Tag: خیرپختونخواہ

  • بونیر میں مسافر وین کھائی میں جاگری‘9افراد جاں بحق

    بونیر میں مسافر وین کھائی میں جاگری‘9افراد جاں بحق

    بونیر : صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع بونیر میں مسافر وین کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 9افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق صوبہ خیرپختونخواہ کے ضلع بونیر میں مسافر وین تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 9افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    مسافر وین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 4افراد شامل ہیں،حادثے میں 9افراد جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہیں۔

    خیبرپختونخواہ کے ضلع بونیر میں مسافر وین کو حادثہ جبوچغرزئی کے مقام پر پیش آیا،حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا جارہاہے۔

    مزید پڑھیں:آزاد کشمیر میں مسافربس کھائی میں جاگری‘5افراد جاں بحق

    یاد رہےکہ رواں ماہ آزاد کشمیر میں ہجیرہ کے مقام پر مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے خاتون اور بچی سمیت 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئےتھے۔

    مزید پڑھیں: گوجرہ:کارشالیمارایکسپریس کی زد میں آگئی،6افرادجاں بحق،پولیس

    واضح رہےکہ آج صبح صوبہ پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں کار شالیمار ایکسپریس کی زد میں آگئی،جس کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • پشاور:ربڑکےکارخانے میں لگنے والی آگ پرقابوپالیاگیا

    پشاور:ربڑکےکارخانے میں لگنے والی آگ پرقابوپالیاگیا

    پشاور: صوبہ خیبرپختونخواہ کےدارالحکومت پشاور میں ربڑ کےکارخانے میں لگنےوالی آگ پر قابو پالیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق پشاور میں واقع ربڑکےکارخانے میں آج صبح آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کارخانے کو اپنی لپیٹ میں لےلیا۔

    کارخانے میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا اور آگ بجھانے کے لیے فوم کا استعمال بھی کیاگیا۔

    فائربریگیڈ حکام کےمطابق ابتدائی طور پرآگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم آتشزدگی کےباعث گودام میں موجود لاکھوں مالیت کے ٹائرز جل کر راکھ ہوگئے۔

    مزید پڑھیں:کراچی: پرانا حاجی کیمپ میں لکڑی کے گودام میں آتشزدگی

    واضح رہےکہ اس سے قبل گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے پرانا حاجی کیمپ میں لکڑی کے گودام میں لگنے والی آگ پر ڈیڑھ گھنٹے بعدقابو پالیا گیاتھا تاہم آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی اور دیگر سامان جل گیاتھا۔

  • پشاور میں زہریلی شراب پینےسے5 افراد ہلاک

    پشاور میں زہریلی شراب پینےسے5 افراد ہلاک

    پشاور:خیبرپختونخواہ کےدارالحکومت پشاور میں زہریلی شراب پینے سے پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کےمطابق پشاور میں سواتی پھاٹک کے رہائشیوں کی مضر صحت شراب پینے سےحالت خیر ہوگئی۔ ناصر، قیصر، وکٹر اورکمال موقع پر دم توڑ گئےجبکہ راجہ نامی شخص دوران علاج دم توڑگیا۔

    زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے افراد میں تین سگے بھائی اور ان کے کزن سمیت محلے کا ایک فرد شامل ہے۔

    میتیں گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔اہلخانہ نے مطالبہ کیاہےکہ مضرصحت شراب کے فروخت پر پابندی عائد کی جائے۔

    مزید پڑھیں:گوجرانوالہ:مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے 4 افراد ہلاک

    یاد رہے کہ دوروز قبل گوجرانوالہ میں مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں:زہریلی شراب پینے سے ہلاک افراد کی تعداد 49 ہوگئی

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک افراد کی تعداد 49 ہوگئےتھے، شراب پینے سے 85 سے زائد افراد متاثر ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک تھی۔