Tag: دارلصحت اسپتال

  • نشوا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ 2 ہفتوں میں جاری ہوگی: پولیس سرجن

    نشوا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ 2 ہفتوں میں جاری ہوگی: پولیس سرجن

    کراچی: پولیس سرجن ڈاکٹر قرار عباسی نے کہا ہے کہ انجکشن لگنے سے جاں بحق ہونے والی بچی نشوا کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا ہے، رپورٹ دو ہفتوں میں جاری ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس سرجن ڈاکٹر قرار عباسی نے نشوا کے پوسٹ مارٹم کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پوسٹ مارٹم کی تجویز دی تھی، جس کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ اور سیکریٹری ہیلتھ کے کہنے پر میڈیکل بورڈ بنایا گیا۔

    پولیس سرجن نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ محفوظ کر لی گئی ہے جسے 2 ہفتوں میں جاری کیا جائے گا۔

    قرار عباسی نے بتایا کہ تمام اجزا کا کیمیکل ایگزامن ڈاؤ میڈیکل یونی ورسٹی سے کرایا جائے گا، ضرورت ہوئی تو چائلڈ اسپیشلسٹ کو بہ طور میڈیکل بورڈ ممبر شامل کیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  نشوا کی نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامعہ مسجد ابن عباس کے ڈی اے میں ادا کی جائے گی

    پولیس سرجن نے کہا کہ بچی کے علاج پر مشتمل تمام ریکارڈ مانگا گیا ہے، تفتیشی افسر سے دارالصحت اور لیاقت نیشنل اسپتال سے علاج کے ریکارڈ کی فراہمی کے لیے کہہ دیا ہے، مکمل رپورٹ دینے سے قبل اسپتالوں کی رپورٹس کا جائزہ لیں گے۔

    خیال رہے کہ ننھی بچی نشوا کی نماز جنازہ اب سے کچھ دیر بعد جامعہ مسجد ابن عباس کے ڈی اے میں ادا کی جائے گی، جب کہ تدفین پہلوان گوٹھ قبرستان میں ہوگی، نشوا کی نماز جنازہ کا وقت پوسٹ مارٹم کی وجہ سے تبدیل کر دیا گیا تھا۔

  • کمسن نشوا طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی، دماغ نے کام کرنا چھوڑ دیا، ڈاکٹرز

    کمسن نشوا طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی، دماغ نے کام کرنا چھوڑ دیا، ڈاکٹرز

    کراچی: دارالصحت اسپتال انتظامیہ کی غلفت کا شکار ہونے والی کمسن بچی کی طبیعت ایک بار خراب ہوگئی، ڈاکٹرز کے مطابق نشوا کے دماغ  نے کام کرنا چھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع دارالصحت اسپتال کی مجرمانہ غفلت سےمتاثر ہونے والی ننھی نشوا کی طبیعت ایک مرتبہ پھربگڑگئی، ڈاکٹرزکےمطابق بچی کادماغ کام نہیں کررہا۔

    والد قیصر کے مطابق ڈاکٹرز نے بچی کو سی پی آر کرانےکا کہا ہے، پہلےبھی نشوا کاسی پی آرہوا تھا،جس کی وجہ سےہی نشوا کا دماغ متاثر ہوا۔

    قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ نے لیاقت نیشنل اسپتال کا دورہ کر کے ننھی نشوا کی عیادت کی اور والد سے ملاقات کر کے حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے عندیہ دیا کہ حکومت غیر رجسٹرڈ اور بغیر لائسنس والے اسپتالوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے گی، ہیلتھ کمیشن پر کوئی دباؤ نہیں وہ آزاد سرکاری ادارہ ہے جس کو اختیار دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: نشوا کی صحت بدستور خراب ہے، ایف آئی آر میں اسپتال انتظامیہ کو نامزد کیا، والد قیصر

    بعد ازاں مراد علی شاہ کی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے بھی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے پولیس کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکت اور نشوا کیس کے بعد کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ سندھ حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل تعاون کرے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

    یاد رہے کہ ایک روز قبل لیاقت نیشنل اسپتال کے ترجمان انجم رضوی کا کہنا تھا کہ نشوا کی حالت بتدریج بہتر ہورہی ہے، بچی کو ٹیوب کے ذریعے غذا دینا شروع کردی، ترجمان کا کہنا تھا کہ آج صبح بھی بچی کا سی ٹی اسکین اور دیگر ٹیسٹ کیے گئے، نشوا کے دماغ کی سوجن بھی کم ہو رہی ہے۔ سوجن ختم ہونے پر پتہ چلے گا دماغ کا کتنا حصہ متاثر ہوا۔

    یہ بھی پڑھیں: دارالصحت اسپتال کیس: بچی کے والد کوپولیس کی دھمکیاں

    خیال رہے کہ کراچی کے دارالصحت اسپتال میں نشوا کو ہائی پوٹینسی دوا کی اوور ڈوز دے دی گئی تھی۔ غلط انجکشن کی وجہ سے بچی کی طبیعت بگڑ گئی۔ نشوا ایک ہفتے تک وینٹی لیٹر پر اسپتال میں ہی ایڈمٹ رہی اور ایک ہفتے بعد جب وینٹی لیٹر ہٹایا گیا تو بچی پیرالائزڈ ہوچکی تھی۔