Tag: خیبر پختونخوا

  • پولیو کا ایک اور کیس منظرعام پرآگیا،تعداد چوبیس تک جا پہنچی

    پولیو کا ایک اور کیس منظرعام پرآگیا،تعداد چوبیس تک جا پہنچی

    شمالی وزیرستان : ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ہے ،جس کے بعد رواں برس رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد چوبیس ہو گئی ہے۔

    پولیو کا کیس سامنے آنے پر متعلقہ ہیلتھ آفس میں کھلبلی مچ گئی۔ وزیر اعظم انسداد پولیو سیل کے ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے سات ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے۔

    وائرس کی تصدیق کے لئے بچے سے نمونے تب لئے گئے تھے جب وہ پشاور میں تھا ۔

    ذرائع کے مطابق رواں برس خیبر پختونخوا سے اب تک پولیو کے 10، فاٹا سے7،سندھ4،اور بلوچستان سے اب تک پولیو کے تین کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

  • چینی سفیر کی خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات

    چینی سفیر کی خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات

    اسلام آباد : چین کے سفیر نے خیبر پختون خوا کے وزیراعلی پرویز خٹک سے ملاقات کی جس میں پاک چین اقتصادی راہداری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    خیبر پختون خوا ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیراعلی پرویز خٹک نے چینی سفیر کو صوبے کے مختلف علاقوں میں ہونے والی اصلاحات اور قانون سازی کے عمل سے آگاہ کیا جو صوبائی حکومت کے نظام میں بہتری کے لیے عمل میں لائی گئی ہیں تاکہ عوام کو معیاری سہولیات آسانی سے فراہم ہوسکیں۔

    اس کے علاوہ ان اصلاحات کا مقصد مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو توانائی، گیس اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے سہولیات فراہم کرنا ہیں۔

    ملاقات میں پاک چائنا اکنامک کوریڈورمنصوبے پر بھی بات چیت کی گئی ۔ وزیراعلی پرویز خٹک نے کوریڈور کے راستے میں آنے والے تمام پسماندہ علاقوں کو وسائل کی برابر تقسیم کی ضروت پر زور دیا۔

    انہوں نے پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں چین کی کوششوں کو سراہا۔

  • ہائیڈل پاور کا بڑا حصہ کے پی کے کو مل رہا ہے، خواجہ آصف

    ہائیڈل پاور کا بڑا حصہ کے پی کے کو مل رہا ہے، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بیشتر مسائل حل کئے جاچکے ہیں۔ ہائیڈل پاور کا سب سے بڑا حصہ کے پی کے کو مل رہا ہے۔

    وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے پریس کا نفرنس کر تے ہوئے کہا کہ چاروں صوبوں میں توانائی کے منصوبوں پر تیزی سے کام ہورہاہے۔

    کراچی کے تمام منصوبو ں کی حمایت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے حکومت جو بھی منصوبہ لگانا چاہتی ہے وفاق تعاون کرے گا۔

    لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ بارش ہوجانے کے باعث اب لوڈ شیڈنگ میں کمی آئے گی ۔ جہاں سے وصولی نہیں ہورہی وہیں لوڈ شیڈنگ ہے۔

    پاک چین اقتصادی راہداری کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر پانی وبجلی کا کہنا تھا کہ یہ کسی سڑک کا نام نہیں بلکہ مختلف منصوبوں کا مجموعہ ہے۔

    خواجہ آصف نے بتایا کہ اب تک سسٹم میں دو ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی جا چکی ہے۔

  • عوام کے حقوق پر کوئی سودانہیں کریں گے ،عمران خان

    عوام کے حقوق پر کوئی سودانہیں کریں گے ،عمران خان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام کے حقوق پر کوئی سودانہیں کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت  کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں عمران خان کی زیر صدارت صوبائی اراکین کے پی کے کا اجلاس ہوا ۔

    اراکین صوبائی اسمبلی سے آج ہونے والے احتجاج سے متعلق مشاورت کی گئی ۔اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج کے پی کے ہاؤس سے پارلیمنٹ تک ہو گا۔

    انہوں نے کہا احتجاج میں شرکت کرنے والی جماعتوں کو خوش آمدید کہیں گے۔پر امن احتجاج حکومت کے لئے ٹریلر ہے۔

