Tag: خیبرپختونخوا

  • بجلی چوری بند نہ ہوئی بجلی بند کردیں گے،عابد شیرعلی

    بجلی چوری بند نہ ہوئی بجلی بند کردیں گے،عابد شیرعلی

    پانی اور بجلی کے وزیرمملکت عابد شیرعلی خیبرپختونخوا حکومت پر گرجے تو شاہ فرمان وزیرمملکت پر برس پڑے، عابد شیرعلی  کا کہنا ہے کہ بجلی چوری بند نہ ہوئی بجلی بند کردیں گے جبکہ شاہ فرمان نے کہا کہ بنوں کی بجلی بند ہوئی تو پنجاب کی بجلی بند کردیں گے۔

    خیبرپختونخوا میں لائن لاسز کے معاملے پر عابد شیرعلی کے بیان نے ایک نئی بحث چھیڑ دی، عابد شیرعلی نے خیبر پختونخوا کے وزرا پر بجلی چوروں کی پشت پناہی کا الزام لگایا۔

    عابد شیرعلی کے الزامات کا جواب دینے کیلئے صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان میدان میں آگئے اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں وفاق کے خلاف شکایتوں کے انبار لگا دیئے۔

    شاہ فرمان وزیراطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کرتے ہیں اور ہمیں واجبات بھی نہیں دیئے جاتے، ملک کا ہر شہری سوچنے پرمجبور ہے کہ بجلی پر سیاست کب تک چلے گی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کب ختم  ہوگی اور کب سستی بجلی ملے گی۔

  • خیبرپختونخوا:بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرانے کے عمل کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی

    خیبرپختونخوا:بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرانے کے عمل کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی

    خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرانے کےعمل کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی، جس کے بعد متعلقہ محکموں کی ایک کمیٹی قائم کردی گئی جوایک ہفتہ میں رپورٹ پیش کرے گی۔

    الیکشن کمیشن کے اجلاس کے بعد ڈی جی الیکشن کمیشن شیرافگن نے میڈیا کو بتایا کہ سندھ اور پنجاب میں انتخابی عمل شیڈول کے مطابق جاری رہے گا۔ سندھ حکومت سپریم کورٹ سے رجوع کرتی ہے تو آئندہ کی صورتحال کے مطابق پیش رفت ہوگی۔

    شیرافگن کا کہنا تھا کہ بیلٹ پیپرزکی چھپائی کیلئے مہلت کا معاملہ غور وخوض کیلئے کمیشن کے سامنے رکھ دیا گیا ہے تاہم تیرہ جنوری کو بیلٹ پیپرکی چھپائی شروع کردی جائے گی، شیرافگن نے بتایا کہ خیبرپختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو قبائلی علاقوں تک توسیع دیدی ہے۔

    دوہفتوں تک رولز اور حلقہ بندیاں مکمل کرکے تفصیلات پیش کردی جائیں گی، چھاؤنیوں میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق لوازمات مکمل کرنے کیلئے کمیشن سے ایک ہفتے کی مہلت طلب کرلی گئی ہے، جب کہ وزارت داخلہ کواسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے قانون سازی اور دیگر تفصیلات ایک ہفتے میں فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • وزیراعظم نے پیسکوکاکنٹرول، خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی

    وزیراعظم نے پیسکوکاکنٹرول، خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی

    سرکاری ذرائع کےمطابق وزارت پانی وبجلی،وزیراعلی پرویزخٹک کوپشاورالیکٹرک سپلائی کمپنی کاباقاعدہ کنٹرول سنبھالنے کےحوالے سے آئندہ چند روز میں ایک خط لکھے گی۔

    جس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا کوپیسکوکاکنٹرول سنبھالنے سے متعلق کہا جائے گا، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پیسکوکاکنٹرول صوبائی حکومت کے حوالےکرنےکا مطالبہ کیاتھا ۔

    جس کے بعد وزارت پانی وبجلی نے پیسکوکاکنٹرول صوبائی حکومت کے حوالے کرنے سے متعلق درخواست کی جس کی وفاقی حکومت نے اصولی منظوری دیدی ہے۔

  • بجلی گیس کی لوڈشیدنگ کیخلاف کے پی کے حکومت کا احتجاج کا اعلان

    بجلی گیس کی لوڈشیدنگ کیخلاف کے پی کے حکومت کا احتجاج کا اعلان

    خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں بجلی اور گیس کی لوڈشیدنگ کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا خیبر پختونخوا کے مشیرمعدنیات ضیاءاللہ کہتےہیں میاں نواز شریف آٹے کی طرح بجلی اور گیس کو بطور ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔

    بجلی اور گیس کی بندش کے خلاف خیبر پختون خوا حکومت نے اعلان احتجاج کردیا۔ خیبر پختون خوا حکومت کے مشیرمعدنیات ضیاءاللہ نے پشاور میں ارکان اسمبلی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ۔بجلی اور گیس کو پی ٹی آئی حکومت کے خلاف بطورہتھیاراستعمال کیا جارہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج میں عمران خان اور وزیر اعلیٰ کی حمایت بھی حاصل ہے۔احتجاج کے دوران واپڈا اور سوئی گیس کے دفاتر کا گھیراؤ کیا جائے گا، صوبائی مشیرضیاءاللہ کا کہنا تھا کہ کل سے ہونے والے احتجاج کے حوالے سے جماعت اسلامی سے بھی رابطہ کریں گے
        

     

  • خیبرپختونخوا:بائیومیٹک سسٹم کیلئے فرضی مشق کروائی جائیگی

    خیبرپختونخوا:بائیومیٹک سسٹم کیلئے فرضی مشق کروائی جائیگی


    ڈی جی الیکشن کمیشن کہتے ہیں خیبرپختونخوا میں با ئیو میٹک سسٹم کے لئے اٹھائیس دسمبر کو فرضی مشق کروائی جا ئے گی۔  نتائج اکتیس دسمبر کو کمیشن کے سامنے رکھے جائیں گے، کمیشن کی منظوری کے بعدسسٹم متعارف کروادیں گے۔

    ڈی جی الیکشن کمیشن کہتے ہیں مشق کے نتائج اکیتس دسمبر کو کمیشن کے سامنےرکھے جائیں گے بائیو میٹرک سسٹم کمیشن کی منظوری کے بعد ہی قابل استعمال ہو گا۔

    انھوں نے کہا کہ کے پی کے میں باون ہزارپولنگ اسٹیشنز میں ہر ایک بوتھ کے لئے ایک بائیو میٹرک مشین درکار ہوگی اور ایک بائیو میٹرک سسٹم پر چالیس ہزار روپے کا خرچہ آئے گا۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول پندرہ جنوری کو جاری کیا جائےگا۔

    خیبرپختونخواہ جنوری کے پہلے ہفتے میں حلقہ بندیاں اور قوانین کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کر دے گا۔
       

  • چہلم امام حسین کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    چہلم امام حسین کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر پنجاب اورخیبرپختونخوا میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

    حضرت امام حسین کے چہلم، داتا گنج بخش کے عرس اور کرسمس کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں امن و امان کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعلی شہباز شریف کی صدارت میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔

    سیکرٹری داخلہ اور انسپکٹر جنرل پولیس نے وزیراعلی کو سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی، اجلاس کے شرکاء سے خطاب میں وزیراعلی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ اشتعال انگیز تقاریر اورلاﺅڈ اسپیکر پر پابندی کے قانون پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے

    چہلم کے موقع پر ملتان میں سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، ترجمان ملتان پولیس کے مطابق مرکزی جلوس کی گزرگاہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی اور دفعہ ایک سو چوالیس نافذ رہے گی۔

    حالات کے پیش نظر موبائل فون سروس بند کی جا سکتی ہے، پشاورمیں محکمہ داخلہ میں چہلم امام حسین کے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے کیے گئے اقدامات پرغور کیا گیا، اجلاس میں دیگر اقدامات کے علاوہ اسلحہ فیکٹری اور اسلحہ ڈیلرز کی دکانیں بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

  • اٹک:موٹروے پولیس کی کارروائی،گاڑی سےاسلحہ برآمد

    اٹک:موٹروے پولیس کی کارروائی،گاڑی سےاسلحہ برآمد

     

        اٹک موٹروے پولیس نے خیبرپختونخوا سے بھاری مقدار میں اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور دوملزمان کو گرفتار کرلیا ہے

        موٹروے پولیس کی کامیاب کارروائی اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے برہان انٹر چینج قریب کار سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس کے مطابق کار میں سوار افراد کی مشکوک حرکات پر انہیں روکا گیا۔ 

    گاڑی کی تلاشی کے دوران گاڑی کی ڈگی سے چار ایس ایم جی گن،بارہ لائٹ ویٹ مشین گن،ایک مارک ون رائفل،نو بارہ بور ریپیٹر،اٹھارہ پستول،پانچ ہزار کے قریب گولیاں،نائن ایم ایم گن کی تین ہزار گولیاں اور بھاری مقدار میں دیگر اسلحہ برآمد کرکے دو ملزمان محمدعاصم اورامین اللہ کو گرفتار کرلیا۔

    ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ یہ اسلحہ ساہیوال اسمگل کرنا چاہتے تھے اور

    اس سے قبل بھی متعدد بار وہ بھاری اسلحہ اسمگل کرچکے ہیں