Tag: خیبر پختونخواہ حکومت

  • خیبر پختونخواہ : ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید پائلٹ سمیت 5 اہلکاروں کی میتیں پشاور پہنچادی گئیں

    خیبر پختونخواہ : ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید پائلٹ سمیت 5 اہلکاروں کی میتیں پشاور پہنچادی گئیں

    پشاور: ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پائلٹ سمیت پانچ اہلکاروں کی میتیں پشاور پہنچا دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پائلٹ سمیت پانچ اہلکاروں کی میتیں پشاور پہنچا دی گئیں۔

    سرکاری حکام نے بتایا کہ دو شہدا کا تعلق لاہور، ایک کا تلہ گنگ جبکہ دو شہدا کا تعلق ایبٹ آباد اور صوابی سے ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ضروری کارروائی کے بعد میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کی جائیں گی، جہاں شہدا کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

    یاد رہے باجوڑ کے لیے امدادی سامان لے جانے والا خیبرپختونخوا حکومت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا تھا اور حادثے میں دو پائلٹس سمیت عملے کے پانچ اہلکار شہید ہوگئے تھے.

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صوبے بھر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا تھا۔

    وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کہ شہدا کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہیلی کاپٹر عملے نے دوسروں کی زندگیاں بچانے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ یہ ہمارے اصل ہیروز ہیں، ان کی قربانی تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھی جائے گی۔

  • کے پی حکومت کا آپریشن عزم استحکام کی تفصیلات اور مدت پر وضاحت کا مطالبہ

    کے پی حکومت کا آپریشن عزم استحکام کی تفصیلات اور مدت پر وضاحت کا مطالبہ

    پشاور : خیبر پختونخواہ حکومت نے آپریشن عزم استحکام کی تفصیلات اور مدت پر وضاحت کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے دہشتگردی کیخلاف آپریشن عزم استحکام کی تفصیلات اور مدت پروضاحت کا مطالبہ کردیا۔

    بیرسٹر سیف نے کہا کہ اہم ترین معاملے پر سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کو اعتماد میں لینا ضروری ہے اور سیاسی پارٹیز سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سےمشاورت ضروری ہے۔

    صوبائی مشیر نے بتایا کہ ضم اضلاع کے امورپر پی ٹی آئی نے 26 جون کو  قبائلی گرینڈ جرگہ بھی طلب کیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ عزم استحکام کہاں اور کب شروع کرنا ہے اس کی تفصیلات تاحال سامنےنہیں آئیں ، یقیناً عزم استحکام میں متعلقہ صوبے سے مشاورت نظر انداز نہیں کی جائیگی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام قوم متحد ہے۔

    دوسری جانب وزیراعلٰی کےپی آپریشن عزم استحکام کے معاملے پر آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے ، جس میں آپریشن پر غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لی جائیں گی۔

    ملاقات کے بعد وزیراعلٰی کےپی علی امین گنڈاپور ملاقات کے بعد پارلیمانی لیڈرز کو اعتماد میں لیں گے۔

    یاد رہے پی ٹی آئی مرکزی قیادت نےآپریشن پراعتماد میں نہ لینے پر قومی اسمبلی میں احتجاج کیا تھا۔

  • کورونا کیسز میں اضافہ،   اسمارٹ لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے سمیت نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

    کورونا کیسز میں اضافہ، اسمارٹ لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے سمیت نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

    پشاور : خیبر پختونخواہ حکومت نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش ںظر اسمارٹ لاک ڈاؤنز سخت سمیت مزید پابندیاں عائد کرنے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج سے معاونت کی درخواست کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس ہوا، کور کمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری، آئی جی ،وزرا،انتظامی سیکریٹریز نے شرکت کی.

    اجلاس میں بعض اضلاع میں کیسز میں اضافہ،احتیاطی تدابیر پر عدم عملدرآمد پر اظہار تشویش کرتے ہوئے پہلے سے نافذ حفاظتی اقدامات اور پابندیوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    کے پی حکومت نے ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج سے معاونت کی درخواست دینے اورضرورت پڑنے پر اسمارٹ لاک ڈاؤنز مسخت سمیت مزید پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔

    اجلاس میں کے پی میں15ستمبر تک ویکسینیشن نہ کرانیوالوں کی سمز بند کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا گیا اور صوبے بھر میں یکساں طور پر ہفتے میں 2دن کاروبار بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کی زیر صدارت اجلاس میں ہزارہ ڈویژن کے بعض اضلاع میں پاک فوج کے 10 کور کی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

  • پشاور جلسہ : کے پی حکومت کا اپوزیشن رہنماؤں کو کورونا صورتحال سے آگاہ کرنے کا فیصلہ

