Tag: خیبرپختونخوا

  • پشاور: اسلحے سے بھرا ٹرک پکڑا گیا،2ملزم گرفتار، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

    پشاور: اسلحے سے بھرا ٹرک پکڑا گیا،2ملزم گرفتار، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

    خیبرپختونخوا: پشاور اور مانسہرہ میں پولیس کی کارروائیوں میں چار افراد کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا پولیس نے پشاور اور مانسہرہ میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا ہے۔

    اسلحہ سے بھرے ٹرک کو درہ آدم خیل سے پشاور لانے کی کوشش بڈھ بیر پولیس نے ناکام بنائی، پنجاب میں دہشتگردی کی غرض سے سمگل کئے جانیوالا اسلحے سے بھرا ٹرک پشاور پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے، پولیس نے ٹرک کی تلاشی کے دوران 50 کلاشنکوف، 600 بندوق اور 2000 کارتوس برآمد کرکے ڈرائیور سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان کا تعلق لکی مروت سے ہے۔

    ایس ایس پی پشاور ڈاکٹر سعید نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اسلحے کے ڈیلر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں ڈیلروں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    دوسری جانب بٹگرام کے علاقے پائمال میں سیکورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو مشکوک افراد کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ہے۔

  • خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا بلدیاتی انتخابات میں اتحاد کا فیصلہ

    خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا بلدیاتی انتخابات میں اتحاد کا فیصلہ

    پشاور: تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے خیبرپختونخواکے بلدیاتی انتخابات میں اتحاد کا فیصلہ کرلیا۔

    خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اتحاد کا فیصلہ دونوں جماعتوں کے صوبائی قیادت کےاجلاس میں کیاگیا،پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں امیداروں کے انتخاب کےلئے مشترکہ پارلیمانی بورڈ تشکیل دیں گی۔

    بلدیاتی انتخابات کےلیے اپوزیشن جماعتوں اے این پی ،پیپلز پارٹی، اور جے یو آئی نے پہلے سے ہی اتحاد قائم کیا ہے،صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے دوران حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کےدرمیان مقابلہ ہوگا۔

  • کے پی کے اسمبلی کا کانفرنس روم شہید پرنسپل طاہرہ قاضی کے نام

    کے پی کے اسمبلی کا کانفرنس روم شہید پرنسپل طاہرہ قاضی کے نام

    پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کا کانفرنس روم آرمی پبلک اسکول کی پرنسپل شہید پرنسپل طاہرہ قاضی کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

    بچوں کے مستقبل کو روشن کرنے والی آرمی پبلک اسکول کی پرنسپل کی شجاعت وبہادری کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کے پی کے اسمبلی کا کانفرنس ہال ان کے نام سے منسوب کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

    اسپیکر کے پی کے اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پرنسپل شہید طاہرہ قاضی کو اعلیٰ سول ایوارڈ دیا جائے۔مدارس تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

    انہیں اعتماد میں لینا چاہئیے۔صوبائی اسمبلی کے رکن مشتاق احمد غنی کا کہنا تھاکہ بہادر قوم کے بہادر بچے بلند حوصلوں کے ساتھ بارہ جنوری کو دوبارہ اسکول میں قدم رکھیں گے۔

    دہشت گردی کے واقعات سے حوصلے پست نہیں ہونگے۔اسکول دوبارہ جلد آباد ہونگے۔ واضح رہے کہ سولہ دسمبر 2014 کو آرمی پبلک اسکول پشاور پر دہشت گردوں کی جانب سے کئے جانیوالے حملے میں اسکول پرنسپل میڈم طاہرہ قاضی نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

  • پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دھند سے نظامِ زندگی درہم برہم

    پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دھند سے نظامِ زندگی درہم برہم

    لاہور: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند سے نظامِ زندگی متاثر ہو کر رہ گیا ہے، رحیم یارخان میں دھند کےباعث ٹریفک حادثے نے دو افراد کی جان لے لی، دیگر ٹریفک حادثات میں بھی کئی افراد زخمی ہوئے۔

    پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دھند نے روزمرہ معمولات کو بری طرح متاثر کررکھا ہے، شدید دھند کی وجہ سے رحیم یار خان میں دو مسافر بسیں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    ساہیوال میں شدید دھند کے باعث چار گا ڑیوں میں تصادم ہوگیا، رینالہ خورد میں جی ٹی روڈ پر بائی پاس پرٹریفک حادثے میں آٹھ افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

    کوہاٹ انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ میں زخمی چار افراد زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں، دھند کے باعث پروازوں اور ٹرینوں کا شیڈول بھی درہم برہم ہوگیا ہے۔

    علی الصبح لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا، حافظ آباد میں گیس لیکیج کے سبب سلنڈر دھماکے سے گھر میں موجود افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

  • پنجاب اورخیبرپختونخوا میں دھند کا راج

    پنجاب اورخیبرپختونخوا میں دھند کا راج

    خیبر پختونخوا : پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں دھند کا راج ہے، حدنظر صفر ہونے پر موٹر وے کے کئی سیکشنز ٹریفک کیلئے بند کردیئے گئے ہیں، موٹر وے حکام نے شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

    موٹر وے پولیس حکام کے مطابق سردی کی شدت بڑھنے سے دھند میں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور راوی ٹول پلازہ سے کالاشاہ کاکو تک حدِ نگاہ صفر ہونے پر پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔

     دوسری جانب برہان سے پشاور، اسلام آباد تا چکری انٹر چینج، بھیرہ سے شیخورپورہ تک بھی شدید دھند چھائی ہوئی ہے، حدِ نگاہ کم ہونے پر موٹر وے پولیس نے غیر ضروری سفر نہ کرنے اور ناگزیر صورتحال میں فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • عمران خان انتشار پھیلانے کے بجائے مسائل حل کریں، سعد رفیق

    عمران خان انتشار پھیلانے کے بجائے مسائل حل کریں، سعد رفیق

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلٰی اورعمران خان مفرورہیں، انہیں انتشار پھیلانے کے بجائے اپنے صوبے کے مسائل حل کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔

    بادامی باغ ریلوے اسٹیشن پر کارگو ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پاکستان کا تماشہ بنانے کا موقع فراہم نہیں کیا جاسکتا ہے، وہ کے پی کے حالات صحیح کریں پھر ہم سے بات کریں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اگر لکھ کر دے کہ پرامن جلسہ کیا جائے گا تو انہیں کوئی نہیں روکے گا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے کے نظام میں مزید بہتری لائیں گے۔

  • خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں جاری

    خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں جاری

    پشاور: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نئے رنگوں کے کاغذات نامزدگی چھاپنے کی منظوری دیدی ہے۔ بلدیاتی انتخابات کےلئے کے پی کے حکومت کی تیاریاں جاری ہیں ۔

    الیکشن کمیشن نےبھی نئے کاغذات نامزدگی چھاپنے کی منظوری دے دی،انتخابی عمل کو شفاف اورآسان بنانے کیلئے الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لئےآٹھ مختلف رنگوں کے کا غذات نامزدگی استعمال کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

    ذرائع کےمطابق جنرل کونسلر کےلئےسفیدبیلٹ پیپر استعمال ہو گا، جبکہ خواتین کیلئےگلابی رنگ کے بیلٹ پیپر استعمال کئے جائیں گے،لیبر کونسلرکےلئےسبز رنگ اوراقلیتی کو نسل کے لئے بھورےرنگ کے بیلٹ پیپر فراہم کئے جائیں گے۔

    ڈسٹرکٹ کو نسل کی نشستوں کے لئےنارنجی رنگ کے بیلٹ پیپراورضلع تحصیل اور ٹاون کو نسلز کیلئے نیلےرنگ کے بیلٹ پیپرزچھاپنےکافیصلہ کیاگیاہے۔

  • آپریشن خیبر ون: وادی تیراہ میں شیلنگ،50دہشتگرد ہلاک

    آپریشن خیبر ون: وادی تیراہ میں شیلنگ،50دہشتگرد ہلاک

    خیبرایجنسی :وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسزنے کارروائی میں پچاس دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

    پاک فوج دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم،خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ون کامیابی سے جاری، تازہ کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے وادی تیراہ میں بھاری توپ خانےسےگولہ باری کی۔ فوج کی بھرپور کارروائی میں پچاس شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

    شیلنگ سے شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے۔ مارے جانے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر اسلام سےہے،عسکری ذرائع کے مطابق فوجی کارروائی میں اسلحہ گولا بارودبھی تباہ ہواہے۔

  • خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن مارچ میں کرانے کا فیصلہ

    خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن مارچ میں کرانے کا فیصلہ

    پشاور: خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وارمارچ کے آخر میں کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات تین مراحل میں کرائے جائیں گے، اس سلسلے میں نومبر میں ووٹرز کی فہرستوں کی تیاری شروع کردی جائے گی۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جنوری میں جا ری کیا جائے گا، بلدیاتی انتخبات کیلئے 10 کروڑ بیلٹ پیپرچھاپے جائیں گے۔ اس کے علاوہ 12 لاکھ کاغذات نا مزدگی کی چھپائی ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق خیبرپختو نخوا میں بلدیاتی انتخابات مارچ کے آخر میں ہونگے اوربائیو میٹرک سسٹم کا استعمال صرف ہری پورکی تحصیل غازی میں کیا جائے گا۔

  • ایم کیوایم کا خیبرپختونخوا میں سیاسی رابطوں کاآغاز

    ایم کیوایم کا خیبرپختونخوا میں سیاسی رابطوں کاآغاز

    پشاور: ایم کیوایم نے خیبرپختونخوامیں سیاسی رابطوں کاآغازکردیا۔تین رکنی وفد کی جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر ابراہیم سے ملاقات، تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے صوبائی صدربیرسٹرمحمدعلی سیف کی زیرقیادت تین رکنی وفدنے پشاورمیں جماعت اسلامی کے صوبائی امیرسینٹرپروفیسرابراہیم سے ملاقات کی۔

    بیرسٹرسیف کاکہناتھا کہ الطاف حسین کی ہدایت پرسیاسی رابطوں کاآغازکیا گیا ہے،ماضی کی تلخیوں کوبھلاکرآگے بڑھیں گے، سینٹرپروفیسرابراہیم کاکہناتھا ایم کیوایم نے جذبہ خیرسگالی کے تحت دورہ کیاہے، ملکی صورت حال اس بات کاتقاضاکرتی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر مسائل کا حل تلاش کریں۔