Tag: داتا دربار

  • پولیس نے جہلم سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کو تلاش کرلیا

    پولیس نے جہلم سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کو تلاش کرلیا

    لاہور: پولیس نے جہلم سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کو تلاش کرلیا، لڑکی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے جہلم سے لاپتہ ہونے والی لڑکی داتا دربار کے قریب ڈھونڈ نکالی ، لاپتہ لڑکی کے والد نے داتاد ربار میں لڑکی کی موجودگی پر مدد کیلئے 15 پر کال کی تھی۔

    جس پر ایس ایچ او داتا دربار نے ٹیم کے ہمراہ لڑکی کی فوری تلاش شروع کی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ذہنی معذور لڑکی کو ڈھونڈ نکالا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کی تلاش کیلئے سیف سٹی کیمروں سمیت جدیدٹیکنالوجی کو بروئےکارلایاگیا اور لڑکی کو تلاش کرکے فوری ورثا سے رابطہ کیا گیا ہے۔

    حکام نے مزید بتایا کہ لاپتہ لڑکی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج تھا۔

  • معاوضہ لے کر داتا دربار پر دعا کرنے والا ’فری لانسر‘

    معاوضہ لے کر داتا دربار پر دعا کرنے والا ’فری لانسر‘

    دنیا بھر کے نوجوان فری لانسنگ ویب سائٹس پر اپنی صلاحیتوں اور ہنر کے ذریعے لاکھوں کروڑوں روپے کما رہے ہیں، لاہور کے ایک نوجوان نے بھی انوکھا کاروبار شروع کر کے اپنی آمدن شروع کردی۔

    لاہور سے تعلق رکھنے والے نوجوان ولید عارفین نے فری لانسنگ کی ویب سائٹ پر اشتہار دیا ہے کہ وہ کسی بھی خواہش مند کے لیے داتا دربار پر دعا کرسکتے ہیں۔

    ولید نے اپنے اشتہار میں 3 پیکجز کی پیشکش کی ہے، پہلے پیکج میں داتا دربار پر صرف دعا کرنا ہے، دوسرے پیکج میں دعا کے ساتھ دیا یا چراغ جلانا ہے، جبکہ تیسرے پیکج میں لنگر تقسیم کرنا ہے۔

    تینوں پیکجز کی قیمت بالترتیب 25، 45 اور 100 ڈالر ہے۔

    ولید کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ کام بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے شروع کیا ہے جو کسی وجہ سے پاکستان نہیں آسکتے، لیکن کسی نہ کسی بزرگ کے سلسلے سے ان کا تعلق ہے اور ان بزرگان دین کے دربار پر مانگی جانے والی منتوں اور دعاؤں پر یقین رکھتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ صرف داتا دربار ہی نہیں بلکہ لاہور میں موجود دیگر مزارات پر بھی اگر کوئی دعا کروانا چاہے تو وہ ان کا یہ کام کردیں گے۔

    ولید کا کہنا ہے کہ وہ فی سبیل اللہ بھی کسی کے لیے دعا کرسکتے ہیں تاہم ان کی طلب شدہ رقم ان کے سفری اخراجات کے لیے ہے۔

    ولید کو اب تک 15 سے زائد آرڈرز موصول ہوچکے ہیں اور انہیں امید ہے کہ ان کا یہ تجربہ کامیاب ٹھہرے گا۔

  • داتا دربار کو دینی تعلیم کا مرکز بنایا جائے گا

    داتا دربار کو دینی تعلیم کا مرکز بنایا جائے گا

    اسلام آباد: حکومت پنجاب نے داتا دربار کو دینی تعلیم کا مرکز بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مزارات کے تحفظ، بحالی و آرائش کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، معاون خصوصی و دیگر حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

    اجلاس میں وزیراعظم کو لاہور کے تاریخی و مذہبی مقامات کے تحفظ و بحالی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، جس میں کہا گیا کہ داتا دربار کو دینی تعلیم کا مرکز بنانے کے حوالے سے ایک منصوبہ تشکیل دیا گیا، جس کے تحت دربار داتا گنج بخش کو ایک ویلفیئر مرکز کے طور پر ڈھالا جائے گا۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ دربار کے زائرین کے کھانے اور رہائش کی سہولیات کے ساتھ تعلیم کا انتظام بھی کیا جائے گا۔

