Tag: خیبرپختونخوا حکومت

  • شہریوں  کے لئے ایک اور بڑے ریلیف کی منظوری

    شہریوں کے لئے ایک اور بڑے ریلیف کی منظوری

    پشاور : شہریوں کیلئے لائف انشورنس اسکیم متعارف کرانے کی منظوری دے دی گئی، 60 سال سے کم عمر میں انتقال کرنے والے افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ کے بعد ایک اور بڑے ریلیف کی منظوری دے دی۔

    صوبائی مشیر کا بتانا تھا کہ کے پی کے تمام شہریوں کے لیے لائف انشورنس اسکیم متعارف کرانے کی منظوری دی، اسکیم پر سالانہ 4.5 ارب روپے لاگت آئے گی۔

    مزید پڑھیں : آسان کاروبار کارڈ اسکیم : قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر

    انھوں نے کہا کہ گھر کے سربراہ کا انتقال ہو جائے تو لواحقین کو فوری مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

    بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ 60 سال سے کم عمر میں انتقال کرنے والے افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ اور 60 سال سے زیادہ عمر میں وفات پانے والے افراد کے لواحقین کو 5 لاکھ دیے جائیں گے۔

  • رمضان میں عوام  کو 10 ہزار روپے کیش  دینے کے حوالے سے اہم خبر

    رمضان میں عوام کو 10 ہزار روپے کیش دینے کے حوالے سے اہم خبر

    پشاور : رمضان پیکج کے تحت عوام کو 10، 10 ہزار روپے دیئے جانے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ، صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے سے 5،5ہزار خاندانوں کا انتخاب کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان پیکج کے 10 ارب 20 کروڑروپےجاری کردیے ، محکمہ خزانہ نے رمضان پیکج کی رقم محکمہ سماجی بہبود کے اکاؤنٹ منتقل کردی۔

    پیکج کےتحت 10لاکھ خاندانوں کو 10، 10 ہزار روپے دیے جائیں گے ، کےپی حکومت نے بتایا کہ صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے سے 5،5 ہزار خاندانوں کا انتخاب کیا گیا۔

    پیکج کیلئے خاندانوں کاانتخاب پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نےکیا، پی ٹی آئی ممبران اسمبلی ،عہدیداروں نے فہرستیں صوبائی حکومت کےحوالے کردی ہیں۔

    یاد رہے جنوری میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کابینہ اجلاس میں ماہ رمضان کیلیے اقدامات پر غور کیا تھا اور کہا تھا کہ ہر حلقے میں 5 ہزار غریب خاندانوں کو 10 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سی ایم ہاؤس میں سیل قائم ہوگا، جہاں سے رمضان ریلیف اقدامات کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

    مفت سولر پینل اسکیم :اسٹیٹس چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا

  • خیبرپختونخوا حکومت کا انٹرنیٹ اسپیڈ کے معاملے پر ایلون مسک اور چین سے رابطہ کرنے پر غور

    خیبرپختونخوا حکومت کا انٹرنیٹ اسپیڈ کے معاملے پر ایلون مسک اور چین سے رابطہ کرنے پر غور

    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کے معاون خصوصی شفقت ایاز نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ مسئلے کے حل کیلئے ایلون مسک اور چین سے رابطہ کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کے سائنس اینڈٹیکنالوجی کے معاون خصوصی شفقت ایاز نے اے آروائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ مریم نواز وفاق کو بائی پاس کر کے چین جاسکتی ہیں تو ہم کیوں نہ جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ مسئلے کے حل کیلئے ایلون مسک اور چین سے رابطہ کروں گا، ہمارے صوبے میں انٹرنیٹ اسپیڈ کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے۔

    شفقت ایاز نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر کی نیٹ یوزرز زیادہ ہونے سے اسپیڈ میں کمی کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے، پی ٹی اے کو بار بار خط بھی لکھا کہ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ میں نیٹ کا مسئلہ ہے اسے حل کرایا جائے لیکن اس مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا گیا۔

  • اسلام آباد ڈی چوک پر مظاہرین پر تشدد : کے پی حکومت کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

    اسلام آباد ڈی چوک پر مظاہرین پر تشدد : کے پی حکومت کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

