Tag: خیبرپختونخوا

  • رواں سال خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے کتنے واقعات ہوئے؟ رپورٹ جاری

    رواں سال خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے کتنے واقعات ہوئے؟ رپورٹ جاری

    پشاور: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے رواں سال خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

    سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا میں رواں سال اب تک دہشتگردی کے 563 واقعات ہوئے اور دہشتگردی کے 243 واقعات میں پولیس کونشانہ بنایا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے سب سے زیادہ 132 واقعات ڈی آئی خان میں  پیش آئے، خیبر میں 103، پشاور میں 89، شمالی وزیرستان 86 اور جنوبی وزیرستان میں دہشتگردی کے 50 واقعات ہوئے۔

    سی ٹی ڈی کی رپورٹ میں بتایا گیا دہشتگردی کے واقعات میں ملوث 837 دہشف گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے پشاور سے 245 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا، خیبر سے57، کوہاٹ 58 اور چارسدہ سے 39 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔

  • طالبات کے اسکولوں میں مردوں کے داخلے پر پابندی

    طالبات کے اسکولوں میں مردوں کے داخلے پر پابندی

    پشاور:خیبرپختونخوا میں طالبات کے اسکولوں میں مردوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی اور کہا کہ پروگرامز یا ایونٹ کیلئے بھی مہمان خصوصی فی میل ہی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے طالبات کے اسکولوں میں مردوں کےداخلے پرپابندی عائد کردی ، ڈائریکٹر ایجوکیشن نے بتایا کہ طالبات کے اسکولوں میں غیرمتعلقہ افراد کو فوٹو گرافی کی اجازت نہیں اور پروگرامز یا ایونٹ کیلئے بھی مہمان خصوصی فی میل ہی ہوگی۔

    محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے کہا کہ سیٹیزن پورٹل پر شکایات کے تناظر میں فیصلہ لیا گیا ہے۔

  • سرکاری ملازمین  کی تنخواہوں میں کتنی کٹوتی ہوگی ؟ اہم خبر آگئی

    سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنی کٹوتی ہوگی ؟ اہم خبر آگئی

    پشاور : نگراں خیبرپختونخوا حکومت نے معاشی مشکلات کے باعث سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد کٹوتی کی تجویز دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں خیبرپختونخوا حکومت کیلئے سرکاری ملازمین کو تنخواہ دینا مشکل ہوگیا، اس حوالے سے نگراں کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا یے۔

    ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں معاشی مشکلات میں کمی کیلئے مختلف آپشن پرغور کیا جائے گا اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ممکنہ حد تک کٹوتی کی تجویز بھی زیر غور آئے گی۔

    صوبے کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کیلئے فنڈز کی شدید کمی کا سامنا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 25 فیصد کٹوتی کی سفارشات تیار کرلی ہیں اور سمری منظوری کیلئے نگران وزیراعلیٰ کو بھیجی جائے گی، کٹوتی سے ماہانہ 8 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ تنخواہوں سےکٹوتی کا فیصلہ فنانس ڈپارٹمنٹ کے اجلاس میں کیا گیا تھا اور ساتھ ہی صوبے کو ڈیفالٹ سے بچانے کےلیے مختلف آپشنز پرغور کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق مالی بحران کو کنٹرول کرنے کےلیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ واپس لینے کی تجویز دی گئی ہے، اضافہ واپس لینے سے ماہانہ 9 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

  • دہشت گردی اور بھتے کے واقعات میں زیادہ ترافغان سمز استعمال ہونے کا انکشاف

    دہشت گردی اور بھتے کے واقعات میں زیادہ ترافغان سمز استعمال ہونے کا انکشاف

    پشاور : خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور بھتے کے واقعات میں زیادہ تر افغان سمز کے استعمال ہونے کا انکشاف سامنے آیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی نے رواں سال خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات پر رپورٹ مرتب کرلی۔

    جس میں بتایا گیا کہ کے پی میں دہشتگردی،بھتےکےواقعات میں زیادہ ترافغان سمز استعمال ہوتی ہیں، صوبے میں دہشت گردی کے830مقدمات درج ہیں۔

    رپورٹ میں کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے 601 کیسز کو ٹریس کیا اور 1 ہزار 982 ملزمان تمام مقدمات میں نامزد ہوئے، جس میں سے 500 سے زائدملزمان کو گرفتار کرلیا اور 216 آپریشنز میں ہلاک ہوئے۔

    سی ٹی ڈی نے کہا ہے کہ 32کیسزمیں ملزمان کوعدالت سے سزائے ہوئیں اور بھتہ خوری کے 80 کیسز درج کئے گئے، جس میں سے 47 ٹریس ہوگئے ہیں۔

