Tag: خیبرپختونخوا کابینہ

  • خیبرپختونخوا کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟ مجوزہ نام سامنے آگئے

    خیبرپختونخوا کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟ مجوزہ نام سامنے آگئے

    پشاور : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کی کابینہ میں 12 وزراء کو شامل کیا جائے گا، جن کے نام سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ کے حوالے سے مجوزہ نام سامنے آگئے ، ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختونخواکابینہ کی حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی دیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلےمرحلےمیں 12 وزرا کو کے پی کابینہ کا حصہ بنایا جائے گا،سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کا نام مشیر خزانہ کے لئے تجویز دیا گیا ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ سابق اسپیکرمشتاق غنی کا نام سینئرصوبائی وزیر کے لئے اور ہری پور سے ارشد ایوب کانام بھی مجوزہ صوبائی کابینہ کے لئے تجویز کیا گیا ہے۔

    دیر سے ملک لیاقت علی اور سوات سےڈاکٹرامجد، ملاکنڈ سےشکیل احمد ، نوشہرہ سے خلیق الرحمان کانام بھی شامل ہیں جبکہ مردان سے طارق محمود اور صوابی سے فیصل ترکئی کو کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق چارسدہ سے فضل شکور اور عارف احمدزئی، پشاور سے میناخان آفریدی کا نام بھی شامل ہیں۔

  • خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع ،شہرام خان ترکئی اور انور زیب خان نے بطور صوبائی وزیر حلف اٹھالیا

    خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع ،شہرام خان ترکئی اور انور زیب خان نے بطور صوبائی وزیر حلف اٹھالیا

    پشاور :شہرام خان ترکئی اورانورزیب خان نےبطورصوبائی وزیرحلف اٹھالیا، گورنر کے پی شاہ فرمان نے دونوں وزرا سے حلف لیا، شہرام ترکئی ،انورزیب خان کو محکمے بعدمیں الاٹ کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کردی گئی ، گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں 2 وزرا کی تقریب حلف برداری ہوئی ، جس میں شہران خان ترکئی اور انور زیب خان نے بطورصوبائی وزیرحلف اٹھایا، گورنر کے پی شاہ فرمان نے دونوں وزرا سےحلف لیا، وزیراعلیٰ کے پی محمودخان بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔

    شہرام ترکئی اور انورزیب خان کو محکمے بعدمیں الاٹ کیے جائیں گے ، انور زیب خان کا تعلق قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل خار سے ہے۔

    خیال رہے جنوری میں اختلافات کی بنیادپرشہرام ترکئی،محمدعاطف،شکیل احمد سے قلمدان لئےگئے تھے ، برطرف وزراپر کابینہ کے فیصلوں سے اختلاف اور پریشر گروپ بنانے کا الزام تھا۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ شہرام ترکئی اور محمدعاطف کی کارکردگی صوبائی حکومت کیلئے شرمندگی کی وجہ بنتی رہی، وزیراعلیٰ کی باربار توجہ دلوانے کےباوجود دونوں وزیر ٹس سے مس نہ ہوئے اور مسلسل ناکامیوں کے بعد وزیر اعلیٰ نے دونوں وزرا کو فار غ کیا۔

    عاطف خان وزیر کلچر، سیاحت اور کھیل کے وزیر تھے، شہرام خان ترکئی بطور صوبائی وزیر صحت کام کرر ہے تھے جبکہ شکیل احمد صوبائی وزیر برائے ریونیو کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے۔

    بعد ازاں 5 ماہ بعد اختلافات ختم اور غلط فہمیاں دور ہونے کے بعد شہرام ترکئی کو کابینہ میں دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

  • خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل کا امکان ہے، اجمل وزیر

    خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل کا امکان ہے، اجمل وزیر

    پشاور: ترجمان خیبرپختونخوا حکومت اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ میں ردوبدل کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم قبائلی علاقوں کی ترقی میں دلچسپی لے رہے ہیں، صحت انصاف کارڈ، انتظامی اداروں کا دائرہ کار قبائلی اضلاع تک بڑھا دیا گیا، ایک ارب روپے بلا سود قرضے قبائلی علاقوں میں عوام کو دے رہے ہیں۔

    اجمل وزیر نے کہا کہ نوکریوں میں غیرمقامی لوگوں کی بھرتیوں کی معلومات حاصل کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس بی آر ٹی منصوبے کےعلاوہ کچھ نہیں ہے، بی آرٹی منصوبے سے متعلق تحقیقات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

    ترجمان کے پی کے حکومت نے کہا کہ پی پی نے سندھ کا بیڑہ غرق کر دیا، تھرمیں بچے مر رہے ہیں، سندھ واحد ہے جس نے نیشنل ایکشن پلان میں کوئی مدد نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کسی صورت کرپشن برداشت نہیں کرتے۔

    پرانے سسٹم سے پیسہ بنانے والے مافیا کے لیے 2020 مشکل سال ہوگا، وزیراعظم

    یاد رہے کہ تین روز قبل وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پرانے سسٹم سے پیسہ بنانے والے مافیا کے لیے 2020 مشکل سال ہوگا، 2020 میں عوام کو بہتر تبدیلی نظر آئے گی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تبدیلی اور اصلاحات کرنا چاہتے ہیں تو راستے میں مافیا کھڑا ہوتا ہے، کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے والا مافیا ہر جگہ ہوتا ہے۔

  • خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی زیرصدارت کابینہ اجلاس آج ہوگا جس میں 31 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس کا 31 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔

    اجلاس میں صوبائی بہبود آبادی ایکشن پلان پرعمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا، پناہ گاہ بل، ویلیج اور نائی برہوڈ کونسلز کے لیے بجٹ کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

    صوبائی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں سرکاری میڈیکل کالجز کی ٹیچنگ فیکلٹی کے لیے الاونس کی منظوری بھی شامل ہے۔

    خیبرپختونخوا پہلا صوبہ ہے جس نے اپنے وسائل سے موٹروے مکمل کی، مراد سعید

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سیاحت کے فروغ اور مسافروں کی سہولت کے لیے وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ ایم او یو سائن کیا تھا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور وفاقی وزیر مواصلات نے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کا کہنا تھا کہ سوات موٹروے کو توسیع دے کر ٹورسٹ زون بنایا جائے گا۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ فیصلے سے ملکی سیاحت کو فروغ ملے گا، خیبر پختونخوا پہلا صوبہ ہے جس نے اپنے وسائل سے موٹروے مکمل کی۔

  • خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی زیرصدارت کابینہ اجلاس آج ہوگا جس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس کا 16 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔

    صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ضم قبائلی اضلاع کے لیے 52 گاڑیوں کی خریداری کی منظوری لی جائے گی۔

    سول پروسیجرکوڈ میں ترامیم کی منظوری اور رزمک کیڈٹ کالج کی ریگولیشن کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ اجلاس میں چائلڈ میرج کی روک تھام سے متعلق بل پرغور کیا جائے گا۔

    صوبائی کابینہ کے اجلاس میں تربیلہ کشتی حادثے کے متاثرین کے لیے خصوصی پیکیج کی منظوری دی جائے گی، سرکاری ریسٹ ہاؤسسزکو نجی شعبے کو لیزپر دینے سے متعلق بھی غور ہوگا۔

    پاک اٖفغان بارڈر کو 24گھنٹے کھولے رکھیں گے، وزیراعلیٰ کے پی محمود خان

    یاد رہے کہ 31 جولائی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے چیف سیکریٹری اور دیگرحکام کے ساتھ طورخم بارڈر کا دورہ کیا تھا ، وزیراعظم کے مشیرارباب شہزاد بھی دورے میں شریک تھے، امیگریشن اورکسٹم حکام نے حکام کو مسائل و مشکلات پر بریفنگ دی تھی۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ پاک اٖفغان بارڈر کو 24 گھنٹے کھولے رکھیں گے، بارڈرکھلے رہنے سے ٹرانزٹ بڑھے گی ، طور خم بارڈر کو جدید سہولتوں سےآراستہ کر رہے ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان کا خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل کیلئے آج اجلاس طلب

    وزیراعظم عمران خان کا خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل کیلئے آج اجلاس طلب

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل کے لیے آج  اجلاس بلا لیا، جس میں کابینہ کی حتمی منظوری دی جائے گی جبکہ و زیراعلیٰ محمود خان اور نامزد گورنر شاہ فرمان کو بھی اسلام آباد طلب کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت سازی کی تشکیل آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے، وزیراعظم عمران خان نے کے پی کابینہ کی تشکیل کے لیے اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔

    اجلاس میں کابینہ کی حتمی منظوری دی جائے گی جبکہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان اور نامزد گورنر شاہ فرمان بھی شریک ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کیلئے تئیس ممبران کا انٹرویو ہوگا،ابتدائی کابینہ دس وزرا اور پانچ مشیروں پر مشتمل ہوگی، تیمور جھگڑا، عاطف خان، شہرام ترکئی کو اہم ذمے داری ملے گی۔

    مزید پڑھیں : خیبر پختونخوا: محمود خان نے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں نہ رہنے کا اعلان

    یاد رہے گذشتہ روز ترجمان کے پی حکومت کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ محمود خان نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کی نقل و حرکت کے دوران سڑکیں بند نہیں ہوں گی، وہ وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں بھی نہیں رہیں گے۔

    خیال رہے خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی 16 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا جبکہ کابینہ ڈویژن کی جانب سے 5 مشیروں کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    ایوان صدر میں صدر ممنون حسین نے 16 رکنی کابینہ سے حلف لیا، اس موقع پروزیراعظم عمران خان موجود تھے۔

    وفاقی کابینہ میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک، فروغ نسیم، خالد مقبول صدیقی، شریں مزاری، شیخ رشید، فواد چوہدری، زبیدہ جلال، غلام سرور خان، فہمیدہ مرزا، طارق بشیرچیمہ، عامر کیانی، شفقت محمود، خسرو بختیار اور مولانا نورالحق قادری شامل ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں 5 مشیر بھی شامل ہیں جن میں بابراعوان پارلیمانی امور، ملک امین اسلم ماحولیاتی تبدیلی اور ڈاکٹرعشرت حسین ادارہ جاتی اصلاحات، عبدالرزاق داؤد صنعت وتجارت جبکہ محمد شہزاد ارباب کواسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا مشیرلگایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ملک میں ہونے والے حالیہ عام انتخابات میں تحریک انصاف نے وفاق اور تین صوبوں میں واضح اکثریت حاصل کی۔