Tag: خیبر پختونخو

  • دھاندلی ثابت ہوئی تو دوبارہ الیکشن کرائیں گے، عمران خان

    دھاندلی ثابت ہوئی تو دوبارہ الیکشن کرائیں گے، عمران خان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن حقیقی جمہوریت کی بنیادہیں اور جہاں دھاندلی ثابت ہو وہاں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں گے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے چھ چھ بار حکومت کی لیکن بلدیاتی الیکشن نہ کرائے۔

    انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سارے اختیارات الیکشن کمیشن کے پاس تھے۔ کپتان نے کہا کہ الیکشن کمیشن دھاندلی کی تحقیقات کیلئےمضبوط ٹریبونل بنائے اور فیصلہ چار کے بجائے ایک ماہ میں کیا جائے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ افتخار حسین کے خلاف ایف آئی آر وزیر اعلیٰ کے پی کے یا ان کے کہنے پر نہیں کاٹی گئی۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اگر دھاندلی کی ہے تو پھر ری الیکشن کرائے جائیں۔

    عمران خان کا کہنا تھاکہ موٹروے بنانےسےنہیں بلکہ اختیارات بانٹنے سے نیاپاکستان بنتاہے۔

  • کے پی کے، کےرکن اسمبلی بیرسٹرسلطان سا تھیوں سمیت جیل روانہ

    کے پی کے، کےرکن اسمبلی بیرسٹرسلطان سا تھیوں سمیت جیل روانہ

    خیبر پختونخواکےرکن اسمبلی بیرسٹرسلطان پانچ سا تھیوں سمیت جیل بھیجوادیئےگئے۔انھیں دہشت گردی کےمقدمے میں گرفتار کیا گیا۔ چارسدہ پولیس نے قومی وطن پارٹی ۔پی کے۔ اٹھارہ کے ایم پی اے بیرسٹر سلطان محمد خان کو کار سرکار میں مداخلت اور پولیس کو جان سے مارنےکی دھمکیاں دینےکے الزام میں پانچ ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

    ملزمان کو اسپیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا جنھوں نے ملزمان کو جیل بھیجنے کے احکامات جاری کردئیے۔ ڈی پی او چارسدہ نے بتایا رجڑکے علاقے میں ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم اسلحے سمیت گرفتار کئے جنھیں چھڑانے کیلئے سلطان خان نے زبردستی کی اور پولیس پراسلحہ تھان کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

    ڈی پی او چارسدہ کے مطابق ان ملزمان کے خلاف دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کئےہیں۔

    دوسری جانب سلطان خان نے الزام عائد کیا کہ پولیس نےغیر قانونی گرفتاریاں کیں جس پر وہ تھانے پہنچے تو اُنھیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں جس کے خلاف انھوں نے احتجاج بھی کیا۔ واقعے پرقومی وطن پارٹی کے کارکنوں نےسٹی تھانے پرشدیداحتجاج کیاجس سےٹریفک درہم برہم ہوکررہ گیا۔