    بھتہ خوری میں197ملزمان نامزد ہے اور 90اب تک گرفتار کئے گئے جبکہ بھتہ خوری میں ملوث5 گروپوں کا خاتمہ کیا گیا۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمران شاہد کا کہنا ہے کہ بھتے اور دہشت گردی واقعات میں افغان سمیں استعمال ہوتی ہیں، افغان سمزتک رسائی میں اداروں کو مسائل کاسامنا کرنا پڑتا ہے تاہم سی ٹی ڈی کوبھتے کی کالز پر جلد از جلد ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی گئی۔

  • سیکیورٹی فورسز کی کارروائی : دو دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کی کارروائی : دو دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی : خیبرپختونخوا میں 2 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں پاک فوج نے دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا،

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2مختلف آپریشن کیے اس دوران 2دہشت گرد جہنم واصل کردیئے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، اس دوران فورسزسے فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد اکرام مارا گیا۔

    ہلاک دہشت گرد اکرام پولیس اسٹیشن اور چیک پوسٹ پر ہونے والے حالیہ حملوں میں ملوث رہا ہے۔

    دوسری کارروائی میں شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔

    میرانشاہ میں فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

    اس موقع پر مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

  • خیبرپختونخوا میں لاکھوں طلبا کا سرکاری اسکولز چھوڑنے کا انکشاف

    خیبرپختونخوا میں لاکھوں طلبا کا سرکاری اسکولز چھوڑنے کا انکشاف

    پشاور: خیبرپختونخوا میں لاکھوں طلبہ نے پانچویں جماعت سے پہلے تعلیم کو خیرباد کہہ دیا، پانچ سال میں پرائمری لیول پر ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار طلبہ ڈراپ آؤٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں لاکھوں طلبا کا سرکاری اسکولز چھوڑنے کا انکشاف سامنے آیا ، غیر سرکاری ادارے کے سروے رپورٹ میں بتایا گیا کہ 5سال میں پرائمری لیول پر ایک لاکھ 66 ہزار طلباڈراپ آؤٹ ہوئے۔

    دستاویز میں بتایا کہ سال 2017 میں انرول پانچ لاکھ 71 ہزارطلبامیں 4لاکھ 4 ہزار پانچویں تک پہنچ گئے اور 5سال میں پانچویں کلاس تک مجموعی طور پر 29 فیصد طلبا ڈراپ آؤٹ ہوئے، جن میں 37 فیصد لڑکیوں ،22 فیصد لڑکوں نے پانچویں جماعت تک پہنچے سے پہلے تعلیم چھوڑ دی۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈراپ آؤٹ میں کوہستان، تورغر، ڈی آئی خان اور ٹانک پہلے نمبر پر ہیں جبکہ سب سے زیادہ کوہستان میں 80 فیصد بچے پانچویں جماعت سے پہلےڈراپ آؤٹ ہوئے ہیں۔

    دستاویز کے مطابق تورغر میں 58 فیصد، ٹانک میں 55 فیصد، ڈی آئی خان میں 47 فیصد، سوات میں 38 فیصد ، شانگلہ میں 100میں سے 57، بٹگرام میں 100 میں صرف 44 بچے پانچویں جماعت تک پہنچ پائے۔

    گزشتہ 5 سال میں پشاور میں پانچویں کلاس تک پہنچنے سے پہلے 34 فیصد بچے ڈراپ آوٹ ہوئے اور چھٹی سے دسویں کلاس تک 34 فیصد بچے سرکاری اسکولز سے ڈراپ آؤٹ ہوئے۔

    سال 2017 میں 3 لاکھ 13 ہزاربچےچھٹی جماعت میں انرول ہوئے،2لاکھ 7 ہزار دسویں تک پہنچ گئے۔

  • خیبرپختونخوا کی11 رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھالیا

    خیبرپختونخوا کی11 رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھالیا

    پشاور : خیبرپختونخوا کی 11 رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھالیا ، گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگراں کابینہ سے حلف لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں گورنر ہاؤس میں نگران صوبائی کابینہ خیبرپختونخوا کی تقریب حلف برداری ہوئی ، جس میں خیبرپختونخوا کی نگراں صوبائی کابینہ نے حلف اٹھایا ، گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے صوبائی نگران کابینہ سے حلف لیا۔

    حلف اٹھانے والوں میں نگراں صوبائی وزراء سید مسعود شاہ، جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر، احمد رسول بنگش، آصف رفیق، ڈاکٹر نجیب اللہ، ڈاکٹر محمد قاسم جان، جسٹس ریٹائرڈ ارشاد حسین، سید عامر عبداللہ شامل ہیں۔

    نگراں مشیر برائے وزیراعلیٰ ڈاکٹر ریاض انور، ڈاکٹر سرفراز علی شاہ اور نگران معاون خصوصی ظفراللہ خان بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

  • خیبرپختونخوا میں  ایک سال کے دوران کتنے دہشت گردی کے واقعات ہوئے؟ رپورٹ جاری

    خیبرپختونخوا میں ایک سال کے دوران کتنے دہشت گردی کے واقعات ہوئے؟ رپورٹ جاری

    پشاور : خیبرپختونخوا میں ایک سال کے دوران دہشت گردی کے 665 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے، جس میں شمالی وزیرستان، پشاور ،بنوں، ڈی آئی خان و دیگر اضلاع میں چودہ خودکش دھماکے شامل ہیں۔.

