Tag: خیبرپختونخوا

  • خیبر پختونخوا میں پولیو مہم کے آخری روز ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

    خیبر پختونخوا میں پولیو مہم کے آخری روز ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

    پشاور: خیبر پختونخوا کی درخواست۔وفاق نے سات حساس اضلاع میں انسداد پولیو مہم کے دوران ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    خیبرپختونخوا میں قومی انسداد پولیو مہم کے دوران ایف سی اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے، ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے کمانڈنٹ ایف سی کو مراسلہ بھیج دیا بٹہ گرام،مانسہرہ،لکی مروت،کرک ہنگو،صوابی اور ڈی آئی خان میں ایف سی سیکیورٹی کے فرائض انجام دے گی۔

    ذرائع کے مطابق پولیو حکام کی سیکیورٹی کی درخواست کے پی کے حکومت کیجانب سے دی گئی تھی، قومی انسداد پولیو مہم اٹھارہ مئی تک جاری رہے گی۔

  • خیبرپختونخوا نے پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا

    خیبرپختونخوا نے پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا

    فیصل آباد : خیبر پختونخوا کی ٹیم نے پنجاب کو شکست دیکر پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کی ٹرافی جیت لی۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ہونے والے میچ میں خیبر پختونخواہ نے پاکستان میں بنجاب کی ٹیم کو 151 رنز سے شکست دے دی.

    خیبر پختونخواہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، خیبر پختونخواہ کی جانب سے فخرزمان کی سینچری اور احمد شہزاد کی شاندار اننگ نے ٹیم کا اسکور 50 اوورز میں 311 کردیا.

    فخر زمان نے 111 گیندوں پر 115 رنز اسکور کی شاندار اننگ کھیلی، جبکہ احمد شہزاد نے 45 گیندوں پر 62 رنز کی جارحانہ اننگ کھیل کر عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا.

    یونس خان کی جانب سے 49 رنز کی اننگ کھیلی گئی، اور وہ رن آؤٹ ہوئے.

    پنجاب کی جانب سے عماد بٹ نے تین احسان عادل نے دو وکٹیں جبکہ کپتان شعیب ملک، کاشف بھٹی اور عامر یامین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.

    پنجاب کی ٹیم رنز کے تعاقب میں شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور 36.1 اووزر  میں ہی پوری ٹیم 160 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی.

    پنجاب کی جانب سے شان مسعود ٹاپ اسکورر رہے انہوں نے 40 گیندوں پر 36 رنز کی اننگ کھیلی، جبکہ ذوالفقار بابر بے 32 گیندوں پر 29 رنز بنائے.

    پنجاب ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے 24 رنر اور محمد رضوان نے 22 رنز کی اننگ کھیلی کر ٹیم کے اسکور میں رنز کا اضافہ کیا.

    خیبرپختونخواہ کی جانب سے زوہیب خان اور یاسر شاہ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ضیاءالحق نے2 محمد اصغر نے 1 اور فہیم اشرف نے1 وکٹ حاصل کی.

    فخرزمان کو مین آف ڈی میچ قرار دیا گیا۔

     

  • دو ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    دو ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    مانسہرہ/چیچہ وطنی: مانسہرہ میں تیز رفتار وین گہری کھائی میں گرنے سے 8 افراد ہلاک، جبکہ چیچہ وطنی میں کار اور بس کے تصادم کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق تحصیل اوگی کے مقام پر مسافر وین تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے ننتیجے میں 8 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔

    مسافر بس اوگی سے پلئی جارہی تھی کہ دربند روڈ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی ، بس میں 22 افراد سوار تھے ، زخمیوں اور جاں بحق افراد کو قریبی ہسپتال متقل کردیاگیا ۔

    دوسری جانب پنجاب کے علاقے چیچہ وطنی میں جی ٹی روڈ پر کار اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں اور میتیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق دونوں حادثے تیز رفتاری کے سبب پیش آئے ہیں۔

  • خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان میں بارشوں سےتباہی،30افرادجاں بحق

    خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان میں بارشوں سےتباہی،30افرادجاں بحق

    پشاور: خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی۔ چھتیں گرنے اوردیگر حادثات میں تیس افراد جان سے گئے، سوات ،شانگلہ، کوہستان اور چلاس میں لینڈسلائیڈنگ سے اہم سڑکیں بندہوگئیں۔

    خیبیرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں موسلادھار بارش کے باعث کئی لوگ جان سے گئے۔ نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، کے پی کے میں شدیدبارشوں کا سلسلہ گزشتہ رات شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری ہے۔ شانگلہ، چترال، چارسدہ اور دیگر اضلاع میں گھروں کی چھتیں گرنے سے چودہ افرادابدی نیند سوگئے۔

