متفقہ طور پر کیا گیا ہے جس کا مقصد سیلاب متاثرین کے لیے ہنگامی فنڈز اکٹھا کرنا ہے تاکہ ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں کو تیز کیا جا سکے۔

    مزید پڑھیں : سرکاری ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری

    انھوں نے مزید کہا ان فنڈز سے متاثرہ خاندانوں کو عارضی رہائش، خوراک، طبی امداد اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بحالی کے اقدامات کو بھی فوری طور پر ممکن بنایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع کے ساتھ مکانات، سڑکیں، کھیت اور بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

  • خیبرپختونخوا حکومت نے وزیراعلیٰ کی قیادت میں تاریخ رقم کردی

    خیبرپختونخوا حکومت نے وزیراعلیٰ کی قیادت میں تاریخ رقم کردی

    پشاور(21 اگست 2025): خیبر پختونخوا حکومت نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں تاریخ رقم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کے پی کے حکومت کی جناب سے ملنے والی سپورٹ کے بعدکوہ پیما سرباز خان اور عابد بیگ نے ہندوکش کی بلند ترین چوٹی ترچ میر سرکاری سطح پر پہلی مرتبہ سر کرلی۔

    وزیراعلیٰ کی ایڈونچر ٹور ازم کے فروغ میں ذاتی دلچسپی پر قومی کوہ پیماؤں کو مکمل سپورٹ فراہم کی گئی، ڈائریکٹر ٹور ازم اتھارٹی اور باقی کوہ پیما کی ٹیم سخت موسمی صورتحال پر 7 ہزار 300 میٹر تک محدود رہی۔

    ترچ میر چوٹی اس سے قبل 1950 میں ناروے کوہ پیماؤں نے سر کی تھی، قومی کوہ پیماؤں کی ٹیم 5 اگست کو چترال سے روانہ ہوئی تھی، ڈی جی تورازم اتھارٹی نے کہا کہ ترچ میر سمٹ ایک تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، قومی کوہ پیماؤں نے پاکستان کی ایڈونچر ٹورازم میں نیا باب رقم کیا۔

    اس سے قبل پاکستان کے مشہور پہاڑی سلسلے ہندوکش کی سب سے اونچی چوٹی ترچ میر بیس کیمپ تک ٹریکنگ کے لیے پہلی مرتبہ خواتین ٹریکرز کا ایک گروپ روانہ ہوا ہے جس میں 16 خواتین ٹریکرز شریک ہیں۔ محکمۂ سیاحت خیبر پختونخوا کے حکام کے مطابق صوبے میں ایڈوینچر ٹورازم کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

  • خیبرپختونخوا میں ہیلی کاپٹر کیسے کریش ہوا؟ ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی

    خیبرپختونخوا میں ہیلی کاپٹر کیسے کریش ہوا؟ ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی

    پشاور : خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر کریش ہونے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی، جس میں بتایا حادثہ خراب موسم اور دھند کے باعث پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹرکریش ہونے کی رپورٹ جاری کردی گئی ، جس میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر 10 بجکر30 منٹ پر باجوڑ کے لئے روانہ ہوا، 12 بجے کے قریب ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوا۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ 4 بجے ہیلی کاپٹر کو ٹریس کیا گیا جو مہمند میں کریش ہوا، جس جگہ ہیلی کاپٹرکریش ہوا وہ تقریباً 8 ہزار میٹر بلندی پر ہے ، جائے وقوعہ کے آس پاس کوئی آبادی نہیں ہے۔

    سرکاری حکام نے بتایاکہ حادثہ خراب موسم اور دھند کے باعث پیش آیا کیونکہ حادثہ جس جگہ پر ہوا وہاں بارش نہیں ہورہی تھی، وہاں اونچا پہاڑبادلوں اور دھند میں ڈوبا ہوا تھا اور ہیلی کاپڑ کا ملبہ خشک نالے میں گرا۔

    شہدا کی لاشیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کی گئیں، جن میں شہید پائلٹس میں شاہد سلطان اور ریٹائرڈ ونگ کمانڈر آفتاب شامل ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز امدادی سامان لیجانے والا خیبرپختونخو احکومت کا ہیلی کاپٹر گر گیا تھا ، جس میں پانچ افراد شہید ہوئے تھے۔

    خیبرپختونخو احکومت نے ہیلی کاپٹر کریش کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ چینگئی بانڈہ کے قریب سوکئی میں سرکاری ہیلی کاپٹر کریش کرگیا،سرکاری ہیلی کاپٹر ایم آئی17 ریسکیوٹیم اور امدادی سامان باجوڑ لے جا رہا تھا۔