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں ایک سال کے دوران دہشت گردی کے واقعات کی رپورٹ جاری کردی گئی ، سی ٹی ڈی کی جون 2022سے جون2023رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئی ہے۔

    سی ٹی ڈی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کے پی میں دہشتگردی کے 665سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ شمالی وزیرستان 140، ڈی آئی خان 81 ، پشاور میں دہشتگردی کے 56 واقعات ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان،پشاور ،بنوں، ڈی آئی خان و دیگر اضلاع میں 14 خودکش دھماکے ہوئے جبکہ بنوں،ڈی آئی خان ،لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں 15 راکٹ حملے بھی کئے گئے۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر 107 دستی بم حملے ہوئے جبکہ شدت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کے 382 واقعات رپورٹ ہوئے اور مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں 432 دہشتگردوں کو گرفتار کیا، اس دوران 139 شدت پسندوں کو مقابلوں میں مارا گیا۔

  • پشاور: حوالہ ہنڈی کے خاتمے کیلئے ایف آئی اے کا بڑا فیصلہ

    پشاور: حوالہ ہنڈی کے خاتمے کیلئے ایف آئی اے کا بڑا فیصلہ

    پشاور: خیبرپختونخوا میں ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کے خاتمے کیلئے قبائلی و دیگر اضلاع میں بھی آپریشنل کارروائیوں کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں حوالہ ہنڈی کےکاروبار کیخلاف ایف آئی اے نے حکمت عملی تیار کرلی، حوالہ ہنڈی کے خاتمے کیلئے قبائلی و دیگر اضلاع میں بھی آپریشنل کارروائیوں کا فیصلہ کیا ہے۔

    ایف آئی اے سی بی سی سیل کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع میں کارروائیوں کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں، پشاور میں حوالہ ہنڈی کا کاروبار 80 فیصد تک ختم ہوگیا۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر سی بی سی افضل نیازی نے بتایا کہ حوالہ ہنڈی کے صوبے کے 19 اضلاع میں 300 سے زائد مقدمات درج ہیں، سب سے زیادہ 117 مقدمات پشاور میں  درج ہوئے اس کے علاوہ بونیر میں  19، ملاکنڈ میں 19، سوات میں 16، ہنگو میں 14، لوئر دیر میں 13 مقدمات درج ہیں۔

    دستاویزات کے مطابق ضلع خیبر میں  13، چارسدہ میں 10، نوشہرہ میں 10،کوہاٹ میں 5، مردان، ضلع مہمند، کوہاٹ اور صوابی میں 2،2 مقدمات درج ہیں۔

  • خیبرپختونخوا کی ایک اور بیٹی نے اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے

    خیبرپختونخوا کی ایک اور بیٹی نے اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے

    پشاور : خیبرپختونخوا کی خاتون پولیس افسر سونیا شمروز کو خواتین پر تشدد کے حوالے سے سخت قانونی کارروائیاں کرنے پر انٹرنیشنل پولیسنگ آفیسرآف دی ائیر کے ایوارڈ کیلیے نامزد کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خواتین آج کل ہر فیلڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں، ایسی ہی ایک خاتون پولیس آفیسر ایس ایس پی سونیا شمروز ڈی پی او بٹگرام فرائض انجام دے رہی ہیں۔

    سونیا شمروز کو بہترین پولیسنگ اور خواتین پر تشدد کی روک تھام کیلئے خدمات پر انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے ایوارڈ کیلئے نامزد کردیا گیا۔

    ڈی پی او شمروز خان کو ایوارڈ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں دیا جائے گا، 65 سالہ تاریخ میں سونیا شمروز خان ایوارڈ جیتنے والی پہلی ایشیائی اور دوسری مسلمان خاتون ہیں ، جن کو خواتین پر تشدد کے حوالے سے اقدامات اٹھانے پر انٹرنیشنل ایوارڈ دیا جائے گا۔

    انہوں نے ڈی پی او چترال کی حیثیت سے جبری شادیوں کو روکنے کیلئے شکایتی سیل قائم کیے تھے اور خودکشی کے بڑھتے رجحان کی روک تھام کیلئے مختلف اداروں سے مل کر کام کیا تھا۔

    سونیہ شمروز خان بحیثیت ڈی پی او چترال سونیہ شمروز خان کی کاوشوں سے چترال میں خواتین کے بڑھتے ہوئے خودکشیوں کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ، آئی جی خیبرپختوانخوا نے بھی سونیا شمروز کی خدمات کو سراہا ہے۔