پشاور: خیبر پختونخواہ میں بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشنز (بی آئی ایس ای) اس ہفتے انٹرمیڈیٹ پارٹ سال دوئم 2025 کے نتائج کا اعلان کریں گے۔
خیبر پختونخواہ (کے پی) میں اس ہفتے سالانہ امتحان 2025 کے 12ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا، انٹرمیڈیٹ بورڈز میں بی آئی ایس ای پشاور، بی آئی ایس ای ایبٹ آباد، بی آئی ایس ای بنوں، بی آئی ایس ای ڈیرہ اسماعیل خان اور بی آئی ایس ای کوہاٹ شامل ہیں۔
اس سال ایف اے، ایف ایس سی، آئی کام یا آئی سی ایس کے سالانہ امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبا کو سال 2025 کے نتائج کا بےصبری سے انتظار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹر میڈیٹ پارٹ ون / ٹو کے نتائج کا اعلان، رزلٹ معلوم کرنے کے تین آسان طریقے
12ویں جماعت کے نتائج کا اس لیے بھی کافی انتظار کیا جاتا ہے کہ یہ طلبا، ان کی فیملی اور تعلیمی اداروں کے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔
یہ نتائج اعلیٰ تعلیم کے لیے طلبا کی اہلیت اور ایک طرح سے ان کے مستقبل کا بھی تعین کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں، جس کی بنیاد پر طلبا کو اچھی یونیورسٹیوں اور پروفیشنل کالجوں میں داخلہ ملتا ہے۔
خیبر پختونخوا میں 12ویں جماعت کے نتائج کی تاریخ
انٹرمیڈیٹ سال دوئم (پارٹ 2) یا 12ویں کلاس کے نتائج کا اعلان خیبر پختونخوا کے تمام بورڈز کی جانب سے 30 اگست کو کیا جائے گا۔
https://urdu.arynews.tv/karachi-students-summoned-at-midnight-in-intermediate-results-probe/