Tag: داخلے پر پابندی

  • بھارتی پرچم والے بحری جہازوں کی پاکستانی بندرگاہوں میں داخلے پر پابندی

    بھارتی پرچم والے بحری جہازوں کی پاکستانی بندرگاہوں میں داخلے پر پابندی

    کراچی : وزارت بحری امور نے بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کی پاکستانی بندرگاہوں میں داخلے پر پابندی عائد کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارت بحری امور نے بھارتی پرچم بردار کارگو بحری جہازوں کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا۔


    Latter

    وزارت بحری امور کے مطابق پاکستانی پرچم والے بحری جہاز بھی بھارتی بندرگاہوں پر نہیں جائیں گے، یہ فیصلہ پاک بھارت کشیدگی کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

  • مالدیپ نے اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی

    مالدیپ نے اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی

    مالدیپ کی حکومت نے غزہ پر جاری اسرائیلی مظالم اور نسل کشی کے خلاف احتجاجاً ملک میں اسرائیلی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مادیپ کی حکومت نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کے خلاف اور فلسطین کی حمایت میں اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے ملک میں داخل ہونے پر پابندی لگادی ہے۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دہری شہریت رکھنے والے افراد کسی دوسرے ملک کے سفری دستاویزات کے ذریعے ملک میں آسکتے ہیں۔

    حکومتی بیان کے مطابق یہ اقدام فلسطینی عوام سے مضبوط یکجہتی اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف سخت مؤقف کی عکاسی کرتا ہے۔

    یاد رہے کہ پارلیمان میں یہ بل ابتدائی طور پر مئی 2024 میں پیش کیا گیا تھا جو متعدد ترامیم کے بعد منظور ہوگیا ہے اور صدر محمد معیظو نے پارلیمان کی منظوری کے بعدقانون پر دستخط کر دیے ہیں۔

    خوبصورت ملک میں سیاحتی مقامات سے لطف اندوز ہونے کے لئے اسرائیلی شہریوں کی بڑی تعداد ہر سال پہنچتی ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کا کہنا ہے کہ حماس کو ’ایک کے بعد ایک دھچکا‘ بھگتنا پڑے گا۔

    اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نیتن یاہو نے شمالی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجیوں کا دورہ کیا ہے۔

    الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف ایال ضمیر بھی انکلیو کے شمال میں تھے جو غزہ شہر کے محاصرہ شدہ شجاعیہ محلے کے اعلیٰ کمانڈروں کے ساتھ مزید حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

    اعلیٰ اسرائیلی حکام انکلیو پر تباہ کن حملوں کو آگے بڑھا رہے ہیں کیونکہ وہ محدود جنگ بندی کے بدلے میں حماس سے غیر مسلح ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں جس سے اسرائیلی قیدیوں کو بھی رہا کیا جائے گا۔

    نیتن یاہو نے شمالی غزہ کے دورے کے دوران فوجیوں سے کہا کہ اسرائیل کی فوجی کارروائی اسیروں کی رہائی کے لیے جاری رہے گی۔

    کوئی انسانی امداد غزہ میں داخل نہیں ہوگی، اسرائیل کی ہٹ دھرمی

    بیان کے مطابق وہ دشمن پر حملہ کر رہے ہیں، اور حماس کو ایک کے بعد ایک دھچکا لگا رہے گا، ہم اصرار کرتے ہیں کہ وہ ہمارے یرغمالیوں کو رہا کریں، اور ہم اپنے تمام جنگی مقاصد کے حصول کریں گے۔

  • بڑی پابندی  کا فیصلہ! موٹر سائیکل سواروں کے لئے اہم خبر

    بڑی پابندی کا فیصلہ! موٹر سائیکل سواروں کے لئے اہم خبر

    کراچی : شہر میں موٹر سائیکل سواروں پر بڑی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، موٹر سائیکل جہاں کھڑی ہوگی اسی جگہ جدید لاک سسٹم لگادیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں موٹر سائیکل سواروں کے جانی نقصان کے معاملے پر شہر کی 3 سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ڈی آئی جی ٹریفک پیرمحمد شاہ نے کہا کہ 3 سڑکوں کو ابتدائی طور پر ماڈل بنارہے ہیں، حادثات پر قابو پانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔

