Tag: خیر مقدم

  • پوپ لیو کا پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم، غزہ میں بھی جنگ بندی کا مطالبہ

    پوپ لیو کا پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم، غزہ میں بھی جنگ بندی کا مطالبہ

    کیتھولک عیسائیوں کے نئے روحانی پیشوا پوپ لیو نے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے غزہ میں بھی جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے ویٹیکن کے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاک بھارت جنگ بندی کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔

    پاپائے روم نے کہا کہ وہ دنیا بھرمیں امن کے خواہشمند ہیں اور غزہ میں بھی جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    اس سے قبل نومنتخب پوپ لیو چہاردھم رابرٹ پری ووسٹ نے اپنے پہلے عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا تھا کہ’’امید ہے کہ میرا انتخاب کیتھولک چرچ کو دنیا کی تاریک راتوں میں روشنی لانے میں مدد دے سکے گا۔‘‘

    واضح رہے کہ پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد گزشتہ دنوں امریکا سے تعلق رکھنے والے لیو کو کیتھولک عیسائیوں کو نیا روحانی پیشوا منتخب کیا گیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/robert-prevost-united-states-elected-new-pope-catholic-christians/

  • ٹرمپ کے بیان پر حماس کا ردِ عمل سامنے آگیا

    ٹرمپ کے بیان پر حماس کا ردِ عمل سامنے آگیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے کسی کو بے دخل نہ کیے جانے کے بیان کا حماس کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے غزہ سے 20 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو بے دخل نہ کیے جانے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

    حماس کے ترجمان حازم قاسم کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خیال سے پیچھے ہٹنے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

    ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو جنگ بندی معاہدوں کا پابند بنا کر اس موقف کو مزید تقویت دی جائے۔

    واضح رہے کہ حماس کے ترجمان کا بیان امریکی صدر کے بیان کے بعد گزشتہ روز سامنے آیا ہے، جس میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ غزہ سے فلسطینیوں کو کوئی نہیں نکال رہا۔

    اس سے قبل فلسطینی تحریک مزاحمت حماس نے اسرائیل کی جانب سے‘سیاسی بلیک میل کارڈ’کے طور پر امداد کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے فلسطینیوں کا عزم نہیں ٹوٹے گا۔

    حماس نے ایک نئے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد اور بنیادی سامان کے داخلے کو روکنا جاری رکھا ہوا ہے۔

    فلسطینی گروپ نے غزہ میں گزرگاہوں کی بندش کو جنگ بندی معاہدے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا جس سے معصوم شہریوں کی جانوں کو خطرہ ہے۔

    حماس نے کہا کہ ہم ثالثوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قابض پر دباؤ ڈالیں کہ وہ اپنے وعدوں کی پاسداری کریں اور کراسنگ کو فوری طور پر کھولیں، تاکہ انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اور قابض حکام کی طرف سے ہمارے لوگوں کے خلاف جاری اجتماعی سزا کی پالیسی کو ختم کیا جا سکے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہم سیاسی بلیک میل کارڈ کے طور پر امداد کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں، ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہ جارحانہ پالیسیاں ہمارے لوگوں کی مرضی کو نہیں توڑیں گی، اور قبضے کے مقاصد کو حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گی۔ ہمارے عوام اپنے جائز حقوق حاصل کرنے تک اپنی ثابت قدمی اور جدوجہد جاری رکھیں گے۔

    روسی صدر ولادمیر پیوٹن متنازعہ علاقہ کرسک پہنچ گئے

    اسرائیل نے غزہ کی بجلی و پانی بند کر کے امدادی سامان بھی روک دیا جس سے غذائی قلت پیدا ہو گئی جس سے تباہ حال فلسطینیوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔

  • امریکا کا پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کا خیر مقدم

    امریکا کا پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کا خیر مقدم

    واشنگٹن: امریکا نے پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ دو طرفہ تعلقات ہیں اور تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان جیلینا پورٹر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے نتائج کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

