Tag: خیبر پختون خوا

  • رکشے میں خواتین پر تیزاب پھینکنے والا ملزم کون تھا؟

    رکشے میں خواتین پر تیزاب پھینکنے والا ملزم کون تھا؟

    پشاور: خیبر پختونخوا کے مرکزی شہر پشاور میں آبدرہ روڈ پر رکشہ سوار خواتین پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    گزشتہ روز پشاور میں تیزاب گردی کا ایک دل خراش واقعہ پیش آیا تھا، آبدرہ روڈ پر 2 موٹر سائیکل سوار نوجوانوں نے رکشے میں سوار ایک خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔

    پشاور کے کیپیٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) نے بتایا کہ ٹاؤن آبدرہ روڈ پر رکشے میں خواتین پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ملزم کیخلاف ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہے۔

    رکشے میں بیٹھی خاتون پر نوجوان نے تیزاب پھینک دیا، دل دہلا دینے والی فوٹیج

    پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ کارخانے مارکیٹ سے گرفتار ملزم متاثرہ خاتون کے سابق شوہر کا ساتھی تھا، ملزم سے موٹر سائیکل برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ ساتھی کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہے۔

     

  • الیکشن 2024 پاکستان: کے پی پولیس کیلئے 50 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری

    الیکشن 2024 پاکستان: کے پی پولیس کیلئے 50 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری

    پشاور:خیبر پختونخوا کی نگراں حکومت نے انتخابات کے لیے پولیس کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی۔

    پولیس حکام کے مطابق عام انتخابات کے لیے کے پی پولیس کیلئے 50 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے پولیس نے انتخابات کے لئے 75 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق مالی مشکلات کے باعث نگراں حکومت نے 50 کروڑ روپے جاری کیے، ہر ضلع کو ایک کروڑ روپے سے زائد رقم دی جائے گے۔

    پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ فنڈز کا زیادہ تر حصہ فیول کی مد میں خرچ کیا جائے گا، فنڈز آئندہ ہفتے جاری کیے جائے گے۔

  • کے پی نگراں‌ کابینہ کو قبل از وقت ہٹانے کا مقصد اتحادی جماعتوں کو راضی کرنا تھا

    کے پی نگراں‌ کابینہ کو قبل از وقت ہٹانے کا مقصد اتحادی جماعتوں کو راضی کرنا تھا

    اسلام آباد: خیبر پختون خوا کی نگران کابینہ کے اجتماعی استعفوں کا پس منظر سامنے آ گیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ کے پی نگران کابینہ کے استعفوں کا فیصلہ گزشتہ ماہ ہوا تھا، کے پی نگراں‌ کابینہ کو قبل از وقت ہٹانے کا مقصد اتحادی جماعتوں کو راضی کرنا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کے پی نگران وزرا سے چودہ اگست کے بعد استعفے لیے جانے تھے، پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو کابینہ میں تبدیلی کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کو بھی کابینہ میں بڑی تبدیلی پر منا لیا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا حکم نامہ آنے پر کابینہ سے قبل از وقت استعفے لیے گئے، پیپلز پارٹی، ن لیگ، اے این پی کو نگران کابینہ پر تحفظات تھے، اتحادیوں کو منانے کے لیے نگران وزرا سے استعفے لینے کا فیصلہ کیا گیا، وزرا کو ہٹانے کا مقصد اتحادی جماعتوں کو راضی کرنا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی نگران کابینہ کے وزرا پر کرپشن، جانب داری کے الزامات تھے، اور ان کی وجہ سے صوبے میں مسائل جنم لے رہے تھے، بتایا جا رہا ہے کہ کے پی نگران کابینہ کی تشکیل نو سے جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملے گی۔

  • خیبر پختون خوا کے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی

    خیبر پختون خوا کے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختون خوا میں قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا کے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کر دیے گئے، ان حلقوں میں 30 اپریل کو انتخاب شیڈول تھے۔

