Tag: خیبر پختونخواہ

  • پشاور میں مسیحا کا قتل

    پشاور میں مسیحا کا قتل

    پشاور: لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ڈاکٹر شاہ محمد کو پشاور کے علاقے فقیر آباد میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ’’کرم ایجینسی‘‘ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شاہ محمد جو پشاور کے معروف ہسپتال ’’لیڈی ریڈنگ‘‘ میں اپنے فرائض انجام دیتے تھے،انہیں فقیرآباد کے میں نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا،مقتول کی لاش کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

    پولیس مطابق مقتول ڈاکٹر کو نہایت قریب سے گولیاں ماری گئی ہیں،جس کی وجہ وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،پولیس نے قتل کو پرانی دشمنی کا ژاخسانہ قرار دیا،مقتول کا اپنے آبائی علاقہ کرم ایجینسی میں زمین کے تنازع چل رہا تھا،جس میں پہلے ہی تیرہ افراد بنوں جیل میں قید ہیں۔

  • خیبرپختونخواہ : ایپکس کمیٹی نے نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لیا

    خیبرپختونخواہ : ایپکس کمیٹی نے نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لیا

    پشاور جمعرات کے روزگورنرخیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متحد ہے.

    تفصیلات کے مطابق پشاورمیں گورنر ہاؤس میں ایپکس کمیٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنرخیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ قوم دہشت گردی کی لعنت کوجڑ سے اکھاڑنے کے لئے سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.

    ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت خان، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا امجد علی خان اور آئی جی پولیس ناصر درانی بھی موجود تھے.

    نیشنل ایکشن پلان کے اجلاس میں خیبر پختوںخواہ اور فاٹا میں دہشتگردی کے خلاف اُٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا.

    اجلاس میں غیرقانونی سمز کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ اغوابرائے تاوان اور دیگر سنگین جرائم کو روکنے کے خلاف اُتھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا.

    اجلاس میں آپریشن میں بے دخل ہونے والے افراد کی واپسی لوٹنے کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی گئی.

    جنوری 2015 میں وفاقی حکومت کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد دہشتگردی کے خلاف کاروائی کرنے کے ساتھ ساتھ شمال مغربی پاکستان میں دہشتگردئ کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنا تھا.

    نیشنل ایکشن پلان کی منصوبہ بندی کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے ساتھ لے کر چلنے کی حمایت کی تاکہ ملک میں دہشتگردی کا خاتمہ کیا جاسکے، اور پوری قوم دہشتگردی کے خلاف سیاسی قیادت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی نظر آئی.

  • عمران خان کا خیبرپختونخواہ میں تعلیمی اداروں کی بندش پر ناراضگی کا اظہار

    عمران خان کا خیبرپختونخواہ میں تعلیمی اداروں کی بندش پر ناراضگی کا اظہار

    پشاور : پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے خیبر پختونخواہ میں دورہ وزیر اعظم پر تعلیمی سرگرمیاں معطل ہونے پر ذمہ داروں کےخلاف کاروائی کرنے کا حکم دے دیا.

    تفصیلات کے مطابق عمران خان کایوتھ گیمز2016 کے افتتاح کے موقع پر کہنا تھا کہ میں نےخیبرپختونخواہ
    حکومت سے کہا کہ وزیراعظم کی آمد پر مانسہرہ یونیورسٹی اور بنوں میں اسکولوں کی بندش پر ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے.

    انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ تعلیمی اداروں کو بند کرنا جب کوئی وی آئی پی دورہ کر ے یہ ایک اچھا عمل نہیں ہے، انہوں نے حکومت سے کہا کہ اس طرح کے کلچر کو فروغ نہیں دیا جائے.

    عمران خان نے کھیلوں کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں سےانسان جسمانی اور ذہنی طور پر تندرست ہوتا ہے جو ایک تندرست معاشرے کی علامت ہے.

    انہوں نے کہا کہ چیمپئن آخری گیند تک لڑتا ہے، مجھے سیاست میں آئے ہوئے 20 سال ہوگئے ہیں لیکن میں نےکبھی ہار نہیں مانی اور نا ہی مستقبل میں کبھی ہار مانوں گا.

    عمران خان نے کہا کہ انہوں نے خواب دیکھا تھا کہ وہ ایک یونیورسٹی اور اسپتال بنائے اور انہوں نے اپنے خواب کو حقیقت بنایا.

    واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت نے دسمبر 2015 میں نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا، جس میں حکومت کی جانب سے وی آئی پی کلچر کے خاتمے کی بات کی گئی تھی.