    اجلاس میں وزیر اعظم کو پنجاب میں دیگر مزارات کی بحالی و تحفظ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی، بادشاہی مسجد کے حوالے سے بتایا گیا کہ مسجد میں نمازیوں کے لیے سہولیات کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب میں کہا ملک بھر کے مزارات ہمارا تاریخی ورثہ ہیں، اس لیے مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے ان مقامات کی بحالی و تحفظ انتہائی اہم ہے۔

    وزیر اعظم نے خطاب میں ہدایت کی کہ درباروں کے اطراف اراضی کے لیے جامع پلان تشکیل دیا جائے، تاکہ سرکاری اراضی کو اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے لیے بروئے کار لایا جا سکے۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی داتا دربار پر حاضری

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی داتا دربار پر حاضری

    لاہور: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے داتا دربار پر حاضری دے کر چادر چڑھائی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج داتا دربار پر حاضری دی ہے، آرمی چیف نے داتا دربار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

    داتا دربار حاضری کے موقع پر آرمی چیف نے ملکی سلامتی اور خوش حالی کے لیے بھی دعا کی۔

    یاد رہے کہ تین دن قبل بہاولپور کے قریب سرمائی تربیتی مشقوں کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ پاک افواج ہر طرح کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، تربیتی مشقیں حربی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد دیتی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاک افواج تمام چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، آرمی چیف جنرل باجوہ

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بہاولپور کے قریب اسٹرائیک کور کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر آرمی چیف نے سرمائی تربیتی مشقیں دیکھیں، اس کے علاوہ آرمی چیف نے ٹرانس فرنٹیئر آپریشنز کا بھی جائزہ لیا۔

    ان مشقوں میں پاک فضائیہ اور سعودی زمینی افواج کے دستے بھی شریک تھے، سعودی افواج کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل احمد بن عبداللہ المقرن نے بھی یہ مشقیں دیکھیں جب کہ آرمی چیف نے پاک فضائیہ سمیت تمام شرکا کے تربیتی معیار کی تعریف کی۔

  • داتا دربار دھماکا: تفتیش میں تاحال کوئی بریک تھرو نہیں ملا

    داتا دربار دھماکا: تفتیش میں تاحال کوئی بریک تھرو نہیں ملا

    لاہور: داتا دربار کے باہر دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم ذرایع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی تفتیش میں تا حال کوئی بریک تھرو نہیں مل سکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق داتا دربار کے باہر دھماکے کی تحقیقات میں کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے، ذرایع نے بتایا ہے کہ دھماکے کا بارودی مواد مال روڈ دھماکے میں بھی استعمال ہوا۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ خود کش بمبار کو جیکٹ دربار کے قریب پہنچ کر فراہم کی گئی تھی، اسی طرح کی جیکٹ کیپٹن مبین پر حملے میں بھی استعمال ہوئی۔

    جیو فینسنگ کے دوران مشکوک کالز بھی شارٹ لسٹ کر لی گئی ہیں، اب تک درجنوں مشکوک افراد سے تفتیش کی جا چکی ہے، تاہم دھماکے کی تفتیش میں تا حال کوئی بریک تھرو نہیں ملا۔

    یہ بھی پڑھیں:  داتا دربار دھماکا : شہدا کی تعداد 13 ہوگئی، مبینہ سہولت کار تفتیش کے بعد رہا

    یاد رہے کہ 8 مئی داتا دربار کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 پولیس اہل کاروں سمیت 13 افراد شہید اور 25 زخمی ہوئے تھے۔

    دو دن بعد سیکورٹی اداروں نے داتا دربار خود کش حملے کے چار سہولت کاروں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا تاہم تفتیش کے بعد ان میں سے ایک کو رہا کر دیا گیا۔

    دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں مہر ذیشان نامی نوجوان کو مشتبہ شخص قرار دیا گیا تھا۔

  • لاہور دھماکے کے شہدا کی تعداد 11 ہوگئی

    لاہور دھماکے کے شہدا کی تعداد 11 ہوگئی

    لاہور: داتا دربار کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والا ایک اور پولیس اہلکار دم توڑ گیا جس کے بعد شہدا کی تعداد 11 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز داتا دربار کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والا پولیس اہلکار صدام حسین دم توڑ گیا۔

    صدام کی موت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے ہوئی، شہید ایلیٹ فورس کے اہلکار کا تعلق قصور سے تھا۔

    دوسری جانب لاہور دھماکے میں شہید ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کرنے کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔

    ایلیٹ فورس کے ہیڈ کانسٹیبل گلزار کی نماز جنازہ چک جان محمد والا سرگودھا اور جوان سہیل صابر ورک کی نماز جنازہ گوجرانوالہ میں ادا کی گئی۔

    داتا دربار کے باہردھماکہ، 10 افراد شہید، 25 زخمی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز داتا دربار کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد شہید اور25 زخمی ہوئے تھے۔

    وزیراعظم عمران خان سمیت سیاسی ومذہبی شخصیات نے داتا دربار کے باہرخودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مشکل کی اس گھڑی میں اتحاد کا پیغام دیا۔

  • وضو کے پانی کو قابل استعمال بنانے کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا اہم فیصلہ

    وضو کے پانی کو قابل استعمال بنانے کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا اہم فیصلہ

    لاہور : پنجاب حکومت نے وضو کے پانی کو دوبارہ استعمال میں لانے کیلئے داتا دربار میں پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ  زکوٰة مستحقین کی نشاندہی کیلئےڈیٹا تیار کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت تین گھنٹے طویل اجلاس ہوا، ایس ایم یو کے زیراہتمام اجلاس میں سماجی بہبود کے شعبوں کی سہ ماہی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں متعلقہ وزراء اور سیکریٹریز نے تفصیلی بریفنگ دی، وزیر اعلیٰ نے سماجی بہبود، بیت المال اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی کارکردگی سے متعلق استفسار کیا، اجلاس میں زکوٰة گزارہ الاؤنس کی فوری تقسیم یقینی بنانے کیلئے ڈی سی کو اختیار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ زکوٰة کی تقسیم کے طریقہ کار کو فول پروف بنانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں اور زکوٰة مستحقین کی نشاندہی کیلئے قابل اعتماد ڈیٹا تیار کیا جائے۔

     اس کے علاوہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وضو کے پانی کو دوبارہ استعمال میں لانے کیلئے داتا دربار میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا اور30مزاروں میں عطیات کی وصولی کیلئے کیش مشینیں نصب کی جائیں گی۔

  • وزیراعظم عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے جہاں انہیں 100 روزہ پلان پر پنجاب حکومت کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے، وزیراعظم داتا دربار کے باہر پہلے شیلٹرہوم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ حکومت پنجاب پہلے مرحلےمیں لاہورمیں 5 شیلٹرہوم قائم کررہی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ون آن ون ملاقات بھی طے ہے، وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعظم کو حکومت پنجاب سے متعلق بریف کریں گے۔

    وزیراعظم پنجاب کے صوبائی وزرا سے بھی مشاورت کریں گے، وزرا اپنے محکموں کے اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔

    عمران خان 100 روزہ پلان پر پنجاب حکومت کی تیاریوں پر بریفنگ لیں گے اور بیوروکریسی کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 30 اکتوبرکو وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ لاہور کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں پنجاب کے انتظامی، سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کو 100 روزہ پلان پرعملدرآمد کے حوالے سے بریف کیا اور پنجاب میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے اور دیگر امور پربھی آگاہ کیا گیا تھا۔