    پشاور : خیبرپختونخوا حکومت نے اسلام آباد ڈی چوک پر مظاہرین پر تشدد کے خلاف تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوااسمبلی کا اجلاس اسپیکربابرسلیم سواتی کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں اسلام آباد میں احتجاج پرہونے والے مظالم کی مذمت کی گئی۔

    خیبرپختونخوا حکومت نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج پر سفاکانہ تشدد کے خلاف آج سے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔

    وزیر قانون آفتاب عالم نے کے پی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرامن مظاہرین پر مظالم کے پہاڑ توڑے گئے، ہمارے صوبے کے چیف ایگزیکٹو پر براہ رست فائرنگ کی گئی اور احتجاج میں شریک پی ٹی آئی کے کارکنوں کو گاڑیوں تلےکچلاگیا۔

    اسمبلی کا اجلاس آج شام سات بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

    یاد رہے وزیراعلی خیبر پختونخوا نے پی ٹی آئی احتجاج کے دوران جاں‌ بحق ہونے والے پارٹی کارکنوں کے لیے ایک ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا تھا۔

    وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے مانسہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم پر براہ راست گولیاں برسائی گئیں۔ بشریٰ بی بی میرے ساتھ تھیں، ان پر بھی حملہ کیا گیا۔ جو لوگ کل متاثر ہوئے، ان ہزاروں کارکنان کا ڈیٹا بھی آ رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پُر امن احتجاج کی کال دی تھی اور ان کی کال پر دھرنا جاری ہے جب تک کال اپ نہیں ہوگی، یہ جاری رہے گا۔

  • خیبرپختونخوا حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کرے گی

    خیبرپختونخوا حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کرے گی

    پشاور : خیبرپختونخوا حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کرے گی ، بجٹ کا مجموعی حجم پندرہ سے سولہ کھرب کےدرمیان ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا سولہ کھرب روپے تک کابجٹ آج پیش ہوگا، کابینہ کی منظوری سےوزیرخزانہ آفتاب عالم سال دوہزارچوبیس پچیس کابجٹ اسمبلی میں پیش کریں گے۔

    بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں دس سےپندرہ فیصد اضافہ ہوگا جبکہ ترقیاتی منصوبوں کیلئےتین سوارب روپےرکھےجائیں گے۔

    بجٹ میں بیس فیصد فنڈ بلدیاتی حکومتوں کودینےکی تجویزہے تاہم ضم اضلاع میں کوئی ٹیکس نہیں لگے گا جبکہ آئی ایم ایف کے مجوزہ ٹیکس نظرانداز کردئیے گئے ہیں۔

    خیبرپختونخوا کے مالی سال 25-2024 کے بجٹ کی تجاویز کی دستاویز سامنے آگئی ، جس میں بتایا ہے کہ کےپی بجٹ کے حجم کا تخمینہ 1754 ارب روپے ہے اور بجٹ 100 ارب روپے سرپلس رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    دستاویز میں کہا ہے کہ مجموعی اخراجات کیلئے1654 روپے مختص کرنے، ضم اضلاع کیلئے144 ارب روپے ، ترقیاتی بجٹ کیلئے 259 ارب روپے، صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے120 ارب روپے، ضم اضلاع کےسالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے36 ارب روپے، ایکسیلریٹڈ امپلی منٹیشن پروگرام کیلئے79 ارب روپے اور فارن پروگرام اسسٹنس مد میں 130 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

    دستاویز کے مطابق صوبے سے باہرکی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ٹیکس کی تجویزہے جبکہ انڈسٹریز کو ریلیف دینے کیلئے فلیٹ ریٹ اور گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں کمی کی جائےگی۔

    اس کے علاوہ تمباکو پر ایکسائز ڈیوٹی لگا کر حاصل رقم صحت کے شعبے پر خرچ ہوگی جبکہ ترقیاتی کاموں کیلئے 300 ارب، ڈھائی سال بعد مقامی حکومت کو ترقیاتی فنڈ کا 20 فیصد مختص کرنے اور صحت کارڈ کیلئے 28 ارب سےزائد رکھنے کی تجویز ہے۔