    نائب ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی ان الزامات کو مسترد کر چکے ہیں، پاکستان کے ساتھ دیرینہ دو طرفہ تعلقات ہیں اور تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، ہمیشہ مستحکم، خوشحال اور جمہوری پاکستان کو اہم سمجھتے ہیں۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا کہ سیکیورٹی اداروں کی تحقیقات کے مطابق کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی ہے۔

    اعلامیے کے مطابق خفیہ اداروں نے اعلامیہ کی تحقیقات کی، واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کو ٹیلی گرام موصول ہوا، تمام ترمعلومات اور مراسلوں کی بنیاد پر کمیٹی نے فیصلہ
    کیا کہ غیر ملکی سازش نہیں تھی۔

    قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے جاری اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دوران تحقیقات غیر ملکی سازش کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔

  • فلسطینیوں کی بہتری کیلئے دی گئی تجویز کا خیر مقدم ہونا چاہیے، عادل الجبیر

    فلسطینیوں کی بہتری کیلئے دی گئی تجویز کا خیر مقدم ہونا چاہیے، عادل الجبیر

    ریاض : سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر وہ تجویز جس سے فلسطینیوں کے حالات کی بہتری کی راہ ہموار ہو اس کا خیر مقدم کیا جانا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے کہا ہے کہ جس امن فارمولے کو فلسطینی قوم قبول کرے گی اس پرعرب ممالک بھی اتفاق کریں گے۔

    عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے معاشی مسائل کے حل کی کوششوں کےساتھ ساتھ فلسطینیوں کے دیرینہ سیاسی حقوق کے حل کے لیے بھی موثر انداز میں کوشش کی جانی چاہیے تاکہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کو حقیقی معنوںمیں ختم کیا جا سکے۔

    فرانسیسی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں عادل الجبیر نے مشرق وسطی میں امن کے لیے امریکا کے اقتصادی منصوبے پر اپنا موقف بیان کیا۔انہوں نے کہا کہ ہر وہ تجویز جس سے فلسطینیوں کے حالات کی بہتری کی راہ ہموار ہو اس کا خیر مقدم کیا جانا چاہیے۔

    سعودی وزیر برائے امور خارجہ کا کہنا تھا کہ یہاں میں یہ کہوں گا کہ فلسطینیوں کے سیاسی حقوق کا حل حد درجہ اہم اور ناگزیر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم اپنے حقوق اور مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کرنےکی مجاز ہے، جس تجویز سے فلسطینیوں کو اتفاق ہو عرب ممالک بھی اسے قبول کرلیں گے۔

    عادل الجبیر نے مزید کہا کہ سعودی عرب سنہ 1967ءکے عرب علاقوں پر مشتمل فلسطینی ریاست کے قیام اور مشرقی بیت المقدس کو فلسطینی مملکت کا دارالحکومت بنائے جانے کے مطالبے کی حمایت جاری رکھے گا۔

  • سعودی اور اماراتی وفود کی سوڈانی عسکری کونسل کے سربراہ سے ملاقات‘ تعاون کا خیر مقدم

    سعودی اور اماراتی وفود کی سوڈانی عسکری کونسل کے سربراہ سے ملاقات‘ تعاون کا خیر مقدم

    خرطوم : سوڈان کی فوجی عبوری کونسل کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرھان عبدالرحمان نے سوڈان کے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ مثالی تعلقات کی تحسین کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق افریقی ملک سوڈان میں 30 برس سے عہدہ صدارت پر براجمان عمر البشیر کے خلاف گزشتہ تین ماہ سے جاری احتجاجی مظاہرے کے نتیجے میں ایک ہفتہ قبل سیاسی تبدیلی رونما ہوئی جس میں عمر البشیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا اور فوج نے انہیں گرفتار کرلیا۔

    عبوری فوجی کونسل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ سوڈانی قوم کے امارات اور سعودیہ کے ساتھ ازلی تعلقات قائم ہیں اور آنے والے دور میں یہ تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔

    سوڈانی عسکری کونسل کے سربراہ کی طرف سے یہ بیان سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ایک مشترکہ وفد سے ملاقات کے بعد جاری کیا گیا۔

