Tag: خیرپور

  • خیرپور : گھر میں صندوق سے 3 بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعے کا مقدمہ درج

    خیرپور : گھر میں صندوق سے 3 بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعے کا مقدمہ درج

    خیرپور : گھر میں صندوق سے 3 بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں خاتون سمیت 4 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیرپور میں گوٹھ وڈاسمنگ میں گھر میں صندوق سے3 بچوں کی لاشیں ملنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، ایس ایچ او انورعلی ابڑو نے بتایا کہ بی سیکشن تھانےمیں قتل اوردیگر دفعات کےتحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ، مقدمےمیں خاتون سمیت4افرادکونامزدکیا گیا۔

    انورعلی ابڑو کا کہنا تھا کہ مقدمہ جاں بحق بچوں کےوالدشاہنوازشیخ نےدرج کرایا، شاہنوازشیخ نے مقدمےمیں دشمنی پربچوں کو قتل کرنے کا مؤقف اختیار کیا۔

    ایس ایچ او نے کہا کہ نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماررہےہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیاجائےگا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچوں پر تشدد کاکہاہے تاہم حتمی میڈیکل رپورٹ آنے پر تمام حقائق سامنےآئیں گے۔

    یاد رہے خیرپور میں 4 روز قبل گوٹھ وڈاسمنگ میں گھر کے صندوق سے 3 بچوں کی لاشیں ملی تھیں۔

  • گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے تین بچوں کی لاشیں گھر میں صندوق سے برآمد

    گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے تین بچوں کی لاشیں گھر میں صندوق سے برآمد

    خیرپور میں گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے 3 بچوں کی لاش گھر میں موجود صندوق سے برآمد ہوئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق خیرپور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں بی سیکشن تھانے کی حدود وڈا سمنگ میں لاپتہ ہونے والے 3 بچوں کی لاشیں گھر میں موجود صندوق سے مل گئیں۔

    پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے بچوں میں دو بہن بھائی اور ایک کزن شامل ہیں، ورثا کے مطابق بچے کھیلنے کے دوران صندوق میں بند ہوگئے تھے۔

    پولیس نے بتایا کہ صندوق کے اندر دم گھٹنے سے تینوں بچے جاں بحق ہوگئے، جاں بحق بچوں میں پانچ سالہ مہناز، چار سالہ مدد علی اور کزن عارف شامل ہیں۔

    ایس ایچ او انور ابڑو کے مطابق اطلاع پر پولیس نے پہنچ کو لاشیں اسپتال منتقل کردی ہیں جبکہ تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • خطرناک ملزم پولیس کو ماموں بنا کر فرار

    خطرناک ملزم پولیس کو ماموں بنا کر فرار

    خیرپور: خطرناک ملزم پولیس کو ماموں بنا کرفرارہوگیا ، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم کو کچھ عرصہ قبل کراچی سے گرفتار کیا تھا۔

    خیرپور میں پیشی سے واپسی کے دوران خطرناک ملزم پولیس کو ماموں بنا کرفرارہوگیا ، کالعدم تنظیم سےتعلق رکھنے والے ملزم کوکچھ عرصہ قبل کراچی سےگرفتار کیا تھا۔

    ملزم محمدحنیف عرف بلوبادشاہ کیخلاف دہشت گردی کے5مقدمات درج تھے ، ملزم کیخلاف3 مقدمات کراچی سی ٹی ڈی، 2 ملیرکوٹ اور ایک سکھرمیں درج ہیں۔

    ملزم کوایک کیس میں پیشی کےلیےخیرپور منتقل کیا گیا تھا، پیشی سے واپسی پرپولیس ٹیم ملزم کیساتھ سپرہائی وےپرکھاناکھانےرکھی تھی، کھانے کے دوران ملزم واش روم کا کہہ کر پولیس کو بے وقوف بنا کر فرارہوگیا۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ غفلت اورلاپرواہی برتنے والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے،پولیس حکام

  • سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے مقابلے میں ان کی بھتیجی آ گئی

    سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے مقابلے میں ان کی بھتیجی آ گئی

    خیرپور: سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے مقابلے میں ان کی بھتیجی میدان میں آ گئیں، حنا شاہ جیلانی نے الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قائم علی شاہ کی بھتیجی حنا شاہ جیلانی پی ایس 26 پر اپنے چچا کا مقابلہ کریں گی، انھوں نے کہا کہ بڑے سائیں بزرگ ہو گئے ہیں لیکن سیٹ چھوڑنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔

    حنا شاہ نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ سندھ آرام کا نہیں سوچ رہے، نہ ہی ہمیں موقع دے رہے ہیں، اور ہمیں مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے، ہمیں پیپلز پارٹی اور محترمہ بے نظیر بھٹو سے عشق ہے لیکن ہمیں ٹکٹ نہیں دیا جا رہا۔

    انھوں نے کہا ہمیں بھی حق ہے کہ ہم الیکشن لڑیں، اعلیٰ قیادت سے ہم درخواست کر رہے ہیں کہ ٹکٹ ہمیں دیا جائے۔

  • خیرپور :   باراتیوں سے بھری کشتی ڈوبنے کا واقعہ، 5 کو بچالیا گیا ، 6 تاحال لاپتہ

    خیرپور : باراتیوں سے بھری کشتی ڈوبنے کا واقعہ، 5 کو بچالیا گیا ، 6 تاحال لاپتہ

    خیرپور: دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں چھ لاپتہ افراد کیلئے آپریشن دوبارہ شروع کردیا گیا، گزشتہ روز کشتی ڈوبنے کے بعد پانچ افراد کو بچالیا گیا تھا اور آپریشن تاریکی کے باعث روک دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق نارا کینال کے قریب باراتیوں کی کشتی الٹ گئی ، جس سے 11 افراد ڈوب گئے ، جس میں سے 5افراد کو بچالیا گیا اور 6 کی تلاش جاری ہے۔

    ریسکیو 1122 کے غوطہ خور اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقامی لوگوں کی مدد سے 5 مسافروں کو بچایا جبکہ بچوں سمیت 6 افراد ڈوب گئے ، نارہ کینال میں کشتی میں سوار 11 افراد شادی میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔

    ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ رات اندھیراہونے کے باعث ریسکیوٹیموں نے آپریشن روک دیاتھا تاہم امدادی ٹیمیں جلد ہی دوبارہ شروع کر دیں گی، پانی گہراہونےکےباعث ابھی تک کوئی لاش نہیں مل سکی۔

    ڈوبنے والوں کا تعلق شر برادری سے ہے، کشتی میں سوار تمام افراد گوٹھ جمال الدین کے رہائشی تھے۔

    اس سے قبل خیرپور میں 18 مسافروں سے بھری کشتی الٹنے سے دریائے سندھ سے کم از کم دو لاشیں نکالی گئی ہیں، واقعہ پیر گوٹھ میں پیش آیا تھا ، جہاں موڑ جھبر گاؤں کے 18 افراد دریائے سندھ میں طغیانی کے باعث محفوظ مقام کی طرف نقل مکانی کر رہے تھے۔

  • خیرپور میں خوفناک ٹریفک حادثہ : 12 افراد جاں بحق

    خیرپور میں خوفناک ٹریفک حادثہ : 12 افراد جاں بحق

    خیرپور : کار اور وین کے درمیان خوفناک تصادم میں 12 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔، وین کے بدقسمت مسافر سکھر سے خیرپور جا رہے تھے۔

    حادثہ ببرلوئی بائی پاس پر فرحان شاہ پٹرول پمپ کے قریب پیش آیا، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے فوری طور پر سکھر اور خیرپور کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوپائی ہے۔

    نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے متعلقہ حکام کو حادثے میں جاں بحق افراد کے خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی ہدایت کردی۔

