Tag: خیبر پختونخوا

  • مذاکرات حکومتی ٹیم نے ختم کئے، پرویزخٹک

    مذاکرات حکومتی ٹیم نے ختم کئے، پرویزخٹک

    لاہور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخواپرویز خٹک کا کہنا ہےکہ حکومتی ٹیم دو دن بعد مذاکرات کیلئےآنےکاکہہ کرگئی،مگراب تک واپس نہیں آئی۔لاہور میں اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مذاکرات حکومتی ٹیم کی طرف سے ختم کئے گئے۔

    وزیر داخلہ چوہدری نثار کے دعوے ہوا میں باتیں کرنے کے مترادف ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی سے اظہار یکجہتی کیلئے اجتماع میں شرکت کی ہے ۔

    جماعت اسلامی اور تحریک انصاف دونوں تبدیلی چاہتی ہیں ۔ا ن کا کہنا تھاکہ اسلامی نظام لوگوں کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرے گا۔

  • کے پی کےمیں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل ہیں،عنایت اللہ خان

    کے پی کےمیں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل ہیں،عنایت اللہ خان

    لاہور: خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل ہیں انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروائے جائیں گے۔

    مینار پاکستان پرجماعت اسلامی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عنایت اللہ خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے انتخابات کرانے سے معذوری ظاہر کی ہے۔

    خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے انتخابات کی تیاریاں مکمل ہیں، بلدیاتی انتخابات کے بعد ضلعی حکومت کو صوبائی بجٹ سے حصہ ملے گا۔

    اجتماع سےامیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹارگٹ کلرز نے کراچی کی روشنیوں کو دھندلا دیا ہے،بلیک واٹر کیا را اور موساد کو مقامی طور پر ایجنٹس میسر ہیں۔

    حافظ نعیم الرحمان نےکہا کہ وزیر اعظم کراچی کی طرف توجہ دیں جہاں جعلی مینڈیٹ کے ذریعے دہشت گردوں کو جتوایا جاتا ہے،دہشت گردوں کی جگہ اسمبلی نہیں جیل ہونی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں جہاد اسلحے سے نہیں کریں گے، جماعت اسلامی جہاد امریکہ اور بھارت کے خلاف کرے گی۔

  • پشاورمیں دہشتگردی کابڑا منصوبہ ناکام

    پشاورمیں دہشتگردی کابڑا منصوبہ ناکام

    پشاور: پشاورمیں دہشتگردی کابڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ سیکیورٹی کے باعث دہشت گرد بس میں نوہزار ڈیٹونیٹرزسے بھراصندوق چھوڑکرفرار ہو گئے۔ پولیس نے صندوق تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا کر پولیس نے کارخانو چیک پوسٹ کے قریب ڈیٹونیٹرز سے بھر ا صندوق قبضے میں لے لیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اطلاع کے مطابق ڈیٹو نیٹرز علاقہ غیر سے پشاور منتقل کئے جارہے تھے تاہم سخت سیکورٹی اقدامات کے باعث تخریب کار ڈیٹونیٹرز سے بھرا صندوق چیک پوسٹ سے کچھ فاصلے پر چھوڑ کرچلے گئے۔

    پولیس اور بی ڈی ایس نے بروقت کارروائی کرکے ڈیٹونیٹرز قبضے میں لے لئے ہیں اور تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلحے کے ذریعے خیبر پختونخوا میں بڑے پیمانے پر تباہی کا اندیشہ تھا۔

  • لوگ عمران خان کی سیاست سے مایوس ہوچکےہیں،احسن اقبال

    لوگ عمران خان کی سیاست سے مایوس ہوچکےہیں،احسن اقبال

    لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی سیاست کےلیےملک کاوقارداؤ پرلگایاہو ا ہے،لوگ عمران خان کی سیاست سے مایوس ہوچکےہیں،عمران خان سیاست کوسیاست رہنے دیں ،ملکی وقارسے نہ کھیلیں۔

    انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں پاور سیکٹر کے 4 منصوبوں کی منظوری پہلے ہی دے چکی ہے، عمران خان کی جانب سے کوئلے کی بذریعہ سڑک سندھ سے پنجاب ٹرانسپورٹیشن کی بات سراسر غلط ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں انسٹیٹوٹ آف انجینئرنگ پاکستان کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں زیر غور 2 منصوبوں کا تخمینہ زائد ہونے کے باعث نظرثانی کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں خیبر پختونخوا حکومت کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے کوئلے کی بذریعہ سڑک سندھ سے پنجاب ٹرانسپورٹیشن کی بات سراسر غلط ہے، کوئلے سے چلنے والے زیادہ منصوبے سندھ اور بلوچستان میں لگائے جا رہے ہیں۔

    پنجاب میں لگنے والے منصوبوں کیلئے کوئلہ بذریعہ سڑک نہیں بلکہ بذریعہ ریل منصوبوں کی جگہ پر پہنچایا جائے گا، جس کیلئے ریلوے کو خطیر رقم فراہم کر دی گئی ہے۔

  • حکومت کا کے پی کے میں تحریکِ عدم اعتماد نہ لانے کا فیصلہ

    حکومت کا کے پی کے میں تحریکِ عدم اعتماد نہ لانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے پی ٹی آئی کے استعفے منظور نہ کر نے اور خیبر پختونخوا میں تحریک عدم اعتماد کا آپشن ترک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے وزیراعظم کی صدارت میں پارلیمنٹ چیمبر میں پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوا ۔

    اجلاس میں سیاسی صورتحال پی ٹی آئی کے استعفوں سمیت پارلیمانی ا مور زیرغورآئے ،اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی اراکین کے اسپیکر کے سامنے پیش ہو کر تصدیق نہ کرا نے تک استعفے منظور نہیں کئے جائیں گے ۔

    اجلا س میں عوامی تحریک کے دھرنے کے خاتمے کا خیر مقدم کیا گیا، پارلیمانی رہنماؤں نے وزراء کی ایوان میں غیر حاضری پر شکوہ کیا، وزیر اعظم نے وزراء اورا راکین کی ایوان میں مایوس کن حاضری پر بر ہمی کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے گا، پارلیمنٹ اور جمہوریت کے استحکام کی کوششیں جاری رہیں گی،

    وزیراعظم نے واضح کیا کہ تمام جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے گا، وزیراعظم نے کے پی کے میں تحریک انصاف کے خلاف تحریکعدم اعتمادلانے کاآپشن ختم کر نے کی ہدایت کر دی ۔

  • اسلام آباد،خیبر پختونخوا اور زیریں سندھ میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی

    اسلام آباد،خیبر پختونخوا اور زیریں سندھ میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی

    اسلام آباد:  آج اسلام آباد،پنجاب ، خیبر پختونخوا، زیریں سندھ اور کشمیر اور بالائی علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی ہے۔

    کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں جبکہ پنجاب کے شہر فیصل آباد، ساہیوال، پیر محل، احمد پورسیال سمیت بیشتر شہروں میں تیز آندھی کیساتھ بارش ہوئی، جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

    خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، زیریں سندھ، کشمیر اور گلگت میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے اور چند مقامات پر بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت میں کہیں کہیں جبکہ زیریں سندھ کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ میں ایک سو ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں چھیالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