  • اے آر وائی نیوز نے خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرکیمپوں کا ڈیٹا حاصل کرلیا

    اے آر وائی نیوز نے خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرکیمپوں کا ڈیٹا حاصل کرلیا

    پشاور : ے آر وائی نیوز نے خیبر پختونخوا میں افغان مہاجر کیمپوں کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔

    تازہ ترین خبروں کی دوڑ میں اے آر وائی نیوز پھر آگے ہیں، خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کیمپوں کا مکمل ڈیٹا حاصل کرلیا ہے،  نیشنل ایکشن پلان کے تحت افغان کمشنریٹ نے مکمل ڈیٹا محکمہ پولیس کو ارسال کر دیا ہے۔

    رپورٹ میں افغان مہاجرین کے کیمپوں اور مقامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ صوبے میں انتیس بڑے اور 70چھوٹے افغان کیمپ ہیں، ان کیموں میں ایک لاکھ چودہ ہزار چھیانوے افغان خاندان رجسٹرڈ ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ان کیمپوں میں چھ لاکھ انتالیس ہزار تہتر افغان مقیم ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ڈیٹا میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد شامل نہیں ۔

    رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں افغان مہاجرین کی مسلسل موجودگی سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور عوام کو معاشی مسائل کا سامنا ہے۔

  • پشاور: مدرسوں کا ڈیٹا ، پہلی بار آے آر وائی کے پاس

    پشاور: مدرسوں کا ڈیٹا ، پہلی بار آے آر وائی کے پاس

    پشاور: خیبر پختونخوا میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت مدرسوں کا ڈیٹا مکمل کیا جا رہا ہے، اے آر وائی نیوز نے حاصل شدہ مدرسوں کے ڈیٹے کی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔

    قومی ایکشن پلان کے تحت خیبر پختونخواہ میں مدرسوں کا ڈیٹا مکمل کرنے کا عمل جاری ہے، خیبر پختونخواہ پولیس اور دیگر تحقیقاتی اداروں کی جانب سے تیار کیا گئے ڈیٹے کی تفصیلات پہلی بار اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے۔

    جس کے مطابق صوبے بھر میں کُل مدرسوں کی تعداد 3010 ہے، جن میں 2234 رجسٹرڈ جبکہ 771 غیر رجسٹرڈ ہیں مدرسوں کی حاصل شدہ تفصیلات کی رپورٹ سنٹرل پولیس کو ارسال کی گئی ہے۔

    جس کے مطابق پشاور میں رجسٹرڈ مدرسوں کی تعداد 187 ہے جبکہ غیر رجسٹرڈ مدرسوں کا ڈیٹا بھی مکمل کیا جا رہا ہے، صوبے بھر کے حاصل کئے گئے مدرسوں کے ڈٰیٹا کو تین کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مدرسوں میں ملکی غیر ملکی طالب علموں کے کوائف کو بھی مکمل کیا جا رہا ہے، صوبے بھر میں مدرسوں کا ڈیٹا پولیس اور اسپیشل پرانچ مشترکہ طور پر اکھٹی کر رہی ہیں، جس میں مدرسوں کے مہتم کے کوائف بھی اکھٹے کئے گئے ہیں۔

  • فوجی عدالتوں کو منتقل مقدمات کی فہرست اے آر وائی کو مل گئی

    فوجی عدالتوں کو منتقل مقدمات کی فہرست اے آر وائی کو مل گئی

    پشاور: خیبر پختونخوا سے فوجی عدالتوں کو منتقل کئے گئے مقدمات کی فہرست اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی۔تفصیلات کے مطابق کے پی کے سے فوجی عدالتوں کو منتقل کئے گئے مقدمات کی فہرست اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہیں اس میں دہشت گردی کے مقدمات کی تعداد چار سو تئیس ہے۔

    اے آروائی نیوز کو حاصل مقدمات کی فہرست چھیالیس صفحات پرمشتمل ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت خیبرپختونخوا پولیس نے صوبے بھرکے تھانوں سے دہشت گردی کے مقدمات پر مشتمل فہرست مکمل کرلی ہے،جس میں دہشت گردی کے چارسوتئیس مقدمات ہیں۔

