Tag: خیرپور

  • ٹریلر نے سڑک کنارے سوئے مزدوروں کو کچل دیا

    ٹریلر نے سڑک کنارے سوئے مزدوروں کو کچل دیا

    خیرپور(1 اگست 2025): قومی شاہراہ پر ٹریلر نے سڑک کے کنارے سوئے مزدوروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 3 مزدور جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیرپور ببرلو کے قریب قومی شاہراہ پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں ٹرالر نے سڑک کنارے سوئے مزدوروں کو کچل دیا۔

    پولیس حکام کے مطابق افسوسناک حادثے میں 3 مزدور موقع پر جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے، زخمی مزدوروں کو تشویشناک حالت میں سول سپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق تینوں مزدوروں کا تعلق شکارپور سے ہے اور کھجور سے تھا جو مزدوری کیلئے آئے تھے جبکہ یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ڈرائیور فرار ہوگیا تاہم ٹریلر تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

    دوسری جانب وزیرآباد میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر راہگیروں پر چڑھ دوڑی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئےم یہ افسوسناک حادثہ جی تی روڈ پر کوٹ حضری کے قریب پیش آیا۔

    جہاں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ہوکر ڈیوائیڈر لائن کے اوپر سے دوسری جانب جا گری، حادثے میں کار نے سڑک کنارے کھڑی 18 سالہ لڑکی اور موٹرسائیکل کو بھی بری طرح کچل ڈالا۔

    حادثے میں 18 سالہ لڑکی اور موٹر سائیکل پر سوار 2 نوجوان موقع پر دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی لاشوں کو سول اسپتال وزیرآباد منتقل کردیا گیا۔

  • خیرپور میں دو برادریوں کے درمیان مسلح تصادم، 4 افراد قتل

    خیرپور میں دو برادریوں کے درمیان مسلح تصادم، 4 افراد قتل

    خيرپور کے شہر گمبٹ میں دو برادریوں کے درمیان فائرنگ کے نیتجے میں 4 افراد قتل جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع خیرپور کے شہر گمبٹ میں کلیری اور اجن برادریوں کے درمیان مسلح تصادم میں 4 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں کشیدہ صورتِ حال پر قابو پا کر زخمیوں اور لاشوں کو گمس اسپتال منتقل کردیا ہے۔

    پولیس کے مطابق واقعہ دونوں برادری کے درمیان پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، 3 سال قبل بھی دونوں برادریوں کے درمیان تصادم میں 3 افراد قتل ہو چکے ہیں۔

    مظفر گڑھ میں سرکاری ڈاکٹر قتل

    دوسری جانب مظفر گڑھ پل گدارہ میں فائرنگ کرکے ایک سرکاری ڈاکٹر کو قتل کردیا گیا ہے، ڈاکٹر غلام مصطفیٰ اپنے کلنیک سے گھر جارہے تھے کہ اچانک ایک نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔

    فائرنگ سے ڈاکٹر غلام مصطفی موقع پر جاں بحق ہوگئی پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کے باعث پیش آیا جبکہ مزید تحقیقات جارہی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/mian-channu-crime-news-23-may-2025/

  • مبینہ پولیس تشدد سے زیر حراست شہری جاں بحق، اہلکار لاش اسپتال میں چھوڑ کر فرار

    مبینہ پولیس تشدد سے زیر حراست شہری جاں بحق، اہلکار لاش اسپتال میں چھوڑ کر فرار

    خیرپور: صوبہ سندھ کے شہر خیرپور میں گمبٹ پولیس کے مبینہ تشدد سے ایک زیر حراست شہری جاں بحق ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیرپور میں گمبٹ پولیس نے مبینہ تشدد سے ایک شہری جاں بحق ہو گیا، جس کی لاش گمبٹ اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

    اہل خانہ نے پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے بلا جواز گھر پر چھاپا مار کر آصف مہر کو گرفتار کیا تھا، بعد ازان پولیس اہلکار آصف مہر کی لاش اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہو گئے، جس پر ورثا نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔


    واٹر ٹینکر اور تیز رفتار کوسٹر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی سمیت 3 افراد کچل دیے