    دستاویز میں کہا گیا ہے کہ کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت آسان شرائط پر قرضے اور قرضوں کیلئے 10ارب روپے رکھنے کی تجویزہے، تین سال سے خالی اسامیاں پُر کرنے کے بجائے ختم کرنے اورچشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے کیلئے 2 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

  • خیبرپختونخوا حکومت کا  پہلی مرتبہ وفاقی حکومت سے پہلے بجٹ پیش کرنے کا اعلان

    خیبرپختونخوا حکومت کا پہلی مرتبہ وفاقی حکومت سے پہلے بجٹ پیش کرنے کا اعلان

    پشاور : خیبرپختونخوا حکومت نے پہلی مرتبہ مالی سال 2024-25 کا بجٹ وفاقی حکومت سے پہلے پیش کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت نے نئے مالی سال کا بجٹ وفاقی حکومت کےبجٹ سے قبل پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    صوبائی وزیرخزانہ آفتاب عالم نے کہا کہ پہلی بار وفاقی حکومت سے پہلے بجٹ پیش کریں گے، چوبیس مئی کو صبح گیارہ بجے کابینہ کا اجلاس اور تین بجےاسمبلی کااجلاس ہوگا۔

    خیال رہے آئندہ مالی سال 25-2024 کے لیے وفاقی بجٹ اگلے ماہ 7 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ بجٹ میں وفاق کے اخراجات کا ابتدائی تخمینہ 16 ہزار 700 ارب روپے ہو سکتا ہے اور مالیاتی خسارہ 9300 ارب رہنے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق بجٹ میں وفاق کے اخراجات کا ابتدائی تخمینہ 16 ہزار 700 ارب روپے ہو سکتا ہے جس میں سود اور قرضوں پر اخراجات کا تخمینہ 9 ہزار 700 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

    بجٹ میں ٹیکس آمدن کا ابتدائی تخمینہ 11 ہزار ارب روپے سے زائد ہوسکتا ہے جس میں ڈائریکٹ ٹیکسز کی مد میں 5300 ارب روپے جمع ہونے کا امکان ہے جب کہ 680 ارب روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں جمع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر حکومت پاکستان مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا امکان ہے۔

    مالی سال 2024-25 کی بجٹ تجاویز میں کہا گیا کہ پاکستان میں مرحلہ وار سیلز اور انکم ٹیکس پر چھوٹ ختم کرنے کا امکان ہے۔

  • خیبرپختونخوا حکومت کا سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ

    خیبرپختونخوا حکومت کا سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ

    پشاور: خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کی جانب سے سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مشیرِ سیاحت زاہد چن زیب نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز چترال کے سیاحتی مقامات سے ہوگا، دیگر سیاحتی مقامات پر بھی ہیلی کاپٹر سروس شروع کریں گے۔

    نتھیا گلی میں ایلیٹ ایڈوانچر تھیم پارک کا افتتاح کردیا گیا ہے، پارک میں 8 آؤٹ ڈور اور 40 انڈور سیاحتی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

    مشیرسیاحت نے کہا کہ سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں، ناران کاغان میں مختلف مقامات کیلئے مشینری بھی فراہم کی گئی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ صحت کے اجلاس میں صوبے میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    اجلاس میں متعلقہ حکام کو چار ماہ میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کیلیے اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

  • خیبرپختونخوا حکومت کا آج ایک روزہ سوگ کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

    پشاور : خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس لائن دھماکااور کوہاٹ کشتی حادثے پر ایک روزہ سوگ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے آج ایک روزہ سوگ کے اعلان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سوگ کا اعلان پولیس لائن دھماکااور کوہاٹ کشتی حادثے پر کیا گیا، وزیر اعلیٰ ہاؤس اور وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

    گزشتہ روز پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دوران نماز خودکش دھماکے اور تانڈہ ٹیم کوہاٹ میں کشتی ڈوبنے کے سانحات پر نگراں وزیراعلیٰ کے پی اعظم خان کی جانب سے یوم سوگ کے اعلان کیا گیا تھا۔

    خیال رہے پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش حملے نے درجنوں خاندان اجاڑ دیے، اب تک دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 92 ہوگئی ہے جبکہ 170 افراد زخمی ہے۔

