Tag: دار چینی

  • دانت کے درد سے ایک منٹ میں نجات حاصل کریں

    دانت کے درد سے ایک منٹ میں نجات حاصل کریں

    انسان کو کبھی نہ کبھی دانت یا داڑھ میں تکلیف کی اذیت برداشت کرنا پڑتی ہے اور اس میں عمر اور جنس کی کوئی تفریق نہیں بعض اوقات یہ درد قابل برداشت ہوتے ہیں لیکن درد حد سے بڑھ جائے تو لوگوں کے معمولات زندگی درہم برہم ہوجاتے ہیں۔

    ویسے تو دانتوں یا داڑھوں کی کسی تکلیف کے ظاہر ہوتے ہی کسی ماہر ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے تاہم کچھ ایسے آسان گھریلو ٹوٹکے بھی ہیں جن کو آزما کر آپ اس اذیت سے نجات یا تکیلف میں کمی پاسکتے ہیں۔

    دانت کے درد کا قدرتی گھریلو علاج

    اجزاء: ناریل کا تیل، لونگ کا پاؤڈر

    ہدایات: لونگ کے پاؤڈر اور ناریل کے تیل کو مکس کریں۔ اب اسے متاثرہ جگہ پر لگائیں، دن میں تین بار استعمال کریں۔ کیسا بھی درد ہو جاتا رہے گا۔

    لونگ یا لونگ کا تیل

    لونگ کو صدیوں سے دانتوں کے درد کے علاج کے لیے استعمال کیا جارہا ہے جس کی وجہ یہ قدرتی طور پر جراثیم کش مصالحہ ہے، لونگ کے سفوف کی معمولی مقدار کا متاثرہ دانت پر استعمال یا لونگ کو ہی چبانا اس حوالے سے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ لونگ کا تیل (2 قطرے) متاثرہ حصے پر لگانے سے بھی ایک منٹ میں آرام آسکتا ہے۔

    نمک ملے پانی سے کلیاں

    ایک چائے کا چمچ نمک گرم پانی کے ایک کپ میں گھول کر درد ختم کرنے والا ماﺅتھ واش بنالیں جو تکلیف کا باعث بننے والے کچرے کو صاف کرکے سوجن میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔ اس نمک ملے پانی کو منہ میں بھر کر تیس سیکنڈ اچھی طرح ہلائین اور پھر تھوک دیں۔ اس عمل کو اس وقت تک دوہرائیں جب تک ضرورت محسوس ہو یا درد میں کمی نہ آجائے۔

    دار چینی

    ایک چائے کا چمچ دار چینی پاﺅڈر اور 5 چائے کے چمچ شہد کو مکس کریں، اس پیسٹ کو متاثرہ حصے پر لگائیں جو درد میں کمی لائے گا، یہ عمل دن میں دو سے تین بار یا اس وقت تک دہرائیں جب تک درد ختم نہ ہوجائے۔

  • دار چینی والے دودھ کے حیران کن فوائد

    دار چینی والے دودھ کے حیران کن فوائد

    دارچینی ایک نہایت فائدہ مند مصالحہ ہے جس کا باقاعدہ استعمال بے شمار فوائد کا سبب بنتا ہے، ماہرین کے مطابق دارچینی والے دودھ کا روزانہ استعمال کئی مسائل سے نجات دلا سکتا ہے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دارچینی میں پایا جانے والا اینٹی آکسیڈنٹس جسم کے اندر مضر صحت اجزا کے خلاف جدوجہد کرتے ہیں اور ایسے مالیکیولز کی پیداوار روکتے ہیں جو جسم کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔

    دار چینی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس مجموعی طور پر صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

    دار چینی میں موجود کمپاونڈز بہت سی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات سے بھرپور ہوتے ہیں جو صحت اور خوبصورتی دونوں کے لیے ہی فائدہ مند ہیں، ویسے تو دارچینی خود بھی ایک اچھی دوا ہے لیکن اسے دودھ کے ساتھ ملا کر پینا اور بھی فائدہ مند ہے۔

