Tag: داتا گنج بخش

  • حضرت داتا گنج بخشؒ کےمزارکوغسل دینےکی تقریب منعقد

    حضرت داتا گنج بخشؒ کےمزارکوغسل دینےکی تقریب منعقد

    لاہور: برصغیر کے عظیم روحانی پیشوا حضرت علی ہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو غسل دینے کی تقریب منعقد کی گئی۔

    سید علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو پچاس من خالص عرق گلاب سے غسل دے دیا گیا، نو سو سترویں سالانہ غسل کی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر خزانہ اور چیئرمین مذہبی امور کمیٹی داتا دربار سینیٹر اسحاق ڈار تھے جبکہ صوبائی وزیر بلال یاسین، ڈی سی او احمد جاوید قاضی، رکن قومی اسمبلی پرویز ملک، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر ثاقب عزیز، اعلٰی انتظامی افسران کے علاوہ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    اس موقع پر مزار کو پچاس من عرق گلاب سے غسل دیا گیا اور چادریں چڑھائی گئیں،تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں، غسل کی تقریب کے ساتھ ہی کچھ دنوں کے بعد حضرت داتا گنج بخشؒ کے نو سو اکہتر ویں عرس کی تقریبات شروع ہو جائیں گی۔

  • لاہور:حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کاعرس مبارک شروع

    لاہور:حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کاعرس مبارک شروع

    شیخ سیّد ابو الحسن علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ المعروف داتا گنج بخش کا نو سو سترواں عرس لاہور میں شروع ہو گیا۔ عرس تین دن جاری رہے گا۔ شہر کا موسم شدید سرد،مگرعقیدت مندوں نے ماحول گرما رکھا ہے۔

    لاہور میں حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کی تقریبات کا آغاز وزریرخزانہ اسحاق ڈار نے مزار پر چادر چڑھاکر کیا۔ جس کے بعد دودھ کی سبیل کا افتتاح کیا گیا۔ عرس کے باقاعدہ آغاز سے پہلے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

    عرس مبارک کیلئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ افتتاحی تقریب میں وزیر مذہبی اوقاف عطا محمد مانیکا سمیت مختلف مذہبی رہنما اور علمائے کرام سمیت عمائدین شہر موجود تھے۔ عرس میں اندرون اور بیرون ممالک سے ہزاروں کی تعداد میں زائرین شریک ہو رہے ہیں۔ جس کیلئے محکمہ اوقاف و مذہبی امور نے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی ہے۔

    عرس کے دوران قومی محفل قرات۔ قومی محافل نعت اور سماع ہال داتا دربار کمپلیکس میں محافل ہوں گی۔ لاہور کا موسم سرد ہے لیکن عقیدت مندوں کے جذبوں کی حرارت نے داتا دربار کا ماحول گرما رکھا ہے۔ لوگ چادریں اٹھائے مزارپرپہنچ رہے ہیں۔ دعائیں اور منتیں مانگ رہے ہیں۔

     

  • چہلم امام حسین کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    چہلم امام حسین کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر پنجاب اورخیبرپختونخوا میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

    حضرت امام حسین کے چہلم، داتا گنج بخش کے عرس اور کرسمس کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں امن و امان کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعلی شہباز شریف کی صدارت میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔

    سیکرٹری داخلہ اور انسپکٹر جنرل پولیس نے وزیراعلی کو سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی، اجلاس کے شرکاء سے خطاب میں وزیراعلی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ اشتعال انگیز تقاریر اورلاﺅڈ اسپیکر پر پابندی کے قانون پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے

    چہلم کے موقع پر ملتان میں سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، ترجمان ملتان پولیس کے مطابق مرکزی جلوس کی گزرگاہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی اور دفعہ ایک سو چوالیس نافذ رہے گی۔

    حالات کے پیش نظر موبائل فون سروس بند کی جا سکتی ہے، پشاورمیں محکمہ داخلہ میں چہلم امام حسین کے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے کیے گئے اقدامات پرغور کیا گیا، اجلاس میں دیگر اقدامات کے علاوہ اسلحہ فیکٹری اور اسلحہ ڈیلرز کی دکانیں بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