Tag: خیرپور

  • خیرپور: گھر پر فائرنگ ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

    خیرپور: گھر پر فائرنگ ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

    خیرپور: کچے علاقے میں گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    خیرپور بہاروں تھانہ کی حدود میں گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق ان تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ کسی ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

  • خیرپور: صحافی ارشاد مستوئی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف مظاہرہ

    خیرپور: صحافی ارشاد مستوئی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف مظاہرہ

    خیرپور:شہید صحافی ارشاد مستوئی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پی ایف یو جے کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں اے آر وائی نیوز کے اسائمنٹ ایڈیٹر ارشاد مستوئی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پی ایف یو جے کی کال پرخیرپور میں خیرپور یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے صحافیوں نے احتاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا۔

    اس موقع پر خیرپور یونین آف جرنلسٹ کے صدر عبدالخالق چوہان کا کہنا تھا کہ ایک ماہ گذر چکا ہے پر تاحال ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے، اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔

  • خیرپور: فائرنگ سے 9افراد جاں بحق

    خیرپور: فائرنگ سے 9افراد جاں بحق

    خیرپور : نامعلوم مسلح افراد فائرنگ سے خاتون سمیت نوافراد جاں بحق ہوگئے ۔

    خیرپور میں پریالو تھانہ کی حدود میں دیہاتیوں اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا مقابلہ ہوا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق رات گئے گوٹھ جونیجا میں واقع گھر میں ڈاکو چوری کی غرض سے گھسے جس پر ڈاکوؤں نےحملہ کرکے پانچ افراد کو موقع پر ہی فائرنگ سے ہلاک کردیا ۔

    مقتولین کے ورثاء رات سے ڈاکوؤں کے تعقب میں ہیں، اطلاع کے باجود پولیس تاحال جائے وقوعہ پر نہیں پہنچی۔

    ادھر احمد پور سیال کے نواحی علاقے شریف آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر گھس کر فائرنگ کرکے خاتون سمیت چار افراد کو قتل کردیا، پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

  • خیرپور:بس اوروین میں تصادم گیارہ جاں بحق،بیس زخمی

    خیرپور:بس اوروین میں تصادم گیارہ جاں بحق،بیس زخمی

    خیرپور میں فیض گنج کے قریب بس اور وین کے تصادم میں گیارہ مسافر جاں بحق اور بیس زخمی ہو گئے ۔ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کو ئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر بس اور نواب شاہ سے ٹھری میرواہ جانے والی وین فیض گنج کے قریب مہران نیشنل ہائی وے پر حا دثے کا شکارہو گئی۔

    جس سے موقع پر ہی گیارہ مسافرجاں بحق اور بیس زخمی ہو گئے، مرنے والوں میں دو بچے ،دو خواتین اور سات مرد شامل ہیں،زخمیوں کو خیرپوراور نواب شاہ کے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے،ریسکیو ذرائع کے مطابق حا دثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔

  • خیرپور:زائرین کی تیز رفتار وین الٹ گئی،2افرادجاں بحق،8 زخمی

    خیرپور:زائرین کی تیز رفتار وین الٹ گئی،2افرادجاں بحق،8 زخمی

    خیرپور : سچل سرمست کے عرس سے واپس جانے والی زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔

    ریسکو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ پیر جوگوٹھ روڈ پر پیش آیا، حادثے میں زخمی ہونے والوں کو مقامی اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے، حادثے میں جاں بحق ہونے والے زائرین کا تعلق خیرپور کے علاقے پیر جوگوٹھ سے بتایا جارہا ہے، پولیس نے حادثے کا شکار ہونے والی بس کو اپنے قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرلیا ہے۔