    دار چینی والا دودھ کئی بیماریوں میں مفید ہے ، دار چینی والا دودھ بنانے کے لیے ایک کپ دودھ میں آدھا چمچ دار چینی پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں، اس دودھ کو پینے کا کوئی نقصان نہیں لیکن پھر بھی پینے سے پہلے احتیاطاً ڈاکٹر سے مشورہ کرلیں۔

    اس کے بے شمار فوائد ہیں۔

    دار چینی والا دودھ ہاضمے کے لیے نہایت فائدہ مند ہے، یہ قبض ختم کر کے گیس کا مسئلہ حل کرتا ہے۔

    دار چینی میں کئی ایسے کمپاؤنڈ پائے جاتے ہیں جو بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں، خاص طور پر ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔

    بے سکون اور بے خوابی کا مسئلہ بھی سونے سے قبل ایک گلاس دار چینی والے دودھ سے حل ہوسکتا ہے۔

    دار چینی والا دودھ پینے سے بالوں اور جلد سے منسلک تقریباً ہر مسئلہ دور ہو جاتا ہے، اس کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات جلد اور بالوں کو انفیکشن سے محفوظ رکھ کر ان کی بہتر نشونما کرتا ہے۔

    ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے لوگ سالوں سے دار چینی دودھ کا استعمال کرتے آرہے ہیں، اس دودھ کے باقاعدہ استعمال سے گٹھیا کا مسئلہ دور ہو جاتا ہے۔

  • کیا چہرے کی جھائیوں کو گھر میں دور کرنا ممکن ہے؟

    کیا چہرے کی جھائیوں کو گھر میں دور کرنا ممکن ہے؟

    چہرے پر داغ دھبے اور جھائیاں ہوجانا چہرے کی دلکشی اور رونق کو ختم کردیتا ہے، اس مسئلے کے حل کے لیے گھر میں کچھ اشیا سے نہایت کارآمد اسکرب بنایا جاسکتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر ام راحیل نے پگمنٹیشن کے لیے نہایت کارآمد اسکرب بتایا۔

    سب سے پہلے ایلو ویرا جیل لیں، اس میں الائچی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، کڑوے بادام کا پاؤڈر 1 چائے کا چمچ اور کارن اسٹارچ, 1 چائے کا چمچ مکس کریں۔

    ذرا سا سفید سرکہ لے کر چھوٹی الائچی اس میں بھگو لیں، تھوڑی دیر بعد اس سرکے کو پاؤڈر آمیزے میں ڈال کر مکس کریں۔

    اب اس سے چہرے پر اسکرب کی طرح مساج کریں، اور 15 منٹ کے لیے چھوڑدیں۔ اسکرب خشک ہوجائے تو دوبارہ مساج کرتے ہوئے چہرہ صاف پانی سے دھو لیں۔ یہ ماسک دن کے اوقات میں لگائیں۔

    رات میں سوتے ہوئے سرکے میں الائچی بھگو کر رکھیں اور سرکے کو چہرے پر لگائیں، صبح اٹھ کر چہرہ صاف پانی سے دھو لیں۔

    چھوٹی الائچی چہرے کے داغ دھبے اور جھائیاں دور کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتی ہے۔

  • دار چینی اور الائچی کے حیران کن فوائد

    دار چینی اور الائچی کے حیران کن فوائد

    دار چینی اور الائچی انسانی صحت کے لیے بے شمار فوائد کی حامل اشیا ہیں، معمولی مقدار میں ان کا باقاعدہ استعمال جسم کو بہت سے فوائد پہنچا سکتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر بلقیس، ڈاکٹر ام راحیل، ڈاکٹر بتول اور رانی آپا نے شرکت کی اور دار چینی اور الائچی کے فائدے بتائے۔

    دار چینی اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل ہے۔ موسم گرما میں ہیٹ اسٹروک سے بچانے کے لیے دار چینی بہترین ہے۔