    ۔

  • داتا دربار پر دعا کرنے سے مجھے طاقت ملتی ہے، باکسرعامر خان

    داتا دربار پر دعا کرنے سے مجھے طاقت ملتی ہے، باکسرعامر خان

    لاہور : پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے داتا دربار پر حاضری دی اور کہا یہاں دعائیں مانگنے سے مجھے طاقت ملتی ہے، دعا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے لاہور میں حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ انہیں یہاں دعائیں مانگنے سے رنگ میں طاقت ملتی ہے، آج خصوصی طور پر پاکستان کے استحکام کے لیے دعا کی ہے۔

    باکسر عامر خان نے کہا دعا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں،   پاکستان میں باکسنگ کا فروغ چاہتے ہیں، جلد اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مارچ میں ان کی فائٹ انگلینڈ میں ہوگی، دو فائٹس کی وجہ سے سپر باکسنگ لیگ ملتوی کی گئی، مارچ میں ان کی فائٹ کے بعد سپر باکسنگ لیگ کا انعقاد ہوگا، پاکستان سمیت دنیا بھر میں سپر باکسنگ لیگ منفرد ہو گی۔

    مزید پڑھیں : باکسر عامر خان کی واہگہ بارڈر آمد 

    گذشتہ روز  واہگہ بارڈر آمد کے موقع عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے  بھارتی باکسرز کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا نون لیگ کی حکومت نے وعدہ کرنے کے باوجود باکسنگ رنگ کے لیے جگہ نہیں دی، عمران خان سے بہت توقعات ہیں۔

      اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےانھوں نے عمران خان کو بہترین سیاست دان قرار دیتے ہوئے کہا  تھا میں پاکستان کی خوب صورتی دیکھنے کے لیے آیا ہوں اور میری خواہش ہے کہ وزیرِ اعظم سے ملوں۔

    خیال رہے کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد باکسر غیر ملکی پرواز سے  لاہور پہنچے، انھوں نے پرواز میں موجود پاکستانی کرکٹر اظہر علی کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔

  • مولانا فضل الرحمان کا کردار صرف بی جمالو کا رہ گیا، علیم خان

    مولانا فضل الرحمان کا کردار صرف بی جمالو کا رہ گیا، علیم خان

    لاہور: سینئر وزیر پنجاب عبد العلیم خان نے داتا دربار آمد اور انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا کردار صرف بی جمالو کا رہ گیا ہے۔

    صوبائی وزیرِ بلدیات نے کہا کہ چور پہلے نواز شریف اور اب آصف زرداری کی قیادت میں متحد ہو رہے ہیں، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن منفی کردار ادا کر رہی ہے۔

    [bs-quote quote=”داتا دربار کے قریب اپنی جیب سے مسافر خانہ تعمیر کراؤں گا: علیم خان” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    علیم خان کا کہنا تھا کہ احتجاج کے لیے اپوزیشن کوکھانا، پانی، کنٹینر دینے کی پیش کش کی تھی، ہمارے احتجاج کے دوران ہم پر پانی تک بند کر دیا گیا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر داتا دربار کے قریب مسافر خانہ تعمیر کریں گے جسے میں اپنی جیب سے تعمیر کراؤں گا، لاہور میں تقریباً 5 مسافر خانے تعمیر کیے جائیں گے۔

    سینئر وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان لاہور کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دل چسپی رکھتے ہیں، داتا دربار کے قریب سہولت کے لیے نیا پارکنگ سسٹم بنائیں گے۔


    یہ بھی پڑھیں:  فضل الرحمان کو بڑا دھچکا، نوازشریف کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار


    دریں اثنا پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپوزیشن کو نشانے پر رکھ لیا۔ سینئر وزیر علیم خان کی تنقید کے علاوہ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی اپوزیشن کو آئینہ دکھایا۔

    وزیرِ خارجہ نے کہا کہ اپوزیشن کی اے پی سی کا کوئی ایجنڈا ہے نہ مقصد، آصف زرداری کی گرفتاری کا فیصلہ متعلقہ اداروں نے کرنا ہے، سندھ میں گورنر راج کی باتیں من گھڑ ت ہیں۔