Tag: خیرپور

  • خیرپور: مکان کے کاغذات مانگنے پر چچا نے بھتیجے کے گھر کو آگ لگا دی

    خیرپور: مکان کے کاغذات مانگنے پر چچا نے بھتیجے کے گھر کو آگ لگا دی

    خیرپور: مکان کے کاغذات مانگنے پر ظالم چچا نے بھتیجے کے گھر کو آگ لگا دی، پولیس نے بھتیجے کے خلاف ہی مقدمہ درج کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر خیرپور میں مکان کے کاغذات مانگنے پر ظالم چچا نے بھتیجے کے گھر کو آگ لگا دی، متاثرہ شخص ایف آئی آر کاٹنے تھانے گیا تو پولیس نے با اثر سیاسی افراد کے دباﺅ پر اس کے خلاف ہی مقدمہ درج کر لیا۔

    سادات کالونی لقمان کا رہائشی محمد اقبال قریشی انصاف کے لیے دہائی دینے لگا، پریس کلب خیرپور پر احتجاج کرتے ہوئے اس نے بتایا کہ اس نے اپنے چچا صغیر قریشی سے ساڑھے 12 لاکھ روپے میں مکان خریدا تھا۔

    تاہم چچا سے کاغذات مانگے تو اس نے سنگین نوعیت کی دھمکیاں دیں، چچا نے اپنے ساتھیوں سمیت گھر میں داخل ہو کر گھر کو آگ لگا دی جس سے گھر میں رکھا قرآن پاک سمیت دیگر قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

    محمد اقبال کا کہنا تھا کہ تھانہ بی سیکشن میں پولیس اہل کاروں نے ایف آئی آر کاٹنے سے صاف انکار کیا، پولیس نے چچا صغیر کی مدعیت میں میرے دو بیٹوں محمد عدنان، نعمان اقبال، بھائی محمد اخلاق اور میرے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرا دیا۔

    یہ بھی پڑھیں:   بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل ہوگا: وزیر اعظم کا عندیہ

    متاثرہ فریق نے بتایا کہ پولیس نے عدالتی حکم ماننے سے بھی انکار کر دیا ہے، عدالت نے درخواست پر اعلیٰ پولیس حکام کو مقدمہ درج کرانے کا حکم جاری کیا تھا۔

    محمد اقبال قریشی نے ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی خیرپور سے مطالبہ کیا کہ ان کا مقدمہ درج کر کے ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

    متاثرہ فریق نے ایس ایس پی آفس کے سامنے خود سوزی کی دھمکی بھی دے دی ہے، کہا کہ مقدمہ درج نہ ہوا تو وہ خود سوزی کر لے گا اور اس کی ذمہ داری چچا اور پولیس پر عائد ہوگی۔

  • خیرپور: پولیس نے پیٹی بند بھائی کی بیوہ کو گھر سے بے گھر کردیا

    خیرپور: پولیس نے پیٹی بند بھائی کی بیوہ کو گھر سے بے گھر کردیا

    خیرپور: سندھ کے شہر خیرپور میں قوم کی خاطر جان دینے والے اہلکار کے اہل خانہ کو پیٹی بند بھائیوں نے دربدر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیرپورکے علاقے پیرجوگوٹھ میں پولیس نے قوم کی خاطر جان قربان کرنے والے اہلکار بشیر میمن کی بیوہ کو بھی نہ بخشا، پولیس نے خواتین اہلکاروں کے ہمراہ بیوہ کو گھر سے گھسیٹ کر بچوں سمیت بے دخل کردیا۔

    شہید حوالدار بشیر میمن کی بیوہ منتیں کرتی رہیں کہ کیس عدالت میں ہے لیکن پولیس اہلکاروں نے خاتون کی ایک نہ سنی اور انہیں گھسیٹتے رہے اور گھر سے باہر نکال کر گھر خالی کرالیا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس اہلکاروں نے گھر خالی کروانے کے لیے گھر پر دھاوا بولنے کے ساتھ ساتھ جاتے ہوئے قیمتی اشیاء بھی ساتھ لے گئے۔

    علاقہ مکینوں کے مطابق پولیس بااثر افراد کے ایماء پر 20 سے زائد گھروں کو خالی کروا رہی ہے جبکہ واقعے کے خلاف علاقے کی خواتین نے قرآن شریف سر پر رکھ کر احتجاج کیا۔

    شہید پولیس اہلکار بشیر میمن کی بیوہ اور علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

