Tag: خیبرپختونخوا کی کابینہ

  • میں پاکستانی عوام کے ساتھ کبھی بےوفائی نہیں کروں گا، عمران خان

    میں پاکستانی عوام کے ساتھ کبھی بےوفائی نہیں کروں گا، عمران خان

    پشاور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں پاکستانی عوام کے ساتھ کبھی بےوفائی نہیں کروں گا، کرپٹ سیاسی مافیا حالیہ اقتصادی بحران سے حکومت کو بلیک میل کرنا چاہتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں خیبرپختونخوا کی کابینہ اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیر اعظم نے کہا کہ معیشت کی بحالی کرپٹ سیاسی مافیا سے نجات سے ہی ممکن ہوگی۔

    کرپٹ سیاسی مافیا حالیہ اقتصادی بحران سے حکومت کو بلیک میل کرناچاہتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہم نے سب سے اچھا معاہدہ کیا ہے۔

    آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں سخت شرائط نہیں، میں پاکستانی عوام کے ساتھ کبھی بےوفائی نہیں کرونگا، انہوں نے کہا کہ ملک میں عارضی معاشی بحران ہے۔

    جب ہم اقتدار میں آئے تو فارن ایکسچینج دو ہفتے کی امپورٹ کیلئے رہ گئے تھے، دوست ممالک ہماری مد د نہ کرتے تو پاکستان ڈیفالٹ کر جاتا۔ چین کے ساتھ معاہدے سے برآمدات میں اضافہ ہو گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کرپٹ ٹولے کے اکٹھے ہونے پر حیرت نہیں ہے، بلاول بھٹو اور مریم نواز ایک دوسرے پر کرپٹ ہونے کا الزام لگاتے تھکتے نہیں تھے اور اب وہ دونوں افطاری پر اکٹھے ہورہے ہیں، اپوزیشن نے شروع دن سے پی ٹی آئی حکومت کو تسلیم نہیں کیا، میں بہت جلد عوام سے خطاب کروں گا۔

  • خیبرپختونخوا کی کابینہ نے حلف اٹھالیا

    خیبرپختونخوا کی کابینہ نے حلف اٹھالیا

    پشاور : خیبرپختونخواکی کابینہ نے حلف اٹھالیا، قائم مقام گورنر مشتاق غنی نے ارکان سے حلف لیا، خزانہ کا قلمدان تیمور سلیم، محمد عاطف وزیر سیاحت اور شہرام ترکئی وزیر بلدیات بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان کو ٹیم مل گئی،گیارہ رکنی کابینہ نے عہدوں کا حلف اٹھالیا، قائم مقام گورنر مشتاق غنی نے کابینہ سے حلف لیا۔

    سابق وزیر تعلیم محمدعاطف کو نئی سرکار میں سیاحت کا قلمدان ملا، شہرام ترکئی وزیربلدیات کی کرسی پر براجمان ہوئے جبکہ وزیر صحت حشام امان اللہ خان ہیں۔

    تیمور سلیم جھگڑا وزیر خزانہ،اشتیاق ارمڑ محکمہ جنگلات، قلندر لودھی وزیر خوراک اور شکیل احمد کووزیرریونیو بنایا گیا ہے۔

    خیبرپختونخوا کابینہ میں زراعت کی وزارت محب اللہ دیکھیں گے جبکہ سلطان محمد وزیر قانون اور ڈاکٹرامجد علی وزیر ڈویلپمنٹ بنائے گئے ہیں اور اکبر ایوب خان بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔

    دوسری جانب خیبر پختونخوا کابینہ وزیراعظم کے وژن پرعمل درآمد کے لیے پر عزم ہیں ، وزیر سیاحت عاطف خان نے کہا کہ پہلی مرتبہ سیاحت کی وزارت کسی نے اپنی مرضی سے لی ، عمران خان سےدرخواست کی تھی سیاحت کی وزارت دی جائے۔

    عاطف خان کا کہنا تھا کہ سیاحت کو فروغ دیکر نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے، سیاحت کے شعبے میں ترقی سے ذرائع آمدن بڑھائیں گے۔

    وزیر خزانہ تیمور سلیم نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےبڑی ذمےداری سونپی ہے ، صوبے کو مالی لحاظ سے مستحکم بنانا اولین ترجیح ہے۔

    وزیر بلدیات شہرام ترکئی کا کہنا تھا پہلے سے زیادہ کام کریں گے ، پی ٹی آئی ایجنڈے پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے جبکہ وزیرقانون سلطان نے کہا کہ کمزور طبقے کے لیے انصاف کی فوری فراہمی کے اقدامات کریں گے۔

    خیال رہے دو روز قبل خیبرپختونخوا کابینہ کیلئے وزراء اور ان کے محکموں کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا۔