    پیرمحمد شاہ کا کہنا تھا کہ میٹروپول کلفٹن برج سے دو تلوار تک بغیر ہیلمٹ داخلے پرپابندی ہوگی اور دوسری سڑک پی آئی ڈی سی سے سعودی قونصلیٹ تک ماڈل ہوگی جبکہ تیسری شارع فیصل ہوگی، جو بہت بڑا ٹاسک ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ رمضان میں تجرباتی بنیادپر مہم کو چلایا جائے گا، رمضان میں ہم نے چالاننگ کو بھی بہت کم کردیا ہے، اس ریلیف کے دوران ہم لوگوں کو آگاہی دینا چاہتے ہیں۔

    ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ ان 3 سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو واپس بھیجا جائے گا اور رمضان المبارک کے بعد سے کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ تمام سیکشن آفیسرز کو 50 ،50 لاک سسٹم فراہم کریں گے، موٹر سائیکل جہاں کھڑی ہوگی اسی جگہ جدید لاک سسٹم لگادیا جائے گا، موٹر سائیکل مالک جب ہیلمٹ لے کر آئے گا تو اسے جانےدیا جائے گا اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف بھاری جرمانے کئے جائیں گے۔

  • لاہور بار نے مبشر لقمان کے داخلے پر پابندی لگا دی

    لاہور بار نے مبشر لقمان کے داخلے پر پابندی لگا دی

    اسلام آباد : لاہور بار نے مبشر لقمان کے داخلے پر پابندی لگا دی، وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مبشرلقمان الزامات پرمعافی تک بار کا رخ نہ کریں ، ورنہ خودذمہ دارہوں گے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا لاہور بار نے مبشر لقمان کے داخلے پر پابندی لگا دی، مبشرلقمان جب تک الزامات پرمعافی نہیں مانگتےبار کا رخ نہ کریں ، مبشر لقمان نے لاہور بار کا رخ کیا توخودذمہ دارہوں گے۔

    یاد رہے چند روز قبل لاہور میں وزیر آبپاشی محسن لغاری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں فواد چوہدری اور مبشر لقمان میں جھگڑا ہوگیا تھا ، اس دوران فواد چوہدری نے مبشر لقمان کو تھپڑ دے مارا جس کے بعد دونوں گتھم گتھا ہوگئے تاہم وفاقی وزراء اور دیگر مہمانان نے بیچ بچاؤ کراتے ہوئے دونوں کو علیحدہ کیا تھا۔

    بعد ازاں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا میں نے جو کیا وہ صحیح کیا، مبشر لقمان نے جو رویہ اپنا ہے وہ ناقابل قبول ہے، میڈیا پر جو رویہ اپنایا جاتا ہے اس پر پارلیمنٹ میں بھی آوازاٹھاؤں گا اور مبشر لقمان کیخلاف عدالت بھی جاؤں گا۔

    کہ چند لوگوں نے یوٹیو ب چینل کے ذریعےتماشا بنا رکھا ہے، مبشر لقمان کیخلاف عدالت بھی جاؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق مبشر لقمان کو تھپڑ مارنے کے بعد فواد چوہدری کا اہم بیان سامنے آگیا، ان کا کہنا ہے کہ میں نے جو کیا وہ صحیح کیا۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھری محفل میں اینکر پرسن مبشر لقمان کو تھپڑ مارنے والے وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹی وی پر ویڈیو کا دعویٰ کیا گیا پھر بعد میں کہا کہ میرے پاس نہیں، چند لوگوں نے یوٹیو ب چینل کے ذریعےتماشا بنا رکھا ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ مبشر لقمان نے جو رویہ اپنا ہے وہ ناقابل قبول ہے، میڈیا پر جو رویہ اپنایا جاتا ہے اس پر پارلیمنٹ میں بھی آوازاٹھاؤں گا اور مبشر لقمان کیخلاف عدالت بھی جاؤں گا۔