    پشاور جلسہ : کے پی حکومت کا اپوزیشن رہنماؤں کو کورونا صورتحال سے آگاہ کرنے کا فیصلہ

    پشاور:خیبر پختونخواہ حکومت نے کورونا کی دوسری لہر میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن رہنماؤں کو کورونا صورتحال سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کی دوسری لہر میں اضافے پر خیبر پختونخواہ حکومت نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن رہنماؤں کو کوروناصورتحال سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ محمودخان نےاپوزیشن سےرابطےکیلئےکابینہ رابطہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، کمیٹی میں اکبرایوب،شوکت یوسف زئی، سلطان محمد، تیمور جھگڑا اور کامران بنگش شامل ہیں۔

    کمیٹی نے اپوزیشن کے پارلیمانی رہنماؤں کو کل 4 بجے اسمبلی سیکرٹریٹ میں دعوت دی ۔

    کے پی حکومت کی جانب سے سرداریوسف،لطف الرحمان،اکرم درانی، عنایت اللہ،سرداربابک، شیراعظم سے رابطہ کیا گیا، کمیٹی کورونا صورتحال کو پیش نظراپوزیشن کو جلسہ مؤخر کرنے کیلئے کہے گی۔

    کابینہ رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ عوام کاتحفظ اولین ترجیح ہے، کسی کوزبردستی جلسےجلوس کرنےسےنہیں روکتےمگریہ موقع مناسب نہیں۔

    کمیٹی نے مزید کہا کہ امید ہے اپوزیشن سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گی، ہماری روایات ہیں کہ مسائل مذاکرات سے حل کرتے ہیں۔

  • خیبر پختونخواہ حکومت کا چھوٹے ڈیمز کو تفریحی مقامات بنانے کا فیصلہ

    خیبر پختونخواہ حکومت کا چھوٹے ڈیمز کو تفریحی مقامات بنانے کا فیصلہ

    پشاور : خیبر پختونخواہ حکومت نے چھوٹے ڈیمز کو تفریحی مقامات بنانے کا فیصلہ کرلیا، ڈیموں میں کنڈل ڈیم صوابی، جلوزئی ڈیم نوشہرہ اور تھانڈا ڈیم کوہاٹ، چھتری ڈیم ہری پور،جھنگڑا ڈیم ایبٹ آباد شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت نے چھوٹے ڈیمز کو تفریحی مقامات بنانے کا فیصلہ کرلیا، ابتدائی طور پر5 ڈیمزکوسیاحتی مقامات بنانےکے منصوبے کا آغاز کیا جائے گا۔

    حکومت کی جانب سے کنڈل ڈیم صوابی،جلوزئی ڈیم نوشہرہ اور تھانڈاڈیم کوہاٹ، چھتری ڈیم ہری پور،جھنگڑاڈیم ایبٹ آباد کوسیاحتی مقام بنایا جارہا ہے۔

    سیاحتی مقامات پر پارکنگ، ریسٹورنٹ، ٹک شاپ اور اوپن کوکنگ ، سولرسسٹم لینڈاسکپنگ، اسپاٹ اور فشنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

    یاد رہے 19 اگست کو وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے مثبت تاثر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے سلسلے میں ملکی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اہم فیصلے کیےتھے۔

    وزیراعظم کی ہدایت پر ملک میں سیاحت کےفروغ کیلئےقومی رابطہ کمیٹی تشکیل دےدی گئی  اور معاون خصوصی زلفی بخاری کو رابطہ کمیٹی کاکنوینئر مقرر کیا گیا تھا۔

    کمیٹی ہفتہ واراجلاس کرے گی او 14دن بعد وزیراعظم کو پیشرفت سےآگاہ کر گی جبکہ ملک کےتمام سیاحتی مقامات پر قائم تجاوزات کےخلاف آپریشن کا بھی فیصلہ کیا گیا  تھا۔

  • خیبر پختونخواہ حکومت نے سیاحوں کیلئے گائیڈ لائن جاری کردی

    خیبر پختونخواہ حکومت نے سیاحوں کیلئے گائیڈ لائن جاری کردی

    پشاور : خیبر پختونخواہ حکومت نے سیاحتی مقامات پرسینیٹائزرزکی سہولت لازمی قراردی گئی اور کہا گیا سیاحوں کوفیس ماسک اورسینیٹائزرزساتھ لازمی رکھنا ہوگا، تمام انٹری پوائنٹس پرسیاحوں کادرجہ حرارت چیک کیاجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں سیاحت، ہوٹل اورریسٹورنٹس سے متعلق ایس اوپیزجاری کردی ، جس میں سیاحتی مقامات پرسینیٹائزرزکی سہولت لازمی قراردی گئی ہے۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سیاحوں کوفیس ماسک اورسینیٹائزرزساتھ لازمی رکھناہوگا، تمام انٹری پوائنٹس پرسیاحوں کادرجہ حرارت چیک کیاجائے گا۔

