Tag: خیبر پختونخوا

  • خیبر پختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، مولانا فضل الرحمان

    خیبر پختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، مولانا فضل الرحمان

    مولانا فضل الرحمان نےکہا ہے خیبر پختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں این جی او صوبہ چلارہی ہے، نیٹو سپلائی روکنےوالوں کو امداد بھی مل رہی ہے۔

    مولانافضل الرحمان کاکہناہے خارجہ پالیسی پر نظرثانی کی ضرورت ہے، پاکستان کسی سے جنگ نہیں چاہتا تاہم ملکی سالمیت اور خودمختاری پر سودے بازی نہیں کی جاسکتی۔ ان کاکہنا تھا طالبان سے مذاکرات میں مشکلات ہیں لیکن حکومت کومینڈیٹ مذاکرا ت کاہی ملاہے۔

    مولانافضل الرحمان کاکہناتھا خیبرپختونخوا میں عجیب صورتحال ہے نیٹو سپلائی کا راستہ روکنے والوں کو ہی مدد مل رہی ہے، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا بھتہ خوری ، ٹارگٹ کلنگ پر کنٹرول مشکل ہوتا جارہا ہے صورتحال سے نکلنے کے لیے سیاسی جماعتوں اور قوم کو اعتماد کو لے کر موثر حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

  • ہنگو:اسکول پر خودکش حملہ، 1طالبعملم شہید

    ہنگو:اسکول پر خودکش حملہ، 1طالبعملم شہید


           ہنگو سرکاری اسکول پر خود کش حملے میں ایک طالبعلم شہید ہوگیا۔

    خیبر پختونخوا کے علاقے ہنگو میں پہلے خالی اسکول اڑائے جاتے تھے، اب بچوں کی موجودگی میں حملے شروع ہوگئے، علی الصبح خودکش حملہ آور کا نشانہ ہنگو کا سرکاری اسکول بنا۔

    پولیس کے مطابق خودکش حملہ ابراہیم زئی میں گورنمٹ بوائز اسکول پرکیا گیا، حملے میں ایک طالبعلم جاں بحق ہوگیا، شہید طالبعلم نویں جماعت میں زیر تعلیم اور حملے کے وقت اسکول کے گیٹ پر موجود تھا۔ 

    پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر جی ٹی روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور مسافر کوچ کے ذریعے اسکول پہنچنے میں کامیاب ہوا اور اسکول کے گیٹ کے سامنے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

  • بائیو میٹرک نظام سے ووٹنگ،خیبر پختونخوامیں کل تجربہ ہوگا

    بائیو میٹرک نظام سے ووٹنگ،خیبر پختونخوامیں کل تجربہ ہوگا

    الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا میں ووٹنگ کے لئے بائیو میٹرک نظام کا تجربہ کل کرے گا، تجربہ کامیاب ہونے پر صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لیے بائیو میٹرک نظام استعمال کیا جائے گا۔

    خیبر پختون خوا میں بلدیاتی الیکشن میں حق رائے دہی کے استعمال کے لئے بائیو میٹرک نظام کا تجربہ کیا جائے گا، الیکشن کمیشن کے مطابق تجربہ کامیاب ہونے پر صوبے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے بائیو میٹرک نظام استعمال کیا جائے گا۔

    بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے کے پی کے کی دو ویلج کونسل بودھائی اور سربی لینڈ پورہ میں نمائشی پولنگ ہوگی، الیکشن کمیشن کے مطابق نمائشی پولنگ کے لیے صبح آٹھ سے چار بجے کا وقت رکھا گیا ہے، چیف الیکشن کمشنر کے علاوہ صوبائی الیکشن کمشنر بھی نمائشی عمل کا جائزہ لیں گے۔

  • مہنگائی پشاورمیں، لاہورمیں احتجاج سمجھ سے بالا ترہے، آفتاب شیرپاؤ

    مہنگائی پشاورمیں، لاہورمیں احتجاج سمجھ سے بالا ترہے، آفتاب شیرپاؤ

    قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ مہنگائی پشاور میں ہے ، جبکہ احتجاج لاہور میں کیا جارہا ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے، خیبر پختونخوا کی طرح بلوچستان میں بھی بدامنی بلوچستان حکومت کی ناکامی کو ظاہر کرتی ہے۔

    کوئٹہ میں نواب بگٹی قتل کیس کے سلسلے میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختوانخوا میں حکومت کی رٹ ہے اور نہ ہی آئینی و قانونی تقاضوں کو پورا کیا جارہا ہے سات ماہ ہوگئے کوئی پارلیمانی کمیٹی ہی نہیں بنائی گئی۔،

    آفتاب احمد شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کے خلاف اقوام متحدہ کے قرارداد کی حمایت کرتے ہیں عمران خان کے دھرنے کی عالمی برادری بھی خلاف ہورہی ہے، پی ٹی آئی کی سولو فلائٹ سے ڈرون حملے نہیں روکے جاسکتے۔

     

  • سب سے زیادہ مہنگائی خیبر پختونخوا میں ہے، امیر حیدر ہوتی

    سب سے زیادہ مہنگائی خیبر پختونخوا میں ہے، امیر حیدر ہوتی

      سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک برائےنام وزیراعلیٰ ہیں، صوبے کے تمام فیصلے بنی گالامیں ہوتےہیں، سب سے زیادہ مہنگائی خیبر پختونخوا میں ہے۔،

    لیکن عمران خان دھرنا لاہورمیں دے رہے ہیں ، سابق وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف آج بھی اےاین پی کی جنگ ہے،عوام دہشت گردوں کاساتھ دینےوالےسیاست دانوں سے جان چھڑا لیں۔