Tag: داعش نے

  • داعش نے سعودی عرب کی مسجد میں خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

    داعش نے سعودی عرب کی مسجد میں خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

    ریاض: عسکریت پسند گروپ دولت اسلامیہ داعش نے سعودی عرب کی مسجد میں ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

    آئی ایس نے ایک آن لائن بیان جاری کیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ یہ حملہ ان کی تنظیم کے رکن نے کیا، جس کا نام ابو عامر النجدی تھا۔

    یہ پہلی بار ہے کہ داعش نے سعودی عرب میں کسی حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب کے صوبے قطیف کی مسجد میں نمازجمعہ کی ادائیگی کے دوران خودکش حملے میں تیس نمازی شہید جبکہ پچاس افرادزخمی ہوگئے۔زخمیوں میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔

    مسجد میں دھماکے کے موقع پر 150 سے زائد افراد نماز پڑھ رہے تھے۔

    وزیر داخلہ کےترجمان نے کہا کہ خود کش حملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور مزید تفصیلات جلد فراہم کی جائیں گی۔

  • بغداد: داعش نے رمادی کے 3 دیہات پر قبضہ کرلیا

    بغداد: داعش نے رمادی کے 3 دیہات پر قبضہ کرلیا

    بغداد :عراق میں داعش نے سیکیورٹی فورسز کو پیچھے دھکیلتے ہوئے تین دیہات پر قبضہ کرلیا۔

    عراق کے شہر رمادی کے مشرقی علاقوں سجاریہ ،البو غنیم اور صوفیہ پر داعش کے جنگجوؤں نے حملہ کرتے ہوئے قبضہ کر لیا جبکہ سیکیورٹی فورسز اور داعش کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں ۔

    کشیدہ صورتحال اور شدید جھڑپوں کے باعث نقل مکانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    عراقی حکومت کی جانب سے اتحادی ممالک سے فوری طور پر داعش کے جنگجوؤں پر فضائی حملوں اور ہتھیار فراہم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