Tag: خیبر پختونخواہ اسمبلی

  • خیبر پختونخواہ اسمبلی میں نو منتخب اراکین نے حلف اٹھالیا

    خیبر پختونخواہ اسمبلی میں نو منتخب اراکین نے حلف اٹھالیا

    اور: خیبر پختونخواہ اسمبلی میں نو منتخب اراکین نے حلف اٹھالیا ، اسپیکر مشتاق غنی نے تمام اراکین سے حلف لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر مشتاق غنی کی زیرصدارت خیبر پختونخواہ اسمبلی کااجلاس ہوا، اجلاس کے آغاز میں تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔

    اسپیکرکےپی اسمبلی نے گیلری میں موجود افراد سے خاموشی اختیارکرنےکی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گیلری میں موجودافرادخاموش نہ ہوئےتوحلف نہیں اٹھاپائیں گے۔

    اسپیکر مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ تمام نومنتخب ارکان کا خیرمقدم کرتاہوں، نومنتخب اراکین ایک ساتھ حلف اٹھاسکتے ہیں، حلف نامے کی کاپی تمام ممبران کی میز پر دستیاب ہے، تمام نومنتخب ارکان سے گزارش ہے کہ اپنی نشست پر کھڑے ہوجائیں۔

    اسپیکر کےاسمبلی اجلاس میں تمام نومنتخب اراکین نے حلف اٹھایا ، اسپیکر مشتاق غنی نے تمام اراکین سے حلف لیا۔

    جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر الیکشن کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا، جس کے تحت کاغذات نامزدگی آج شام پانچ بجے تک جمع کرائے جا سکتے ہیں ، کاغذات نامزدگی کی تصدیق بھی آج ہوگی جبکہ اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کےپی اسمبلی کا انتخاب کل ہوگا۔

  • خیبر پختونخواہ اسمبلی میں پی ٹی آئی کارکنوں نے ن لیگ کی ایم پی اے صوبیہ شاہد پر جوتا اور لوٹا پھینک دیا

    خیبر پختونخواہ اسمبلی میں پی ٹی آئی کارکنوں نے ن لیگ کی ایم پی اے صوبیہ شاہد پر جوتا اور لوٹا پھینک دیا

    پشاور: خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اجلاس سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں نے ن لیگ کی ایم پی اے صوبیہ شاہد پر جوتا اور لوٹا پھینک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ اسمبلی کےاجلاس سے قبل گیلری سے نعرے بازی کی گئی ، جس پر اسپیکر ڈائس کے سامنے لیگی خاتون ہاتھ میں گھڑی پکڑ کر نعروں کا جواب دیتی رہیں۔

    اس دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے ن لیگ کی ایم پی اے ثوبیہ شاہد پر جوتا اور لوٹا پھینک دیا جبکہ پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے اپوزیشن پر پانی کی بوتلیں پھینکی گئیں۔

    اسمبلی ہال میں پی ٹی آئی کارکنوں نے صوبیہ شاہد کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    اس سے قبل خیبرپختونخوا اسمبلی میں شدید بدنظمی اور دھکم پیل کے مناظر دیکھے گئے ، کارکنوں کی جانب سے تحریکِ انصاف کے حق میں نعرے لگائے گئے جبکہ مہمان سیکیورٹی حصار توڑ کر داخل ہوگئے، لوگ بغیرپاس کے دھکے دے کر اسمبلی حال میں داخل ہوئے۔

  • تحلیل ہونے والی خیبر پختونخواہ اسمبلی کی سوا 4 سالہ کارکردگی سامنے آگئی

    پشاور : تحلیل ہونے والی خیبر پختونخواہ اسمبلی نے سوا 4 سال میں مجموعی طورپر211 بل پیش اور 177 منظور کیے جبکہ 188ایکٹس کی منظوری بھی دی۔

    تفصیلات کے مطابق تحلیل ہونے والی خیبر پختونخواہ اسمبلی کی سوا 4 سالہ کارکردگی سامنے آگئی ، سمبلی کا پہلا اجلاس 13 اگست2018 کو اور آخری اجلاس18 جولائی 2022 کو طلب کیا گیا۔

    خیبر پختونخواہ اسمبلی کاآخری اجلاس 16 دسمبر 2022 تک تقریباً 5 ماہ جاری رہا، کے پی اسمبلی نے اتنی مدت کے دوران 23 سیشنز اور 249 اجلاس منعقد کیے۔

    کےپی اسمبلی نے مجموعی طورپر211بل پیش،177منظورکیے اور 188ایکٹس کی منظوری بھی دی جبکہ مختلف محکموں کے حوالے سے 108 سوالات بھی نمٹائے۔

    خیبر پختونخواہ اسمبلی نے 244 قرارداوں کی منظوری بھی دی ، اسمبلی اراکین نے سرکاری اہلکاروں کے خلاف 66 استحقاق کی تحاریک بھی پیش کیں۔

    وزیر اعلٰی خیبر پختونخوامحمودخان صرف 9 دن اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے ، صوبائی وزراکامران بنگش،شوکت یوسفزئی،تیمورسلیم جھگڑا سب سےمتحرک وزرا رہے۔