  • خراب موسم:خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر لاپتہ ہو گیا

    خراب موسم:خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر لاپتہ ہو گیا

    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر لاپتہ ہو گیا، ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر لاپتہ ہو گیا، چیف سیکریٹری کے پی شہاب علی شاہ نے بتائا کہ ہیلی کاپٹر مہمند کے علاقے میں ریسکیو آپریشن میں مصروف تھا،جب خراب موسم کے باعث اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔

    چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ لاپتہ ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے فوری اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں اور متعلقہ ادارے اس کی لوکیشن معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہا تھا اور حادثے کے وقت علاقے میں شدید موسمی صورتحال تھی۔

    اس حوالے سے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ باجوڑ،سلارزئی میں امدادی سامان لے جانیوالےہیلی کاپٹر ایم آئی17سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے ، خراب موسم کی وجہ سے مہمند کے فضائی حدود میں ہیلی کاپٹر سےرابطہ منقطع ہوا ،علی امین گنڈاپور

    ان کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر سے رابطہ قائم کرنے کے لئے تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں اور علاقے میں فوری طور پر ٹیمیں بھیجنے کی ہدایات دی گئی ہیں تاہم کے پی حکومت کادوسراہیلی کاپٹر بونیر میں ریسکیو کاروائیوں میں مصروف ہے،علی امین گنڈاپ

    یاد رہے وزیراعلیٰ نے امدادی سرگرمیوں کے لئےہیلی کاپٹر مختص کیا تھا اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے، دوائیں اور دیگر ضروری سامان بھی پہنچایاجا رہا ہے۔

    وزیراعلیٰ کی ہدایت پر متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، وہ خود امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

    پی ڈی ایم اے، ریسکیو ودیگر متعلقہ ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں تاہم ناخوشگوار واقعے پرپی ڈی ایم اے کنٹرول روم 1700 پر اطلاع دی جا سکتی ہے۔

  • خیبرپختونخوا حکومت کا عوام کےلیے بڑا اقدام!

    خیبرپختونخوا حکومت کا عوام کےلیے بڑا اقدام!

    خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے عوام کےلیے اہم اقدام سامنے آیا ہے، ٹریفک چالان کی ادائیگی اب آن لائن کی جاسکے گی۔

    کے پی کے عوام کو اب ٹریفک چالان آن لائن بھرنے کی سہولت حاصل ہوگی، یہ اقدام بانی پی ٹی آئی کے ویژن پر عملدرآمد کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین گنڈاپور نے شروع کیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کا سندھ میں مقیم اپنے باشندوں کیلیے اہم فیصلہ

    معاونِ خصوصی ڈاکٹر شفقت ایاز نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگ کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں لوگ اپنا ٹریفک اب چالان آن لائن بھرسکیں گے۔

    ڈاکٹر شفقت ایاز کا کہنا تھا کہ ٹریفک چالان آن لائن بھرنے کی سہولت ایسا اقدام ہے جس سے عوام اور حکومت دونوں کو فائدہ ہوگا۔

    https://urdu.arynews.tv/kp-govt-letter-federal-for-payment-muzzammil-aslam/

  • کفایت شعاری پالیسی کا اعلان ، بڑی پابندیاں عائد

    کفایت شعاری پالیسی کا اعلان ، بڑی پابندیاں عائد

    پشاور : خیبرپختونخوا حکومت نے کفایت شعاری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بڑی پابندیاں عائد کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کے کفایت شعاری کے اقدمات کرتے ہوئے پالیسی کا اعلان کردیا ، جس میں سرکاری اخراجات پر دیگر ممالک میں ورکشاپس اور تربیتی پروگرامز میں شرکت پر پابندی عائد کردی۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومتی خرچ پر سیمینارز،ورکشاپس اور بیرون ملک علاج کی اجازت نہیں ہوگی اور جاری کردہ فنڈز پر اخراجات کی اجازت ہوگی، اضافی ادائیگی یا نئی ذمہ داری پر پابندی ہوگی۔

    تمام محکموں پر بینک اکاؤنٹس میں رقوم رکھنے پر پابندی اور رقوم کو اکاؤنٹ ون میں منتقل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ تین سال میں مرمت شدہ عمارتوں یا سڑکوں کی دوبارہ مرمت پر فنڈز کا استعمال ممنوع قرار دیا اور ہر ترقیاتی اسکیم کی شفافیت اور نگرانی کے لیے ایم اینڈ ای رپورٹس لازمی قرار دی گئی ہے۔

