Tag: خیبرپختونخوا

  • وزارت خزانہ کی پہلی ششماہی رپورٹ پر خیبرپختونخوا حکومت کا اعتراض سامنے آ گیا

    وزارت خزانہ کی پہلی ششماہی رپورٹ پر خیبرپختونخوا حکومت کا اعتراض سامنے آ گیا

    پشاور: وزارت خزانہ کی پہلی ششماہی رپورٹ پر خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے اعتراض کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے اے آر وائی نیوز سے بات چیت میں کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کا صوبائی بجٹ 169 ارب روپے سرپلس ہے، لیکن وفاقی وزارت خزانہ نے سرپلس کو 86 ارب روپے ظاہر کر دیا ہے۔

    مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کی اسٹیٹکل ڈسکری پینسی میں 82 ارب روپے کی کمی کر دی ہے، جولائی تا ستمبر اسٹیٹکل ڈسکری پینسی منفی 48 ارب روپے تھی، جولائی تا دسمبر اسٹیٹکل ڈسکری پینسی مثبت 34 ارب روپے کر دی گئی۔

    شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی کو گرفتار کرلیا گیا

    انھوں نے کہا جولائی تا ستمبر خیبر پختونخوا کا بجٹ 103 ارب روپے سرپلس تھا، وفاقی وزارت خزانہ نے جولائی تا دسمبر میں خیبرپختونخوا کا سرپلس 86 ارب روپے ظاہر کیا۔

    مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا نے معاشی نظم و ضبط میں آئی ایم ایف کے ٹارگٹس پورے کیے، لیکن صوبے کے حسابات میں سرکاری اداروں کے ڈیپازٹ کم کر کے اسٹیٹکل ڈسکری پینسی کم کی گئی ہے۔

  • سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی عائد

    سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی عائد

    پشاور : سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی عائد کردی گئی اور اس حوالے سے مختلف اضلاع کے حکام کی جانب سے مراسلے جاری کردیئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں تمام سرکاری اہلکاروں کے جلسوں میں شرکت پر پابندی عائد کردی گئی۔

    چیف سیکریٹری کی ہدایت پر سرکاری ملازمین کے سیاسی اجتماع اور جلسوں میں شرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

    اس حوالے سے سوات، مالاکنڈ، دیر، بونیر سمیت مختلف اضلاع کے حکام کی جانب سے مراسلے جاری کردیئے گئے ہیں۔

    صوبے کی کئی جامعات نے بھی کسی سیاسی اجتماع میں شرکت پر پابندی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ سرکاری سکولوں اور کالجوں کو بھی مراسلے جاری کئے گئے ہیں۔

    یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 8 فروری کو صوابی میں جلسے کا اعلان کیا ہے ، صوبائی صدر جنید اکبر خان نے جلسے کے حوالے ہدایات جاری کیں تھیں۔

    سرکاری ملازمین کے کے لیے اہم خبر آگئی 

    جنید اکبر کا اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کارکن 8 فروری کو صوابی جلسے میں بھرپور شرکت کریں، 8 فروری کو ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، ہم نے اپنا مینڈیٹ واپس لینا ہے ورکرز تیاری کریں۔

  • خیبرپختونخوا میں فورسز کی تین کارروائیاں، 30 خوارج مارے گئے

    خیبرپختونخوا میں فورسز کی تین کارروائیاں، 30 خوارج مارے گئے

    راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی تین کارروائیوں میں 30 خوارج مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اس دوران 18 خوارج ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔

    ترجمان پاک فوج کا بتانا ہے کہ سیکیورٹی نے ضلع کرک میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اس دوران 8 خوارج مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی ضلع خیبر کے علاقے باغ میں خوارج سے جھڑپ ہوئی، خوارج سرغنہ عزیز الرحمان عرف قاری اسماعیل اور خوارج مخلص سمیت 4 ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران ہتھیاروں اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

    صدر مملکت کا فورسز کو خراج تحسین

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا میں آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    صدر زرداری نے 30 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کامیابی کارروائیاں خوش آئند ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے اور ملکی دفاع کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا، انہوں نے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا ہے۔

  • سی این جی اسٹیشنز 31 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ

    سی این جی اسٹیشنز 31 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ

    خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد کے تمام سی این جی اسٹیشنز 31 جنوری تک بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں سوئی گیس پریشر میں کے باعث گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کے لیے دفعہ 144 کے تحت سی این جی اسٹیشنز 31 جنوری تک کھولنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    محکمہ داخلہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق خیبر پختونخوا میں گھریلو صارفین کو سوئی گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے سوئی گیس نہیں مل رہی۔

    محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کی جانب سے بار بار شکایت کی جارہی ہے جس پر حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے صوبہ بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • پراپرٹی لیز کا نیا قانون، فیس اور مدت میں کتنا اضافہ کیا گیا؟