    شبقدر میں مکان کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق ہوگئی، دریائے سوات میں طغیانی کے باعث دو خواتین بہہ گئیں، سوات، مانسہرہ اورکوہستان میں لیڈ سلائیڈنگ سے بیشتر شاہراہیں بند ہیں، جس سے مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں۔

    گلگت بلتستان کے علاقےدیامیرمیں چھتیں گرنے اوردیگرحادثات میں دس افراد چل بسے، چلاس میں چھت گرگئی جس سے ایک ہی خاندان کے چار افرادلقمہ اجل بنے جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

    لینڈسلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم کئی مقامات پر بند ہے جس سے مسافر راستے میں پھنس گئے ہیں۔

  • چترال : برفانی تودہ میں دبے آٹھ میں سے دو طلباء کی لاش نکال لی گئی

    چترال : برفانی تودہ میں دبے آٹھ میں سے دو طلباء کی لاش نکال لی گئی

    چترال: برفانی تودہ میں دبے زندگی کی تلاش کی تلاش جاری ہے، آٹھ میں سے دو طلباء کی لاش نکال لی گئی۔

    پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں حکام کے مطابق برف کا تودہ گرنے سے آٹھ افراد تاحال ملبے تلے دب گئے تھے جس میں سے دو لاش نکالی گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز وادی سوسوم کے علاقہ گرم چشمہ روڈ پر پیش آیا، اس واقعے میں نو طالبعلم میں جان سے گئے ہیں جو پرچے دینے کے بعد واپس گھر جارہے تھے۔

    حادثے کے بعد امدادی کاروائیاں شروع کی گئی ہیں جس میں اب تک دو طالبعلم کی لاش نکالی گئی ہے جبکہ باقی افراد اب بھی برف تلے دھبے ہوئے ہیں۔

  • خیبرپختونخوا میں سیلاب کی وارننگ جاری

    خیبرپختونخوا میں سیلاب کی وارننگ جاری

    پشاور: بلوچستان میں تباہی مچانےکےبعدبارشوں کاسسٹم خیبرپختونخوا میں داخل ہوگیا۔این ڈی ایم اے نےدوروز تک طوفانی بارشوں کے ساتھ سیلاب کی وارننگ جاری کردی۔

    بلوچستان کےمختلف شہروں میں مُوسلادھاربارش نےقیامت ڈھادی۔ بلوچستان میں تباہی مچانےکےبعد بارشوں کاسسٹم پنجاب اور پختونخوا میں داخل ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات نےدوروز تک نے شدید بارشوں کی پیش گوئی کردی، کوئٹہ میں طوفانی بارش نےزمین میں گہری دراڑیں ڈال دیں۔سریاب کےعلاقے میں زمین میں شگاف پڑنےسےچارسوسےزائدگھرمتاثرہوئے۔

    کوئٹہ کی وادی شنہامیں طوفانی بارش سےگھرکی چھت گرگئی۔ملبے تلےدب کر پانچ افرادجان سےگئے۔مرنےوالوں میں چاربچےاورخاتون شامل ہیں۔

    چمن میں شدیدطوفانی بارش سےمتعددکچےمکانات زمین بوس ہوگئے۔بارشوں سےضلع قلا ت بھی محفوظ نہ رہ سکاجہاں نشیبی علاقےزیرآب آنےسے سیلا ب کاخطرہ پیداہوگیاہے۔

    جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش جاری، خان پورڈیم بھر گیا، اسپل وے کھولنے کی تیاری، علاقہ مکنیوں کو محفوظ مقام پر پہنچے کی ہدایت کر دی گئی۔

    جڑواں شہروں میں موسلادھاربارش سےخان پورڈیم بھرگیا،علاقہ مکنیوں کومحفوظ مقام پر پہنچےکی ہدایت کر دی گئی ہیں۔

     

  • ایبٹ آباد: پی پی شہید بھٹو خیبرپختونخوا کے صدرگرفتار

    ایبٹ آباد: پی پی شہید بھٹو خیبرپختونخوا کے صدرگرفتار

    ایبٹ آباد: پی پی پی شہید بھٹو خیبرپختونخوا کے صدرسید سلیم شاہ کوایبٹ آباد ضلعی انتظامیہ نےفوارہ چوک بند کرنےکےالزام میں گرفتار کرنے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان جیل بھیج دیا۔

    شیروان اڈہ کی منتقلی کے خلاف فوراہ چوک میں چھ گھنٹے تک احتجاجی مظاہرہ کرنے والے مظاہرین کے خلاف ضلعی انتظامیہ اور پولیس حرکت میں آگئیں۔

