Tag: داعش

  • ایران نے داعش کے 9 جنگجوؤں کو پھانسی دے دی

    ایران نے داعش کے 9 جنگجوؤں کو پھانسی دے دی

    تہران: ایران نے داعش کے 9 جنگجوؤں کو پھانسی دے دی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں عام شہریوں پر دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے داعش کے نو جنگجوؤں کو پھانسی دے دی گئی۔

    مغربی ایران میں پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور نے سزائے موت کی تصدیق کر دی، پاسدارن انقلاب کے مطابق ملزمان نے جنوری 2018 میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی تھی۔

    سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو ملک میں داخل ہوتے ہی گرفتار کر لیا تھا، اس دوران جنگجوؤں کے ساتھیوں نے خودکش دھماکے کر کے 3 سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔ پاسدارن انقلاب کے کمانڈر کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے سزا کی توثیق کرنے پر تمام ملزمان کو پھانسی دے دی گئی۔


    ایران کے اہم جوہری مقامات سے متعلق بڑا انکشاف


    رپورٹ کے مطابق داعش ارکان پر مسلح بغاوت، دہشت گردی اور فوجی ہتھیاروں کے غیر قانونی قبضے کے ذریعے ’خدا کے خلاف جنگ‘ لڑنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ گرفتاری کے بعد گروپ کے اڈے سے ہتھیاروں کا ایک ذخیرہ برآمد کیا گیا۔

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آئی آر جی سی کی زمینی افواج کے کمانڈر جنرل محمد پاکپور نے بتایا تھا کہ اس دہشت گرد سیل کا ارادہ ایران میں دراندازی کرنا اور سرحدی اور وسطی شہروں میں بہ یک وقت حملے کرنا تھا۔

    واضح رہے کہ داعش کی جانب سے ایران میں حملے ہوتے رہے ہیں، گزشتہ سال جنوری میں داعش نے کرمان شہر میں جنرل قاسم سلیمانی کی یادگار کو نشانہ بنا کر دو بم دھماکے کیے گئے تھے، جس میں 90 سے زائد افراد مارے گئے تھے۔

  • پاک اور ترک انٹیلی جنس کی مشترکہ کارروائی، داعش کا مطلوب کمانڈر گرفتار

    پاک اور ترک انٹیلی جنس کی مشترکہ کارروائی، داعش کا مطلوب کمانڈر گرفتار

    پاکستان کی مدد سے ترکیے کیلئے بڑا خطرہ بے اثر ہوگیا، پاکستان نے ترکیے کو سب سے مطلوب شخص اوزگر التون کو پکڑ کر استنبول کے حوالے کردیا۔

    ترک میڈیا کے مطابق دہشت گردی کیخلاف پاک ترک انٹیلی جنس نے مشترکہ کارروائی کرکے ترکیے کو سب سے مطلوب شخص اوزگر التون کو گرفتار کرلیا۔

    ترک نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن ایم آئی ٹی اور آئی ایس آئی نے اوزگر التون کو پاک افغان بارڈر پر مشترکہ آپریشن میں گرفتار کیا۔

    ترک میڈیا کا کہنا ہے اوزگر التون داعش کا لیڈر ہے، جو ابو یاسر الترکی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ابو یاسر داعش خراسان کی کارروائیوں میں اہم کردار تھا۔

    ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ اس نے دہشت گردوں کی یورپ سے پاک افغان خطے میں نقل وحرکت میں سہولت فراہم کی، گروپ کی رسد اور میڈیا کی نگرانی کی، انگریزی اور ترکیہ میں پراپیگنڈا کیا۔

    اوزگر التون نے کنسرٹس سمیت عوامی تقریبات پر مہلک حملوں کا حکم دیا، اوزگر التون کی گرفتاری داعش خراسان کیلئے بڑا دھچکا ہے اور پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بڑھتے انٹیلی جنس تعاون کی نشاہی کرتی ہے۔

    یہ آپریشن دونوں ممالک کے درمیان گہرے اسٹریٹجک اعتماد اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، جودہشت گردی سے لڑنے اور علاقائی امن یقینی بنانے کے اپنے عزم میں متحد ہیں۔

  • پاکستان نے داعش کے حوالے سے افغانستان کے الزامات مسترد کر دیے

    پاکستان نے داعش کے حوالے سے افغانستان کے الزامات مسترد کر دیے

    اسلام آباد : پاکستان نے داعش کے حوالے سے افغانستان کے الزامات مسترد کر دیے اور کہا پاکستان میں داعش کی موجودگی یا حمایت کے الزامات پروپیگنڈا ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان  نے ہفتہ وار بریفنگ میں پاکستان نے داعش کے حوالے سے افغانستان کے الزامات مسترد کر دیے۔