    اپوزیشن کی جانب سے نگہت اورکزئی قانون سازی سے متعلق متحریک ترین رکن رہیں جبکہ اے این پی کے پارلیمانی لیڈرسردارحسین بابک بھی اپوزیشن کے متحرک رکن رہے۔

  • خیبر پختونخواہ اسمبلی میں اے آر وائی نیوز کی بندش کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

    خیبر پختونخواہ اسمبلی میں اے آر وائی نیوز کی بندش کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

    پشاور: خیبر پختونخواہ اسمبلی میں اے آر وائی نیوز کی بندش کے خلاف مذمتی قرارداد اکثریت سے منظور کرلی گئی، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اے آر وائی نیوز کی نشریات فوری طور پر بحال کی جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ اسمبلی میں اے آر وائی نیوز کی بندش کے خلاف مذمتی قرارداد اکثریت سے منظور کرلی گئی، قرارداد صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے پیش کی۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ ملک کے سب سے بڑے نیوز چینل اے آر وائی نیوز کی بندش کی مذمت کرتے ہیں، سندھ ہائیکورٹ کے واضح احکامات کے باوجود حکومت نے نشریات پر پابندی عائد کی ہے۔

    قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اے آر وائی نیوز کی نشریات فوری طور پر بحال کی جائیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اے آر وائی نیوز کی نشریات کی بندش پر توہین عدالت کی درخواست پہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ چیئرمین پیمرا کیبل آپریٹرز کو نشریات بحال کرنے کا تحریری حکم جاری کریں۔

    وکیل پیمرا نے حتمی فیصلے تک اے آر وائی نیوز کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔

    بعد ازاں عدالت نے پیمرا کی جانب سے آج ہی سرکلر جاری کرنے کی یقین دہانی پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی تھی۔

  • خیبر پختونخواہ  اسمبلی میں وزیراعلی محمود خان پر اعتماد کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

    خیبر پختونخواہ اسمبلی میں وزیراعلی محمود خان پر اعتماد کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

    پشاور : خیبر پختونخواہ اسمبلی میں وزیراعلی محمود خان پر اعتماد کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی گئی ، محمود خان کے حق میں 88 اورمخالفت میں 3 ووٹ آئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکرمشتاق غنی کی زیرصدارت کےپی اسمبلی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں مشتاق غنی نے کہا اپوزیشن کے3اراکین نےتحریک عدم اعتمادواپس لینےکی درخواست دی ، عدم اعتمادپر40سےزائداراکین کے دستخط ہیں۔

    مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ اگرتمام اراکین متفق ہوں تب ہی تحریک عدم اعتماد واپس ہوسکے گی۔

    رہنماجماعت اسلامی عنایت اللہ نے کہا کہ جماعت اسلامی کےاراکین نےتحریک عدم اعتمادپردستخط نہیں کئے، تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہیں ہوں ، ہمارے اراکین نے اسمبلی ریکوزیشن پر دستخط کیے ہیں۔

    اسمبلی میں وزیراعلیٰ محمودخان کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی گئی ، اسپیکرمشتاق غنی نےتحریک واپس ہونےکی رولنگ دی۔

    کے پی اسمبلی میں وزیراعلی محمودخان پر اعتماد کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی گئی، محمودخان کے حق میں 88 اورمخالفت میں 3 ووٹ آئے۔

    قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ محمود خان پر غیرمتزلزل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔

  • گستاخانہ خاکے: پختونخواہ اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

    گستاخانہ خاکے: پختونخواہ اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کی اسمبلی میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ اسمبلی میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ قرارداد تحریک انصاف کے فضل الٰہی کی جانب سے پیش کی گئی۔

    قراداد کے متن کے مطابق گستاخانہ خاکوں سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے، حکومت گستاخانہ خاکوں سے متعلق اثر و رسوخ استعمال کرے۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ گستاخانہ خاکوں کے مقابلہ ختم نہ کیا گیا تو ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔

    قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا جس کے بعد خیبر پختونخواہ اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

    خیال رہے کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے معاملے پر اس سے قبل سینیٹ اور سندھ اسمبلی میں بھی مذمتی قراردادیں منظور کی جاچکی ہیں۔

  • خیبر پختونخواہ اسمبلی: مشتاق غنی اسپیکر، محمود جان ڈپٹی اسپیکر منتخب

    خیبر پختونخواہ اسمبلی: مشتاق غنی اسپیکر، محمود جان ڈپٹی اسپیکر منتخب

    پشاور: خیبر پختونخواہ اسمبلی میں مشتاق غنی اسپیکر اور محمود جان ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق انتخابات کے بعد خیبر پختونخواہ اسمبلی کا پہلا اجلاس 13 اگست کو ہوا جس میں نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا۔

    پختونخواہ اسمبلی میں اسپیکر کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے مشتاق غنی اور متحدہ اپوزیشن کے لائق محمد خان مدمقابل تھے۔

