Tag: خیر پور

  • خیرپور: لین دین کا تنازعہ، فائرنگ سے 5افراد ہلاک

    خیرپور: لین دین کا تنازعہ، فائرنگ سے 5افراد ہلاک

    خیرپور: تین گروہوں میں پیسوں کی لین دین کے تنازعہ پر راکٹ لانچر اوربھاری اسلحہ سے حملے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہوئے۔

    خیرپورمیں پندرہ سو روپے کا تنازعہ تین گروہوں اوڑھو ،الرااور انصاری کے درمیان ہوا، معمولی رقم کے لین دین پر اوڑھوں نے الرا گروہ کے گھروں پر راکٹ لانچر داغے، جس سے پانچ افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کا ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

    تین ماہ سے جاری اس لڑائی میں اب تک مجموعی طورپرسولہ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ متعدد افراد فائرنگ سے زخمی ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق ایس ایس پی عثمان غنی کا کہنا تھا کہ برادریوں کے درمیان فائرنگ جاری ہے ،فائرنگ کے تھمنے تک پولیس جائے وقوعہ تک نہیں جاسکتی کیونکہ پولیس کو بھی اپنی جانیں عزیز ہیں۔

    انصاری گروہ کا کہنا ہے کہ موجودہ ایس ایس پی کی تعیناتی کے بعد سے بدامنی عروج پر پہنچ چکی ہے۔

  • خیر پور میں ہونے والا پولیس مقابلہ معمہ بن گیا

    خیر پور میں ہونے والا پولیس مقابلہ معمہ بن گیا

    خیر پور: پولیس نے ایک مشتبہ ڈاکو کو مقابلے کے دوران ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے جبکہ ورثاء کا کہنا ہے کہ عبدالستار عید منانےدبئی سے آیا تھا۔

    خیر پور میں ہونے والا پولیس مقابلہ ایک معمہ بن گیا، فیض گنج تھانہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مشتبہ ڈاکو جان سے گیا، پولیس کا دعوی ہے کہ مارے جانے والے شخص جس کی شناخت عبدالستار کے نام سے کی گئی ہے، وہ ڈاکو ہے، جو پنجاب کے علاقے ملتان کا رہائشی ہے۔

    عبدالستار کے ورثا نے اس پولیس مقابلے کو سراسر پولیس کا ڈرامہ قرار دیا ہے، ان کے بقول عبدالستار ڈاکو نہیں بلکہ دبئی میں کاروبار کرتا ہے اور وہ اپنے دوستوں کے ساتھ عید منانے کے لئے کراچی سے ملتان جارہا تھا، اس کے پاس موجود پچیس لاکھ روپے کے بانڈز اور نقدی حاصل کرنے کے لئے خیرپور پولیس نے عبدالستار کو موت کی نیند سلا دیا۔

    ورثا نےاعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ خیرپور پولیس کی زیادتی کا سپریم کورٹ نوٹس لےکر انصاف فراہم کرے۔

  • خیر پور: کار پر فائرنگ ،ایک پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

    خیر پور: کار پر فائرنگ ،ایک پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

    خیر پور میں کار پر فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق ہوجبکہ دو زخمی ہوگئے، خیرپور میں کوڈیجی تھانہ کے حدود میں نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کردی ۔

    فائرنگ کے نتیجے میں کار میں سوار ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا کا رپر پولیس کے مطابق جاإ بحق ہونے والوں میں اے ایس آئی شہزاد لنجھوانی اور دو خیرپور شگر مل کے ملازمین شامل ہیں ۔

    ایس ایس پی آصف اعجاز کا کہنا ہے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ملزمان کی گرفتاری کو جلد ممکن بنایا جائیگا