    ایس اوپیز کے مطابق ہوٹلز کے لئے تمام سیاحوں کا ڈیٹا رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ سیاحتی مقامات میں ایمرجنسی کی صورت قریبی ہیلتھ سینٹر سےرجوع کرنا ہوگا ، بیمار سیاحوں کو صحت مند سیاحوں سے الگ رکھناہوگا۔

    ایس اوپیز میں کہا گیا ہے کہ ڈی سیز،ڈی ایچ اوزایس اوپیزپرعمل،مانیٹرنگ کےذمہ دارہوں گے اور کورونامشتبہ سیاح کوجلدہی قریبی ہیلتھ سینٹرسےرجوع کرنا ہوگا۔

    یاد رہے وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوروناوبا کے حوالے سےکافی بہتری سامنےآئی ہے، کرونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابی کو دنیا مان رہی ہے۔

    انہوں‌ نے کہا کہ معاشی صورتحال کی بہتری کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ہیں، ایس او پیز کے تحت ریسٹورنٹس اور ہوٹل کھولنے کی اجازت دی جائے گی، سیاحتی مقامات کے ریسٹورنٹس اور ہوٹلز8اگست سے کھول دیں گے جبکہ سینما،تھیٹر،پبلک پارکس،میوزیم کو بھی10اگست سے کھول دیا جائے گا۔

  • شجر کاری مہم ، خیبر پختونخواہ حکومت  کل 20 لاکھ پودے لگائے گی

    شجر کاری مہم ، خیبر پختونخواہ حکومت کل 20 لاکھ پودے لگائے گی

    پشاور : خیبر پختونخواہ حکومت کل شجر کاری مہم میں 20 لاکھ پودے لگائے گی، پودے لگانے کے سلسلے 853 ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹائیگر فورس ڈے کے موقع پر شجر کاری مہم میں خیبر پختونخواہ حکومت کل 20 لاکھ پودے لگائے گی، وفاقی حکومت کی جانب سے دیئے گئے ہدف 9 لاکھ کی بجائے 20لاکھ پودے لگیں گے۔

    تمام ڈویژن میں پودے لگانے کےسلسلے 853 ایونٹس کا انعقاد کیا جائےگا اور کمشنرزمتعلقہ ڈویژن میں پودےلگانےکےعمل میں شریک اور نگرانی کریں گے۔

    خیال رہے ٹائیگرزفورس ڈے کے موقع پر کراچی سےخیبر تک مون سون کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے تقریبات کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے جبکہ حکومتی وزرا ایک دن میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کا ریکارڈ بنانےکیلئے پرعزم ہیں۔

    یاد رہے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوامحمودخان نے ٹائیگر زفورس ڈے کے موقع پر 5 لاکھ درخت لگانےکی ذمہ داری لی تھی اور کہا تھا کہ پختونخواہ حکومت ایک ارب درخت لگانےکاسنگ میل عبورکر چکی ہے۔

    واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے نوجوان رضاکاروں سے خصوصی پیغام میں کہا تھا کہ 9 اگست کو پورے پاکستان میں ٹائیگر فورس ڈے منائیں گے، اس دن کے منانے کا مقصد ملک میں شجرکاری مہم شروع کرنا ہے۔

  • بچوں سے زیادتی کا ملزم سرکاری ملازمت سے برطرف کردیا گیا

    بچوں سے زیادتی کا ملزم سرکاری ملازمت سے برطرف کردیا گیا

    پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے بچوں سے زیادتی کے ملزم، گورننس پالیسی پراجیکٹ کے کنسلٹنٹ سہیل ایاز کو عہدے سے بر طرف کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق 30 بچوں سے زیادتی کا اعتراف کرنے والے ملزم سہیل ایاز عرف علی کو خیبر پختونخوا حکومت نے برطرف کردیا، ملزم سہیل ایاز گورننس پالیسی پراجیکٹ کے پی میں بطور کنسلٹنٹ کام کر رہا تھا۔ سہیل ایاز کا محکمہ پی اینڈ ڈی کے ساتھ کنٹریکٹ جون 2020 تک تھا۔

    محکمے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سہیل ایاز کو کنٹریکٹ کی شق 12 کی خلاف ورزی پر ملازمت سے نکالا گیا۔ ملزم سہیل ایاز دھوکہ دہی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا جس کے بعد اسے برطرف کیا گیا۔

    خیال رہے کہ ملزم علی کو ایک روز قبل راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے پر برطانیہ میں بھی سزا کاٹ چکا ہے، ملزم کو برطانوی حکومت نے اسی جرم میں بے دخل کیا تھا۔

