Tag: خیبر پختونخوا حکومت

  • خیبر پختونخوا حکومت کا سرمیں کیل گھسنے سے متاثرہ خاتون  کیلئے بڑا اعلان

    خیبر پختونخوا حکومت کا سرمیں کیل گھسنے سے متاثرہ خاتون کیلئے بڑا اعلان

    پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے سرمیں کیل گھسنے سے متاثرہ خاتون کے مفت علاج کا اعلان کردیا اور کہا مفت طبی مشاورت اور سائیکو سوشل سپورٹ دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور جھگڑانے سرمیں کیل گھسنےسےمتاثرہ خاتون کےمفت علاج کااعلان کرتے ہوئے کہا خاتون کےنفسیاتی مسائل کامفت علاج فراہم کیاجائےگا اور مفت طبی مشاورت اورسائیکو سوشل سپورٹ دی جائے گی۔

    یاد رہے پشاور میں نرینہ اولاد کی خاطر پیر کے کہنے پر سر میں کیل ٹھکوانے کا واقعہ سامنے آیا تھا ، بعد ازاں میاں بیوی نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ کسی نے بھی سر میں کیل نہیں ٹھوکی۔

    شوہر صابر نے عدالت کو بتایا تھا کہ 4 فروری کو ارباب روڈ پر موجود تھا کہ اطلاع ملی زوجہ جنات کا اثر ہو کر گئی زوجہ کےگرنے سے کیل سر میں داخل ہوئی اور وہ زخمی ہوئی۔

    زوجہ صابر نے بیان میں کہا تھا گھر کےکام کاج میں مصروف تھی اچانک جنات آنے شروع ہو گئے جس کی وجہ سے کمرے کے سامنے گر گئی اور سر میں کیل داخل ہوئی، مجھے جنات کے اثرات کی شکایت ہے۔

    اس سے قبل ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 4 فروری کو خاتون اسپتال آئی تھی ، خاتون کے سر میں کیل گھسی ہوئی تھی ، جس کے بعد خاتون اور اس کے شوہر سےبات چیت کی۔

    ہارون رشید کا کہنا تھا کہ افغان خاتون کے ساتھ نفسیاتی مسئلہ ہے، خاتون کی دماغی حالت ٹھیک نہیں، سسرالیوں کی جانب سےاولادِ نرینہ کے مطالبے کی بات غلط ہے کیونکہ خاتون کےدوبیٹے اورایک بیٹی ہے ، عامل کا اس کیس میں کوئی کردار نہیں۔

  • ڈھائی لاکھ سے زائد مریضوں کا مفت علاج، وزیراعظم کی  خیبر پختونخوا حکومت کو مبارکباد

    ڈھائی لاکھ سے زائد مریضوں کا مفت علاج، وزیراعظم کی خیبر پختونخوا حکومت کو مبارکباد

    اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ سے زائد مریضوں کو مفت علاج کی فراہمی پر خیبرپختونخوا حکومت کو مبارکباد دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت 2 لاکھ 50 ہزار 439 افراد کے مفت علاج پر خیبر پختونخواہ حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا یہ وہ پاکستان ہے جس کی طرف ہم گامزن ہیں اور جس کا وژن علامہ اقبال اور قائداعظم نے دیا تھا۔


    خیال رہے کے پی صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت 2 لاکھ 50 ہزار 439 افراد کا مفت علاج کیا گیا۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ مفت صحت سہولت کےتحت سالانہ ہر خاندان10 لاکھ تک کاعلاج کراسکے گا۔

  • کورونا وائرس ،  ورلڈ بینک کا خیبر پختونخوا حکومت کیلئے بڑا تحفہ

    کورونا وائرس ، ورلڈ بینک کا خیبر پختونخوا حکومت کیلئے بڑا تحفہ

    پشاور: کورونا وائرس کے جدوجہد میں عالمی بینک کی جانب سے خیبرپختونخواحکومت کو 44 وینٹی لیٹرز فراہم کر دیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا کے تمام ممالک اس وقت وینٹی لیٹرز کی قلت کا شکار ہیں، عالمی بینک نے 44 وینٹی لیٹر خیبرپختونخواحکومت کے حوالے کردیئے، وینٹی لیٹرحکومت کی درخواست پر دیے گئے۔

    عالمی بینک کی جانب سے دیئے گئے جدید وینٹی لیٹرز ایمبولنسسز اور ایمرجنسی صورتحال میں استعمال کیا جاسکیں گے۔

    خیبر پختونخوا کو عالمی بینک کی جانب سے 120 وینٹی لیٹرز اور 2 لاکھ 10 ہزار ماسک دیےجائیں گے ، وینٹی لیٹر ملنے سے کوروناکےعلاج کے سلسلے میں بہتری آئے گی۔

    اس کے علاوہ ڈاکٹروں اور مریضوں دونوں کےلیےحفاظتی کٹس بھی سامان میں شامل ہیں

    خیال رہے کہ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2039 ہے جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد26 ہوگئی ہے۔

    آزاد کشمیر میں6، بلوچستان158، گلگت بلتستان184، اسلام آباد54، خیبر پختونخوا253، پنجاب708 اور سندھ میں 676 کورونا وائرس کے مریض رپورٹ پوئے ہیں۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب ایک مریض کی ہلاکت ہوئی اور 1436 نئے ٹیسٹ کیے گئے۔

  • خیبر پختونخوا: بچوں کو اسکول نہ بھیجنے والے والدین کو جیل بھیجنے کا فیصلہ

    خیبر پختونخوا: بچوں کو اسکول نہ بھیجنے والے والدین کو جیل بھیجنے کا فیصلہ

    پشاور: خیبر پختون خوا حکومت نے بچوں کو اسکول نہ بھیجنے والے والدین کو قید کی سزا دینے کا فیصلہ کرلیا، پرائمری تا سیکنڈری تعلیم لازمی قرار دی جائے گی جو حکومت مفت فراہم کرے گی۔

    اے آر وائی نیوز کی نمائندہ پشاور شازیہ نثار کے مطابق خیر پختون خوا حکومت نے پرائمری سے سیکنڈری تک تعلیم لازمی قرار دینے کے لیے مسودہ تیار کرلیا جس کے تحت تمام بچوں کو پرائمری تا سیکنڈری تعلیم حکومت کی جانب سے فراہم کی جائے گی جو کہ بالکل مفت ہوگی۔

    اس مسودے کی منظوری کے بعد 5 سے 16 سال تک کے بچوں کے والدین اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے کے پابند ہوں گے بصور ت دیگر انہیں سزا کا مرتکب قرار دیا جائے گا۔


    سزا کے طور پر اسکول نہ بھیجنے والے والدین کو یومیہ سو روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے انہیں 30 دن تک قید کرنے کی سزا بھی تجویز کی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: کے پی کے کا انقلابی اقدام، اسکول میں قرآنی تعلیم لازمی قرار

    کے پی کے حکومت شعبہ تعلیم میں بہتری لانے کے لیے مسلسل اقدامات میں مصروف ہے،قبل ازیں 18 جنوری کو خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اسکولوں میں پہلی سے پانچویں جماعت تک قرآن مجید کی تعلیم کو لازمی جبکہ چھٹی جماعت سے میٹرک کے بچوں کو قرآن مجید ترجمے کے ساتھ پڑھانے کی تعلیم کو لازم قرار دیا ہے۔