    رانی آپا نے بتایا کہ جلد پر داد و خارش ہونے کی صورت میں دار چینی پاؤڈر کو شہد میں ملا کر دن میں 2 دفع جلد پر لگائیں، 3 دن کے اندر داد ختم ہوجائے گی۔

    اسی طرح دار چینی کا پانی انسولین کو کنٹرول میں رکھتا ہے اور وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

    الائچی بلڈ پریشر کو کم کرتی ہے، علاوہ ازیں تیزابیت ختم کرنے کے لیے اگر چھوٹی الائچی کا استعمال کیا جائے تو تیزابیت میں فوراً کمی واقع ہوجاتی ہے۔

  • بلڈ پریشر اور نزلہ زکام کے مریض دارچینی آزما کردیکھیں

    بلڈ پریشر اور نزلہ زکام کے مریض دارچینی آزما کردیکھیں

    دارچینی دنیا زیادہ تر دنیا کے صرف پانچ ممالک میں پائی جاتی ہے جس میں ایک ملک پاکستان ہے اور یہ بھی بتاتے چلیں دارچینی درخت کی چھال ہے اور یہ گرم و خشک ہوتی ہے لیکن جب پکوان میں اس کا استعمال کیا جائے تو وہ کھانے کو نہ صرف ذائقہ دار بناتی ہے بلکہ کھانے سے خوشبو بھی بہت اچھی اٹھتی ہے۔

    لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دار چینی صحت کےلیے بہت مفید شہ ہے اور بہت سی بیماری سے آپ کو محفوظ رکھتی ہے۔

    دارچینی جسم میں کینسر کے تیزی سے پھیلنے والے خلیات کو روکتی ہے اور دماغی امراض الزائمر اور یاد داشت کھونے جیسے مسائل سے بھی بچاتی ہے سے متعلق تو ہم آپ کو آگاہ کرچکے۔

    آئیے آپ کو دار چینی کے کچھ مزید فوائد بتاتے ہیں۔

    تیسرا فائدہ : نزلہ زکام اور سردی

    اکثر آپ نے گھر میں بزرگوں کی زبانی سنا ہوگا کہ دارچینی کا پانی پلا دو ٹھیک ہوجائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں : الزائمر اور کمزور یاد داشت کے افراد دار چینی کا استعمال ضرور کریں

    جی ہاں دار چینی ایسی شہ ہے جو نزلہ زکام کو نہ صرف کنٹرول کرتی ہے بلکہ آپ کو سردی سے بھی محفوظ رکھتی ہے اور تو اور خدا نے اس میں ایسی صلاحیتیں رکھیں ہیں کہ یہ تیز بخار کو بھی ختم کرتی ہے۔

    چوتھا فائدہ : بلڈ پریشر

    بلڈ پریشر بڑھنا یا کم ہونا اب عام سی بیماری بن گئی ہے جسے دیکھیں بلڈ بریشر کا مریض نظر آتا ہے لیکن اگر آپ دار چینی کا استعمال کریں تو یہ بیماری بہت آسانی سے ٹھیک ہوسکتی ہے۔

    ایک تحقیق کے مطابق روزانہ آدھا چمچ دار چینی کا استعمال بلڈ پریشر پر قابو پاسکتا ہے۔

  • سردیوں میں شہد اور دار چینی کا مرکب بے شمار بیماریوں سے بچائے

    سردیوں میں شہد اور دار چینی کا مرکب بے شمار بیماریوں سے بچائے

    شہد بے شمار امراض کی دوا ہے اور یہ بغیر کسی مضر اثرات کے بہت سی بیماریوں کا علاج کر سکتا ہے۔ کئی سائنسی تحقیقوں میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ شہد تمام بیماریوں کے علاج میں مفید ثابت ہوتا ہے۔

    تاہم طبی ماہرین نے شہد کا ایک طریقہ استعمال بتایا ہے جو بہت ساری بیماریوں کے خلاف کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔

    honey-2

    ماہرین کا کہنا ہے کہ شہد اور دار چینی کا مرکب بہت ساری بیماریوں کو دور کر سکتا ہے۔