  • وزیراعظم کا ہندومذہب کی مقدس کتابیں جلانے کانوٹس،  ملوث عناصرکےخلاف کارروائی کا حکم

    وزیراعظم کا ہندومذہب کی مقدس کتابیں جلانے کانوٹس، ملوث عناصرکےخلاف کارروائی کا حکم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے خیرپور میں ہندومذہب کی مقدس کتابیں جلائے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا واقعےمیں ملوث عناصرکےخلاف فوری کارروائی کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خیرپورمیں ہندومذہب کی مقدس کتابیں جلائے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا واقعےمیں ملوث عناصرکےخلاف فوری کارروائی کی جائے اور حکومت سندھ معاملےپرمؤثر کارروائی کرے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسےاقدامات قرآن مجیدکی تعلیمات کےمنافی ہیں۔

    یاد رہے 3 روز قبل خیرپور میں سندر شیوا منڈلی مندر میں نامعلوم افراد نے گھس کر ہندوؤں کے مقدس کتابوں کو آگ لگادی تھی اور فرار ہوگئے تھے۔

    واقعے کے بعد منگل کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے کمشنر سکھر، ڈپٹی کمشنر سکھر اور سکھر کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل کے ہمراہ مندر کا دورہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لیا۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے رکن قومی اسمبلی جے پرکاش کی جانب سے موصول ہونے والی رپورٹ پر مندر کی بے حرمتی کا نوٹس لیا۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات صوبے میں بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی ایکتا کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہیں، حکومت صوبے میں اقلیتوں کے تحفظ اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

  • خیرپور : تیرہ سالہ بچی اغوا کے بعد بے دردی سے قتل، ملزم فرار

    خیرپور : تیرہ سالہ بچی اغوا کے بعد بے دردی سے قتل، ملزم فرار

    خیرپور : تیرہ سالہ بچی کو اغوا کے بعد بے دردی سے قتل کردیا گیا، ملزم نے خود لاش کو گھر والوں کے حوالے کیا، سوشل میڈیا پر نشاندہی کے بعد پولیس نے آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے اہم رہنما کے شہر خیرپور میں تیرہ سال کی بچی بے دردی سے قتل کردی گئی، کچھ روز قبل ملزم ذوالفقار وسان نے مسلح ساتھیوں کے ساتھ گھر پر دھاوا بول کر رمشا وسان کو اغوا کیا۔

    کئی روز اپنے پاس رکھا اور پھر لاش گھر والوں کے حوالے کردی، سوشل میڈیا پر ہلچل مچی تو آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا لیکن ذوالفقار وسان ہاتھ نہیں آیا۔

    پولیس نے مقدمے میں ذوالفقار وسان کو نامزد کرکے واقعہ غیرت کے نام پر قتل قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پر لوگوں کا کہنا ہے کہ ملزم ذوالفقار وسان مبینہ طور پر پی پی رہنما منظور وسان کا رشتے دار ہے۔

  • خیرپور بائی پاس پر ٹریفک حادثہ، پولیس اہلکار ہلاک، 4 زخمی

    خیرپور بائی پاس پر ٹریفک حادثہ، پولیس اہلکار ہلاک، 4 زخمی

    خیر پور : صوبہ سندھ میں خطرناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ سندھ کے شہر خیر پور کے پائی پاس پر پیش آیا جہاں ٹریفک حادثے نے ایک پولیس اہلکار کی جان لے لی۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خیر پور بائی پاس پر کراچی سے سکھر جانے والے مسافر بس اور پولیس موبائل میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    مزید پڑھیں : ڈی جی خان: خطرناک ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ 26 دسمبر 2018 کو ڈی جی خان میں انڈس ہائی وے پر پائیگاہ کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم ہوا تھا جس کے باعث چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

    مزید پڑھیں : میرپورخاص میں ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی

    خیال رہے کہ گذشتہ برس نومبر میں سندھ کے ضلع دادو میں ہولناک ٹریفک حادثے نے دو افراد کی جانیں لے لی تھیں، جبکہ چار شدید زخمی بھی ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ہی صوبہ بلوچستان کے شہر اوتھل کے قریب تیز رفتار مسافرکوچ الٹ گئی تھی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے تھے۔

