Tag: خیبرپختونخوا

  • خیبرپختونخوا میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ تیز بارش نے تباہی مچادی

    خیبرپختونخوا میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ تیز بارش نے تباہی مچادی

    پشاور : خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں نے پھر تباہی مچا دی ، بجلی کے کھمبے،درخت،گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بنوں اور لکی مروت میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ تیز بارش نے پھر تباہی مچادی ، مختلف حادثات میں پانچ افرادجاں بحق درجنوں زخمی ہوگئے۔

    بنوں کےعلاقے علاقہ خوجڑی خاص میں بھی بارش کے سبب کئی گھروں کی چھتیں اوردیواریں گرگئیں، مختلف واقعات میں چارافراد جاں بحق ہوئے ، مرنے والوں میں دو بچے اور دو خواتین شامل ہیں جبکہ تئیس زخمی ہوئے، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال بنوں پہنچا دیا گیا ہے اور مختلف اسپتالوں میں ایمرجنسی لگا دی گئی۔

    لکی مروت کی تحصیل سرائےنورنگ میں بھی موسلادھاربارش کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے، مختلف علاقوں میں بجلی کےپول اور گھروں کو نقصان پہنچا، جس سے ایک بچہ جاں بحق اور سولہ زخمی ہوگئے، تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

    منجی والا کے قریب آندھی کی وجہ سے پشاورسے کراچی جانے والا ٹرک بے قابو ہوکرالٹ گیا، حادثے میں سراج نامی شخص زخمی ہوگیا۔

    ڈپٹی کمشنرلکی مروت عبدالہادی نے تمام سرکاری مشینری کو فوری طورپربروئے کار لاکر امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے اور متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

  • خیبرپختونخوا میں شرانگیز کارروائیوں میں ملوث بیشتر شرپسندوں کی شناخت ہوگئی

    خیبرپختونخوا میں شرانگیز کارروائیوں میں ملوث بیشتر شرپسندوں کی شناخت ہوگئی

    پشاور : خیبرپختونخوامیں شرانگیزکارروائیوں میں ملوث بیشتر شرپسندوں کی شناخت ہوگئی، جس کے بعد قانونی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوامیں شرانگیزکارروائیوں میں بیشترشرپسندوں کی شناخت ہوگئی ، جس کے بعد شرپسندوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ تیزی سے جاری ہیں۔

    ملزمان میں گل دادخان سکنہ باجوڑ،بشیرخان سکنہ لوئردیر،ملک شفیع اللہ سکنہ لوئردیر، ملک لیاقت علی سکنہ لوئردیر،اعظم خان،ریحان زیب خان سکنہ باجوڑ،امتیازرحمان شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ رحیم اللہ،اوّل خان،فیروزشاہ،عاصم شعیب، شکیل احمد سابق ایم پی اے سکنہ ملاکنڈ ، ڈاکٹرخلیل الرحمان سکنہ باجوڑ،ریاست خان سکنہ ضلع مہمند،محترم خان مہمند سکنہ ضلع مہمند ، سجادمحمد سکنہ ضلع مہمند،حمزالطیف سکنہ مانسہرہ،تیموراحمدساکن ایبٹ آباد،شہریارخان سکنہ ایبٹ آباد بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں۔

    دیگر ناموں میں وہاب سکنہ ہنگو،صفدرحسین سکنہ ایبٹ آباد،محمد ایازسکنہ ایبٹ آباد،تیمور خالدسکنہ ایبٹ آباد وجاہت ابراہیم سکنہ ہری پور،وقاص خان سکنہ ہری پور،شہزادعلی سکنہ ہری پور، جنیدخان سکنہ ہری پور،سکندرزیب خان سکنہ باجوڑ،سکندرزیب خان سکنہ باجوڑاوراویس خان یوسفزئی ہیں۔

    ملکی املاک اور فوجی تنصیبات میں ملوث تمام شر پسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • دہشت گردی کے واقعات: خیبرپختونخوا میں محکمہ انسداد دہشت گردی کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ

    دہشت گردی کے واقعات: خیبرپختونخوا میں محکمہ انسداد دہشت گردی کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ

    پشاور : خیبرپختونخوا میں محکمہ انسداد دہشت گردی کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹیرر فنانس سیل قائم کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں محکمہ انسداددہشت گردی کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔..