    سب سے زیادہ ایک سو چھیاسٹھ مقدمات پشاور سے ہیں۔ دہشت گردی کے مقدمات میں بم دھماکے ،خودکش حملے، سیکورٹی فورسز پر حملے، بھتہ خوری جیسے واقعات کے مقدمات شامل ہیں ۔

    اس کے علاوہ ایسے مطلوب افراد کے مقدمات بھی شامل ہیں جن میں زیادہ تر ملزمان افغانستان میں روپوش ہیں۔ ان مقدمات میں کالعدم تحریک طالبان کے مولوی فضل اللہ ،مولوی فقیرمحمد،واحد محمد،وزیرمحمد اوردیگرکےنام شامل ہیں۔

    سینٹرل جیل میں قیدصوفی محمد کانام بھی مذکورہ رپورٹ میں شامل ہے۔

  • کے پی کے کی فوجی عدالتوں کیلئے مقدمات کی چھان بین کا آغاز

    کے پی کے کی فوجی عدالتوں کیلئے مقدمات کی چھان بین کا آغاز

    پشاور : خیبر پختونخوامیں فوجی عدالتوں کے لیے کیسزکی چھان بین شروع کردی گئی۔ ملالہ حملہ کیس سمیت بڑے کیسز کی تفصیل جمع کرنے کےکام کا آغازکردیا گیا ہے۔

    ملالہ حملہ کیس، تھانہ سی آئی ڈی حملہ، پشاور ایئرپورٹ حملہ اور ان جیسے درجنوں کیسز اب خیبر پختونخوا کی فوجی عدالتوں میں چلیں گے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق صوبےمیں قائم فوجی عدالتوں کے لیے کیسز کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے ۔جس کیلئے صوبے بھر کے تھانوں میں درج دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے مختلف اضلاع سے ابتدائی طور پر اکانوے کیسز سینٹرل پولیس آفس رپورٹ ہوئے ہیں۔جبکہ ابتدائی پچیس مقدمات میں دہشت گردوں کے بڑے حملوں کے کیسز شامل ہیں۔

  • سیکیورٹی ادارے پشاور سانحہ کے منصوبہ سازوں تک پہنچنے میں کامیاب، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی

    سیکیورٹی ادارے پشاور سانحہ کے منصوبہ سازوں تک پہنچنے میں کامیاب، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی

    اسلام آباد: غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ سیکیورٹی ادارے پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملہ کرنے والوں کے منصوبہ سازوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

    سانحہ پشاور میں معصوم بچوں کی شہادت کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پشاور سمیت کئی شہروں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    سکیورٹی اداروں نے پشاور کے علاقے تہکال میں مشتبہ مقامات پر چھاپے مارے جہاں سے اہم گرفتاریاں عمل میں لائی گئی۔ متاثرہ اسکول کے قریب ورسک روڈ پر بھی رہائشی علاقوں سے ستر سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا گیاہے۔

    سکیورٹی حکام نے خیبر پختونخوا اور پنجاب کے دو شہروں سے بھی کچھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا دعوی ہے کہ سکیورٹی اداروں نے حملہ آوروں کے فون رابطے حاصل کر کے ان کی بنیاد پر تحقیقات کی ہیں، جس سے وہ حملہ کرنے والوں کے منصوبہ سازوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

  • خیبر پختونخوا: تین روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز

    خیبر پختونخوا: تین روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز

    خیبر پختونخوا: تین روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے ، پولیو رضا کار اٹھائیس لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔

    کے پی کے میں نئے عٰزم اور حوصلے کیساتھ تین روزہ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے، سانحہ پشاور کے بعد صوبے میں پولیو مہم معطل کردی گئی تھی۔

    کے پی کے بائیس اضلاع میں تین روزہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران اٹھائیس لاکھ پچہترہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    محکمۂ صحت کے مطابق مہم کیلئے آٹھ ہزار موبائل ٹیمیں ،سات سو بارہ علاقائی ٹیمیں اور اٹھارہ سو چھتیس علاقائی نگران تعینات کئے گئے ہیں۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مقررہ ہدف حاصل کرنے کیلئے بھرپور کوشیش کریں گے، پولیو سے بچاؤ کی مُہم کے دوران رضاکاروں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