Tag: خیبر ایجنسی

  • کرم اور خیبر ایجنسی میں فورسز کی کارروائیاں 23دہشت گردہلاک

    کرم اور خیبر ایجنسی میں فورسز کی کارروائیاں 23دہشت گردہلاک

    میرانشاہ: کرم اور خیبر ایجنسی میں فورسز کی کارروائیوں میں کالعدم لشکر اسلام کے ترجمان سمیت تئیس دہشت گرد مارے گئے۔

    ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کی واد ی تیرہ کے علاقے صحابہ میں شدت پسندوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا میزائل حملے میں کالعدم لشکر اسلام کے ترجمان صلاح الدین ایوبی سمیت سات دہشت گرد مارے گئے۔

    دوسری جانب لوئر کرم کے سرحدی علاقے شبک میں فورسز کی کارروائی میں آٹھ دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

  • وادی تیراہ: فضائی کارروائی،30  دہشت گرد مارے گئے

    وادی تیراہ: فضائی کارروائی،30 دہشت گرد مارے گئے

    خیبر ایجنسی : وادی تیراہ میں فورسز کی کارروائی میں کالعدم لشکر اسلام کے ترجمان صلاح الدین ایوبی سمیت تیس شدت پسند مارے گئے۔

    سیکورٹی فورسزکی شدت پسندوں کو زیر کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے، خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں فضائی کارروائی کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی کارروائی میں تیس دہشتگرد مارے گئے، وادی تیراہ کے علاقے صحابہ میں گاڑی پر میزائل حملہ کیا گیا۔

    جس کے نتیجے میں کالعدم لشکر اسلام کے ترجمان صلاح الدین ایوبی سمیت اہم دہشتگرد ہلاک ہوگئے، فضائی کارروائی میں اسلحے کے گودام بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں۔

  • خیبرایجنسی : پانچ غیرملکی دہشت گردوں سمیت بیس شدت پسند ہلاک

    خیبرایجنسی : پانچ غیرملکی دہشت گردوں سمیت بیس شدت پسند ہلاک

    خیبر ایجنسی : فورسز کی فضائی کارروائی میں پانچ غیر ملکی دہشت گردوں سمیت بیس شدت پسند مارے گئے،کوہلو میں 8فراری کمانڈرزنےہتھیارڈال دیے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ون کی کامیابی کےبعدخیبرٹو میں کارروائیوں کوسلسلہ جاری رکھاہواہے۔

    زمینی دستوں نےدہشت گردوں کی راہ فرار مسدود کر رکھی ہے جبکہ جیٹ طیار ے دہشت گردی کے ٹھکانے راکھ کا ڈھیر بنا رہے ہیں ۔

    وادی تیراہ میں کارروائی کرتے ہوئے پندرہ شدت پسند مار ڈالے کوکی خیل میں بھی کارروائی کےدوران پانچ غیر ملکی دہشت گردوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

    ترجمان ایف سی کے مطابق کوہلومیں آٹھ فراری کمانڈرزنےہتھیارڈال دیئے۔

  • خیبر ایجنسی: جیٹ طیاروں کی بمباری، 34 دہشت گرد ہلاک

    خیبر ایجنسی: جیٹ طیاروں کی بمباری، 34 دہشت گرد ہلاک

    خیبر ایجنسی: دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    خیبر ایجنسی میں پاک فوج کے جیٹ طیاروں نے وادی تیرہ میں  دہشت گردوں کے اہم ٹھکانوں پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں چونتیس دہشت گرد ہلاک جبکہ اہم ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی میں کارروائی کی، فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جس مں 34دہشت گرد مارے گئے۔

    فضائی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر کے مارے جانے کی اطلاع ہے جبکہ غیر ملکی بھی تھے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ  دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہیں ۔

    پاک فوج ملک میں دہشت گردوں سے نبرد آزما ہے اور پاک فوج نے ملک سے دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کاعزم کررکھا ہے۔

    یاد  رہے کہ پاک فوج کا 14 جون 2014 سے آپریشن ضربِ عضب جاری ہے، آپریشن کے دوران اب تک تین ہزار سے زائد دہشت گردوں مارے جا چکے ہیں، اور متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دسمبر میں پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد پاکستان نے ملک بھر میں شدت پسندوں اور اُن کے حامیوں کے خلاف کارروائیوں کے سلسلہ میں تیزی آگئی ہے۔

  • وادی تیراہ: بارودی سرنگ دھماکے میں 6 رضا کار جاں بحق

    وادی تیراہ: بارودی سرنگ دھماکے میں 6 رضا کار جاں بحق

    خیبر ایجنسی: وادی تیراہ کےعلاقےنری بابا میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں امن لشکر کے چھ رضاکارجاں بحق ہوگئے۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق یہ دھماکا توحید الاسلام امن کمیٹی کے ایک مظاہرے کے دوران نرے بابا کے قریب ہوا۔

    ذرائع کے مطابق دھماکے میں تین امن رضاکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔

    واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

  • گوادر، کچلاک، ایبٹ آباد سے متعدد دہشت گرد گرفتار

    گوادر، کچلاک، ایبٹ آباد سے متعدد دہشت گرد گرفتار

     خیبر ایجنسی: ملک بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سیکیورٹی اداروں کا کریک ڈاؤن جاری ہیں، ملک کے مختلف شہروں سے کالعدم تنظمیوں کے کارندوں سمیت درجنوں مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

    پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں اہم شدت پسند کمانڈر مارا گیا اور چار دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے، کوئٹہ کے علاقے کچلاک کے قریب حساس اداروں نے کارروائی کرکے بارہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر بھی شامل ہے۔

    گوادر کے قریب ایف سی نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے سات کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے، شدت پسندوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا، مظفر گڑھ میں پولیس نے کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گرد گرفتار کرلئے۔

    ایبٹ آباد سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چار ملزمان کو گرفتار کرکے ہری پور جیل منتقل کردیا گیا ہے، بہاولپور پولیس نے کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کا اہم رکن سمیت تین افغان باشندے حراست میں لئے ہیں ۔

    اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی اداروں نے دو سو اسی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، گرفتار ملزمان میں نو غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

  • خیبر ایجنسی : جیٹ طیاروں کی بمباری،7شدت پسند ہلاک

    خیبر ایجنسی : جیٹ طیاروں کی بمباری،7شدت پسند ہلاک

    خیبر ایجنسی: جیٹ طیاروں کی فضائی کارروائی میں سات شدت پسند مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے مختلف ٹھکانوں پر بمباری کی ، جس کے نتیجے میں سات شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ فضائی کارروائی میں دہشتگردوں کے آٹھ ٹھکانے بھی تباہ  ہوئے۔

  • خیبر ایجنسی: افغان حکام نے بارڈر بند کردیا

    خیبر ایجنسی: افغان حکام نے بارڈر بند کردیا

    خیبر ایجنسی: افغان حکام کی جانب سے پاک افغان بارڈر بند کردیاگیا ہے، جس کی وجہ سے دونوں اطراف کے تاجروں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق افغان حکام نے پاک افغان بارڈر بند کردیا ہے، جس کی وجہ سے دونوں اطراف کے تاجروں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پاک افغان بارڈر کی بندش کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حدود میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اور ایک کمپلیکس کی تعمیر کے خلاف افغان حکام نے اعتراض اٹھایا ہے، اسی لئے پاک افغان بارڈر کو بند کردیا ہے۔ جس کے باعث بارڈر کے دونوں اطراد کاروباری افراد اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق دونوں جانب سے مذاکرات کے بعد ہی سرحد کھلنے کا امکان ہے۔

  • خیبرایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 22 دہشت گرد ہلاک

    خیبرایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 22 دہشت گرد ہلاک

    تیرہ: خیبرایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 22 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کو آپریشن خیبر ون میں بھرپور کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں، پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے آج دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں 22 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق جیٹ طیاروں نے وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔

  • خیبر ایجنسی: جھڑپ میں9شدت پسند ہلاک، ہنگو چیک پوسٹ پر حملے میں دو اہلکار شہید

    خیبر ایجنسی: جھڑپ میں9شدت پسند ہلاک، ہنگو چیک پوسٹ پر حملے میں دو اہلکار شہید

    خیبر ایجنسی: اکاخیل میں سیکیورٹی فورسزکی جھڑپ میں نوشدت پسندمارے گئے ہے۔ ہنگوچیک پوسٹ حملےمیں دو اہلکار شہید پندرہ حملہ آور ہلاک ہوگئے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز پاک سر زمین سے دہشتگردوں کےمکمل خاتمےکیلئے پرعزم ہے اور دھرتی کی حفاظت کےلئےہرلمحہ جانوں کی قربانی دینے کوتیار ہے۔ خیبرایجنسی کے علاقے وادی تیراہ اکاخیل میں فورسزاور دہشت گردوں کےدرمیان جھڑپیں ہوئیں ہے۔ ذرائع کے مطابق جھڑپ میں نو شدت پسند ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے ہے اور علاقے میں فورسزنےسرچ آپریشن بھی کیا ہے۔

    دوسری جانب ہنگو کےعلاقےاورکزئی میں دہشتگردوں نےصبح سویرے شیرین درہ میں چیک پوسٹ پرحملہ کردیا تھا اور حملے میں دواہلکار بھی شہید ہوگئے۔ فورسزکی جوابی کارروائی میں پندرہ عسکریت پسند مارے گئے۔

    علاوہ ازیں بنوں کےعلاقےنالہ ٹوچی میں فورسزکی گاڑی کوبم سےاڑانےکی کوشش کی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب ہونے والےدھماکے میں دواہلکار شہید اور دوزخمی ہوگئے، واقعے کے بعدسیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرےمیں لےلیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
    عسکری ذرائع کے مطابق ڈھائی سو شدت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیئے،جبکہ جاری آپریشن میں اب تک اہم کمانڈرزسمیت ایک سو پینتیس دہشتگردمارےجاچکے ہیں۔