    ڈپٹی کمشنر خیرپور سید فواد شاہ نے میڈیا یو تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں 12 افراد جاں بحق اور 11افراد زخمی ہوئے ہیں، 3افراد کی لاشیں خیرپور اسپتال جبکہ 9کی سکھر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

    ترجمان کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ نے موٹر وے پولیس کو قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کو ضابطے میں لانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

  • خیرپور: قبر کشائی کی اجازت کے بعد فاطمہ کی لاش نکال کر غائب کرنے کا خدشہ

    خیرپور: قبر کشائی کی اجازت کے بعد فاطمہ کی لاش نکال کر غائب کرنے کا خدشہ

    خیرپور: رانی پور حویلی میں تشدد سے ہلاک ہونے والی لڑکی فاطمہ کی لاش نکال کرغائب کرنے کے خدشے کے پیش نظر قبر پر عارضی پولیس پکٹ قائم کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق عدالت سے قبر کشائی کی اجازت کے بعد 10 سالہ بچی فاطمہ کی لاش نکال کرغائب کرنے کا خدشہ ہے ، رات گئے فاطمہ کی قبر کے قریب غیرمعمولی حرکت کی اطلاع پر پولیس حرکت میں آگئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا کو شک ہوا فاطمہ کی لاش نکالنے کی مبینہ کوشش کی جا رہی تھی تاہم قبر پر عارضی پولیس پکٹ قائم کرلی گئی ہے۔

    رانی پور حویلی میں لڑکی فاطمہ کی مبینہ تشدد سے ہلاکت کے معاملے پر ایس ایچ او میر محمد رند نے بتایا کہ خانواہن کے قریب فاطمہ کی قبرپرپولیس پکٹ قائم کردی گئی، پولیس پکٹ پر نوشہرو فیروز اور خیرپور کے پولیس اہلکار تعینات کئے گئے، عدالتی حکم پر پوسٹ مارٹم ہونے تک پولیس پکٹ پر اہلکار تعینات رہیں گے۔

    فاطمہ کے حوالے سے ایس ایس پی خیرپور میر روحل کھوسو نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی بات میں کہا کہ ملزمان کتنے بھی طاقتور ہوں ان کے خلاف کاروائی ہوگی ،بچی کے ساتھ ہر حال میں انصاف ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ قبر کشائی کے بعد لیبارٹری ٹیسٹ ہونگی ضرورت پڑی تو ڈی این اے بھی کرایا جائے گا۔

    میر روحل کھوسو نے بتایا کہ کمسن بچی فاطمہ قتل کیس پولیس کو15اگست کوواقعےکی اطلاع ملی اور پولیس کواطلاع کیےبغیربچی کی تدفین کردی گئی، پولیس نے مجسٹریٹ کو قبرکشائی کی درخواست دی ہے اور قبرکشائی کیلیےطبی ٹیم تشکیل دی جارہی ہے۔

    ایس ایس پی خیرپور نے مزید کہا کہ رپورٹ سے تشدد اور جنسی تشدد کے شواہد سامنے آئیں گے، جنسی تشدد پایا گیا تو ملزم کا ڈی این اے میچ کرایا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او اور ڈاکٹر تاخیر اور گمراہ کرنے کے مرتکب ہیں، ان کے خلاف انکوائری ٹیم کی تحقیقات جاری ہیں، کوشش ہے مضبوط کیس ہو اور ملزم کو قرار واقعی سزا ملے۔

    یاد رہے رانی پور میں کمسن بچی فاطمہ کے قتل کیس کا مرکزی ملزم پولیس کی حراست میں ہے اور سیشن عدالت نے قبرکشائی کی اجازت دے دی ہے۔

  • خیرپور انتظامیہ نے ترقیاتی فنڈز کے 70 کروڑ رقم پر پندرہ دنوں میں ہاتھ صاف کر لیے