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں داعش کی موجودگی یا حمایت کے الزامات پروپیگنڈا ہیں، امریکی ہتھیاروں کی واپسی امریکا اور افغانستان کامعاملہ ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے نئے امریکی صدر کوخوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کی تقریب حلف برداری میں ماضی کی طرح پاکستانی سفیر نے ہی پاکستان کی نمائندگی کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ وزیراعظم کی اجازت سے بیرون ملک جاتے ہیں، تاہم وزیر داخلہ کا دورہ امریکاوزارت خارجہ کے ذریعے طے نہیں ہوا۔۔

    کشتی حادثے کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ مراکش میں پچھلےہفتےکشتی کا المناک حادثہ پیش آیا، مراکش حکام نےتمام معاملات میں بھرپور تعاون کیا، تارکین وطن کیلئے سفارت خانہ مراکش حکام سے رابطےمیں ہے۔۔

    کشمیر سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کی واضح پوزیشن ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی ہر کوشش کا خیر مقدم کرے گا،پاکستان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ انسانی معاملات جلد حل کیے جائیں ، پاکستان بھارت کے ساتھ قیدیوں کا معاملہ جلد حل کرنے کیلئےتیار ہے۔

  • بشار الاسد حکومت کے دھڑن تختہ ہونے کے بعد امریکی فوج کے داعش پر فضائی حملے

    بشار الاسد حکومت کے دھڑن تختہ ہونے کے بعد امریکی فوج کے داعش پر فضائی حملے

    بشار الاسد حکومت کے دھڑن تختہ ہونے کے بعد امریکی فوج نے داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج نے اتوار کو شام کے صدر بشار الاسد کی حکومت کے اچانک زوال کے بعد، اسلامک اسٹیٹ گروپ (داعش) فضائی حملے کیے۔

    امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق فضائیہ کے B-52 بمبار طیاروں، F-15E اسٹرائیک ایگلز، اور A-10 تھنڈربولٹ II حملہ آور طیاروں نے وسطی شام میں داعش کے رہنماؤں، جنگجوؤں اور کیمپوں پر بمباری کی۔ امریکی جنگی طیاروں نے داعش سے تعلق رکھنے والے 75 سے زیادہ اہداف پر تقریباً 140 بم گرائے۔

    یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب امریکا داعش کے جنگجوؤں کو شام میں انتشار کی صورت حال سے فائدہ اٹھانے سے روکنے کی کوشش کر رہا ہے، بشار الاسد ملک سے فرار ہو چکے ہیں، اور حیاۃ تحریر الشام کی قیادت میں باغیوں نے 13 سالہ خانہ جنگی کے بعد دمشق پر قبضہ کر لیا ہے۔

    عرب لیگ کا شام کی حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ، گولان پر اسرائیلی قبضہ مسترد

    سینٹکام کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی اجازت پر داعش کے جنگجوؤں اور رہنماؤں کے ایک اہم اجتماع کو نشانہ بنایا۔ پینٹاگون نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملے نپے تلے تھے، جس میں کوئی عام شہری مارا نہیں گیا۔ پینٹاگون کا یہ بھی کہنا ہےکہ مشرقی شام میں امریکی فوج موجود رہے گی، اور امریکا داعش کو ابھرنے سے روکنے کے لیے اقدامات کرے گا۔

    واضح رہے کہ امریکی زیر قیادت اتحاد اور ان کے مقامی اتحادیوں نے 2019 میں عراق اور شام میں داعش کی خود ساختہ خلافت کا خاتمہ کر دیا تھا، لیکن مشرقی شام میں امریکا کے ابھی بھی تقریباً 900 فوجی موجود ہیں، جو کرد زیر قیادت شامی جمہوری فورسز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، جو داعش کی باقیات سے لڑ رہے ہیں جو واپسی کی کوشش کر رہے ہیں۔

    سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے شامی گروہوں کو ایک واضح انتباہ بھی جاری کیا ہے، کہ وہ داعش کی مدد کرنے سے گریز کریں، ہم داعش کو دوبارہ تشکیل دینے اور شام کی موجودہ صورت حال سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

  • ایرانی فورسز کی کارروائیاں، داعش کے 14 دہشت گرد گرفتار

    ایرانی فورسز کی کارروائیاں، داعش کے 14 دہشت گرد گرفتار

    ایرانی فورسز کی جانب سے مختلف صوبوں میں کارروائیوں کے دوران داعش کے 14 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاریاں تہران، البروز، فارس اور خوزستان سے کی گئی ہیں۔

