Tag: خیبرپختو نخواہ

  • انسدادِ پولیومہم بلوچستان، خیبرپختونخواہ اورفاٹا میں جاری

    انسدادِ پولیومہم بلوچستان، خیبرپختونخواہ اورفاٹا میں جاری

    کوئٹہ : انسدادِ پولیو مہم کے تحت بلوچستان سمیت خیبر پختو نخواہ اور فاٹا میں 27 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے بلائے جائیں گے

    محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق،انسداد پولیو مہم کے دوران 24 لاکھ بچوں کو بلوچستان میں قطرے پلائےجائیں گے، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، جبکہ ایف سی ، پولیس اور لیویز کے جوان سیکیورٹی پر مامور پر ہوں گے۔

    انسداد پولیو مہم کے دوران افغان مہاجرین کےبچوں کو قطرے پلانے کا بھی خصوصی انتظام کیا گیاہے۔

    مالاکنڈمیں بھی انسدادپولیومہم کاآغازہوگیاہےجو کہ چار روز تک جاری رہےگی،خیبر پختونخواہ کے ضلع مالاکنڈ ڈویژن میں سوالاکھ سے زیادہ بچوں کوقطرےپلائےجائیں گے، جبکہ کوہاٹ میں اس مہم کے دوران دو لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائےجائیں گے۔

    فاٹا اور سرحدی علاقوں میں انسداد پولیو مہم کے تحت نو لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کےقطرے پلائے جائیں گے۔

    پاکستان میں پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں، لیکن دہشت گردوں کی جانب سے انسداد پولیو مہم کو نشانہ بنایا جارہا ہے،جو تشویش ناک بات ہے۔

    پاکستان میں پولیو وائرس کے کیسسز میں کمی ہوئی ہے، گذشتہ سال پولیو کے 54 کیسسز ریکارڈ کیے گئے، جبکہ سال 2014 میں پولیو کیسسز کی تعداد 80 ریکارڈ کی گئی تھی۔

  • کراچی: بچے میں پولیو کی تصدیق،خیبرپختو نخواہ میں مہم جاری

    کراچی: بچے میں پولیو کی تصدیق،خیبرپختو نخواہ میں مہم جاری

    کراچی:  سلطان آباد میں ایک سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی گئی، خیبر پختونخواہ کے کئی اضلاع میں انسداد پولیو مہم جاری ہے۔

    انسداد پولیو سیل کے مطابق سلطان آباد میں سال بھر کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد کراچی میں پولیو کیسز کی تعداد آٹھ ہو گئی، انسداد پولیو سیل کا کہنا ہے کہ رواں سال سندھ میں پولیو کیسز کی تعداد نو ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں پولیو کے ننانوے کیسز اب تک سامنے آ چکے ہیں ۔

    امن و امان اور دیگر مسائل کے باعث انسداد پولیو مہم کے متاثر ہونے کے باعث پولیو کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، سیکیورٹی خدشات کے باعث کراچی میں کل انسداد پولیو مہم ملتوی کر دی گئی تھی۔

    ادھر خیبر پختونخواہ کے اضلاع بنوں، لکی مروت، ٹانک، کرک اور ہنگو میں انسداد پولیو مہم جاری ہے، مہم کے دوران پانچ لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، ذرائع کے مطابق انسداد پولیو مہم کے لیے چار ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں، جن میں سے بیشتر آئی ڈی پیز کیمپس میں کام کریں گی ۔