Tag: دادا

  • دادا نے کالا جادو کے دوران اپنے پوتے کو مار ڈالا

    دادا نے کالا جادو کے دوران اپنے پوتے کو مار ڈالا

    بھارت کے پریاگراج میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا، دادا نے کالا جادو کے دوران اپنے پوتے کو ہی موت کی نیند سلادیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کو نوعمر کی لاش دو دن پہلے ملی تھی جبکہ اس اس معاملے میں تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، متوفی طالب علم کیریلی میں سعدی پور کا رہنے والا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق مقتول طالب علم پیوش منگل کی صبح سے لاپتہ تھا جس کی تلاش کا عمل جاری تھا، مقتول کے والد اجے سنگھ پہلے ہی انتقال کرچکے تھے۔

    پولیس نے جب تحقیقات شروع کیں تو صنعتی علاقے کے لاویان کوریا گاؤں میں اسکوٹی سوار کو منگل کی شام پولی تھین میں لپیٹے ہوئے ایک مسخ شدہ لاش کو لیجاتے ہوئے دیکھا گیا۔

    تفتیش کے دوران، پولیس نے تمام سی سی ٹی وی فوٹیج کی چھان بین کی۔ فوٹیج کی بنیاد پر، پولیس مشتبہ شخص تک پہنچی اور پتہ چلا کہ اسکوٹی کا تعلق شرن سنگھ سے ہے۔

    پولیس کو مقتول کی ماں نے بتایا کہ منگل کی صبح بیٹا اسکول جانے کے لئے گھر سے نکلا لیکن دوپہر گھر واپس نہیں آیا۔ اسکول سے پتہ چلا کہ وہ وہاں پہنچا ہی نہیں تھا، اہل خانہ نے فوری طور پر پولیس میں شکایت درج کرادی اور دادا شرن سنگھ پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا۔

    پولیس نے شرن سنگھ کی تلاش شروع کردی اور چند گھنٹوں کے بعد اسے کیریلی کے علاقے سے گرفتار کرلیا، پولیس اسٹیشن میں اس سے سختی سے پوچھ گچھ کی گئی۔ اس نے پوتے کے قتل کا انکشاف کیا۔

    ہاسٹل میں طالبات کی نازیبا ویڈیوز ریکارڈنگ کا انکشاف

    پیوش کی والدہ کامینی کے مطابق شرن سنگھ ایک تانترک ہے، جو کالا جادو کرتا ہے، جبکہ اس کے 2 بجے پہلے ہی فوت ہوچکے ہیں، اس نے 5 قربانیاں دینے کا ارادہ کیا تھا۔ خاتون نے شرن سنگھ پر اپنے بیٹے کو مارنے کا الزام عائد کیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، ملزم شرن سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

  • ڈکیتی کے دوران پوتے نے دادا کو قتل کردیا

    ڈکیتی کے دوران پوتے نے دادا کو قتل کردیا

    حیدرآباد میں پوتے نے پیسوں کے لیے اپنے دادا کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں میانی روڈ پر گھر میں دادا کو قتل کرنے والا پوتے کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم کاشف نے 15 اکتوبر کو دوران ڈکیتی دادا کو قتل کیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے واردات میں نقدی لوٹی اور دادا کو قتل کیا، شریک ملزمان کے نام ظاہر ہوچکے جلد گرفتار کرلیں گے۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم نے قتل کا اعتراف کیا اور کہا پیسوں کی ضرورت تھی۔

  • ناک اور کان کے بغیر ملنے والی لاش، اعضا کس کی جیب سے برآمد ہوئے؟ ناقابلِ یقین خبر

    ناک اور کان کے بغیر ملنے والی لاش، اعضا کس کی جیب سے برآمد ہوئے؟ ناقابلِ یقین خبر

    امریکا میں ایک 30 سالہ شخص نے اپنے دادا کو قتل کر کے ان کے کان کاٹ کر اپنی جیب میں رکھ لیے، اور پولیس کی تلاشی کے دوران انہیں فخریہ دکھایا۔

    یہ ہولناک واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا میں پیش آیا، پولیس کے مطابق 30 سالہ کولبی ایلن پارکر اپنے 77 سالہ دادا کے ساتھ گھر میں منشیات استعمال کر رہا تھا جب دونوں کے درمیان کسی بات پر تکرار شروع ہوئی۔