    سعودیہ اور امارات کے اعلیٰ سطحی وفد نے منگل کو خرطوم میں مسلح افواج کے ہیڈ کواٹر میں جنرل عبدالفتاح البرھان عبدالرحمان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

    عرب ممالک کے وفد نے سوڈانی عسکری کونسل کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا، اماراتی اور سعودی وفد نے سوڈان کی عسکری کونسل کے وائس چیئرمین جنرل محمد حمدان دقلو موسیٰ سے بھی ملاقات کی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ان ملاقاتوں میں وفد کے ارکان نے سوڈانی قیادت کو یقین دلایا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سوڈانی قوم کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہیں۔

    مزید پڑھیں : سوڈان : فوجی کونسل کے سربراہ نے ایک دن بعد ہی استعفیٰ دے دیا

    خیال رہے کہ سوڈان کی فوجی کونسل کے سربراہ و وزیر دفاع عود بن عوف نے سابق آمر عمر البشیر کا تختہ الٹنے کے ایک دن بعد ہی استعفیٰ دے دیا تھا، عود ابن عوف نے اپنے فیصلے کا اعلان سرکاری ٹی وی پر کیا۔

    فوجی کونسل کے سربراہ عود بن عوف نے لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح عبدالرحمان برہان کو اپنا جانشین نامزد کردیا، فوج کا کہنا ہے کہ 2 سال تک اقتدار میں رہنے کے بعد انتخابات کرائے گی۔

    مزید پڑھیں : سوڈان میں مارشل لاء نافذ، ملک چلانے کے لیے عبوری کونسل تشکیل، صدرگرفتار

    یاد رہے کہ سوڈانی عوام گزشتہ تین مہینوں نے صدر عمر البشیر کے خلاف مظاہرے کررہے تھے جو آج رنگ لے آئے اور صدر عمر حسن البشیر صدارت سے مستعفی ہوگئے جس کے بعد انہیں فوج نے گرفتار کرکے نظر بند کردیا تھا اور وہ تاحال نظر بند ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سوڈان میں فوج نے ملک کے انتظامی امور چلانے کے لیے جنرل عود بن عوف کی سربراہی میں ایک عبوری کونسل تشکیل دے دی ہے، جنرل عود سبک دوش ہونے والے صدر عمر البشیر کے نائب اول اور سوڈان کے وزیر دفاع ہیں۔

  • نوجوت سنگھ سدھو کا بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اعلان کا خیر مقدم

    نوجوت سنگھ سدھو کا بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اعلان کا خیر مقدم

    نئی دہلی: بھارت کے سابق کرکٹر اور سیاست دان نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان کی طرف سے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق انڈین کرکٹر اور وزیرِ اعظم عمران خان کی شخصیت کو پسند کرنے والے بھارتی سیاست دان سدھو نے وزیرِ اعظم پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی کا عندیہ دینے پر خوشی کا اظہار کیا۔

    [bs-quote quote=”عمران خان کا خیر سگالی کا اقدام ایک ارب لوگوں کی خوشی کا سبب بنا ہے۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”سدھو”][/bs-quote]

    نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو سراہتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ہر بہترین عمل لوگوں کے دلوں میں اپنا راستہ خود بناتا ہے۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا خیر سگالی کا اقدام ایک ارب لوگوں کی خوشی کا سبب بنا ہے۔

    نوجوت سنگھ سدھو نے لکھا کہ پاکستان کے وزیرِ اعظم کے اعلان سے پوری قوم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    سدھو نے یہ بھی کہا کہ میں بھارتی پارئلٹ کے والدین اور چاہنے والوں کی خوشی محسوس کر سکتا ہوں۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم عمران خان کا امن کی خاطر بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان

    واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے امن کی خاطر بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان کر دیا ہے، انھوں نے کہا کہ بھارت اس سے زیادہ کشیدگی کو آگے نہ بڑھائے اور کشیدگی کم کرنے اور امن کو ہماری کم زوری نہ سمجھا جائے۔