    سی پی او حکام نے بتایا کہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا میں ٹیرر فنانس سیل قائم کردیا گیا ہے۔

    سی پی او کا کہنا تھا کہ کے پی سی ٹی ڈی کےریجنزکی تعداد14کردی گئی اور افسران کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    حکام نے کہا ہے کہ کے پی میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے گا۔

    سی پی او نے کہا سیل بھتہ خوری ،دہشت گردوں کوپیسےکی جاری سپلائی لائن پرکام کرے گا۔

    پشاور:سی ٹی ڈی ٹیررفنانس سیل افغان سم سے آنے والی کالز پر کام کرے گی جبکہ دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کی فہرست تیارکی جائےگی۔

  • پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک : خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں دفعہ 144 کا نفاذ

    پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک : خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں دفعہ 144 کا نفاذ

    پشاور : تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے پیش نظر خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آج سے آغاز ہورہا ہے۔

    خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ کردیا گیا ، پشاور، صوابی، سوات، مہمند اور ملاکنڈ میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کی گئی ہے۔

    ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ شہر میں پانچ سے زائد افراد کے ایک ساتھ اکٹھے ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور دفعہ 188کے تحت گرفتار کیا جائے گا۔

    مختلف اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کے ساتھ اشتعال انگیز تقاریر پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور وال چاکنگ بھی ممنوع ہے۔

  • اعظم خان خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلٰی تعینات

    پشاور: گورنر خیبرپختونخوا نے اعظم خان کو کے پی کا نگران وزیر اعلٰی تعینات کر دیا۔

    خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کی مشاورت کے بعد جمعے کوریٹائرڈ بیوروکریٹ محمد اعظم خان کو نگران وزیراعلی بنانے کے لیے اتفاق ہوا تھا۔

    گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے محمد اعظم خان کو بطور نگران وزیراعلٰی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

    محمد اعظم خان کا نام اپوزیشن کی جانب سے پیش کیا گیا تھا، جس پر محمود خان نے بھی اتفاق کیا۔

    اعظم خان کون ہیں؟

    اعظم خان کا پورا نام محمد اعظم خان ہے، وہ ایک ریٹائرڈ بیوروکریٹ ہیں، جو کہ ماضی میں وزیر خزانہ اور وفاقی سیکریٹری وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل اور وفاقی سیکریٹری مذہبی امور رہ چکے ہیں۔

    اعظم خان نے ماضی میں چیف سیکریٹری اور مختلف وزارتوں کے سیکریٹری کے طور پر کام کیا ہے۔

  • پاکستان  میں ایک بار پھر 2عیدیں، خیبرپختونخوا میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے

    پاکستان میں ایک بار پھر 2عیدیں، خیبرپختونخوا میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے

    پشاور :خیبرپختونخوا کے بیشتر حصوں اور بلوچستان کئی شہروں میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایک بار پھر دو عیدیں ہوگئیں ، خیبرپختونخوا کے بیشتر حصوں میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔

    پشاور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں نمازعید کے بڑے اجتماعات ہوئے، جس میں ملکی سلامتی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

    وزیراعلی محمود خان، کابینہ اراکین اور سرکاری حکام نے گورنر ہاؤس پشاور میں عید ادا کی۔

    پشاور میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع چارسدہ روڈعید گاہ میں ہوا، اس موقع پر سیکورٹی کیلئے پشاورمیں تین ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے۔

    دوسری جانب بلوچستان میں چمن،ژوب،قلعہ عبداللہ سمیت کئی شہروں میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے جبکہ کراچی میں بوہری جماعت آج عید منا رہی ہے۔

    گذشتہ روز خیبر پختونخواہ حکومت نے سرکاری طور پر عیدالفطرمنانے کا فیصلہ کیا تھا، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی بیرسٹر سیف نے کہا تھا کہ کے پی سے شوال کے چاند کی ایک سو تیس شہادتیں موصول ہوئیں۔