    خبر ایجنسی کا اس حوالے سے کہنا ہے داعش خراسان سے تعلق رکھنے والے 7 دہشتگرد فارس اور باقی 7 دیگر تین صوبوں سے حراست میں لئے گئے ہیں۔

    ایرانی وزارت انٹیلی جنس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملزمان دہشتگرد حملے کے ارادے سے چند روز پہلے ایران میں داخل ہوئے تھے۔ حکام کے مطابق تحقیقات سے متعلق مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

    دوسری جانب ایران کی جانب سے اسرائیل کو مناسب وقت اور مقام پر جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

    ایرانی پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر علی فدوی نے کہا کہ بچوں کے قتل میں ملوث اسرائیلی حکومت نے ایرانی سرزمین پر اسماعیل ہنیہ کو شہید کیا، اس کا اسرائیل کو مناسب وقت اور جگہ پر مناسب جواب دیں گے۔

    ’اب غزہ جنگ بندی کے معاہدے کا وقت آگیا‘

    ڈپٹی کمانڈر کا کہنا تھا کہ مناسب وقت پر اسرائیل کو حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کی سزا دی جائے گی۔ علی فدوی نے کہا کہ ”ایرانی جواب کے انتظار کی وجہ سے اسرائیل میں جو افراتفری مچی ہوئی ہے وہ ان کے لیے موت سے زیادہ مشکل ہے، وہ دن رات ہمارے حملے کا انتظار کر رہے ہیں۔“

  • مسقط میں مسجد امام علی پر فائرنگ، داعش نے ذمے داری قبول کر لی

    مسقط میں مسجد امام علی پر فائرنگ، داعش نے ذمے داری قبول کر لی

    مسقط: داعش نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں وادی کبیر کے علاقے میں مسجد پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم داعش نے خلیجی ریاست عمان میں پیر کو وادی کبیر میں مسجد امام علی پر حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے، واقعے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق اور 30 ​سے زائد پاکستانی ​زخمی ہوئے تھے، جب کہ 3 حملہ آور بھی مارے گئے۔

    اس افسوس ناک واقعے میں جاں بحق افراد میں 4 پاکستانی، ایک بھارتی اور ایک مقامی شخص شامل تھے، جب کہ زخمی پاکستانی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

    عمان میں مسجد کے قریب فائرنگ، 4 پاکستانیوں سمیت 6 افراد جاں بحق

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا ہدف اہل تشیع کا اجتماع تھا، داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس کے تین خود کش حملہ آوروں نے پیر کی شام مسجد میں نمازیوں پر فائرنگ کی اور صبح تک عمانی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کیا۔ اس گروپ نے اپنی ٹیلیگرام سائٹ پر حملے کی ویڈیو بھی جاری کی۔

    دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفارت خانے کا عملہ اپنے شہریوں کی لاشوں کی شناخت اور ان کی وطن واپسی کے لیے مقامی حکام سے رابطے میں ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے عُمانی حکام کو اس گھناؤنے جرم کی تحقیقات اور ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں ہر ممکن مدد کی پیش کش کی ہے۔ خیال رہے کہ عُمان میں 4 لاکھ پاکستانی شہری مقیم ہیں۔

  • عراق: داعش کے حملے میں کرنل سمیت پانچ فوجی جان سے گئے

    عراق: داعش کے حملے میں کرنل سمیت پانچ فوجی جان سے گئے

    عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے میں ایک کرنل سمیت پانچ فوجی زندگی کی بازی ہار گئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عراقی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صلاح الدین شہر میں ایک فوجی چوکی پر دہشت گرد حملہ کیا گیا ہے۔

    بیان کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں کرنل خالد ناجی ویساک اور دیگر کئی فوجی شہید ہوگئے، تاہم جانی نقصان کے بارے میں کوئی درست اعداد و شمار نہیں بتائے گئے۔

    رفح میں اسرائیلی حملے تیز، حماس کی کارروائیوں میں درجنوں اسرائیلی فوجی زخمی

    سیکورٹی ذرائع نے ایک مقامی ٹیلی ویژن چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے میں کرنل ویساک سمیت 5 فوجی شہید اور کچھ زخمی ہوئے ہیں۔”

  • ماسکو حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی: امریکی میڈیا کا دعویٰ

    ماسکو حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی: امریکی میڈیا کا دعویٰ

    روس کے دارالحکومت ماسکو میں پیرس کے بوتھا کلان تھیٹر طرز کی دہشت گردی کی زمہ داری عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے۔

    امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن ٹیلی گرام پر ماسکو کے نواحی علاقے کراکس کے سٹی ہال پر دہشتگرد حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

