Tag: داعش جنگجو

  • برطانیہ کے جنگی طیاروں کی داعش کے خلاف تربیتی مشقیں

    برطانیہ کے جنگی طیاروں کی داعش کے خلاف تربیتی مشقیں

    لندن: برطانیہ کے نئے اسٹیلتھ جنگی طیارے ایف 35 بی لائٹننگ دوم نے داعش کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کے لیے تربیتی مشن کے دوران اپنی پہلی عملی پرواز کی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بغیر آواز پیدا کیے اور دشمن پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے برطانوی اسٹیلتھ جنگی طیاروں ایف 35 نے داعش جنگجوؤں کے خلاف شام اور عراق میں فضائی کارروائی کے لیے تربیتی مشن میں حصہ لے کر اپنی پہلے عملی مشن کا آغاز کردیا۔

    [bs-quote quote=”برطانیہ کے پاس ایف 35 کے 17 طیارے موجو دہیں اور فی طیارے کی قیمت 10 کروڑ پاؤنڈ ہے” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    طیاروں کی کامیاب پرواز سے مسرور برطانوی وزیر دفاع پینی مور ڈونٹ نے تربیتی مشقوں میں ایف 35 کے عملی مظاہروں کو تاریخی لمحہ قرار دیا جبکہ برطانوی رائل ایئرفورس نے ان مشقوں کو بطور خاص عمدہ کہا اور پائلٹس کو مبارک باد دی۔

    واضح رہے کہ برطانیہ کے پاس ایف 35 کے 17 طیارے موجو دہیں اور فی طیارے کی قیمت 10 کروڑ پاؤنڈ ہے جو عمودی لینڈنگ بھی کرسکتا ہے اور اس میں ریڈار سے بچ نکلنے کی ٹیکنالوجی بھی موجود ہوتی ہے اور اس کی رفتار آواز کی رفتار سے زیادہ ہے۔

    برطانوی وزارت دفاع کے مطابق جزیرہ قبرص میں ایف 35 جنگی طیاروں نے 95 پروازیں کیں جبکہ فارمیشن میں 225 گھنٹوں تک کامیابی سے پرواز کی ہے، یہ مشقیں شام و عراق میں داعش کے خلاف آپریشن شیڈر کے سلسلے میں کی گئی جس کی قیادت برطانیہ نے کی۔

  • کابل، اتحادی فوج کا فضائی حملہ، 12 داعش جنگجو ہلاک 8 زخمی

    کابل، اتحادی فوج کا فضائی حملہ، 12 داعش جنگجو ہلاک 8 زخمی

    کابل : ضلع ننگر ہار میں اتحادی افواج کے دو علیحدہ علیحدہ فضائی حملوں میں داعش کے 12 کمانڈرز ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق ننگر ہار میں فضائی کارروائی میں افغانستان کی ایئر فورس نے بھی معاونت کی جب کہ اس آپریشن میں بری فوج نے بھی اپنا کردار ادا کیا جس کے نتیجے میں 12 جنگو ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ہیں.

    افغان میڈیا کے مطابق فضائی حملے میں صوبہ ننگر ہار کے ضلع خوگیانی اور آچین کے علاقوں میں قائم انتہا پسندوں تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر کیے گئے جس کے دوران دہشت گردوں کی کمین گاہوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا جہاں 4 دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہیں.

    علاوہ ازیں خوگیانی کے علاقے وزیر تنگی میں کیئے گئے فضائی حملے میں انہوں نے کہا کہ غیرملکی افواج نے فضائی حملے کیے جس میں داعش کے 8 جنگجو مارے گئے.

    افغان صوبائی گورنر کے ترجمان نے دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ فضائی حملے انٹیلی جنس بیسڈ معلومات کی بنیاد پر کیے گئے تھے اور انتہا پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات کے بعد دو مختلف مقامات پر فضائی حملہ کیا گیا تھا.

    ترجمان افغان حکومت کا کہنا تھا کہ ہلاک و زخمی ہونے بوالے جنگجوؤں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے تاہم حلیے سے ازبک لگتے ہیں جب کہ زخمیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