    ایک طبی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں اس مرکب کو بے شمار بیماریوں کے خلاف مفید بتایا گیا۔

    امراض قلب میں مفید

    شہد اور دار چینی کا پیسٹ بنا کر روٹی یا ڈبل روٹی پر جام یا جیلی کی بجائے لگائیں اور روزانہ کھائیں۔ یہ کولیسٹرول کو کم کرتا ہے اور دل کے دورے سے حفاظت فراہم کرتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق جنہیں دل کا ایک دورہ پہلے بھی پڑ چکا ہو وہ بھی اگر روزانہ یہ مرکب استعمال کریں تو یہ انہیں اگلے دورے سے بچا سکتا ہے۔

    اس کا روزانہ استعمال حبس دم میں مفید ہے اور دل کی دھڑکن کو بہتر بناتا ہے۔ جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے، دل کی شریانوں کی لچک میں کمی واقع ہوتی ہے اور خون کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ شہد اور دار چینی سے شریانوں کی قوت دوبارہ بحال ہوتی ہے۔

    دانت کے درد میں افاقہ

    ایک چمچہ پسی ہوئی دار چینی اور 5 چمچے شہد کا ایک پیسٹ بنائیں اور اسے اس دانت پر دن میں 3 مرتبہ لگائیں۔ درد ختم ہونے تک اس کا استعمال جاری رکھیں۔

    honey-3

    کولیسٹرول میں کمی

    دو کھانے کے چمچے شہد اور 3 چائے کے چمچے پسی ہوئی دارچینی کو 16 اونس چائے کے پانی میں ملائیں اور کولیسٹرول کے مریض کو استعمال کروائیں۔

    اس سے 10 فیصد کولیسٹرول صرف 2 گھنٹوں میں کم ہو جاتا ہے۔

    ٹھنڈ لگ جانے کی صورت میں

    ایک کھانے کا چمچہ نیم گرم شہد اور ایک چوتھائی چمچہ پسی دار چینی روزانہ دن میں 3 مرتبہ لیں۔ یہ پرانی سے پرانی کھانسی، بلغم اور ٹھنڈ دور کرتا ہے اور سائینس کو صاف کرتا ہے۔

    معدے کے امراض کا علاج

    شہد اور دار چینی ساتھ لینے سے معدے کا درد بھی دور ہوتا ہے اور یہ معدے کے السر کو جڑ سے اکھاڑ دیتا ہے۔

    گیس کی تکلیف سے حفاظت

    انڈیا اور جاپان میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق شہد اور پسی ہوئی دار چینی کو ایک ساتھ لینے سے گیس سمیت معدے کی کئی تکالیف میں افاقہ ہوتا ہے۔

    وزن میں کمی

    روزانہ صبح ناشتے سے آدھا گھنٹہ پہلے خالی پیٹ اور رات سونے سے پہلے ایک چائے کا چمچہ دارچینی اور ایک کھانے کا چمچہ شہد ایک کپ گرم پانی میں پیئں۔

    روزانہ کیا جانے والا یہ عمل وزن میں کمی کرتا ہے۔ اس کے مستقل استعمال سے جسم میں فاضل چربی بھی نہیں بنتی۔

    بال جھڑنے میں کمی

    روزانہ صبح اور رات میں ایک چائے کا چمچہ شہد اور پسی دار چینی لینے سے بالوں کا جھڑنا بھی رک جاتا ہے۔

  • دار چینی شوگر اور پاركنسن کے مرض میں مفید ہے

    دار چینی شوگر اور پاركنسن کے مرض میں مفید ہے

    نیویارک :روزمرہ کھانوں میں استعمال ہونے والی دار چینی شوگر اور پاركنسن کے مرض سمیت کئی امراض کو بڑھنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

    امریکہ میں رش یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک مطالعے کے دوران دار چینی کی یہ خصوصیت دریافت کی کہ اس کا استعمال پارکنسن مریض کے بايوکیمیکل، خلوی اور ساختیاتی تبدیلیوں میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ دار چینی کا استعمال شوگر کے مرض میں بھی مفید ہے۔