    قومی اسمبلی کے ان حلقوں میں این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، اور این اے 31 پشاور شامل ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر انتخابات تاحکم ثانی ملتوی رہیں گے، نیز، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری 8 مارچ کا نوٹیفکیشن بھی معطل کر دیا گیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل 12 مارچ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی 36 نشستوں پر ضمنی انتخابات ملتوی کر دیے تھے، جن میں خیبر پختون خوا کے 24 حلقے، اسلام آباد کے 3 اور کراچی کے 9 حلقے شامل تھے، کے پی میں انتخابات پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ملتوی کیے گئے تھے۔

  • خیبر پختون خوا میں اختیارات کے استعمال پر تناؤ کی صورت حال

    خیبر پختون خوا میں اختیارات کے استعمال پر تناؤ کی صورت حال

    پشاور: خیبر پختون خوا میں اختیارات کے استعمال پر تناؤ کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے، صوبے کے چیف سیکریٹری کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بات نہ ماننے پر وزیر اعظم کے ذریعے چیف سیکریٹری کے پی کے کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے، نئے چیف سیکریٹری کے لیے 3 نام زیر غور ہیں۔

    چیف سیکریٹری کا کہنا ہے کہ ’’بیوروکریسی اپنی سوچ کے مطابق ہی چلاؤں گا‘‘، جب کہ نگراں وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا ہے کہ ’’معاملات میں مداخلت کا جواز نہیں بنتا۔‘‘

    نگراں وزیر اعلیٰ اعظم خان کا مؤقف ہے کہ ’’معاملات مینڈیٹ کے مطابق چلائے جائیں، کسی وزیر کو مجھ سے مسئلہ ہو تو متعلقہ سیکریٹری سے بات کرے، الیکشن ایکٹ کے مطابق ہمیں غیر جانب دار رہنا ہے۔‘‘

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزرا نگراں وزیر اعلیٰ اعظم خان سے ناراض ہیں اور انھوں نے گورنر ہاؤس میں ڈیرے ڈال دیے ہیں۔

  • تانڈہ ڈیم حادثہ: زندہ بچ جانے والے افراد کی طرف سے پاک فوج کا شکریہ

    تانڈہ ڈیم حادثہ: زندہ بچ جانے والے افراد کی طرف سے پاک فوج کا شکریہ

    تانڈہ ڈیم آپریشن میں زندہ بچ جانے والے افراد نے آرمی چیف اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا کے ضلع کوہاٹ میں واقع تانڈہ ڈیم میں گزشتہ ماہ کشتی بان سمیت 57 بچے ڈوب گئے تھے، تاہم 5 بچوں کو بچالیا گیا تھا، بچ جانے والے افراد میں امین اللہ ، محمد طاہر ، محمد شاہ زیب ، مصطفی اور محمد عزیز شامل ہیں۔

    امین اللہ نے کہا کہ میں واقعے کے وقت کشتی میں سوار تھا، کشتی الٹنے کے بعد میں اور میرے ساتھی تیرتے ہوئے کنارے کی طرف پہنچنے کی کوشش کرتے رہے، میں راستے میں بے ہوش ہوگیا اور جب ہوش آیا تو اپنے آپ کو کنارے پر پایا، میں آرمی چیف کا انتہائی شکر گزار ہوں کہ ان کی وجہ سے آخری بچے کی باڈی ملنے تک آپریشن جاری رہا۔

    محمد طاہر کا کہنا تھا کہ میں سارے اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں خاص طور پر آرمی چیف کا جنکی کوشش سے ہمارے آخری دوست  کو بھی ڈیم سے نکال لیا گیا۔

    پاک فوج کا تانڈہ ڈیم میں ڈوبے والے طلبا کی تلاش کیلیے جاری آپریشن مکمل

    پاک فوج کی طرف سے ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے  لیفٹیننٹ کرنل عبداللہ نے کہا کہ جب سانحہ کی اطلاع ملی تو میں اور میری ٹیم موقع پر پہنچے اور ابتدائی ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔

    لیفٹیننٹ کرنل عبداللہ نے کہا کہ آرمی چیف کی خصوصی ہدایت پر ریسکیو آپریشن آخری باڈی کے مل جانے تک جاری رہا، میں اور میری ٹیم ایس ایس جی کے غوطہ خوروں کے ساتھ ڈیم کے اندر لگاتار کام کرتے رہے اور مل جانے والی باڈیز کو کنارے پر ایمبیولینس تک پہنچاتے رہے۔

    لیفٹیننٹ کرنل عبداللہ نے مزید کہا کہ اللہ کی مدد سے ہمارا یہ آپریشن کامیابی سے مکمل ہوا، پاک فوج وقت پڑنے پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

    کیپٹن وقار (ایس ایس جی) کا کہنا تھا کہ ہمیں تانڈا ڈیم میں مدرسہ اسٹوڈنٹس کی کشتی ڈوبنے کی اطلاع ملی، ہمارے غوطہ خوروں نے فوری طور پر جاۓ وقوعہ پر پہنچ کر آپریشن کا آغاز کیا،  ہم نے ڈوبنے والوں کی باڈیز کو نکال کر ورثاء کے حوالے کیا، یہ لوگ ہمارے لوگ ہیں اور ہم انکو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتے۔

  • چترال اور دیر سمیت خیبر پختون خوا کے مختلف حصوں میں زلزلہ

    چترال اور دیر سمیت خیبر پختون خوا کے مختلف حصوں میں زلزلہ

    پشاور: ملک کے بالائی علاقوں چترال اور دیر سمیت خیبر پختون خوا کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق چترال اور دیر سمیت خیبر پختون خوا کے مختلف حصوں میں صبح 6 بجکر 22 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 101 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز چترال سے 73 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا، زلزلے کے جھٹکے صبح چھ بجکر بائیس منٹ پر محسوس کیے گئے۔

  • کوہستان میں غیرت کے نام پر قتل روکنے کے لیے علما سے مدد

    کوہستان میں غیرت کے نام پر قتل روکنے کے لیے علما سے مدد

    پشاور: خیبر پختون خوا پولیس نے کوہستان میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کی روک تھام کے لیے مقامی طریقہ اختیار کرتے ہوئے علمائے کرام سے مدد مانگ لی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبر پختون خوا کے پرفضا ہزارہ ڈویژن کے ضلع کوہستان میں آئی جی پولیس ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی کی ہدایت پر پولیس نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مشترکہ عوامی جرگہ منعقد کیا، جس میں جید علما، مقامی عمائدین اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع کوہستان میں اکثر غیرت کے نام پر قتل صرف اس بنیاد پر کیا جاتا ہے کہ قاتل کو مقتول پر شک ہوتا ہے اور صرف شک کی بنیاد پر کئی زندگیاں تباہ ہو جاتی ہیں۔

    انھوں نے کہا نوجوانو کو بھی لوئر کوہستان کے غیور عوام کو اس سے بچانے کے لیے آگاہی مہم چلانی چاہیے۔

    کوہستان ویڈیو اسکینڈل: 3 مجرمان کو عمر قید، 5 باعزت بری

    جرگے میں انتظامیہ نے غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کی روک تھام کے لیے علمائے کرام سے مدد مانگتے ہوئے کہا کہ علما اس سلسلے میں خصوصی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

    جرگے میں شریک علما نے انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ مساجد کے علاوہ گھر گھر جا کر بھی مہم چلائیں گے۔

    یاد رہے کہ خیبر پختون خوا کا یہ خوبصورت ضلع 2012 میں اس وقت قومی اور بین الاقوامی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا تھا جب غدر پالس کے علاقے میں مقامی جرگے نے 5 خواتین کو ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد مبینہ طور پر قتل کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے انھیں قتل بھی کر دیا گیا تھا۔

    موبائل فون سے بنی وہ ویڈیو جو پانچ خواتین کے قتل کی وجہ بنی وہ ایک مقامی شادی کی تھی جس میں لڑکوں کا رقص دیکھتے ہوئے پانچ لڑکیوں کو تالیاں بجاتے ہوئے دکھایا گیا تھا، جب کہ ویڈیو میں نظر آنے والا ایک لڑکا علاقے سے فرار ہو کر اسلام آباد میں اپنے بھائی افضل کوہستانی تک پہنچنے میں کام یاب ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے واقعہ منظر عام پر آیا۔