    خیرپور انتظامیہ نے ترقیاتی فنڈز کے 70 کروڑ رقم پر پندرہ دنوں میں ہاتھ صاف کر لیے

    خیرپور: صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور کی انتظامیہ نے ترقیاتی فنڈز کے 70 کروڑ رقم پر پندرہ دنوں میں ہاتھ صاف کر لیے۔

    تفصیلات کے مطابق خیرپور کی ضلعی انتظامیہ نے ترقیاتی فنڈز کے 70 کروڑ سے زائد کی رقم نکال لی، ضلعی انتظامیہ نے ترقیاتی فنڈز کی رقم سے 15 دنوں میں ہاتھ صاف کر لیے۔

    اے آر وائی نیوز نے رقم ریلیز کرنے کے دستاویزات حاصل کر لیے، ترقیاتی فنڈز کے ریلیز آرڈر پر ڈپٹی کمشنر شرجیل نور چنہ کے دستخط موجود ہیں، دستاویزات کے مطابق جن منصوبوں کی مد میں رقم نکالی گئی ہے ان میں سافٹ پیور، ڈرینیج اسکیم، اور سی سی بلاکس شامل ہیں، جن کا تعلق ضلع کے مختلف علاقوں سے ہے۔

  • 2 سیلاب متاثرہ بچے ملیریا کے باعث دم توڑ گئے

    2 سیلاب متاثرہ بچے ملیریا کے باعث دم توڑ گئے

    خیرپور: صوبہ سندھ کے شہر خیرپور میں 2 سیلاب متاثرین کے بچے ملیریا کے باعث دم توڑ گئے، سیلاب زدہ علاقوں میں مختلف وبائی امراض سمیت ملیریا اور ڈینگی کا پھیلاؤ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیرپور کے سٹی اسپتال میں 2 سیلاب متاثرین بچے ملیریا کے باعث انتقال کر گئے۔

    اسپتال کے انچارج ڈاکٹر کامران شاہانی کا کہنا ہے کہ انتقال کرنے والے بچوں میں 2 سالہ عرفان اور ایک سالہ ایان شامل ہے۔

    ڈاکٹر کامران کے مطابق دونوں بچے سیلاب متاثرین کے تھے اور کچھ روز سے ملیریا میں مبتلا تھے۔

    دوسری جانب سندھ کے 9 سیلاب زدہ اضلاع میں مچھر مار اسپرے کا آغاز آئندہ ہفتے ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق سندھ کے 9 سیلاب زدہ اضلاع میں لاروا اور مچھر مار اسپرے کیا جائے گا، ان اضلاع میں میرپور خاص، مٹیاری، شہید بے نظیر آباد، لاڑکانہ، جامشورو، دادو، نوشہرو فیروز اور قمبر شہداد کوٹ شامل ہیں۔

    انسداد لاروا کے لیے مقامی تیار کردہ بی ٹی آئی پی کے پاؤڈر استعمال ہوگا، پاؤڈر میں موجود بیکٹیریا خشکی اور پانی میں لاروا کی افزائش روکتا ہے۔

  • خیرپور: عرب امارات کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے میڈیکل کیمپ قائم

    خیرپور: عرب امارات کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے میڈیکل کیمپ قائم

    کراچی: صوبہ سندھ کے شہر خیرپور میں سیلاب متاثرین کے لیے متحدہ عرب امارات کی جانب سے میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا ہے جہاں متاثرین کو علاج اور ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے صوبہ سندھ کے شہر خیرپور میں سیلاب متاثرین کے لیے میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا ہے۔

    امارات کے قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ میڈیکل کیمپ سیلاب متاثرین کو بیماریوں سے بچانے کے لیے قائم کیا گیا، کیمپ میں مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے اور دوائیں فراہم کی جارہی ہیں۔

    قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ متاثرین کو علاج و معالجے سمیت تمام تر سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مشکل کی گھڑی میں امارات اپنے سیلاب متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، جو رشتہ شیخ زید مرحوم نےقائم کیا وہ آج تک قائم و دائم ہے۔