    اسپیکر کے انتخاب کے لیے 109 ارکان صوبائی اسمبلی نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

    تحریک انصاف کے مشتاق غنی 83 ووٹ لے کر اسپیکر خیبر پختونخواہ منتخب ہوگئے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے لائق محمد کو 27 ووٹ ملے۔

    مشتاق غنی نے بطور اسپیکر اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا۔

    بعد ازاں ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے پولنگ ہوئی جس میں تحریک انصاف کے محمود جان اور جمشید مہمند مدمقابل تھے۔

    محمود جان 78 ووٹ لے کر ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخواہ منتخب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے جمشید مہمند نے 30 ووٹ حاصل کیے۔ نو منتخب اسپیکر مشتاق غنی نے ڈپٹی اسپیکر سے عہدے کا حلف لیا۔

    خیال رہے کہ پختونخواہ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کو اکثریت حاصل ہے۔

    اسمبلی میں تحریک انصاف کے 84، متحدہ مجلس عمل کے 13، عوامی نیشنل پارٹی کے 9، پاکستان مسلم لیگ ن کے 6، پاکستان پیپلز پارٹی کے 5، پاکستان مسلم لیگ ق کا 1 اور 3 آزاد امیدوار موجود ہیں۔

  • کے پی کےاسمبلی، عمران خان کیخلاف تحریک استحقاق

    کے پی کےاسمبلی، عمران خان کیخلاف تحریک استحقاق

    پشاور: خیبر پختونخواہ اسمبلی میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف اسمبلی کے استحقاق مجروح کرنے پرتحریک استحقاق جمع کرادی گئی ۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان نے ممبران پختونخواہ اسمبلی پر سینٹ کی سیٹ کے لیے دوکروڑ روپے قیمت کا بیان دیا تھا جس پر تحریک عوامی وطن پارٹی کے بخت بیدارنے عمران خان کے کیخلاف استحقاق مجروح کرنے پر تحریک استحقاق جمع کرادی ہے ۔

    بخت بیدار کا کہناہے کہ عمران خان نے ممبران پر پیسے لینے کا الزام لگا کر پختونوں کی توہین کی ہے جس سے ممبران پختونخواہ اسمبلی کے استحقاق مجروح ہوئے ہیں ۔

  • خیبر پختونخواہ اسمبلی: 13اراکین پی ٹی آئی کی حمایت حاصل ہے، اپوزیشن کا دعوی

    خیبر پختونخواہ اسمبلی: 13اراکین پی ٹی آئی کی حمایت حاصل ہے، اپوزیشن کا دعوی

    ایبٹ آباد: مسلم لیگ ن نے وزیرِ اعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد اکثریت سے منظور کرانے کا دعوی کردیا ہے، خیبر پختونخواہ اسمبلی میں ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کیلئے دیگراپوزیشن جماعتوں سمیت تیرہ اراکین پی ٹی آئی کی بھی حمایت حاصل ہے۔

    ایبٹ آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سرداراورنگزیب نلوٹھا کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور شہرام خان ترہ سے اپوزیشن کے رابطے جاری ہیں، ان رہنماؤں نے اراکین پی ٹی آئی کی جانب سے استعفی دئیے جانے کی صورت میں اپوزیشن کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    سرداراورنگزیب کا کہنا تھا کہ ان کا یہ اقدام اسمبلی کے تحفظ کیلئے ہے تاکہ عمران خان کی ہدایت پر وزیراعلیٰ اسمبلی تحلیل نہ کرسکیں، انکا کہنا تھا کہ چودہ روز کے اندر اسپیکر اجلاس بلانے کا پابند ہے، جس کے بعد رائے شماری کے ذریعےتحریکِ عدم اعتماد کامیاب بنائیں گے۔

    انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نئے پاکستان کی بات کرنے والے خیبرپختونخواہ میں ایک سال میں کوئی تبدیلی نہیں لاسکے۔

  • عابد شیرعلی کے بیان پرخیبرپختونخوا اسلمبی میں تنقید کا سلسلہ جاری

    عابد شیرعلی کے بیان پرخیبرپختونخوا اسلمبی میں تنقید کا سلسلہ جاری

    .عابد شیر علی کے بیان پر خیبر پختونخواہ اسمبلی میں اراکین کی تنقید کا سلسلہ جاری ہے، عابد شیر علی کے بیان پر خیبر پختونخواہ اسمبلی میں اراکین کی تنقید کا سلسلہ جاری ہے، صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان کا اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھاسب سے پہلے اس بات کا تعین ہونا چاہیے کہ بجلی چوری کون کر رہا ہے۔

    واپڈا میں عوام کی داد رسی کا کوئی نظام موجود نہیں۔ان کا کہنا تھا جو ایکسین بجلی چوری کرتا ہے اسی کے پاس شکایات بھی درج کیں جاتی ہیں، جے یو آئی کے رکن اسمبلی ملک ریاض کا کہنا تھا عابد شیر علی کا دماغ ٹھکانے پر نہیں عابد شیر علی بنوں کی بجلی کبھی بند نہیں کرسکتے۔،