  • تحریک انصاف ایک بار پھر دھرنےکیلئے تیار

    تحریک انصاف ایک بار پھر دھرنےکیلئے تیار

    اسلام آباد : تحریک انصاف پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کاپروگرام فائنل کررہی ہے۔ تحریک انصاف نے ایک بار پھر دھرنے کا اعلان کردیاہے۔

    اس بار تحریک انصاف انتخابی دھاندلی نہیں بلکہ خیبر پختونخواہ  میں لوڈشیڈنگ اور مختلف معاملات پر وفاق کی جانب سے حقوق نہ دینے پر پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔

      چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دھرنےپر مشاورت کیلئے اتحادی جماعتوں کو آج شام عشایئے پر مدعو کیا ہے۔ عشائیہ خیبر پختو نخوا ہاؤس اسلام آباد میں دیا جا ئےگا۔

    عشایئے کے موقع پر سینیٹ کے ضمنی انتخابات اور کل پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کے حوا لے سے لا ئحہ عمل تیار کیا جا ئےگا۔

  • خیبر پختونخواہ: بلدیاتی انتخابات، انتخابی فہرستیں اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ

    خیبر پختونخواہ: بلدیاتی انتخابات، انتخابی فہرستیں اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ

    خیبر پختونخواہ: الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی فہرستیں اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے نادرا حکام کے ساتھ اجلاس میں انتخابی فہرستوں کا جائزہ لیا جبکہ اجلاس میں چیئرمین نادرا نے بھی شرکت کی، الیکشن کمیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں اس وقت ایک کروڑ بائیس لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے کہا کہ صوبے میں سات اعشاریہ آٹھ ملین شناختی کارڈ رکھنے والے افراد موجود ہیں، بلدیاتی انتخابات سے قبل ان افراد کو بھی انتخابی فہرستوں میں شامل کیا جائے گا، صوبائی حکام اور نادرا کے ا شتراک سے جلد اس پر کام شروع کر ے گا۔

    ملک میں اس وقت آٹھ کروڑ 63 لاکھ رجسٹر ڈ ووٹرز ہیں جبکہ 78 لاکھ لوگوں نے نئی شناختی کارڈ حاصل کئے ہیں، ان لوگوں کو بھی انتخابی فہرستوں میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد انتخابی فہرستوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد نو کروڑ چالیس لاکھ تک پہنچ جائے گی۔

  • عمران خان کو حیات آباد جانے سے روک دیا گیا

    عمران خان کو حیات آباد جانے سے روک دیا گیا

    پشاور: عمران خان سیکورٹی حکام نے کو حیات آباد جانے سے روک دیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان حیات آباد میں امام بارگاہ میں خود کش حملے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ کیلئے روانہ ہوئے، خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    عمران خان کا قافلہ جب  یونیورسٹی روڈ پر پہنچا تو حفاظتی اقدامات کے پیش نظر سیکیورٹی حکام نے انہیں آگے جانے سے روک دیا، جس کے بعد عمران خان وزیر اعلیٰ ہاؤس چلے گئے ، جہاں وہ مانیٹرنگ روم میں  واقعے کی تمام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ حیات آباد پشاور میں پاسپورٹ آفس کے قریب امام بارگاہ مسجد میں ایک سے زائد دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں 10افراد جاں بحق جبکہ 45افراد زخمی ہوگئے۔

    دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ آواز دور دور تک سنی گئی ، دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے،  جبکہ پشاور کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

    جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے، جبکہ پاک فوج کے دستوں نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

  • آرمی پبلک اسکول حملے میں ملوث 5 دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی

    آرمی پبلک اسکول حملے میں ملوث 5 دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی

    کراچی: پشاورآرمی پبلک اسکول حملے میں ملوث سات میں سے پانچ دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی۔

    ذرائع کے مطابق شناخت ہونے والے سارے دہشتگرد پاکستانی تھے جبکہ دو دہشتگردوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی۔

    سانحہ پشاور میں ملوث سات میں سے پانچ دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے۔

     ذرائع کا کہنا ہے پانچ دہشت گرد پاکستانی تھے ،دو دہشت کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔

     ذرائع کا کہنا ہے دہشت گردوں کو ہدایت دینے والے ما سٹر مائنڈ کا بھی سراغ لگا لیا گیا ہے۔

     ذرائع کا مطابق ماسٹر مائنڈ افغانستان سے حملہ آوروں کو ہدایات دیتا رہا تھا۔

  • سانحہ پشاورکا ایک اور طالب علم سی ایم ایچ میں دم توڑ گیا

    سانحہ پشاورکا ایک اور طالب علم سی ایم ایچ میں دم توڑ گیا

    پشاور: سانحہ پشاور میں زخمی ہونے والا ایک اور طالب علم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا ، جس کے بعد شہیداء تعداد ایک سو چونتیس ہو گئی ہے۔