    اس سے قبل مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد نے شوال کا چاند نہ ںظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے کسی بھی حصے میں شوال کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی لہٰذا پہلی عید الفطر 3 مئی بروز منگل ہوگی۔

  • خیبرپختونخوا  میں گزشتہ 3 ماہ میں دہشت گردی کے 72 واقعات رپورٹ

    خیبرپختونخوا میں گزشتہ 3 ماہ میں دہشت گردی کے 72 واقعات رپورٹ

    پشاور: کاؤنٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 3 ماہ میں دہشت گردی کے 72واقعات رپورٹ ہوئے اور مختلف آپریشنز میں 19 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹرٹیرازم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے سہ ماہی رپورٹ مرتب کرلی ، اے آر وائی نیوز نے پہلی سہ ماہی رپورٹ کی تفصیلات حاصل کرلی ہے۔

    سی ٹی ڈی نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 3 ماہ میں دہشت گردی کے72واقعات رپورٹ ہوئے اور صوبے بھرمیں 644 انٹیلی جنس بیسڈآپریشنز کیے گئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ اہم آپریشنزمیں آپریشن سائلنس خیبرباڈرایریا میں کیاگیا، کوچہ رسالدارواقعہ میں ملوث سہولت کاروں کو ہلاک کیا گیا اور صوبے میں مختلف آپریشنز میں 19 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کے 15بھتہ خوری کے10واقعات رپورٹ ہوئے اور آپریشن کے دوران 59 مطلوب اشتہاریوں اور 9 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

    رپورٹ میں بتایا کہ آپریشنز میں 65 کلو گرام بارودی مواد، 76 گرنیڈ ، ایک خودکش جیکٹ، 10ایس ایم جی گن اور 36 آر پی جے شل برآمد ہوئے۔

  • خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا

    خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا

    پشاور : وفاقی وزیر دفاع پرویزخٹک کے بھائی ایم پی اے لیاقت خٹک نے جے یو آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا لگا، وفاقی وزیر دفاع پرویزخٹک کے بھائی ایم پی اے لیاقت خٹک نے جے یو آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

    ایم پی اے لیاقت خٹک آج فضل الرحمان کی موجودگی میں باضابطہ طور پر جمعیت علمائے اسلام جے یو آئی ف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

    یاد رہے چند روز قبل پرویز خٹک کے بھائی اور رکنِ خیبر پختونخوا اسمبلی لیاقت خٹک نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔

    خیال رہے لیاقت خٹک پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر پی کے 64 سے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

    بعد ازاں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے اکتوبر 2021 میں پی کے 63 کے ضمنی انتخاب میں پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر کے پی کے وزیر آبپاشی خٹک کو ہٹا دیا تھا۔

    کامران بنگش کا کہنا تھا کہکہ لیاقت خٹک نے نوشہرہ ضمنی انتخاب کے دوران پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے امیدوار کی حمایت کی اور پی ٹی آئی امیدوار کے خلاف مہم چلائی۔

  • بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست کے ذمہ دار کون؟ تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش

    بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست کے ذمہ دار کون؟ تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش

    پشاور: بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست کی تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کر دی گئی، جس میں 9 اراکین قومی اسمبلی کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست کی تحقیقاتی رپورٹ عمران خان کو پیش کر دی گئی، ناقص کارکردگی پرگورنر کے پی، اور اسپیکر اسد قیصر سمیت 9 اراکین قومی اسمبلی ذمہ دار قرار دیے گئے ہیں۔

    4 صوبائی وزرا سمیت 11 اراکین صوبائی اسمبلی بھی شکست کے ذمہ دار قرار دیے گئے ہیں، دوسری طرف رپورٹ میں افراط زر، مہنگائی، پارٹی کے اندرونی اختلافات کو بھی شکست کی وجہ قرار دیا گیا۔

