Tag: دائر

  • امریکا: یہودی معبد پر حملہ، ملزم نے بے گناہی کی درخواست دائر کردی

    امریکا: یہودی معبد پر حملہ، ملزم نے بے گناہی کی درخواست دائر کردی

    واشنگٹن : امریکا میں واقع یہودی معبد پر حملہ کرکے متعدد افراد کو ہلاکت کرنے کے شخص نے عدالت میں بے گناہی کی درخواست جمع کروا دی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلح شخص نے امریکی ریاست پینسل وینیا کے شہر پٹس برگ میں واقع یہودی عبادت گاہ میں گھس کر اندر موجود تمام افراد کو یرغمال بنالیا تھا بعد ازاں حملہ آور نے فائرنگ کرکے‌ 11 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزم کو ہتھکڑیاں لگاکر عدالت میں پیش کیا تو مذکورہ شخص نے الزامات سے واقفیت کا اظہار کیا، عدالت میں جرم ثابت ہونے پر ملزم رابرٹ براؤر کو سزائے موت بھی ہوسکتی ہے۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزم پر فائرنگ، دستی بم سے حملہ اور نفرت پھیلانے سمیت 44 الزامات عائد کیے ہیں۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 46 سالہ ملزم نے ہفتے روز یہودی معبد خانے میں داخل ہوکر اے آر 15 رائفل سے فائرنگ کی تھی اور 3 دستی بم بھی پھینکے تھے جس کی زد میں آکر 11 افراد ہلاک اور 6 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ رابرٹ براؤر نے ہلاک شدگان کے آئین کے مطابق دی گئی مذہبی آزادی کو غصب کیا جو ریاست نے انہیں دی تھی، امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ ملزم کو مذکورہ الزامات کے تحت سزائے موت یا عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

    خیال رہے کہ مسلح شخص نے یہودی عبادت گاہ میں داخل ہوکر چیخ کر کہا تھا کہ ’تمام یہودیوں کو لازمی مرنا ہوگا‘۔

    امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ مذکورہ مسلح شخص سوشل میڈیا پر یہودی مخالف کمنٹس کرتا رہتا تھا۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہودیوں کی غیر سرکاری تنظیم کا کہنا ہے کہ ہماری عبادت گاہ پر ہونے والا حملہ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا حملہ ہے۔

  • لاہورہائی کورٹ میں نوازشریف کےخلاف غداری کےمقدمےلیےدرخواست دائر

    لاہورہائی کورٹ میں نوازشریف کےخلاف غداری کےمقدمےلیےدرخواست دائر

    لاہور: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور نے لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے خلاف غداری کے مقدمے کے لیے درخواست دائر کردی۔

    خرم نواز گنڈا پورکی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ بیان دے کرغداری کی۔

    درخواست گزار کے مطابق نوازشریف نے ملک کوبدنام کرنے کے لیے متنازعہ بیان دیا، نوازشریف نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی۔

    درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ نوازشریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

    ملک دشمن بیان پر نواز شریف کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    دوسری جانب ملک دشمن بیان پر نوازشریف کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی گئی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نواز شریف کو گرفتار کرکےغداری کا مقدمہ چلایا جائے اورنواز شریف کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کی جائے۔

    ممبئی حملوں میں کالعدم تنظیمیں ملوث ہیں‘ نوازشریف

    یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے ممبئی حملوں سے متعلق متنازع بیان پرملک کے سینئردفاعی، سیاسی تجزیہ کاروں اور سیاست دانوں کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے جس میں بیان کو ملک دشمنی قرار دیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ماڈل ٹاؤن رپورٹ پبلک کرنےکےخلاف پنجاب حکومت کی اپیل دائر

    ماڈل ٹاؤن رپورٹ پبلک کرنےکےخلاف پنجاب حکومت کی اپیل دائر

    لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقاتی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کے خلاف پنجاب حکومت نےانٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ پبلک کرنے کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی جانب سے انٹراکورٹ اپیل دائر کردی گئی۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے دائر کی گئی اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بینچ نے حکومت کا موقف پوری طرح نہیں سنا جبکہ درخواستیں فل بینچ میں زیرسماعت ہیں اس لیے سنگل بینچ فیصلہ نہیں کرسکتا۔

    انٹراکورٹ اپیل میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریری جواب سنے بغیر ہی فیصلہ جاری کیا گیا۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے دائر کی گئی اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ حکومت نے جوڈیشل انکوائری حقائق جاننےاورمستقبل میں ایسے واقعات سےبچنے کے لیے کرائی۔


    عدالت کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم


    یاد رہے کہ دو روز قبل ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پر لانے کا حکم دیا تھا۔

    واضح رہے کہ 3 سال قبل لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پولیس کی جانب سے منہاج القرآن مرکز کے ارد گرد سے رکاوٹیں ہٹانے کے نام پر آپریشن کیا گیا تھا جہاں کارکنوں اور پولیس کے درمیان مزاحمت ہوئی اور اس دوران پولیس کے شدید لاٹھی چارج کے سبب 14 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