    پراپرٹی لیز کا نیا قانون، فیس اور مدت میں کتنا اضافہ کیا گیا؟

    پشاور: محکمہ بلدیات کے پی نے پراپرٹی کو کارآمد بنا کر اس سے آمدن حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر لی، جس کے لیے اس نے خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ لیز رولز 2025 تیار کر لیے ہیں۔

    سرکاری دستاویزات کے مطابق سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے خصوصی کاروبار دوست لیز متعارف کرائی گئی ہے، 250 سے 499 ملین تک سرمایہ کاری کرنے والوں کو پراپرٹی 49 سال تک لیز پر دی جائے گی۔

    دستاویزات کے مطابق 500 ملین روپے سے زائد سرمایہ کاری کرنے والوں کو محکمہ بلدیات پراپرٹی 99 سالوں کے لیے لیز پر دے گی، اور رولز کے مطابق لیز میں سالانہ 7.5 فی صد اضافہ کیا جائے گا۔

    نئے، زائد المعیاد اور پرانے لیز کی منظوری تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن سے لینا لازمی ہوگی، مارکیٹ نرخ کے مطابق لیز دینے کے لیے 10 رکنی لیز کمیٹی تشکیل دی جائے گی، دفتر یا کمرشل لیز کا دورانیہ 15 سال ہوگا، جسے مزید 10 سال تک توسیع دی جا سکے گی۔

    آسان کاروبار کارڈ ! تاجروں کے لیے بڑا اعلان

    تحصیل کونسل کی بنائی گئی پراپرٹی کو 5 سال کے لیے لیز پر دیا جا سکے گا، کسی اراضی کو لیز کمیٹی کمیونٹی پراپرٹی قرار دے سکتا ہے، کمیونٹی پراپرٹی پر بینک، کمپنی یا کوئی اور عمارت قائم کی جائے گی، کسی قسم کی پراپرٹی کی تعمیر سے قبل کی اس کی اجازت لازمی ہوگی۔

  • نوجوانوں کے لیے خوشخبری، بلاسود قرضوں کی فراہمی شروع

    نوجوانوں کے لیے خوشخبری، بلاسود قرضوں کی فراہمی شروع

    پشاور: احساس نوجوان پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی شروع ہوگئی، نوجوانوں میں چیکس تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ ٰکےپی علی امین نے نوجوانوں میں بلاسود قرضوں کے چیکس تقسیم کیے، اس موقع پر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پروگرام نوجوانوں کو برسر روزگار اور بااختیار بنانے کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کےلئے بلاسود قرضے فراہم کیے جارہے ہیں۔

    بلاسود قرضے پر الیکٹرک بائیکس، عوام کے لئے بڑی خوشخبری

    علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ 3 سالہ منصوبے پر 3 ارب روپے کی لاگت سے عملدرآمد شروع کیا گیا ہے، پروگرام پرعملدرآمد کےلئے رواں بجٹ میں 1 ارب 10 کروڑ مختص ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ پروگرام کے پہلے حصے پر بینک آف خیبر کے اشتراک سے عملدرآمد کیا جارہا ہے، اشتراک کے تحت 1 ارب کی لاگت سے بلاسود قرضے فراہم کیے جارہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ پہلے 20 ماہ گریس پیرئیڈ ہوگا جس دوران کوئی وصولی نہیں ہوگی، احساس پروگراموں کےلئے رواں بجٹ میں 15ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/punjab-interest-free-loans-insaf-rozgar-scheme/

  • خیبرپختونخوا سے بھاری اسلحہ اسلام آباد منتقلی کے دوران پکڑا گیا

    خیبرپختونخوا سے بھاری اسلحہ اسلام آباد منتقلی کے دوران پکڑا گیا

    اسلام آباد: خیبرپختونخوا سے بھاری اسلحہ اسلام آباد منتقلی کے دوران پکڑا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز و انوسٹیگیشن ارسلان شاہزیب نے تھانہ ترنول میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے اسلحے کی ایک بہت بڑی کھیپ پکڑی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھاری اسلحہ خیبر پختونخوا سے اسلام آباد منتقل کیا جا رہا تھا، لیکن یہ کوشش ناکام بنا دی گئی، اور اسلحہ لانے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    خیبرپختونخوا

    ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق ملزم سے 272 مختلف بور کے پستول، 20 جدید خودکار بندوقیں مع میگزنیز اور 23 ہزار سے زائد راؤنڈز برآمد ہوئے ہیں، اس کے علاوہ اس کے قبضے سے 150 گرام آئس اور 4.450 کلو گرام ہیروئن بھی برآمد ہوئی۔

    پولیس افسر ارسلان شاہزیب کے مطابق ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں 8 مقدمات میں ملوث نکلا ہے، اس کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

    انھوں نے اپنا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس شرپسند عناصر کے خلاف ہمہ وقت تیار ہے، اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

  • خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری

    خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری

    پشاور: مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت نے آئی کیپ انسٹیٹیوٹ کے لیے پشاور میں زمین کی منظوری دے دی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پی ڈی اے کی ملکیتی زمین فیز 7 حیات آباد میں 5 کنال کی منظوری دی گئی ہے۔