    ، تھانہ کینٹ میں پی پی پی شہید بھٹو کے صوبائی صدر سید سلیم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کیا تو صوبائی صدر نے عدالت سے سفری ضمانت کروا لی،جس کے بعد ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کپٹن(ر) خالد محمود نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے صوبائی صدر کو تھری ایم پی اوکے تحت گرفتار کرنے کا حکم دے دیا جس پر پولیس نے ان کے گھر چھاپہ مار کر صوبائی صدر کو گرفتارکرنے کے بعد فوری طور پر ڈیرہ اسماعیل خان جیل منتقل کر دیا گیا۔

  • جماعت اسلامی قبائلی علاقوں کو خیبرپختونخوا میں شامل کرنے کا مطالبہ

    جماعت اسلامی قبائلی علاقوں کو خیبرپختونخوا میں شامل کرنے کا مطالبہ

    پشاور: جماعت اسلامی نے قبائلی علاقوں کو خیبرپختونخوا میں شامل کرکے صوبے کے زیرانتظام قبائلی علاقہ کی حیثیت دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے ہیدکوارٹر میں میڈیا سے بات چیت کے دوران جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی قبائلی علاقوں کو صوبے میں شامل کرنے کے حوالے آل پارٹیز کانفرنس بلائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت قبائلی علاقوں کے ترقی کے لئے پندرہ سالہ ترقیاتی منصوبہ بنائے اور فاٹا کو ٹیکس فری زون قرار دیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد خود قبائلی عوام کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کی بجائے قبائلی عمائدین کی مشاورت کو ترجیح دے۔

  • دھاندلی کا ماسٹرمائنڈ کے پی کے کا صوبائی وزیر تھا، سراج الحق

    دھاندلی کا ماسٹرمائنڈ کے پی کے کا صوبائی وزیر تھا، سراج الحق

    پشاور : جماعت اسلامی کےامیرسراج الحق نےالزام لگایا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کاماسٹرمائنڈ خیبرپختونخوا کاایک وزیرتھا۔

    پشاور میں صحافیوں سے چیت بات کرتے ہوئےسراج الحق نے کہا کہ جن حلقوں میں انتخابی دھاندلی کے ٹھو س شکایت موجود ہیں،

    الیکشن کمیشن اس کا از الہ کر ے ،انہوں نےکہا کہ بعض حلقوں میں دھاندلی کی شکایت پر پورا الیکشن کالعدم نہیں کرناچاہئیے۔

    جماعت اسلامی کےامیرنےالزام لگایا کہ پشاور میں دھاندلی کے ماسٹر مائنڈ پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر ضیا اللہ اور ڈی آر او ریا ض محسود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کےوزیرضیااللہ نےپشاورمیں دھاندلی کی پلاننگ کی۔

  • بد ترین دھاندلی : کے پی کے میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں، الطاف حسین

    بد ترین دھاندلی : کے پی کے میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں، الطاف حسین

    لندن : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے خیبرپختونخواکے بلدیاتی الیکشن میں ہونے والی دھاندلی سے پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے۔

    اپنے ایک جاری کردہ بیان میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں بڑے پیمانے پرہونے والی دھاندلی سے پوری دنیامیں پاکستان کامذاق بنا ہے۔

    انہوں نے چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کوکالعدم قراردے کرنئے سرے سے بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔

    الطاف حسین نے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والی جماعتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بلدیاتی الیکشن میں تاریخ کی بدترین دھاندلی کے خلاف بھرپور اندازمیں پرامن احتجاج کریں۔

    الطاف حسین نے کہاکہ ہماراملک پہلے ہی اپنے پرایوںکے طرح طرح کے طعنوں اورسنگین الزامات سے دوچار ہے۔کوئی پاکستان کوداعش اورالقاعدہ اورطالبان کا مرکزقراردیتاہے توکوئی فرقہ وارانہ فسادات کاگڑھ قراردیتاہے توکوئی پاکستان پر دنیابھرمیں بغاوت کےلئے دہشت گرد بھیجنے کا الزام لگاتاہے۔

    دوسری طرف ہم خودہی اپنے ملک کوبدنام کرنے کے لئے ملک کی کمزوریوں کوتلاش کرتے رہتے ہیں اور ان کمزوریوں کوخوب نمک مرچ لگاکرپیش کرتے ہیں تاکہ ملک کاخوب مذاق اڑایاجائے۔

    ملک دشمنوںکوخوب خوش کیاجائے اورملک کے اصلاح احوال کا کوئی حل پیش نہ کیاجاسکے۔