Tag: خیرپور

  • قائد ایم کیوایم نے 4 بار ’را‘ کے چیف سے ملاقاتیں کیں ، مصطفیٰ کمال

    قائد ایم کیوایم نے 4 بار ’را‘ کے چیف سے ملاقاتیں کیں ، مصطفیٰ کمال

    خیرپور: پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے قائد ایم کیوایم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا قائد ایم کیوایم کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر حکومت جواب دے،جبکہ خواجہ اظہارالحسن کہتے کسی کو کراچی پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے۔

    خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ قائد ایم کیوایم پر را کے الزامات ثابت ہونے ہونے کے باوجود کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن ہوگیا تو قائد ایم کیوایم کی تنخواہ کم ہوجائے گی ،آٹھ پردہ نشینوں کومتحدہ کے را کی فنڈنگ کا پتہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ حق اور سچ کی راہ پر چلینگیں اور جیت ہمیشہ حق اور سچ کی ہوتی ہے،سندہ میں تعلیم پر اربوں روپئے خرچ کرنے کے باوجود نطام تباہ ہے،پاناما لیکس پر شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔

    مصطفیٰ کمال نے صوفی بزرگ حضرت سچل سرمست کی درگاہ پر حاضری دیگر چادر چڑھائی اور دعا بھی مانگی اور کہا کہ سندہ اولیائوں کی دہرتی ہے یہاں آکر بہت خوشی ہوئی۔

    دوسری جانب ایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے پاک سرزمین پارٹی کا نام لئے بغیر کہا کہ کراچی میں کسی کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے۔

    خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ کراچی شہر کو جان بوجھ کر تباہ کیا جا رہا ہے،کراچی کی حالت یتیم خانے جیسی ہوگئی، شہر قائد میں انارکی پھیلی ہوئی ہے۔

  • سندھ میں داعش کا کوئی وجود نہیں، سید قائم علی شاہ

    سندھ میں داعش کا کوئی وجود نہیں، سید قائم علی شاہ

    خیرپور: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں داعش کا کوئی وجود نہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کچھ کالعدم تنظمیں داعش کا نام لیکر سندھ میں خوف پھیلانا چاہتی ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار سید قائم علی شاہ نے خیرپور میں مہران انجینئرنگ یونیورسٹی کے اکیڈمکس ڈپارٹمنٹ کی نئی بننے والی بلڈنگ کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ میں داعش کا کوئی وجود نہیں، کراچی میں امن کیلئے جو کچھ کیا وہ عوام کے سامنے ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے پیار محبت کےساتھ معاملات حل کرنا چاہتے ہیں۔

    وفاقی حکومت سے سندھ کے حقوق پر سودے بازی نہیں کریں گے ، ان کا کہنا تھا کہ ادویات پر ٹیکس لگا کر وفاقی حکومت نے بڑی زیادتی کی ہم اس کو برداشت نہیں کرینگے۔

    سندھ کے حقوق کے لئے پوری طرح لڑیں گے ، تقریب کے دوران وڈے سائیں حسب معمول سوگئے اور خوب نیند کے مزے لیتے رہے جبکہ وڈے سائیں کو مہران انجنیئرنگ کالج کے پرو وائس چانسلر کی تقریر بھی نہ جگا سکی۔

    اس سے قبل وڈے سائیں اپنے لاؤ لشکر کے ہمراہ وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ مہران انجنیئرنگ کالج پہنچے، وی آئی پی پروٹوکول سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا

    یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے بھی سندھ میں داعش کے وجود کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔

  • خیر پور واقعے کا مقدمہ چار روز گزرنے کے بعد درج کرلیا گیا

    خیر پور واقعے کا مقدمہ چار روز گزرنے کے بعد درج کرلیا گیا

    خیرپور: بلدیاتی الیکشن کے روز فنکشنل لیگ رہنما اسماعیل شاہ پر حملے میں 11 افراد کی ہلاکتوں کا 4 دن گذرنے کے بعد بالآخر مقدمہ درج کرلیا گیا، تاہم کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

