Tag: داتا دربار

  • پاکستان آج ٹیک آف کررہا ہے ‘ چیف جسٹس

    پاکستان آج ٹیک آف کررہا ہے ‘ چیف جسٹس

    لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ عوام بڑھ چڑھ کر ڈیم فنڈ میں حصہ ڈال رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار داتا دربار میں عرس کی تقریبات کا آغاز کیا، مزار پرچادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کونیک صالح، دین دار، سچے لوگ نصیب فرمائے۔

    انہوں نے کہا کہ آئندہ نسلوں کے لیے آسانیاں اورسہولتیں پیدا کرنی چاہئیں، اولیائے کرام کی بدولت برصغیر میں لاکھوں لوگ مسلمان ہوئے۔

    چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ ڈیمز بغیرملک کوبہت مشکل اورمسائل ہیں، عوام ڈیمز کی تعمیر کے لیے جتنا ہوسکے کریں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کودیکھ کرمدد کرنے کا جذبہ آتا ہے، ڈیمزہمارے لیے بہت ضروری ہیں اورجلد انہیں تعمیرکرنا ہے۔

    چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ پہلی دفعہ محسوس ہو رہا ہے کہ ملک ترقی کی طرف ٹیک آف کررہا ہے، ہم جلد ترقی کی منازل طے کرلیں گے۔

    قیام پاکستان کے پیچھے جدوجہد اورعشق کارفرما ہے‘ چیف جسٹس

    یاد رہے کہ گزشتہ روزچیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان کے پیچھے جدوجہد اورعشق کارفرما ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کی داتا دربار پر حاضری، ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں

    وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کی داتا دربار پر حاضری، ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں

    لاہور : وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دارالشفقت کے دورے کے بعد داتا دربار پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور ملکی سلامتی کے لیے دعائیں کیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے داتا دربار پر بھی حاضری دی، پھول چڑھائے اور اس موقع پر انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور ملک و قوم کے لیے دعائیں کیں۔

    داتا دربار پر حاضری کے بعد وہ واپس زمان پارک روانہ ہوگئیں۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے لاہور میں یتیم خانے دارالشفقت کا دورہ کیا خاتون اول یتیم بچوں کیلئے کھانا لے کر گئیں۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی یتیم بچوں کے لئے کھانا لے کر دارالشفقت پہنچ گئیں

    بشریٰ بی بی نے یتیم بچوں کیساتھ وقت گزارا، ساتھ ہی دوپہر کا کھانا ان کے ساتھ کھایا اور دارالشفقت میں اسٹاف اور بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں جبکہ بچوں اور عملے نے ان کے ساتھ تصویریں بھی کھنچوائیں۔

    خاتون اول نےدارالشفقت کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کیا اور بچوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، اس موقع پر ان کی سہیلی فرح خان بھی ہمراہ تھی۔

    خیال رہے کہ عمران خان کا بطور وزیراعظم اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا بطور خاتون اول لاہور کا پہلا دورہ ہیں۔

    یاد رہے خاتون اول پاکستان بشریٰ بی بی نے عوام کے نام  اپنے پہلے پیغام میں کہا تھا کہ اللہ نےہم پربہت بڑی ذمہ داری ڈالی ہے، عوام نے ہمیں منتخب کیا انشااللہ اللہ نے چاہا تو عمران‌ خان توقعات پر پورا اتریں گے۔

    بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مقصد ملک سےغربت کاخاتمہ ہے، وہ غربت کا خاتمہ، صحت وتعلیمی نظام کی بہتری چاہتے ہیں،  کرسی آنی جانی چیز ہے، آج خوش نہیں ڈری ہوئی ہوں۔

  • داتا دربار کامیابی کی دعا مانگنے آیا ہوں، بلاول بھٹو

    داتا دربار کامیابی کی دعا مانگنے آیا ہوں، بلاول بھٹو

    لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے چار مطالبات نہیں مانے گئے تو احتجاجی تحریک چلائیں گے جس کی کامیابی کے لیے داتا دربار دعا کے لیے آیا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو حضرت داتا گنج بخش شکر کے 973 عیں عرس کے موقع پر داتا دربار میں جاری عرس کی تقریبات میں شرکت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

     اسی سے متعلق : حضرت داتا گنج بخش کے973ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

    داتا دربار میں حاضری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں بڑھائیں اور پنجاب میں کامیابی اور احتجاجی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے داتاصاھب کی دربار پر دعا کے لیے آیا تھا۔

     یہ پڑھیے : پیپلز پارٹی کے4 مطالبات نہ مانےتو پھرشیر کا شکار ہوگا،بلاول بھٹو

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چار مطالبات ہیں ہم پانامہ کیس میں جمہوری احتساب چاہتے ہیں ہم انسداد دہشت گردی کی ناکامی پر جمہوری احتساب ہونا چاہیے اور موثر خارجہ پالیسی اور فعال وزیر خارجہ چاہتے ہیں اگر ایسا نہیں کیا گیا تو گو نواز گو کی تحریک کا آگاز کریں گے۔

     یہ بھی پڑھیے : مطالبات نہ مانے گئے تو گو نواز گو مہم شروع کریں گے، بلاول بھٹو

    وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا اور تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ساتھ انہوں نے ازرائے تفنن کہا کہ داتا دربا میں چاچا کے لیے بھی دعا کروں گا۔