Tag: خیبرپختونخوا میں جلوس، عوامی اجتماعات پر پابندی

  • خیبرپختونخوا میں جلوس، عوامی اجتماعات پر پابندی عائد

    خیبرپختونخوا میں جلوس، عوامی اجتماعات پر پابندی عائد

    پشاور: خیبرپختونخوا میں عوامی اجتماعات سے متعلق قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کے لیے احکامات جاری کردیے گئے، بغیر پیشگی اجازت جلوس، عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی۔

    محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کردیا ہے جس کے تحت بغیر پیشگی اجازت کے کسی بھی جگہ جلوس اور عوامی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔

    مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی سنگین صورتحال، دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

    مراسلے کے مطابق سیکیورٹی انتظامات نہ ہونے پر کسی صورت اجتماعات کی اجازت نہ دی جائے، تمام سیاسی جماعتوں اور متعلقہ اداروں کو قواعد و ضوابط سے متعلق آگاہ کیا جائے۔

    واضح رہے کہ دودن قبل باجوڑ میں جے یو آئی (ف) کے کنونشن میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 50 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے جب کہ پولیس کی تحقیقات کے مطابق واقعے میں کالعدم تنظیم کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