    مشیر خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی کیپ انتظامیہ فوری اسٹیٹ آف دی آرٹ انسٹیٹیوٹ کے لیے کام شروع کرے گی، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی جانب سے آئی کیپ انسٹیٹیوٹ کا قیام کے پی کے نوجوانوں کے لیے تحفہ ہے۔

    مزمل اسلم نے مزید کہا کہ کے پی حکومت عمران خان کے ویژن کی جانب گامزن ہے۔

      واضح رہے کہ گزشتہ روز مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے کہا ہے کہ دوسرے صوبے اور وفاقی حکومت صرف قرض لیتے ہیں، قرضہ اتارنے کیلیے کوئی پروگرام نہیں ہوتا، جبکہ خیبرپختونخوا حکومت نے قرض اتارنے کیلیے قائم کیے گئے فنڈز میں 30 ارب روپے منتقل کردیے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت مزید اس  فنڈ میں 30 سے 35 ارب منتقل کر سکتی ہے اور اس فنڈ میں اپنا شیئر مجموعی قرض 725 ارب کے 10 فیصد تک لے جاسکتی ہے۔

    مشیرخزانہ کا کہنا تھا کہ آج فنڈز منتقل کرنا شروع کردیا ہے مالی حالات کو دیکھتے ہوئے مزید فنڈز منتقل کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے قومی اور دوسری صوبائی حکومتوں کو قرض اتارنے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے، جب وفاق میں ہماری حکومت آئے گی تو ملکی قرض بھی کم اور ختم کریں گے۔

  • ’خیبرپختونخوا قرض اتارنے والا پہلا صوبہ بن گیا‘

    ’خیبرپختونخوا قرض اتارنے والا پہلا صوبہ بن گیا‘

    مشیرخزانہ کےپی مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا قرض اتارنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔

    اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کےپی حکومت نے ڈیبٹ مینجمنٹ فنڈز میں 30 ارب روپے منتقل کر دیے دوسرے صوبے اور وفاقی حکومت صرف قرض لیتے ہیں اتارنے کیلئے کوئی پروگرام نہیں۔

    مزمل اسلم نے بتایا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے قرض اتارنے کیلئے قائم کیے گئے فنڈز میں 30 ارب روپے منتقل کر دیے اور اب مالی حالات کو دیکھتے ہوئے مزید فنڈز منتقل کریں گے، خیبرپختونخوا حکومت نے قومی اور دوسرے صوبائی حکومتوں کو قرض اتارنے میں پیچھے چھوڑ دیا جب وفاق میں ہماری حکومت آئے گی ملکی قرض بھی کم اور ختم کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت آنے سے پہلے کےپی خزانہ میں تنخواہ جتنے فنڈز نہ ہونے کی باتیں تھی اب خیبرپختونخوا حکومت کے خزانے میں 3ماہ کی ایڈوانس تنخواہ پڑی ہے وفاقی حکومت نے صرف ماہ نومبر میں 12248 ارب روپے کا قرض لیا جب کہ خیبر پختونخواکا 77 سال کا مجمو عی قرض 725 ارب روپے ہے اتنا قرض شہباز شریف حکومت نے نومبر کے پہلے 20 دن میں لیا۔

  • پہاڑی علاقوں میں  برفباری، سیاحوں کیلئے گائیڈ لائنز جاری

    پہاڑی علاقوں میں برفباری، سیاحوں کیلئے گائیڈ لائنز جاری

    پشاور : پہاڑی علاقوں میں برفباری کے باعث سیاحوں کیلئے گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں، جس میں ضروری اشیا ساتھ رکھنے اور گرم کپڑوں کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کے آغاز کے ساتھ ہی سیاحوں کیلئے گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں۔

    ترجمان ٹورازم اتھارٹی نے کہا ہے کہ سیاح سیاحتی مقامات کا رخ کرنے سے قبل ضروری اشیا ساتھ رکھیں اور برف باری والے مقامات کیلئے سنو چین اور گرم کپڑوں کااستعمال کریں۔

    ترجمان نے کہا کہ سیاح سفر پر روانہ ہونے سے قبل ٹورازم ہیلپ لائن 1422 سے معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں، ٹورازم پولیس کے جوان کیلاش سمیت مختلف سیاحتی مقامات پر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ 2025کی پہلی برف باری وادی کیلاش اورکالام میں شروع ہوئی ہے، چترال لوئر کے پہاڑوں نے بھی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔

    خیال رہے سوات کی وادی کالام میں طویل خوشک سالی کےبعد برف باری نے وادی کا حسن دوبالا کردیا، جس سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ چوبیس گھنٹے تک برفباری وقفے وقفے سے جاری رہے گی جبکہ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہےشہری موسم کو دیکھتے ہوئے وادی کا رخ کریں، برف باری کی وجہ سےٹریفک کی روانی متاثر ہے اورمسافروں کو سفری مشکلات کاسامنا بھی کرنا پڑرہا ہے۔