    دوسرے واقعے میں اتوار کے دن سیر کے لیے تانڈہ ڈیم جانے والی مدرسے کے طلبہ سے بھری کشتی الٹ گئی تھی جس میں 40 طلبا کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

  • جمعہ  کے دن  ’’ورک فرام ہوم‘ ، ملازمین کیلئے اہم خبر

    جمعہ کے دن ’’ورک فرام ہوم‘ ، ملازمین کیلئے اہم خبر

    پشاور : خیبرپختونخوا حکومت نے جمعے کے دن ملازمین کے گھرسے کام کرنے سے متعلق کمیٹی قائم کردی، کمیٹی عمل درآمد اور نگرانی کے طریقہ کار پرسفارشات مرتب کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت نے ملک کو درپیش توانائی کے بحران میں بجلی بچانے کے لیے جمعے کے دن گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل درآمد اور طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی۔

    تین رکنی کمیٹی سے متعلق محکمہ خزانہ کے پی نے اعلامیہ جاری کردیا ، جس میں کہا کہ جمعہ کو ’’ورک فرام ہوم ڈے‘‘ کے طور پر منانے کا فیصلہ صوبائی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں کیا گیا۔

    تین رکنی کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری خزانہ کریں گے جبکہ سیکرٹری ماحولیات، جنگلی حیات اور محکمہ جنگلات کے ممبران کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

    کمیٹی عمل درآمد اور نگرانی کے طریقہ کار پرسفارشات مرتب کرے گی۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہفتے کی چھٹی کو بحال کردی تھی جبکہ جمعہ کے روز ورک فرام ہوم کی تجویز سامنے آئی تھی۔

    کابینہ اجلاس میں مارکیٹوں کو جلدبند کرنے کے حوالے سے بھی تجاویز آئی تاہم مارکیٹوں پر فیصلہ صوبوں ،تاجروں سےمشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

    انھوں نے بتایا کہ موجودہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات جاری ہے، آنےوالے سال میں دیگر ذرائع سے بھی بجلی پیدا کریں گے۔

    خیال رہے پاکستان کو بجلی کی پیداوار میں 7000 میگاواٹ کی کمی کا سامنا ہے، ملک میں 35,000 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے اور گرمی کے موسم میں اس کی طلب 27,000 میگاواٹ تک پہنچ جاتی ہے۔

  • بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کے لیے  خیبرپختونخوا  حکومت کی درخواست مسترد

    بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کی درخواست مسترد

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کے لیے کے پی حکومت کی درخواست مسترد کردی اور کہا بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن جماعتی بنیادوں پرکرانےکے ہائیکورٹ کے حکم کیخلاف اپیل پرسماعت ہوئی ، جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

    سپریم کورٹ نے الیکشن شیڈول میں تبدیلی کی کے پی حکومت کی درخواست مسترد کردی اور کہا خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔

    عدالت نے کہا الیکشن کمیشن پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے تمام اقدامات کر چکاہے، بلدیاتی الیکشن شیڈول جاری کرنے میں پہلے ہی دو سال تاخیر ہوچکی ہے۔

    ایڈووکیٹ جنرل کےپی کا کہنا تھا کہ صرف الیکشن نہیں صحیح معنوں میں نمائندگی کی ضرورت ہے، جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں کہا جماعتی بنیادوں پر الیکشن سے برادریوں میں ٹوٹ پھوٹ ہوتی ہے، جمہوریت کو تقویت کیلئےسیاسی جماعتوں کومضبوط کرناضروری ہے، سیاسی جماعتوں کو سیاسی عمل سے نہیں نکالا جاسکتا۔

    جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ کوئی بھی سیاسی جماعت عدالت میں نہیں آئی، سیاسی جماعتوں کوآکرکہناچاہیےہائیکورٹ کےفیصلےسےنقصان ہورہا ہے۔

    ایڈووکیٹ جنرل کےپی کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ نے جو حکم دیا اس کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں، عدالت حکم امتناع نہیں دیتی توالیکشن تاریخ بدلنے کی اجازت دیں ، جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا تاریخ تبدیل کرنے کے ہم سخت مخالف ہیں۔

    بعد ازاں سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی۔