    پارکر کا کہنا ہے کہ دادا اس دوران چھری لے کر اس کی طرف بڑھے تھے۔

    بعد ازاں نشے کی حالت میں پارکر سڑک پر کھڑے ایک ٹرک پر بیٹھ گیا، پولیس نے مشکوک جان کر روکا تو نشے میں دھت پارکر نے اپنی جیب سے 2 انسانی کان نکالے، اور کہا کہ یہ اس کے دادا کے کان ہیں۔

    وارننگ: کمزور دل افراد نہ دیکھیں

    اس کے بعد اس نے پولیس اہلکاروں پر بھی حملہ کیا اور فرار ہونے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔

    بعد ازاں پولیس نے گھر کی تلاشی لی تو گھر کے داخلی حصے میں بیس بال کا بلا ملا جس پر خون کے دھبے تھے، کچن کے فرش پر ایک بڑا چھرا بھی رکھا ہوا تھا جبکہ فرش بھی خون سے آلودہ تھا۔

    دوران حراست پولیس کی پوچھ گچھ پر پارکر نے اعتراف جرم کرلیا اور بتایا کہ اس نے بلے سے کئی بار اپنے دادا کے سر پر وار کیے جبکہ کئی بار ان کے جسم میں چھرے گھونپے۔

    اس کا کہنا تھا کہ وہ چاہتا تھا کہ دادا، دادی کے پاس چلے جائیں۔ پولیس نے گھر کے پورچ سے دادا کی لہولہان لاش بھی برآمد کرلی۔

    فی الوقت ملزم جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے، اس پر قتل اور پولیس افسران پر حملے کی دفعات عائد کی گئی ہیں۔

  • بچی کو کروز شپ سے گرانے والے شخص کو سزا، دل دہلا دینے والی ویڈیو بھی سامنے آگئی

    بچی کو کروز شپ سے گرانے والے شخص کو سزا، دل دہلا دینے والی ویڈیو بھی سامنے آگئی

    امریکی ریاست انڈیانا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو اپنی پوتی کو بحری جہاز کی گیارہویں منزل سے گرانے کے جرم میں 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

    یہ واقعہ جولائی 2019 میں پیش آیا جب انڈیانا سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان رائل کیربیئن کمپنی کے بحری جہاز پر سفر کرنے کے لیے روانہ ہوا، واقعے کے وقت جہاز جزیرہ پورٹو ریکو میں تھا۔

    واقعہ اس وقت پیش آیا جب 51 سالہ سالویٹور سام انیلو اپنی 18 ماہ کی پوتی کو گود میں لے کر گیارہویں منزل پر واقع پلے ایریا کی کھڑکی پر کھڑے تھے، جب اچانک بچی ان کے ہاتھ سے چھوٹ کر نیچے جا گری۔

    بچی جہاز کے کنکریٹ سے بنے عرشے پر گری جہاں گرتے ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔ دادا کو غفلت برتنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا اور گزشتہ ڈیڑھ سال سے مقدمے کی کارروائی جاری تھی۔

    عدالتی کارروائی کے دوران دادا مسلسل کہتے رہے کہ انہیں بچوں کے پلے ایریا میں کھڑکی کے کھلے ہونے کا بالکل پتہ نہیں تھا، اور انہوں نے بچی کو دونوں ہاتھوں میں اٹھا کر کھڑکی تک اس لیے پہنچایا تھا کہ تاکہ وہ شیشے پر انگلی سے بجا سکے، ایسا وہ پہلے بھی کرتی رہی ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ واقعے کے وقت نشے میں نہیں تھے، وہ کلر بلائنڈ ہیں یعنی انہیں رنگ نظر نہیں آتے، اس لیے وہ جان نہیں سکے کہ کھڑکی کا شیشہ کھلا ہوا تھا۔

    اس دوران بچی کے والدین نے رائل کیربیئن کمپنی کے خلاف غفلت کا مقدمہ بھی درج کر دیا تھا، اس کے جواب میں رائل کیربیئن کا کہنا تھا کہ سرویلنس کیمرے کی فوٹیج سے علم ہوتا ہے کہ انیلو نے بچی کو اوپر اٹھانے سے پہلے تقریباً 8 سیکنڈز تک کھڑکی سے جھانکا تھا، اس کے بعد انہوں نے 34 سیکنڈز تک بچی کو کھلی کھڑکی میں تھامے رکھا۔

    تاہم خاندان کا کہنا تھا کہ انیلو کے لیے جسمانی طور پر یہ ممکن ہی نہیں تھا کہ وہ اس طرح کھڑکی سے جھانکتے۔