    ڈی ایس پی نے بتایا کہ واقعے کے بعد ایس ایچ او گمبٹ سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے، اور شہری کی ہلاکت سے متعلق انکوائری کی جا رہی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے، پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ متوفی آصف مہر کے خلاف مقابلے، چوری، ڈکیتی اور قتل سمیت 32 مقدمات درج تھے۔

  • خیرپور : صحافی اللہ ڈنو شر کے قتل میں ملوث 5 ملزمان گرفتار، اعترافِ جرم کرلیا

    خیرپور : صحافی اللہ ڈنو شر کے قتل میں ملوث 5 ملزمان گرفتار، اعترافِ جرم کرلیا

    خیرپور : صحافی اللہ ڈنو شر کے قتل کیس میں ملوث گرفتار 5 ملزمان نے اعترافِ جرم کرلیا، جس میں لڑکی ، 2 بھائی اور ان کے دوست شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق خیرپور کے صحافی اللہ ڈنو شر کے قتل کیس میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا اور ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل اور مقتول صحافی کا موبائل فون بھی برآمد کرلیا۔

    صحافی  کے قتل میں خاتون سمیت 5افرادملوث ہیں، قتل کیس میں لڑکی ،2بھائی اور انکےدوست شامل ہیں، گرفتارملزمان سےمزیدتفتیش کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب صحافی کے قتل کا مقدمہ ٹھری میرواہ تھانے میں درج کرلیا، مقدمہ اللہ ڈنو شر کے چچا زاد بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

    مقدمے میں 7 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، کیس میں ایک لڑکی سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    مقدمے میں کہنا تھا کہ مزید 2 ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئےٹیم تشکیل دی گئی ہے، پوری کوشش ہے کیس شفافیت کی بنیاد پر عدالت تک پہنچائیں، کیس کی تفتیش جاری ہے، تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

  • خیرپور: صحافی کا تشدد کے بعد کلہاڑیوں کے وار سے  قتل، لاش کھیت سے برآمد

    خیرپور: صحافی کا تشدد کے بعد کلہاڑیوں کے وار سے قتل، لاش کھیت سے برآمد

    سکھر : خیرپور میں صحافی کو تشدد کرکے کلہاڑیاں مار کر قتل کردیا گیا اور لاش کھیتوں سے ملی تاہم پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیرپور کے علاقے ٹھری میر واہ سے صحافی کی تشددزدہ لاش ملی ، پولیس نے بتایا کہ صحافی اےڈی شرکو کلہاڑیاں مارکرقتل کیاگیا ، لاش کھیتوں سے ملی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ل اللہ ڈنو شر کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے، واقعے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔

    نجی ٹی وی چینل کے ساتھ کام کرنے والے اے ڈی بلوچ کافی عرصے سے لاپتہ تھے، ان کا فون بھی بند تھا، گھر والوں سے کوئی رابطہ نہیں تھا۔

    گذشتہ سال رونتی میں سندھی نیوز چینل آواز ٹی وی کے مقامی رپورٹر بچل گھنیو صبح سویرے اپنے گھر کے قریب ہی کھیتوں میں گئے تھے کہ مسلح افراد نے حملہ کرکے فائرنگ کردی تھی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔

    بعد ازاں صحافی محمدبچل گھنیو کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا تھا۔

  • خیرپور میں کتے کے حملے میں شدید زخمی ہونے والا بچہ دم توڑ گیا

    خیرپور میں کتے کے حملے میں شدید زخمی ہونے والا بچہ دم توڑ گیا

    خیرپور میں کتے کے حملے میں شدید زخمی ہونے والا 7 سالہ بچہ دم توڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیرپور کے فیصل جمانی کے علاقے میں کتوں کے کاٹنے سے 7 سالہ بچہ زخمی ہوا تھا، جس کا آج انتقال ہوگیا ہے، بچے کے لواحقین نے احتجاج جاری ہے۔