    7 سال بعد فروری 2019 میں افضل کوہستانی ایبٹ آباد میں قتل ہوا جس کے سات ماہ بعد افضل کے بھائی فثل کوہستانی نے چھپ کر نکاح کرنے کے جرم میں غیرت ہی کے نام پر افضل کوہستانی کی بیوہ اور اپنے ایک کزن کو قتل کر دیا تھا۔

  • کے پی  کے کابینہ میں رد وبدل کا امکان، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو  اختیار دے دیا

    کے پی کے کابینہ میں رد وبدل کا امکان، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو اختیار دے دیا

    پشاور: خیبرپختون خوا کابینہ اور انتظامیہ میں رد وبدل کا فیصلہ ہوا ہے، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو وزرا اور مشیروں کی برطرفی کا اختیار دے دیا.

    حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو اہم اختیار سونپا ہے، آئندہ ہفتے چند  وزرا اور مشیروں کے قلم دان تبدیل کیے جاسکتے ہیں.

    موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیر  اعلیٰ محمود خان نے صوبائی انتظامیہ کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا.

    کئی محکموں کی سیکرٹریز اور اضلاع کے کمشنرز بھی تبدیل کر دیے جائیں گے، آئی جی خیبرپختون خوا کو تبدیل کیا جاسکتا ہے. وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا محمود خان نے پولیس ایکٹ میں ترامیم کا بھی فیصلہ کر لیا ہے.

    مزید پڑھیں: پاک اٖفغان بارڈر کو 24گھنٹے کھولے رکھیں گے، وزیراعلیٰ کے پی محمود خان

    خیال رہے کہ 23 جولائی 2019 کو وزیر اعلیٰ کے پی کے نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ نظام کو ہرحال میں ٹھیک کریں چاہے سختی دکھانا پڑے۔

    تمام وزرا اور نمائندگان اپنے حلقوں کو ٹھیک کریں، تعلیم کے شعبے میں 6 سالوں سے ترجیحی بنیادوں پرکام کررہے ہیں.

  • قبائلی اضلاع کو قومی دھارے میں شامل کرنا بڑا چیلنج ہے: محمود خان

    قبائلی اضلاع کو قومی دھارے میں شامل کرنا بڑا چیلنج ہے: محمود خان

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کوقومی دھارےمیں شامل کرنا بڑا ایک چیلنج ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ آپ ہماری کوتاہیوں کی نشان دہی کرسکتے ہیں، ہم اس کے لے تیار ہیں.

    [bs-quote quote=”اپوزیشن کو  ہمیں دھکا نہیں دینا، بلکہ اچھے کاموں میں سپورٹ کرنا ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”وزیر اعلیٰ کے پی کے”][/bs-quote]

    محمود خان کا کہنا تھا کہ جتنے بھی تبادلے ہوتے ہیں، وہ میرٹ پر کئے جاتے ہیں، کوشش ہوتی ہے کہ کسی افسرکے ساتھ زیادتی نہ ہو، انصاف ہو.

    وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ وفاقی حکومت بیوروکریسی میں اصلاحات لا رہی ہے، ہمیں‌ ماضی کو نہیں دیکھنا، آگے کی طرف بڑھنا ہے.

    محمود خان نے کہا کہ اپوزیشن کوساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، اپوزیشن کو  ہمیں دھکا نہیں دینا، بلکہ اچھے کاموں میں سپورٹ کرنا ہے.

    مزید پڑھیں: عمران خان کے حوصلے سے معیشت جلد اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگی، محمود خان

    یاد رہے کہ 24 مارچ 2019 کو وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہمیں کرپشن سے بھر پور نظام ملاجس سے معاشی مسائل پیدا ہوئے، عمران خان کے حوصلے سے جلد معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگی۔