    اس واقع میں 62 افراد ہلاک اور 140 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں 60 ا فراد کی حالت تشیوشناک بتائی جا رہی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کیمو فلاج وردیوں میں ملبوس چار حملہ آوروں نے ماسکو کے سٹی ہال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی اور بم پھینکے، دھماکے کے نتیجے میں آگ تیزی سے پھیلی اورکانسرٹ ہال کی چھت کا ایک حصہ گر گیا اور جس سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔

    روسی میڈیا کے مطابق مبینہ حملہ آور سفید گاڑی میں فرار ہو گئے، روسی قومی سلامتی کے نائب چیئرمین دیمتری میدرویف نے خون کا بدلہ خون سے لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کے تمام ذمہ داروں کو بے رحمی سے ختم کریں گے۔

  • داعش سربراہ البغدادی کی اہلیہ اور بیٹی نے کئی رازوں سے پردہ ہٹا دیا

    داعش سربراہ البغدادی کی اہلیہ اور بیٹی نے کئی رازوں سے پردہ ہٹا دیا

    داعش کے سربراہ البغدادی کی اہلیہ اور بیٹی نے کئی رازوں سے پردہ ہٹا دیا ہے، بیٹی امیمہ کا کہنا تھا کہ انھیں والد کی خلافت کے اعلان پر صدمہ ہوا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق داعش کے مقتول سربراہ ابوبکر البغدادی کی بیٹی امیمہ اور اہلیہ اسما نے العربیہ اور الحدث کو انٹرویو دیا ہے، جو اس وقت عراق کی ایک جیل میں قید ہیں، انھوں نے کہا ’’میں نے والد کو ٹی وی پر موصل کی النوری مسجد سے داعش کی خلافت کا اعلان کرتے ہوئے دیکھا تو مجھے بہت صدمہ ہوا تھا۔‘‘

    امیمہ نے انکشاف کیا کہ البغدادی کی خلافت کے اعلان کے بعد پورے خاندان کی زندگی بے تحاشا پابندیوں کی زد میں آ گئی تھی، طیاروں کے خوف سے انھیں باغ سے باہر جانے کی اجازت بھی نہیں تھی، پڑوسیوں کے ہاں بھی نہیں جا سکتے تھے۔

    البغدادی کی اہلیہ کا یہ انٹرویو ان کی ہلاکت کے پانچ سال بعد سامنے آیا ہے، اسما نے یہ سنسنی خیز انکشاف کیا کہ البغدادی کے پاس 10 سے زیادہ خواتین تھیں جن کو اس نے قیدی بنا رکھا تھا، تاہم اسما نے کہا کہ البغدادی ان کے ساتھ حسن سلوک کرتا تھا۔

    البغدادی کی بیوی کے مطابق اس نے ایک 13 سالہ عراقی لڑکی سے بھی شادی کر رکھی تھی، وہ خواتین کے جنون میں مبتلا تھا، اوراس نے خلافت کے لیے بنائی ریاست کو زنان خانے میں تبدیل کر دیا تھا۔

    اسما نے کہا ان کے شوہر ذیابیطس کے مریض تھے اور خلافت کے اعلان کے بعد وہ اپنی خواہشات میں مبتلا ہو گیا تھا، وہ اپنی ایسی ریاست کے حصول کا خواہش مند تھا جو یورپ میں روم تک پہنچ جائے۔ اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان کی اپنے شوہر سے ملاقات شاذ و نادر ہی ہوتی تھی کیوں کہ وہ ہر وقت حرکت میں رہتا تھا۔

  • داعش کے 2 دہشت گرد گرفتار، اہم سیاسی رہنما نشانہ تھے

    داعش کے 2 دہشت گرد گرفتار، اہم سیاسی رہنما نشانہ تھے

    پشاور: خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت میں انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشت گرد تنظیم داعش کے دہشت گروں کو گرفتار کرلیا۔

    محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کے دوران داعش کے 2 دہشت گرد کو پشاور سے گرفتار کرلیا، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ایک خودکش حملہ آور اور ایک سہولت کار کو گرفتار کیا گیا، خودکش حملہ آور کی نشاندہی پر 2 خودکش جیکٹس، 3 دستی بم اورپستول برآمد ہوئے۔

    سی ٹی ڈی کے ایس ایس پی آپریشنز نجم الحسنین لیاقت نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ عادل نامی خودکش حملہ آور کو متنی میرہ سے گرفتار کیا گیا۔

    ایس ایس پی نجم الحسنین نے کہا کہ حملہ آوروں نے مفتی محمود مرکز کی ریکی بھی کی تھی، دہشت گردوں نے پکتیا افغانستان مرکز سے فدائی ٹریننگ حاصل کی۔