    بعد ازاں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

  • بےنظیرقتل کیس سےمتعلق حالات کوٹھنڈاکرنےکی کوشش کی جارہی ہے،آصف زرداری

    بےنظیرقتل کیس سےمتعلق حالات کوٹھنڈاکرنےکی کوشش کی جارہی ہے،آصف زرداری

    خیرپور : سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بے نظیرقتل کیس سے متعلق حالات کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، عوام پریشان ہے، ہر چیزکی قیمت بڑھ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیرپور میں سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بھاشا ڈیم سب کی سوچ میں تھا اور ہے، پانی سےمتعلق مسائل حل کرنے کی سب کوشش کررہے ہیں، پانی کے بحران سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت نے کام کیا اور کررہے ہیں۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے کام کیا لوگوں کی زمینوں کے پیسے دیے، عوام پریشان ہے، ہر چیزکی قیمت بڑھ گئی ہے، سیاست میں اب دوسرے پلیئرزکھیلیں گے، کھلاڑیوں میں بلاول بھی شامل ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بےنظیرقتل کیس سے متعلق حالات کو ٹھنڈا کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، کبھی حالات کو ٹھنڈا کیا جاتا ہے کبھی حالات گرم کیے جاتے ہیں۔

    گذشتہ روز آصف زرداری نے خیرپور میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاست عبادت کا نام ہے، صرف نمازیں پڑھ کر بخشش نہیں مل سکتی، انسانیت کی خدمت پر میرا رب مجھے بخش دے تو الگ بات ہے۔

    مزید پڑھیں : مجھے گرفتار کرنے کا راستہ تلاش کیا جارہا ہے، اگر گرفتار ہوا تو مشہور ہو جاؤں گا ،آصف زرداری

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ سیاست کا اصل مقصد انسانوں کی خدمت ہے، حلقےکےمسائل حل کریں گے، آبادی بہت بڑھ گئی ہے، ضروریات زندگی پورے کرنے کےاقدامات کرنے پڑیں گے۔

    اس سے قبل سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ مجھ گرفتار کرنے کا راستہ تلاش کیا جارہا ہے، اگر گرفتار ہوا تو مشہور ہوجاوٴں گا، مقدمہ سے ڈرنے والا نہیں۔

  • خیرپور میں ہولناک ٹریفک حادثہ، 20 افراد جاں بحق

    خیرپور میں ہولناک ٹریفک حادثہ، 20 افراد جاں بحق

    خیرپور: قومی شاہراہ ہر کوئلے سے بھرا ٹرک مسافروین پرالٹ گیا، خوفناک حادثےمیں خاتون سمیت بیس افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق دھند اورتیزرفتاری کے باعث ہولناک ٹریفک حادثہ خاتون سمیت متعدد افراد کی جان لےگیا، خیرپور کی قومی شاہراہ پروارث گوٹھ کے مقام پر کوئلے سے بھرا ٹرک مسافر وین پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں 20افراد جاں بحق اور5 زخمی ہو گئے، مسافر وین گوجر سے سکھر جا رہی تھی۔

    حادثے میں وین مکمل تباہ ہوگئی جبکہ رسیکیو اہلکاروں نے گاڑی کاٹ کر زخمیوں کو نکلا اور ایمبولینسز کے ذریعے سکھر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق مسافر وین گوجر سے سکھر جا رہی تھی ، حادثے سے ابتدائی شواہد جمع کر لیے ہیں، حادثے کے فورا بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔


    مزید پڑھیں :  بھکر، ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق اور 8 زخمی


    ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، حادثہ دھند کے باعث پیش آیا جبکہ ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے خیرپور حادثےمیں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ڈپٹی کمشنرکو زخمیوں کےعلاج اور جاں بحق افراد کے ورثا کی مدد کی ہدایت کردی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نےحادثے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    ڈپٹی کمشنرخیرپور نے اپنے بریفنگ میں بتایا کہ  20افرادجاں بحق اور 7زخمی ہیں، جاں بحق 19 افراد کا تعلق رانی پور اور ایک کا گھوٹکی سےتھا، محفوظ لوگوں میں7 سال کا بچہ بھی شامل ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے مزدور اور پھل بیچنے والے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • خیر پور میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق

    خیر پور میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق

    خیر پور: صوبہ سندھ کے شہر خیر پور میں کار میں نصب گیس سلنڈر پھٹنے سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی۔ واقعے کے بعد پورے علاقے میں سوگ کی فضا طاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیر پور شہر کے محلے انڑ کالونی میں ایک گھر میں کھڑی کار میں نصب گیس سلنڈر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔ واقعے میں 3 بچے جاں بحق ہوگئے جن کی عمریں 2، 5 اور 8 سال بتائی جاتی ہیں۔