    تحقیقاتی رپورٹ میں اضلاع کی سطح پر بھی ذمہ داروں کا تعین کیا گیا ہے، پشاور میئر کا ٹکٹ گورنر شاہ فرمان، کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کی سفارش پر دیا گیا تھا، رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کا مئیر کا امیدوار کم مارجن سے ہارا، میئر کی شکست میں ارباب شہزاد خاندان کی پارٹی امیدوار کی مخالفت بڑی وجہ قرار دی گئی۔

    تحصیل بڈھ بیر میں شکست کی وجہ گورنر شاہ فرمان اور ایم این اے ناصر موسیٰ زئی میں اختلافات تھے، متھرا میں شکست ارباب نور عالم اور ایم پی اے ارباب وسیم کی مخالف امیدوار کی حمایت کی وجہ سے ہوئی، پشتہ خرہ تحصیل میں ٹکٹ گورنر کی سفارش پر دیا گیا جو جے یو آئی جیت گئی۔

    رپورٹ کے مطابق چارسدہ میں ایم این اے فضل محمد نے نسبتاً کمزور امیدوار کو ٹکٹ دیا، متعلقہ ایم پی اے فضل الشکور نے مخالف امیدوار کے حق میں مہم چلائی، ضلع خیبر میں ٹکٹ وفاقی وزیر نورالحق قادری اور ایم این اے کی سفارش پر دیا گیا لیکن یہ امیدوار بھی ہار گیا۔

    ایم پی اے شفیق پر بھی پارٹی امیدوار کی حمایت نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، مردان میں تمام ٹکٹ عاطف خان نے دیے مگر کوئی سیٹ نہیں جیتا، پارٹی ورکرز سے مشاورت نہ کرنے کی شکایات بھی سامنے آئیں، صوابی میں ٹکٹ اسپیکر اسد قیصر اور شہرام ترکئی کی سفارش پر دیے گئے، جہاں حکمران جماعت صرف ایک سیٹ جیتنے میں کامیاب رہی۔

    رپورٹ کے مطابق کوہاٹ میں ٹکٹ سیف اللہ نیازی کی سفارش پر دیے گئے جو مکمل ناکام ہوئے، کوہاٹ میں سیٹ نہ جیتنے کی وجہ شہریار آٖفریدی کو قرار دیا گیا، جنھوں نے پارٹی امیدوار کے خلاف مہم چلائی، ہنگومیں پارٹی ٹکٹ مقامی ایم پی اے کی سفارش پر دیا گیا جو ہار گیا، بنوں میں صوبائی وزیر شاہ محمد پر پارٹی امیدوار کے خلاف مہم چلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    لکی مروت میں شکست کی وجہ ہشام انعام اللہ اور علی امین گنڈاپور کے درمیان اختلاف تھے، ٹکٹ علی امین گنڈاپور کی سفارش پر دیا گیا تھا، ہری پور میں ایوب برداران کی ٹکٹ تقسیم کے باجود شکست ہوئی۔

    بونیر میں ٹکٹ وزیر اعلیٰ کی سفارش پر دیے گئے، بونیر میں 3 امیدواروں کو ٹکٹ دیے گئے تھے جو جیت گئے۔

  • خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، 10 افراد ہلاک

    خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، 10 افراد ہلاک

    پشاور: خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ، اس دوران مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک جبکہ 10 افراد کے زخمی بھی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا پراونشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بارشوں سے نقصانات کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

    جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے 10 گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    ترجمان پی ڈی ایم تیمور خان نے بتایا کہ مختلف حادثات میں اب تک 10 افراد جانبحق ہوئے ہیں جانبحق ہونے والوں میں 3 بچے ایک خاتون اور 6 مرد شامل ہےجبکہ بارشوں سے 10 مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    تیمور خان کا کہنا تھا کہ  چیف سیکرٹری کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے اور سیکرٹری ریلیف نے حالیہ بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ایبٹ آباد اور مانسہرہ کا دورہ کیا اور ضلعی انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کئے ہیں۔

    ترجمان پی ڈی ایم نے مزید بتایا کہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی نمبر 24 گھنٹے فعال ہے عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر کال کرکے دیں تاکہ انتظامیہ بروقت پہنچ کر متاثرہ افراد کی مدد کرسکے۔۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کل تک بارشوں کا یہ سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