Tag: دادا قتل

  • لاہور :  پوتوں کی لڑائی کے دوران  دادا قتل

    لاہور : پوتوں کی لڑائی کے دوران دادا قتل

    لاہور : پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں پوتوں کی لڑائی کےدوران دادا گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ سامنے آیا، جہاں پوتوں کی لڑائی کےدوران دادا جاں بحق ہوگئے۔

    واقعہ اکبری گیٹ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں پوتوں کی لڑائی کےدوران دادا کو گولی لگی، مقتول پوتوں کے جھگڑے پر بیچ بچاؤ کرا رہے تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے تاہم تحقیقات جاری ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ فائرنگ میں دادا کی ہلاکت کے بعد دونوں پوتے گل زمان اور نعمان فرار ہوگئے جو آپس میں سگے بھائی بھی ہیں۔

    مزید پڑھیں : لاہور میں باپ بیٹے کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

    یاد رہے لاہور کے علاقہ ستوکتلہ میں دو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کردیا تھا، پولیس کے مطابق دوہرے قتل کی واردات ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

    پولیس نے بتایا تھا کہ 49 سالہ سعید اپنے بیٹے 22 سالہ شمشاد کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھر سے جارہا تھا کہ موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے اندھادھند فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر دونوں باپ بیٹے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

  • پوتے نے دادا کو تلوار سے قتل کر دیا

    پوتے نے دادا کو تلوار سے قتل کر دیا

    فیملی کے درمیان ہونے والے جگھڑے اگر اپنی حدود پار کر جائے تو اس سے نہ صرف تعلقات خراب ہوتے ہیں بلکہ انسانیت کا خون بھی بہہ جاتا ہے ایسا ہی ایک دل دہلا دینے والا واقعہ بھارت میں پیش آیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست بہار  کے علاقے شیریر میں زمین اور نالے کے پانی کے بہاؤ کے تنازع پر پوتے نے اپنے دادا کو تلوار سے وار کر کے قتل کر دیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دادا اور پوتے کے درمیان معمولی جگھڑا خونی تنازع میں بدل گیا، معاملہ اس وقت بگڑ گیا جب بڑے بھائی رام ناگنی سنگھ اور شنکر سنگھ کے درمیان جھگڑا ہوا۔

    دونوں کے درمیان جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ فریقین نے ایک دوسرے پر اینٹ، پتھر اور لاٹھی برسانا شروع کر دی اسی دوران رام ناگنی سنگھ کا پوتا پریانشو سنگھ تلوار لے کر آیا اور اپنے ہی دادا شنکر سنگھ پر حملہ کر دیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مرنے والے کی شناخت 60 سالہ خوشحال کسان شنکر سنگھ کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا ہے۔