    اعلامیے میں کہنا تھا کہ مکمل شدہ ترقیاتی منصوبوں کیلئےوزیراعلیٰ کی منظوری سےمطلوبہ آسامیوں کےقیام کی منظوری دی جائے گی تاہم ایمبولینس،فائر بریگیڈ،ٹریکٹرز،مسافر بسوں،ریسکیو گاڑیوں ، کشتیوں اور قیدیوں کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی نہیں ہوگی۔

    محکمہ خزانہ کی پیشگی اجازت کے بغیر چھٹی پر گئے کسی ملازم کی آسامی پر تقرری نہیں کی جائے گی تاہم تمام خودمختار اداروں،میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹس اوراتھارٹیوں کو فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • طلبا کے لیے 6 کروڑ 10 لاکھ روپے کی اسکالر شپ  کا اجرا

    طلبا کے لیے 6 کروڑ 10 لاکھ روپے کی اسکالر شپ کا اجرا

    پشاور : طلبا کے لئے 6 کروڑ 10 لاکھ روپے کی اسکالرشپ کا اجرا کردیا گیا ، جس سے پی ایچ ڈی ، ایم فل ، بی ایس اور انٹر میڈیٹ طلبا کو ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر کے 700 سے زائد اقلیتی طلباء کے لیے 6 کروڑ 10 لاکھ روپے کی اسکالرشپ کا اجرا کردیا۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے پشاور میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران طلباء میں وظائف کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز کیا۔

    صوبے بھر میں 700 سے زائد طلبا کو تعلیمی معاونت کیلئے اسکالرشپ دی گئی ، 10 پی ایچ ڈی اسکالرز کو 10 لاکھ روپے اور 20 ایم فل اسکالرز کو 2 لاکھ روپے فی کس دیے گئے۔

    اس کے علاوہ 60 پروفیشنل اداروں کے طلبا کو 1 لاکھ روپے، بی ایس کے 250 طلبا کو 70 ہزار روپے اور 400 انٹر میڈیٹ طلبا کو 50 ہزار روپے فی طالب علم اسکالر شپ دی گئی۔

    مزید پڑھیں : طلبہ و طالبات کیلیے نئی 2723 اسکالرسپس کی منظوری

    قبل ازیں سندھ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی سال 24-2023 کے لئے نئی 2723 اسکالرسپس کی منظوری دی گئی تھی، ‏SEEF بورڈ اجلاس میں 4877 طلبہ و طالبات کی تعلیم جاری رکھنے کے لیے اسکالرشپ کی تجدید کی گئی۔

    اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ SEEF اسکالرشپ کے تحت سندھ سے تعلق رکھنے والے طلباء کو ملک بھر کی 90 یونیورسٹیز میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسکالرشپ دی جا رہی ہیں۔

    ‏SEEF کا کل سرمایہ 9.2 بلین روپے تک پہنچ چکا ہے، جس سے ہونے والی منافعے سے اسکالرشپ کی فیس دی جاتی ہیں۔ سندھ ایجوکیشن اینڈومینٹ فنڈ میں 2 سالوں سے سرمایہ کاری کے لئے 2 بلین روپے کا اضافہ کیا گیا۔

  • یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا

    یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا

    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، اسلامی سال کے آغاز پر تعطیل کا اعلامی جاری کردیا گیا۔

    نئے اسلامی سال کے موقع پر گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، چھٹی کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اداروں پر یکساں طور پر ہوگا۔

    محکمہ انتظامی امور خیبر پختونخوا نے ایک روزہ تعطیل کا اعلامیہ جاری کردیا، اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چاند دیکھنے کے اعلان کے مطابق تعطیل ہوگی۔

    محرم الحرام میں بغیر اجازت جلوس، روٹ میں تبدیلی، اشتعال انگیز مواد پر پابندی

    محرم الحرام کی مناسبت سے سندھ کی صوبائی حکومت نے بھی محرم الحرام کیلئے سیکیورٹی پلان جاری کیا ہے، جس کے تحت بغیراجازت جلوس، روٹ میں تبدیلی، اشتعال انگیز مواد پر پابندی ہوگی۔

