Tag: دائمی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

  • نواز شریف کے دونوں بیٹوں کے دائمی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    نواز شریف کے دونوں بیٹوں کے دائمی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد : ایون فیلڈ ریفرنس میں نامزد ملزمان حسن نواز اورحسین نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے، نیب نے اسحاق ڈار کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادوں اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نامزد ملزمان حسن اور حسین نواز کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا۔

    احتساب عدالت نے دونوں بھائیوں کے دائمی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، مذکورہ وارنٹ گرفتاری حسن اور حسین نواز  کو اشتہاری قرار دینے کے بعد جاری کیے گئے۔

    دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے، حسن اور حسین کے دائمی وارنٹ نیب لاہور کو موصول ہوگئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: حسن نواز اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل

    دوسری جانب اثاثہ جات ریفرنس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی انٹر پول کی مدد سے گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے نیب نے ریڈ وارنٹ کے اجراء کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔

    مزید پڑھیں: اشتہاری قراردینے سے آئینی حقوق ختم نہیں ہوتے، اسحاق ڈار کا عدالت میں جواب


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • پرویزمشرف کے دائمی ناقابل ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری

    پرویزمشرف کے دائمی ناقابل ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری

    اسلامآباد : لال مسجد کے عبدالرشید غازی قتل کیس میں مفرور ملزم اور سابق صدر پرویزمشرف کے دائمی نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کو بھیج دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پرویز قادر میمن کی طرف ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کو لال مسجد کیس میں مطلوب ملزم سابق صدر پرویز مشرف کے دائمی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھیج دیا گیا ہے۔

    عدالت کی طرف سے بھیجے گئے وارنٹ گرفتاری میں حکم دیا گیا ہے کہ مفرور ملزم کو گرفتارعدالت ملزم پرویزمشرف کو مفرور قرار دے چکی ہے لہذا دائمی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے ذریعے آپ کو حکم دیا جاتا ہے کہ ملزم پرویزمشرف کو گرفتار کرنے کے لۓ ہرممکن کوشش کی جائے۔

    دائمی وارنٹ میں ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کو یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ ملزم پرویزمشرف کو جونہی گرفتار کرلیا جاۓ تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ مقدمے کی کارروائ کو مکمل کیا جاسکے۔

    ذرائع کے مطابق ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پرویزالقادر میمن کی طرف سے بھیجا گیا دائمی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کو موصول بھی ہوگیا۔

    دوسری طرف علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس کے مفرور ملزم پرویزمشرف کی جائداد ضبط کرنے کے لۓ وارنٹ ایس پی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو بھیج دیا گیا ہے۔

    عدالت کے وارنٹ میں ایس ایس پی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو مفرور ملزم کی جائداد ضبط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    وارنٹ میں ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنر کو حکم دیا گیا ہے کہ پرویزمشرف کی جائداد کو ضبط کرکے تاحکم ثانی اپنے قبضے میں رکھا جائے اور مفرور ملزم کی جائداد کی نیلامی کے حوالے سے طریقہ کار وضع کرکے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