    اب ایک تکلیف دہ اور طویل کارروائی کے بعد عدالت نے انہیں 3 سال کی سزا سنا دی ہے تاہم یہ سزا جیل میں نہیں ہوگی، عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے انہیں 3 سال کے پروبیشن پر بھیجا ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ عرصہ وہ ایک کمیونٹی سینٹر میں گزاریں گے۔

    گو کہ انیلو کا اصرار تھا کہ یہ واقعہ صرف ایک حادثہ تھا تاہم اس کے بعد انہوں نے اپنا ارادہ بدلتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے خاندان کو مزید تکلیف سے بچانے کے لیے قتل خطا کا الزام قبول کر لیں گے۔

    ان کا کہنا ہے کہ عدالتی کارروائی ختم ہونے کے بعد بالآخر ان کا خاندان سکون کی سانس لے گا جبکہ اس غم سے نمٹنے کے لیے بھی کوششیں کرسکے گا۔

  • سفاک پوتا دادا کو قتل کر کے پولیس کے ساتھ انہیں ڈھونڈنے کا ڈرامہ رچاتا رہا

    سفاک پوتا دادا کو قتل کر کے پولیس کے ساتھ انہیں ڈھونڈنے کا ڈرامہ رچاتا رہا

    نئی دہلی: بھارت میں ایک سفاک اور انسانیت سے عاری پوتے نے جائیداد کے لالچ میں اپنے دادا کا قتل کردیا اور لاش کا سر دھڑ سے الگ کردیا، بعد ازاں پولیس کے ساتھ مل کر 6 ماہ تک اپنے گمشدہ دادا کی تلاش کا ڈرامہ رچاتا رہا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں پولیس 6 ماہ بعد گمشدگی کی ایک واردات حل کرنے میں کامیاب ہوئی جو آخر میں ایک لرزہ خیز قتل نکلا۔

    پولیس نے قاتل پوتے کو گرفتار کیا ہے جو گزشتہ 6 ماہ سے اپنے گمشدہ دادا کو ڈھونڈنے کا ڈرامہ رچا کر پولیس کو گمراہ کر رہا تھا۔ پولیس کے مطابق پوتے نے یہ مذموم حرکت زمین کے لالچ میں انجام دی۔

    مقتول رادھے شیام کی گمشدگی کی رپورٹ 6 ماہ قبل ان کی اہلیہ نے درج کروائی تھی اور اس موقع پر ان کا پوتا بھی ان کے ساتھ تھا۔

    6 ماہ بعد اہلیہ نے پولیس کے سامنے شبہ ظاہر کیا کہ اس کے پوتے سہدیو نے ہی رادھے شیام کا قتل کر کے لاش کہیں چھپا دی ہے، پولیس کو بھی اس معاملے میں سہدیو پر شبہ تھا جس کے بعد پولیس نے سہدیو کو گرفتار کر کے اس سے تفتیش شروع کردی۔

    پولیس نے سہدیو سے سختی سے پوچھ گچھ کی تو سہدیو نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

    پولیس کے مطابق مقتول رادھے شیام کی 3 بیٹیاں اور 1 بیٹا تھا، سنہ 2000 میں سہدیو کی پیدائش کے 7 روز بعد اس کے والد کا انتقال ہو گیا تھا۔

    سہدیو کو اس کی والدہ اپنے ساتھ لے کر اپنے والدین کے گھر چلی گئی تھی، اس دوران رادھے شیام نے اپنی تمام بیٹیوں کی شادی کر دی اور تنہا ہونے کی وجہ سے سہدیو کو اپنے ساتھ لے آیا۔

    بڑے ہونے کے بعد سہدیو وقتاً فوقتاً اپنے دادا پر دباؤ ڈالتا رہا کہ وہ اپنی زمین اس کے نام کردیں، وہ چاہتا تھا کہ دادا اپنی جائیداد میں سے بیٹیوں کو حصہ نہ دیں۔

    تاہم جب اس معاملے میں وہ اپنے دادا کا ذہن بنانے میں ناکام رہا تو اس نے موقع پا کر انہیں قتل کردیا، لاش کو چھپانے کے لیے وہ اسے ایک باکس میں رکھ رہا تھا تاہم لاش کا قد لمبا تھا جس کے باعث سفاک پوتے نے دادا کا سر دھڑ سے الگ کیا اور سر اور دھڑ باکس میں ڈال کر تالاب میں پھینک دیا۔

    پولیس کی تفتیش کے دوران لاش کی نشاندہی پر پولیس نے تالاب سے لاش برآمد کی اور قاتل کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