    واقعے میں ایک بچی شدید زخمی بھی ہوئی جسے فوری طور پر خیر پور اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    مزید پڑھیں: بہاولنگر میں سلنڈر دھماکہ، 6 افراد جاں بحق

    بچی کے والد کا کہنا ہے کہ بچے گھر میں کھڑی کار میں کھیل رہے تھے کہ اچانک گیس سلنڈر پھٹ گیا۔

    واقعے کے بعد پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب وسان نے لواحقین سے ملاقات کی اور ان سے اظہار افسوس کیا۔ نواب وسان نے اسپتال انتظامیہ کو زخمی بچی کا بہتر سے بہتر علاج کرنے کی ہدایات بھی دیں۔

    افسوس ناک واقعے کے بعد پورے علاقے میں سوگ کی فضا طاری ہے۔

  • خیرپور: 15کلو وزنی بم بنانے والا بارود برآمد، 2 ملزمان گرفتار

    خیرپور: 15کلو وزنی بم بنانے والا بارود برآمد، 2 ملزمان گرفتار

    خیرپور: رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرکے ایک گھر سے 15 کلو وزنی بم بنانے والا بارود برآمد کرکے 2 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی خیرپور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خیرپور ایک بہت بڑی تباہی سے بچ گیا ہے، خیرپور میں پولیس اور رینجرز نے ایک گھر پر چھاپہ مارکر خیرپور کو ایک بہٹ بڑی تباہی سے بچالیا، سرائی گھنور خان محلے میں خفیہ اطلاع پر بارودی مواد برآمد کرلیا۔

    ایس ایس پی خیرپور اظفر مہیسر نے پولیس لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ون فائیو پر کال کرکے بتایا گیا کہ ایک گھر میں ایک مشکوک تھیلہ موجود ہے جس پر پہلے پولیس نے پہنچ کربم اسکوڈ عملے کو طلب کیا اور بعد میں رینجرز بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

    مشکوک بیگ کو کھولا گیا تو اس میں بم بنانے کا سامان موجود تھا جس کا وزن تقریباً 15 کلو ہے، ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ عوام کے تعاون کے بغیر دہشت گردی یا جرائم کا خاتمہ ناممکن ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کرانے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں۔

  • خیرپور: مدارس کے خلاف آپریشن، 25 مشتبہ افراد گرفتار

    خیرپور: مدارس کے خلاف آپریشن، 25 مشتبہ افراد گرفتار

    خیرپور: اے ایس پی عمران کھوکھر کی سربراہی میں پولیس نے مختلف مدارس پر چھاپے مارتے ہوئے 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیر پور میں پولیس نے مختلف مقامات پر قائم مدارس پر چھاپہ مار کر 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، گرفتار کیے گئے طلبہ میں سے ایک کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے استور سے بتایا گیا ہے۔

    پڑھیں:   ماہ محرم کاسیکیورٹی پلان،آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کردیں

     اے ایس پی عمران کھوکھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’گرفتار ملزمان کو کوائف مکمل نہ ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جائے گی اور بے گناہ طلباء کو رہا کردیا جائے گا‘‘۔

    مزید پڑھیں:  محرم میں‌اہلکاروں کومفت ٹرانسپورٹ دیں گے، آئی جی سندھ

     عمران کھوکھر نے مزید کہا کہ ’’اہل سنت والجماعت خیرپور نے ضلع بھر میں 15 محرم تک تمام مدارس بند رکھنے کی یقین دہانی کروادی ہے، پولیس اُن کے تعاون کی انتہائی مشکور ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام کی آمد، رینجرز کے تحت بوائز اسکاؤٹس کے تربیتی پروگرام کا انعقاد

     انہوں نے مزید کہا کہ ’’محرم الحرام میں امن و امان قائم کرنے اور دہشت گردی کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر مدارس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اور اس ضمن میں مدارس کی انتظامیہ سے بھی بند رکھنے کی استدعا کی گئی تھی جسے انتظامیہ نے تسلیم کرتے ہوئے 15 محرم تک ضلع بھر کے تمام مدارس بند رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے‘‘۔

    انہوں نے تمام مذہبی جماعتوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’تمام جماعتوں کا قومی فریضہ ہے کہ وہ قانون کے ساتھ تعاون کریں، کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں تاہم تعاون نہ کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا‘‘۔