    سانحہ پشاور میں دہشتگردوں کےہاتھوں زخموں سے چُور ہونسے والا ابرار سات روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کےبعد جان کی بازی ہار گیا، گیارہویں جماعت کا طالب علم سولہ دسمبر کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں دہشتگردوں کے بے رحمانہ فائرنگ کا نشانہ بنا تھا۔ ابرار کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لا کر انتہائی نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا تھا۔

  • عمران خان نےدہشت گردی کیخلاف قلیل مدتی پلان کا اعلان کردیا

    عمران خان نےدہشت گردی کیخلاف قلیل مدتی پلان کا اعلان کردیا

    پشاور: عمران خان نےدہشت گردی کیخلاف قلیل مدتی پلان کا اعلان کردیا،انہوں نے کہا کہ ایف سی کو واپس بلاکر صوبے کی حفاظت پر لگایا جائے اسکولوں کے لیئے نیا حفاظتی پلان تیار ہورہا ہے۔

    چیئرمین تحریک انصاف کا پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئی ڈی پیز کیلئے وفاق کوئی فنڈز نہیں دیتا، اس کا اضافی بوجھ صوبائی حکومت پر پڑتا ہے،خیبرپختونخوا اپنے بجٹ سے آئی ڈی پیز پر رقم خرچ کر رہا ہے، وفاقی حکومت کو آئی ڈی پیز اور افغان مہاجرین کی مد میں صوبائی حکومت کی مدد کرنی چاہیے، اگر آئی ڈی پیز کی مدد نہ کی گئی تو فاٹا کے نوجوان دہشتگردی کی طرف جا سکتے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں آپریشن کا دباﺅ کے پی کے حکومت پر پڑرہا ہے جس کی وجہ سے افغان بارڈر کو سنبھالنا مشکل ہو گیا ہے اس لیے ایف سی کو واپس بھیجا جائے جس کے لیے وہ بنائی گئی تھی۔ایف سی ملک کے دیگر حصوں میں بھی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہے اور اب میری وفاقی حکومت سے گزارش ہے کہ ایف سی کو واپس اس کے اصل مقصد کی طرف واپس لایا جائے۔

    عمران خا ن نے کہا کہ اگر کے پی کے حالات بہتر بنانے ہیں تو سب سے پہلے افغان بارڈر کر مکمل طور پر سیل کرنا ہو گا اور اس کے بعد پانچ لاکھ سے زائد غیرقانونی طور پر مقیم افغانیوں کو ملک سے نکالنا ہو گا ۔

  • سانحہ پشاور: اسکول کا دورہ، عمران خان کو شہدا کی ماوں نے گھیر لیا

    سانحہ پشاور: اسکول کا دورہ، عمران خان کو شہدا کی ماوں نے گھیر لیا

    پشاور: عمران خان نے سانحہ پشاور کے بعد آرمی پبلک اسکول کا دورہ کیا ہے۔ عمراں خان کو اسکول میں داخل ہوتے ہی شہدا کی ماوں نے گھیرے میں لے لیا۔

    سانحہ پشاور کے بعد عمران خان وزیراعلی خیبر پختونخواہ کے ہمراہ آرمی پبلک اسکول کے دورے پر آج پشاور پہنچے، جہاں انہوں نے سانحہ پشاور کے متاثرہ اسکول کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔

    عمران خان اسکول پہنچے تو نویں جماعت محمد علی شہید کی والدہ کی فریادوں نے ماحول کو سوگوار کردیا۔ عمران خان اور ان کے عملے کو سخت چیکنگ کے بعد اسکول میں جانے کی اجازت دی گئی۔

    اسکو ل میں صرف عمران خان اور پرویز خٹک کی گاڑیوں کو اندر جانے دیا گیا، جبکہ صوبائی وزیر علی امین گنڈاپور کو تلاشی کے بعد اندر جانے کی اجازت دی گئی۔

    چیئرمین تحریک انصاف بعد میں آرمی پبلک اسکول کی شہید پرنسپل طاہرہ قاضی کے گھر گئے۔ عمران خان نے طاہرہ قاضی کے شوہر بریگیڈئیر ریٹائرڈ ظفر اللہ قاضی سے تعزیت کی۔ عمران خان نے شہید پرنسپل کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ عمران خان شہید طالب علم ثاقب کے گھر بھی گئے جہاں انہوں نے ثاقب کے والدین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