    سی پی او فیصل رانا کے مطابق ملزم اٹلی میں بھی بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں ٹرائل بھگت چکا ہے جس کے بعد اٹلی سے بھی ملزم کو بے دخل کیا گیا۔ یہاں تھانہ روات کی حدود میں ملزم نے محنت کش بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور بچے سے زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی۔

    فیصل رانا کے مطابق ملزم نے پاکستان میں 30 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کیا، ملزم برطانیہ میں بچوں کے تحفظ کے ادارے میں ملازمت کرتا تھا۔

  • خیبر پختونخواہ حکومت نے 5سال کے لیے ترقیاتی منصوبہ بندی مکمل کرلی

    خیبر پختونخواہ حکومت نے 5سال کے لیے ترقیاتی منصوبہ بندی مکمل کرلی

    پشاور : خیبر پختونخواہ حکومت نے 5سال کےلیےترقیاتی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے، جس میں مستحق خاندانوں کوصحت انصاف کارڈکی فراہمی، 3ماہ میں 100فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب اور حکومتی ریسٹ ہاؤس عوامی استعمال کیلئے کھولنا شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت نے 5سال کےلیےترقیاتی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے، تمام منصوبےوزیر اعظم عمران خان کوپیش کیےجائیں گے۔

    خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے دیہی علاقوں کےلئےایمبولنس سروس متعارف کرائی جائے گی ، مستحق خاندانوں کوصحت انصاف کارڈکی فراہمی یقینی بنانا جائے گا جبکہ ایک سال کے اندر 24گھنٹےفعال ثانوی مرکز صحت قائم کئے جائیں گے۔

    منصوبوں میں صحت کے شعبے میں 4 ہزارایل ایچ ڈبلیوز کی بھرتیاں اور لائیواسٹاک کی5500ایکڑبنجرزمین کوقابل کاشت بنایاشامل ہیں۔

    کےپی حکومت محکمہ پولیس میں خواتین افسران کی تعداد4گنا بڑھائےگی اور مزید13ماڈل پولیس اسٹیشنوں کی تعمیرکویقینی بنایاجائے گا جبکہ 30ہزار خواتین کو ہنر، تربیت دے کر ان کو بااختیار بنائیں گے۔

    بچھڑوں کی پیداوار بڑھانے، نشونما کے لئے فارمزبنانا ، بچھڑوں کی پیداوارایک لاکھ تک پہنچانا اور مویشیوں کی افزائش نسل کیلئے3ہزار زمینداروں کوٹیکنالوجی کی فراہمی منصوبوں کا حصہ ہیں۔

    کےپی حکومت رواں سال پولیس اسٹیشنوں پر مبنی بجٹ ترتیب دےگی، معلومات وابلاغ عامہ کی تکنیک پرمبنی مارکیٹ جانچنےکانظام متعارف کرایاجائے گا جبکہ زمینداروں کے منافع میں 15سے 20فیصداضافہ ہوگا۔

    کےپی حکومت 3ماہ میں 100فلٹریشن پلانٹ نصب کرےگی ، تشددکی روک تھام کیلئےریجنل وائلنس اگینسٹ ویمن سینٹرقائم کیاجائے گا اور سیاحت کےفروغ کیلئے حکومتی ریسٹ ہاؤس عوامی استعمال کیلئے کھولے جائیں گے ، 3 ہائکنگ ٹریلز کاقیام اورآف روڈسیاحت کوفروغ دیاجائےگا۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر پشاور جائیں گے

    آئندہ 3سال میں پشاور میں 3میگاپارکس کاقیام عمل میں لایاجائےگا اور صلاحیتوں کےحامل نوجوانوں کیلئےحیات آبادکرکٹ اکیڈمی بنائی جائے گی۔

    خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے 8000اسکولوں،187 بنیادی مراکزصحت ، سول سیکرٹریٹ اور4 ہزار 440مساجد کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا جبکہ 2023 تک سرکاری شعبے میں930 اور نجی شعبے میں2750میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔

    کےپی حکومت کے منصوبوں میں 4 ہزاریوتھ کونسلر،4ہزارخواتین کوولیج کونسل لیول پربااختیاربنانا اور عوامی احتساب،خدمات کے لئے سیاسی پارٹیوں سے 120 میئر کا انتخاب شامل ہیں۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان آج پشاور کا دورہ کریں گے اور گورنر ہاوس میں صوبائی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں شریک ہوں گے اور خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی اور ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیں گے

    صوبائی حکومت کی جانب سے سو روزہ پلان سے متعلق تفصیلی بریفنگ وزیراعظم کو دی جائے گی جبکہ عمران خان صوبائی حکومت کو نئے اہداف بھی دیں۔