    لواحقین کا کہنا ہے کہ آوارہ کتے تلف کیے جائیں، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 20 روز میں کتوں نے 100 سے زائد لوگوں کا کاٹا ہے، کتوں کے کاٹنے کے 70 سے زائد کیسز اسپتال میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب ہفتے کی شام مچ اور مچ سے متصل کلی جلال آباد مری آباد میں پاگل کتوں کے کاٹنے سے درجنوں بچے زخمی ہو گئے تھے جن کو ہنگامی طور پر مچ اسپتال منتقل کیا گیا۔

    جن کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ویکسین بھی لگائی گئی، کتوں کے کاٹنے کی خبر سے پورا شہر خالی ہو گیا جبکہ ایک پاگل کتے کو شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مار دیا ہے۔

  • ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پیپر کتنے لاکھ روپے میں لیک کیا گیا؟

    ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پیپر کتنے لاکھ روپے میں لیک کیا گیا؟

    سکھر : ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں کیخلاف احتجاج کرنے طلبا نے انکشاف کیا 10 لاکھ روپے میں انٹری ٹیسٹ کا پیپر لیک کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں کیخلاف طلبا نے احتجاج کیا اور قومی شاہراہ بند کر دی، جس کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

    مظاہرین نے کہا کہ 10 لاکھ روپے میں انٹری ٹیسٹ کا پیپر لیک کیا گیا، اس طرح پیپر پیسوں کےعوض ملنے لگے تو میرٹ کا کیا ہوگا۔

    دوسری جانب خیرپور میں ببرلو قومی شاہراہ پر طلبہ نے ایم ڈی کیٹ کے نتائج کے خلاف احتجاج کیا ، طلبہ کےاحتجاج کےباعث قومی شاہراہ پرگاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ پیپر وقت سے پہلے ہی آؤٹ ہواسیٹیں پیسوں کےعوض فروخت کی گئی، ہر سال پیپر لیک کرکے میرٹ کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

    گذشتہ روز ڈاؤیونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ نتائج کے اعداد و شمار جاری کئے تھے، جس کے مطابق ٹیسٹ میں سندھ بھر سے 22 ہزار 366 امیدوار کامیاب قرار پائے اور شرح 58 اعشاریہ 79فیصد رہی۔

    ڈاؤ یونیورسٹی کے زیراہتمام ٹیسٹ میں 38ہزار 41 امیدوار شریک ہوئے، اوجھا اور این ای ڈی ٹیسٹ سینٹرز میں 12ہزار 572 امیدواروں نےحصہ لیا۔

    دونوں مراکز سے ایم بی بی ایس کیلئے اہل امیدواروں کی تعداد 6ہزار 947 تھی جب کہ دونوں مراکز سے بی ڈی ایس کیلئےاہل امیدواروں کی تعداد 7 ہزار 941 تھی۔

    یاد رہے کراچی میں طلبا نے ایم ڈی کیٹ کے امتحان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاؤ یونیورسٹی گیٹ کے سامنے احتجاج کیا تھا۔

    طلبا کا کہنا تھا ایم ڈی کیٹ کے تقریباً سوالات اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا پرچہ ایک جیسا ہی تھا، ٹیسٹ کومسترد کرتے ہیں، پرچہ ہرسال امتحان سے ایک رات قبل آؤٹ ہوتا ہے اور اس سال بھی ایسا ہی ہوا۔

    طلبا نے سوشل میڈیا پر لیک پیپر کی تحقیقات، ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ نارواسلوک کےباعث متعددطلباٹیسٹ میں شرکت نہیں کرسکے۔

  • ٹک ٹاکرز کی لاشوں والی کار سے ایک شخص کے اترنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

    ٹک ٹاکرز کی لاشوں والی کار سے ایک شخص کے اترنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

    خیرپور: سندھ کے شہر خیرپور میں جس کار سے دو ٹک ٹاکرز کی لاشیں ملی تھیں، اس کار سے ایک شخص کے اترنے کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیرپور میں ایک کار سے دو ٹک ٹاکرز کی لاشیں ملی تھیں، جن کی شناخت سیما خاصخیلی اور ظفر حاجانو کے نام سے ہوئی تھی، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے سے کر دی ہیں۔

    اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو موصول ہوئی ہے، فوٹیج میں کار سے ایک شخص کو اتر کر فرار ہوتے دیکھا گیا، کار سے اتر کر فرار ہونے والا شخص سفید کپڑوں میں ملبوس تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کار سے اتر کر فرار ہونے والے شخص کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ کل تک خیرپور پولیس کہہ رہی تھی کے 79 فی صد یہ خود کشی کا کیس ہے، اب فوٹیج نے کیس کا رخ موڑ دیا ہے، ویڈیو کے مطابق 22 تاریخ کو 8 بجے خیبر کار کوثر اسپتال کے سامنے رکی، اس میں سے ایک شخص اتر کر فرار ہوا۔

    پولیس نے فوٹیج ملنے کےبعد مزید تفتیش شروع کر دی ہے، پولیس کا کہنا ہے کے ملنے والے موبائل فون سے اس بات کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے ٹک ٹاکرز کے ساتھ کار میں سوار شخص کون تھا، اور آخری وقت ان کی کس سے ملاقات یا فون پر بات ہوئی تھی۔

  • سرکاری اسپتال کے باہر کار سے ملنے والی لاش کس خاتون ٹک ٹاکر کی ہےِ؟

    سرکاری اسپتال کے باہر کار سے ملنے والی لاش کس خاتون ٹک ٹاکر کی ہےِ؟

    خیر پور: سرکاری اسپتال کے باہر کار سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ، جس میں سے ایک لاش خاتون ٹک ٹاکر کی نکلی۔

    خیر پور میں سرکاری اسپتال کے باہر کار سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں، پولیس نے بتایا کہ خاتون اور مرد کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا ہے۔

    پولیس نے کہا کہ کوثراسپتال کے قریب کار سے ملنے والی دونوں لاشوں کی شناخت ہوگئی، لاشوں کی شاخت ٹک ٹاکر سیما خاصخیلی اور ظفرعباس حاجانو کے نام سے ہوئی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ سول اسپتال میں لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا، تاہم واقعہ کیسے پیش آیا، اس حوالے سے تفتیش جاری ہے، گاڑی گزشتہ 2 روز سے اسپتال کے باہر کھڑی تھی۔

  • خیرپور : زہریلا  دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں‌ بحق

    خیرپور : زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں‌ بحق

    خیرپور : زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں‌ بحق ہوگئے ، ورثا کا کہنا ہے کہ اسپتال میں انتظامات اورڈاکٹرزنہ ہونے سے بچوں کی اموات ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق خیرپور کے کچے کے علاقے گاؤں ہیبت بروہی میں مبینہ طور پر زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے دس افراد بے ہوش ہوگئے ، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ، جن میں سے چھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

    چار بچوں کی حالت اب تک تشویشناک ہے، جن میں مریم، حاجانی، منظور، محمد بخش شامل ہیں جبکہ مقتولین کی شناخت دلبر، غلام اصغر، فہمیدہ، گنج بیبی، سونیا اور دیگر شامل ہیں

    چھ لاشیں علاقے میں پہنچنے پر سوگ کا سماں ہو گیاہے، گھر میں قہرام مچ گیا ہے، گاون میں ہر آنکھ اشک بار ہو گئی۔

    ورثا نے الزم عائد کیا ہے کے اسپتالوں میں انتظامات اور ڈاکٹرز موجود نہیں تھے، جس کی وجہ سے ہمارے بچوں کے ہلاکتیں ہوئی ہیں غفلت برتنے والے عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    دوسری جانب بارش کے بعد کچے سے بچوں کو سول اسپتال منتقل کرنے پر دیر ہونے کے وجہ سے بچوں کی حالت زیادہ خراب ہو گئی جس کے وجہ سے اموات زیادہ ہوئی ہیں۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کھانے میں کوئی زہریلی چیز تھی جس کے وجہ سے اتنی اموات ہوئی ہیں ٹیسٹ میں پتہ چل جائے گا کون سے چیز تھی جس کے وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

    کمشنر سکھر نے ڈپٹی کمشنر خیرپور واقعے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افرادکاتعلق ایک ہی خاندان سےہے تاہم تفتیش کی جارہی ہے زہریلا دودھ کہاں سے آیا۔

    وزیرداخلہ سندھ ضیالنجار نے زہریلا دودھ پینے سے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کانوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