    سندھ حکومت کی جانب سے بجلی، پانی، اسٹریٹ لائٹس، صفائی کےاقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، حکام نے کہا کہ تمام جلوسوں کو مکمل سیکیورٹی کے بغیر اجازت نہ دی جائے، نفرت انگیز آڈیو، ویڈیو اور مواد کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی ہوگی۔

    حکام نے بتایا کہ پولیس، رینجرز اور انتظامیہ کے کنٹرول رومز قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، دونوں مکاتب فکر کو اسکاؤٹس اور پرائیویٹ سیکیورٹی رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/hijri-new-year-holiday-oman-declares-three-day-weekend/

  • اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ماہانہ 5 ہزار روپے ، عوام کے لئے اہم خبر

    اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ماہانہ 5 ہزار روپے ، عوام کے لئے اہم خبر

    پشاور :‌ اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ماہانہ 5 ہزار روپے فراہمی کا آغاز کردیا گیا ، تاہم یہ رقم کس کو ملے گی؟

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے روشن مستقبل کارڈ اور بیوہ خواتین کیلئے سہارا کارڈ لانچ کردیا۔

    صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود سید قاسم علی شاہ نے بتایا کہ انتہائی غریب اور نادار افراد کو ان کارڈز سے سہولت فراہم دی جائیں گی۔

    سید قاسم علی شاہ کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ مزیدافراد کو بھی اس سہولت کےتحت ریلیف دیا جائے گا ، بیوہ خواتین ،یتیم بچے ہر ماہ اے ٹی ایم سے 5000 روپے باآسانی حاصل کرسکیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ نادار اور یتیم بچیوں کی شادی کیلئے فنڈز بھی بڑھادیئے گئے ہیں ، صوبہ بھر سے نادار ،یتیم اور بیوہ خواتین کی اجتماعی شادی کیلئے 25 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں جبکہ اجتماعی شادیوں کیلئے مختص 88 کروڑ کی رقم میں بھی اضافہ کررہے ہیں۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر کی جامعات میں جلد معذور طلبا و طالبات کو الیکٹرک وہیل چیئرز فراہم کریں گے جبکہ خواتین کیلئے پہلے سے قائم بولو ہیلپ لائن کو بھی جلد اپ ڈیٹ کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام سماجی بہبود کے مختلف پراجیکٹس پر کام جاری ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

  • جولائی 2025 سے ٹریفک جرمانوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کا امکان

    جولائی 2025 سے ٹریفک جرمانوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کا امکان

    پشاور : نئے مالی سال کے آغاز جولائی 2025 سے ٹریفک جرمانوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے نئے مالی سال 2025-26 کے فنانس بل میں ٹریفک جرمانوں میں نمایاں اضافے کی تجاویز پیش کی، جس کا مقصد سڑک کی حفاظت کو بڑھانا اور ٹریفک کے ضوابط کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنانا ہے۔

    مجوزہ فنانس بل میں بتایا گیا تین پہیوں والی گاڑیوں کو پہلی بار الگ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے،رکشہ، چنگ چی اور لوڈر گاڑیوں پر جرمانہ 200 روپے سے شروع ہوکر 100 ہزار روپےتک ہو سکے گا۔

    ایک اہم تجویز میں روٹ پرمٹ کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے پر 5,000 روپے کا جرمانہ بھی شامل ہے جب کہ دوبارہ خلاف ورزی کرنے والوں کو دوہرے جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس سے پبلک ٹرانسپورٹ کے روٹس کے غلط استعمال کی مزید حوصلہ شکنی ہو گی۔

    فنانس بل میں جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر بھی سلیب شامل کیا گیا ہے، جس کے تحت 5,000 سے 10,000 روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔

    مزید برآں، حکومت جرمانے میں اضافہ کرکے کم عمر گاڑی چلانے کے مسئلے سے نمٹنے کا منصوبہ رکھتی ہے، اٹھارہ سال سے کم عمر موٹرسائیکل سوار پر جرمانہ ایک ہزار سے بڑھا کر 3 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ جبکہ کم عمر کار ڈرائیور کو 5000 روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

    یہ مجوزہ اقدامات ٹریفک کے نظم و ضبط کو بہتر بنانے اور حادثات کو کم کرنے کے لیے صوبائی حکومت کے ارادے کی عکاسی کرتے ہیں، خاص طور پر وہ جن میں غیر مجاز یا کم عمر ڈرائیور شامل ہیں۔

    اگر منظوری دی گئی تو نئے جرمانے جولائی 2025 سے شروع ہونے والے آئندہ مالی سال کے دوران لاگو ہوں گے۔