    خیرپور کے قریب یوسی درازا میں مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما اور وفاقی وزیر صدرالدین شاہ راشدی کے بیٹے اسماعیل شاہ کے قافلے پر حملہ کے نتیجے میں 11 افراد شہید ہوئے تھے جس کا مقدمہ 4 دن گذرنے کے بعد بلآخر رانی پور تھانہ پر درج کیا گیا ہے۔

    فنکشنل لیگ کے رہنما غلام مرتضی شاہ کی مدعیت میں 27 ملزمان کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے جس میں دہشت گردی ایکٹ کے دفعات شامل کئے گئے ہیں،تاہم کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں کیاگیا ہے۔

    دوسری جانب فنکشنل لیگ رہنما اسماعیل شاہ راشدی کا کہنا ہے کہ ہم اس ایف آئی آر سے مطمئن نہیں ہیں پر اس کے باوجود قانون کا احترام کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ انتظامیہ کب تک ملزمان کو گرفتار کرتی ہے دیگر صورت آئندہ کا لائحہ عمل جلد سامنے لائیں گے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ نے خیرپور واقع کی جوڈیشل انکوائری کاحکم دے دیا

    وزیراعلیٰ سندھ نے خیرپور واقع کی جوڈیشل انکوائری کاحکم دے دیا

    سکھر: سندھ حکومت نے خیرپور میں بلدیاتی انتخابات کے د وران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی عدالتی تحقیقات سندھ ہائی کورٹ کے جج سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کیلئے سندھ حکومت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو کل باضابطہ طور پرخط لکھے گی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے چیف سیکریٹری سندھ کو یہ ہدایت کی ہے کہ وہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو واقعے کی عدالتی تحقیقات کیلئے خط لکھیں اور اس خط میں درخواست کی جائے کہ خیرپور سانحہ عدالتی تحقیقات کیلئے سندھ ہائی کورٹ کے جج کو مقرر کیا جائے ۔

    واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران خیرپور کی یونین کونسل دراز شریف میں دوران پولنگ فائرنگ ہوئی تھی جس سے مسلم لیگ فنکشنل کے گیارہ کارکنوں سمیت بارہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما سید اسماعیل شاہ راشدی پر گھات لگائے ہوئے ملزمان نے فائرنگ کی تھی جس سے وہ محفوظ رہے اور ان کے ساتھ جو لوگ تھے وہ جاں بحق ہوئے، مسلم لیگ فنکشنل نے حکومت کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے اڑتالیس گھنٹے کا الٹی میٹم دے رکھا ہے۔

    دوسری جانب خیرپور میں بلدیاتی الیکشن کے دوران پرتشدد واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

  • خیرپور:مسلح افراد کی فائرنگ سے سینیئر وکیل جاں بحق

    خیرپور:مسلح افراد کی فائرنگ سے سینیئر وکیل جاں بحق

    خیرپور: مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سکھر کے وکیل صاحب خان کناسرو کو قتل کردیا،مقتول وکیل کے تین بیٹے جج ہیں۔

    پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے،واقعے کے خلاف خیرپوراورسکھر سمیت خیرپور ضلعہ کی تمام عدالتوں منے ایک دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔

    خیرپور کے قریب اگڑا تھانہ کی حدود میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سکھر ہائی کورٹ کےسینیئر وکیل صاحب خان کناسرو کو قتل کردیا ہے،مقتول کے بیٹے اور سینئر صحافی اصغر کناسرو کے مطابق وہ اپنے والد کے ہمراہ کار میں گمبٹ سے اپنے گائوں مڈ جارہے تھے کے اگڑا تھانہ کی حدود میں انتظار میں 4 مسلح افراد نے پہلے والد کو کار سے اتارا اور پھر فائرنگ کردی جس سے والد موقعے پر ہی جانبحق ہوگئے جبکہ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے تاہم پولیس معاملی جانچ کررہی ہے،مقتول سینئر وکیل صاحب خان کناسرو کے تین بیٹے جج ہیں جن میں سے ایک بیٹا فرمان کناسرو اے ٹی سی کراچی،ایاز علی کناسرو سول جج کراچی اور غلام علی کناسرو ایڈیشنل سیشن جج سانگھڑ تعینات ہیں،جبکہ ایک بیٹا اصغر کناسرو سینیئر صحافی ہے۔

    مقتول وکیل صاحب خان کناسرو پیپلز پارٹی کے اہم رکن اور قائم علی شاہ کے قریبی ساتھی تھے،واقعے کے خلاف سکھراورخیرپور سمیت ضلعہ بھر کی تمام عدالتوں میں کل سوگ کا اعلان کیا ہے۔

    دسٹرکٹ بار خیرپور کے صدر منظور انصاری اور بار کے وکلا نے مطالبہ کیا ہے کہ مقتول وکیل کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جئے دیگر صورت احتجاجی تحریک کے ساتھ ساتھ عدالتوں کے کاروایوں کا بائیکاٹ کیا جائیگا۔

  • میرشکیل الرحمان کی تمام جائیداد کی تفصیلات عدالت میں جمع

    میرشکیل الرحمان کی تمام جائیداد کی تفصیلات عدالت میں جمع

    خیرپور: اشتہاری ملزم اور جیو کے مالک میرشکیل الرحمان کی تمام ترجائیداد کی تفصیلات عدالت میں جمع کرادی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی سی ساؤتھ کراچی نے جیو کے مالک میر شکیل الرحمان کی تمام جائیداد کی تفصیلات عدالت میں جمع کرا دی ہیں ۔

    خیرپورکی انسداد دہشت گری کی عدالت نے میرشکیل الرحمان اور دیگرملزمان کواشتہاری قرار دیکر ان کی جائیداد تمام ترتفصیلات طلب کی تھیں۔

    ڈی سی  ساؤتھ کراچی نے میرشکیل الرحمان کی جائیداد کی تمام ترتفصیلات کا باضابطہ لیٹر جاری کرتے ہوئے عدالت میں جمع کرادیا ہے جس کے مطابق ملزم میرشکیل الرحمان جائیداد میں پچاس فیصد کے مالک ہیں ۔

    عدالتی احکامات کے تحت میرشکیل الرحمان اپنے حصے کی جائیداد فروغ نہیں کرسکتے ۔ملزم کے مقدمات کا فیصلہ آنے تک ملزم کی جائیداد عدالتی تحویل میں دے دی گئی ہے۔

    شائستہ لودھی،وینا ملک،اسد خٹک،انصار عباسی اور ڈاکٹرعامر لیاقت علی کی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کراچی میں کوئی ملکیت نہیں۔

  • خیرپور: پولیس مقابلہ، بدنام زمانہ ڈاکو فوجی لاشاری ہلاک

    خیرپور: پولیس مقابلہ، بدنام زمانہ ڈاکو فوجی لاشاری ہلاک

    خیرپور : پولیس اور ڈاکوئوں میں مقابلے کےدوران ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، ڈاکو پر 5 لاکھ روپے انعام مقررتھا جبکہ اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیرپور کے ببرلو تھانہ کی حدود خیرپور پیرگوٹھ لنک روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں مقابلے کے دوران بدنام زمانہ ڈاکو فوجی لاشاری ہلاک ہوگیا۔

    جبکہ ڈاکو کے دیگرساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ایڈیشنل ایس پی مسعود بنگش کا کہنا تھا کہ ہلاک ڈاکو پر سندھ حکومت کی جانب سے زندہ یا مردہ گرفتاری پر 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔

    ڈاکوکے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو پر قتل، اغوا برائے تاوان،ڈکیتی سمیت 20 سے زائد سنگین مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔

  • سید قائم علی شاہ کی نشست پی ایس انتیس خیرپورپرحکم امتناع جاری

    سید قائم علی شاہ کی نشست پی ایس انتیس خیرپورپرحکم امتناع جاری

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا سمیت چار رکنی کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کی نشست پی ایس انتیس خیرپور پرحکم امتناعی جاری کردیا۔

    الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹریبونل کو ہدایت کی کہ وہ پی ایس انتیس پر کوئی بھی آرڈر جاری نہ کریں الیکشن کمیشن کے روبرو وزیراعلیٰ سندھ کے وکیل فاروق ایچ نائیک پیش ہوئے ۔

    الیکشن کمیشن نے احکامات تحریری طور پر الیکشن ٹریبونل کراچی کو بھجوادیا۔ خیرپور کے حلقہ پی ایس انتیس پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے شکست حاصل کرنے والے امیدوار سید غوث علی شاہ نے الیکشن ٹریبونل میں کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے۔

  • خیرپور: دونوں ٹریفک حادثات کا مقدمہ این ایچ اے کیخلاف درج

    خیرپور: دونوں ٹریفک حادثات کا مقدمہ این ایچ اے کیخلاف درج

    خیر پور: خیرپور میں ہونے والے دو ٹریفک حادثات کامقدمہ این ایچ اے کیخلاف درج کرلیاگیا ہے اور وزیراعلیٰ سندھ نےٹوٹ پھوٹ کا شکار بائی پاس کی مرمت کی ہدایت کردی ہے۔

    ایک ماہ میں چار ٹریفک حادثات میں ساٹھ افراد کی ہلاکت کے بعد وزیراعلیٰ سندھ متحرک ہوگئےہے۔ سید قائم علی شاہ نے محکمہ ورکس اینڈ سروسز کوٹوٹ پھوٹ کے شکارٹیڑھی بائی پاس کی مرمت کے احکامات جاری کردیئے ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ ورکس اینڈ سروسز کوہدایت کی ہے کہ وہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے رابطہ کرکے ہائی وے کی فوری مرمت کرائیں۔

    دوسری جانب پولیس کے مطابق ٹیڑھی بائی پاس پرہونے والے دو ٹریفک حادثات کامقدمہ این ایچ اے کیخلاف درج کرلیاگیاہے، لاپروائی اور غفلت کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں روڈ کنٹریکٹر اور ڈرائیورکوبھی ملزم نامزد کیاگیاہے۔

  • خیرپور:مسافر بس اور ٹرک میں ہولناک تصادم،  57افراد جاں بحق

    خیرپور:مسافر بس اور ٹرک میں ہولناک تصادم، 57افراد جاں بحق

    خیرپور: خیرپور کے قریب کراچی آنے والی بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، بس اور ٹرک کے تصادم میں ستاون افراد ہلاک ہوگئے ۔ ایم ایس خیرپور ستاون نے افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

    سوات سے کراچی آنے والی بس اندوہناک حادثے کا شکار ہوگئی ، خیر پور کے قریب ٹھیڑی کے مقام پر بس اورٹرک کے خوفناک تصادم میں بس میں آگ لگ گئی، ریسکیو زرائع کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر خیر پور سول اسپتال منتقل کیا گیا، جس میں سے بیشتر کی حالت نازک ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

    ایم ایس سول اسپتال خیرپور زرائع کے مطابق مسافر بس کا ڈرائیور دوران ڈرائیونگ سوگیا تھا، جس کے بعد بس اور ٹرک میں تصادم ہوگیا۔ لاشیں بس میں پھنس گئیں جنہیں کرین سے نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے، مرنےوالوں میں عورتیں اوربچے بھی شامل ہیں۔

    حادثے میں ٹرک بس مکمل طور پر جل گئی،لاشوں کو بس کی باڈی کاٹ کرنکالنا پڑا۔