Tag: خیرات

  • موسم سرما میں گرم کپڑوں کی تقسیم، سعودی حکام کی ضروری ہدایت

    ریاض: موسم سرما میں مستحق افراد کو گرم کپڑوں کی تقسیم کے حوالے سے سعودی حکام نے کچھ ہدایات جاری کی ہیں۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کے قومی مرکز برائے غیر منافع بخش شعبے نے اجازت نامے کے بغیر استعمال شدہ کپڑے جمع کرنے سے منع کیا ہے۔

    مرکز کا کہنا ہے کہ عوام سے براہ راست استعمال شدہ کپڑے جمع کرنا خلاف قانون ہے۔

    مرکز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عوام سے استعمال شدہ کپڑے جمع کرنے کا اختیار اجازت یافتہ مقامی خیراتی اداروں کے سوا کسی کو نہیں، اجازت یافتہ مقامی خیراتی ادارے طے شدہ ضوابط کے تحت عوام سے براہ راست استعمال شدہ کپڑے جمع کرسکتے ہیں۔

    مرکز کا کہنا ہے کہ بعض تجارتی اداروں نے اجازت کے بغیر استعمال شدہ کپڑے جمع کرنے کے لیے مختلف محلوں میں ڈبے رکھوا دیے ہیں، یہ عمل غیر قانونی ہے اور اس کا مقصد ان کپڑوں کی ری سائیکلنگ کے علاوہ کچھ نہیں۔

  • اجنبیوں کی مدد کرنے والے ملکوں میں مسلم ممالک سر فہرست

    اجنبیوں کی مدد کرنے والے ملکوں میں مسلم ممالک سر فہرست

    واشنگٹن: سیاسی، طبی اور سائنسی قسم کے سرویز آئے دن آپ کی نظروں سے گزرتے رہتے ہیں، اس بار ایک دل چسپ سماجی سروے سامنے آیا ہے، جو اس نکتے پر مبنی ہے کہ لوگ اجنبیوں کی کتنی مدد کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سروے کرنے والی مشہور کمپنی گیلپ نے ایک تازہ سروے کیا ہے، جس میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی ہے کہ دنیا بھر میں کتنے افراد اور کن ممالک کے لوگ اجنبیوں کی مدد زیادہ کرتے ہیں۔

    [bs-quote quote=”لیبیا میں اجنبیوں کی مدد کرنے والی آبادی کا تناسب 83 فی صد، عراق میں 81 فی صد، اور کویت میں 80 فی صد ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”گیلپ سروے”][/bs-quote]

    حیرت انگیز طور پر اجنبیوں کی زیادہ مدد کرنے والے تین سرِ فہرست ممالک میں لیبیا، عراق اور کویت شامل ہیں، تینوں مسلم ہیں۔ سروے کے مطابق لیبیا میں اجنبیوں کی مدد کرنے والی آبادی کا تناسب 83 فی صد، عراق میں 81 فی صد، اور کویت میں 80 فی صد ہے۔

    سروے نتائج کے مطابق دنیا کے 7.6 ارب باشندوں میں سے 2.2 ارب افراد نے اجنبیوں کی مدد کی، جب کہ 1.4 ارب نے کچھ رقم خیرات کی اور ایک ارب لوگوں نے رضا کارانہ کام کے لیے خدمات پیش کیں۔

    خیرات کرنے والے ممالک میں سرِ فہرست میانمار رہا جہاں 88 فی صد آبادی نے کچھ رقم خیرات کی، انڈونیشیا 78 فی صد آبادی کے ساتھ دوسرے اور آسٹریلیا 71 فی صد آبادی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

    یہ بھی پڑھیں:  ملکی تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں سے متعلق قومی سروے کرانے کا فیصلہ

    گیلپ کے مطابق انڈونیشیا ان ممالک میں سرِ فہرست رہا جہاں کے باشندوں نے سب سے زیادہ اپنا وقت رضا کارانہ کام کرنے والے ادارں کے لیے وقف کیا۔ انڈونیشیا میں رضا کارانہ خدمات پیش کرنے والی آبادی کا تناسب 53 رہا، لائبیریا 47 فی صد، جب کہ کینیا 45 فی صد رہا۔

  • ہالی ووڈاداکارہ ایمبر ہیرڈ نے 70 لاکھ ڈالر کی رقم عطیہ کردی

    ہالی ووڈاداکارہ ایمبر ہیرڈ نے 70 لاکھ ڈالر کی رقم عطیہ کردی

    لاس اینجلس : ہالی ووڈاداکارہ ایمبر ہیرڈ نے جونی ڈیپ سے طلاق کے سمجھوتے سے حاصل ہونے والی 70 لاکھ ڈالر کی رقم دو خیراتی اداروں کو عطیہ کر دی.

    تفصیلات کےمطابق ہالی ووڈ اداکارہ ایمبرہیرڈ نےجونی ڈیپ سے طلاق کے سمجھوتے سے حاصل ہونے والی نصف رقم امریکن آل لبرٹیز یونین کو دیں گی جو خواتین پر تشدد کے خلاف کام کرتی ہے اور نصف لاس اینجلس کے چلڈرنز اسپتال کو ادا کریں گی.

    ایمبر ہیرڈ کا کہنا تھا کہ وہ ’ان لوگوں کی مدد کرنے کی امید رکھتی ہیں جو اپنا زیادہ دفاع نہیں کر سکتے۔‘

    یاد رہے کہ ایمبر ہیرڈ جونی ڈیپ پر الزام عائد کیا تھا کہ ڈیپ نے انھیں مارا تھا اور جھگڑے کے دوران انھیں موبائل پھینک کر مارا۔ تاہم جونی ڈیپ ان الزامات کی تردید کرتے ہیں.

    جونی ڈیپ کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے یہ الزامات سمجھوتے کو اپنے حق میں کرنے کے لیے عائد کیے گئے تھے.

    ایمبر ہیرڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’رقم نے ذاتی طور پر ان کے کوئی کردار ادا نہیں کیا اور ایسا کبھی نہیں تھا۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ ’جیسا کہ میڈیا میں بتایا گیا ہے،میں نے طلاق سے سات ملین ڈالر کی رقم حاصل کی ہے،یہ سات ملین ڈالر ہی عطیہ کی جارہی ہے۔‘

    واضح رہے جونی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کی شادی 18 ماہ قبل ہوئی تھی اور ان کا کوئی بچہ نہیں ہے۔ جبکہ معاشی معاملات کے حوالے سے سمجھوتہ طلاق کا حصہ ہے.