Tag: خیبرپختونخوا پولیس

  • خیبرپختونخوا پولیس کو گریڈ 19 کے افسران کی کمی کا سامنا

    خیبرپختونخوا پولیس کو گریڈ 19 کے افسران کی کمی کا سامنا

    پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کو گریڈ 19 کے افسران کی کمی کا سامنا ہے۔

    پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس میں گریڈ 19 کے 22 افسران کی کمی کا سامنا ہے، گریڈ 19 کے پی ایس پی افسران کی 57 منظور شدہ پوسٹیں ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گریڈ 18 کے 14 پی ایس پی افسران کی کمی کا سامنا ہے جبکہ گریڈ 18 کے پی ایس پی افسران کی منظور شدہ پوسٹوں کی تعداد 131 ہے۔

    پولیس کے مطابق گریڈ 17 کے 7 پی ایس پی افسران کی بھی کمی کا سامنا ہے، گریڈ 17 کے پی ایس پی افسران کی 15 منظور شدہ پوسٹیں ہیں۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران کی کمی سے متعلق محکمہ وفاقی حکومت کو 4 بار آگاہ کر چکے ہیں۔

  • پولیس تنخواہوں میں اضافے کی قرار داد منظور

    پولیس تنخواہوں میں اضافے کی قرار داد منظور

    پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کی قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے۔

    صوبائی اسمبلی میں خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کی قرار داد جے یو آئی ف کے رکن آفتاب حیدر کی جانب سے پیش کی گئی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پولیس دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دے رہی ہے۔

    متن کہا گیا کہ پنجاب اور اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں خیبرپختونخواسے زیادہ ہیں، کے پی پولیس کی تنخواہیں پنجاب اور اسلام آباد پولیس کے برابر کی جائیں۔

    اس سے قبل سال کے شروع میں خیبر پختونخوا میں پشاور یونیورسٹی کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 اور 35 فیصد اضافہ کی منظوری بھی دی گئی تھی۔

    پشاور یونیورسٹی کے سینیٹ نے بجٹ کی منظوری دی تھی، جس میں ملازمین کی تنخواہوں میں 30 اور35 فیصد اضافے کی بھی منظوری دی گئی۔

    مطالبات تسلیم ہونے پر نان ٹیچنگ اسٹاف نے دو ماہ سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا، احتجاج کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان انجنیئرنگ چوک میں فیڈریشن کے صدر نے کیا تھا۔

  • بلدیاتی انتخابات ، خیبرپختونخوا پولیس نے  تیاری مکمل  کرلی

    بلدیاتی انتخابات ، خیبرپختونخوا پولیس نے تیاری مکمل کرلی

    پشاور : آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کہا کہ 17 اضلاع میں63 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، پاک فوج کو کوئیک رسپانس فورس کے طور پر معاونت کی درخواست کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لئے خیبرپختونخوا پولیس نے ہوم ورک مکمل کرلیا، اس حوالے سے آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے اے آر وائی نیوزسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا 17اضلاع میں63 ہزار پولیس اہلکارتعینات ہوں گے ، 5ہزار فرنٹیئر کانسٹیبلری اہلکاروں کیلئے درخواست ارسال کردی ہے۔

    آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشنز کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، 17 اضلاع میں لگ بھگ 2500 پولنگ اسٹیشنزبنیں گے، حساس ترین پولنگ اسٹیشنز میں 5جوان اور 4پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔

    معظم جاہ انصاری نے کہا کہ نارمل پولنگ اسٹیشنز میں3اہلکارتعینات ہوں گے، نیبرہوڈ کونسل اورویلج کونسل میں کیو آر ایف تعینات ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کو کوئیک رسپانس فورس کے طور پر معاونت کی درخواست کی ہے، لڑائی جھگڑے اور ہوائی فائرنگ کے واقعات کا اندیشہ ہے، تیاری مکمل ہے۔

  • خیبرپختونخوا پولیس کا خواجہ سراؤں کے تحفظ کے لیے بڑا اقدام

    خیبرپختونخوا پولیس کا خواجہ سراؤں کے تحفظ کے لیے بڑا اقدام

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا میں خواجہ سراؤں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا ثنا اللہ عباسی نے کہا کہ خواجہ سراؤں کے لیے صوبے کے تھانہ جات میں خصوصی ڈیسک قائم کیا جائے گا۔

    آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ اے ایس پی رینک کا افسر فوکل پرسن ہوگا،پولیس تربیتی مرکز میں بھی خواجہ سرا حقوق سیشن شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز صوابی کے 19 سالہ خواجہ سرا کو اس کے بھائی نے ناچ گانے سے روکنے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

    یاد رہے کہ 9 ستمبر کو خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں فائرنگ کر کے گل پانڑہ نامی خواجہ سرا کو قتل جبکہ چاہت کو زخمی کر دیا گیا تھا۔

    صدر خیبر پختونخوا خواجہ سرا ایسوسی ایشن فرزانہ الیاس کا کہنا تھا کہ پچھلے پانچ سال میں 1500 خواجہ سراؤں سے زیادتی کی گئی اور 68 کو قتل کر دیا گیا۔

  • کے پی پولیس نے پیشہ ورانہ انداز میں اسما کے قاتل کوپکڑا، عمران خان

    کے پی پولیس نے پیشہ ورانہ انداز میں اسما کے قاتل کوپکڑا، عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس کی کارکردگی قابل تعریف ہے، کے پی پولیس نے پیشہ ورانہ انداز میں مجرم کو پکڑا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسما کے قاتل کو پکڑنے پر خیبرپختونخوا پولیس کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسما کیس میں صرف خون کےدھبے کے علاوہ کوئی ثبوت نہ تھا، کے پی پولیس نے پیشہ ورانہ انداز میں مجرم کو پکڑا، ظاہر ہوا کے پی پولیس نے فرانزک ڈیٹیکشن کی صلاحیت حاصل کرلی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کےپی نے معاملے پر سیاسی فائدہ لینےکی کوشش نہیں کی، جمہوری ملکوں کی طرح پولیس چیف نےپروفیشنل اندازمیں بریفنگ دی، کے پی اور پنجاب ،سندھ کی پولیس فورس میں یہی فرق ہے ۔

    یاد رہے اس سے قبل کے پی کے پولیس نے اسماقتل کیس کے مرکزی ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کیا مرکزی ملزم نبی مقتول اسما کا کزن ہے۔


    مزید پڑھیں : اسما قتل کیس ، مرکزی ملزم میڈیا کے سامنے پیش، مقتول اسما کا کزن نکلا


    آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشکلات کے باوجود مردان کا کیس 25دن میں حل کرلیا، اسما کیس جنسی تشددکاتھامگرزیادتی نہیں ہوئی، مردان میں اسما کےقتل کاکیس 25دن میں حل کرلیا، اسماکے خاندان کا شکریہ اداکرنا چاہتاہوں، پہلے دن سے اسما کے خاندان نےہم پر اعتماد کیا، ہماری دعاتھی کہ ہم اسما کے خاندان کےاعتماد پر پورااتریں۔

    آر پی او مردان کا کہنا تھا کہ پورے علاقے کو سرچ کیا گیا،350 افرادسےپوچھ گچھ کی گئی، بچی کی گردن پر انگلیوں کے نشانات تھے، مردان کیس میں گرفتار ملزم محمد نبی ولد عبید اللہ ہے۔

    آر پی او کا کہنا تھا کہ مردان کیس میں گرفتار15سال کےملزم کانام محمدنبی ہے، مردان کیس میں گرفتارملزم محمد نبی نے اعتراف جرم کرلیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • خیبرپختونخوا پولیس نے اسکولوں کی سیکورٹی کا پلان مکمل کرلیا

    خیبرپختونخوا پولیس نے اسکولوں کی سیکورٹی کا پلان مکمل کرلیا

    پشاور: خیبرپختونخوا پولیس نے اسکولوں کی سیکورٹی کا پلان مکمل کرلیا۔اے آر وائی نیوز نے سیکورٹی پلان کی کاپی حاصل کرلی۔

    آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ناصر درانی کے مطابق سیکورٹی پلان میں تمام اسکولوں کی دیواریں اونچی کرنے اور سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔اسکولو ں میں پولیس کی جانب سے بزرسسٹم لگانے کا کام بھی شروع کیا جائے گا۔

    اس کے علاوہ غیر متعلقہ افراد کے اسکول کے ہاسٹل میں رہائش پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ آئی جی ناصر کے مطابق ایسے تمام افراد اور اسکولوں کے خلاف کاروائی ہوگی جو نئے قوانین پر عمل درآمد نہیں کریں گے ، آئی جی ناصردرانی کے مطابق صوبے بھر کے ڈی پی او  اور آر پی اوز کوا س سلسلے میں احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ۔